گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: June 21st, 2018

گو جر خان میں ٹکٹوں کے مسئلہ پرپیدا ہو نے والے اختلا فات بد ستور مو جود ہیں


گو جر خان ( نامہ نگار)گو جر خان میں ٹکٹوں کے مسئلہ پرپیدا ہو نے والے اختلا فات بد ستور مو جود ہیں اور ٹکٹ ہو لڈرز نے روٹھے ہوئے راہنماؤں کو منانے کی کوششیں نہیں کی ہیں جسکا آ نے والے دنوں میں پی ٹی آئی کو نقصان ہو تا واضح دکھا ئی دے رہا ہے ۔حلقہ پی پی 8سے مرزا نعیم کا فی عرصہ سے متحرک تھے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار تھے جبکہ پارٹی نے ایک بار پھر گذشتہ انتخا بات میں شکست کھا نے والے امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر کو ٹکٹ دیا ہے اس وقت حلقہ این اے58سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈر چو ہدری محمد عظیم اور جا وید کو ثر دو نو ں کا تعلق شر قی گو جر خان سے ہے مرزا نعیم غر بی گو جر خان سے ہے اور خاصے با اثر ہیں غربی گو جر خان کے 8یو سی چئیرمینوں نے حلف دے رکھا تھا کہ اگر مرزا نعیم کو ٹکٹ دیا گیا تو وہ غیر مشروط طور پر مرزا نعیم کی حمایت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کا رکنوں نے بتا یا کہ چو ہدری عظیم اور جا وید کو ثر نے ابھی تک مرزا نعیم سے ابھی تک را بطہ ہی نہیں کیا جس سے انکے حمایتی بد دل ہیں اور بغاوت پر آ ما دہ ہیں انہوں نے بنی گالہ احتجاج کا بھی پرو گرام بنا یا تھا تا ہم مرزا نعیم نے انہیں سختی سے منع کر دیا ۔پی ٹی آئی قیا دت نے ان چئیرمینوں سے بھی را بطہ نہیں کیا جنہوں نے مرزا نعیم کی حمایت کا وعدہ کیا تھا ۔اس صورتحال سے ٹکٹ نہ ملنے سے سے بد دل پی ٹی آئی کا رکنوں میں مزید بد دلی پھیل رہی ہے اور وہ اپنے سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہما رے امیدوار نا کام ہو جائیں گے

صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8سے ن لیگ نے ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے، را جہ آ فتاب 


گو جر خان ( نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے سابق چئیرمین را جہ محمد اقبال کے صاحبزادے سٹی کو نسلر را جہ آ فتاب نے کہا ہے کہ صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8سے ن لیگ نے ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور میں نے قیادت کی ایما پر ہی کاغذات نا مزدگی داخل کرا ئے ہیں انہوں نے کہا کہ ما ضٰی میں مقامی قیادت نے غلط فیصلے کیے جسکا خمیازہ آج پا رٹی کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ کے نظریاتی کا رکنوں کا نمائندہ ہو ں اور نواز شریف نے اگر پا رٹی کا تشخص بر قرار رکھنا ہے تو نظریا تی کار کنوں کو پارٹی ٹکٹ دیا جا ئے راجہ آ فتاب نے کہا کہ میں الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اترا ہوں اور میرے حامی جا نتے ہیں کہ میں جھکنے اور بکنے والا نہیں ہو ں بحثیت سٹی کو نسلر بلدیہ میں عوام کی آواز بنا اور کلمہ حق بلند کیا اور نتائج سے بے پر واہ ہو کر یہ کردار ادا کر تا رہوں گا۔

دولتالہ، غیر معیاری اور پانی ملے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری


دولتالہ(نامہ نگار ) دولتالہ میں قصابوں نے اندھیر نگری مچا دی غیر معیاری اور پانی ملے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری قصاب کی دکانوں پر گندگی کے ڈھیر مہنگے داموں گوشت کی فروخت نے غریب نے منہ سے گوشت کا زائقہ چھین لیا پرائس مجسٹریٹ گوجرخان اور ضلع کونسل راولپنڈی سمیت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو چکمہ دیکر دولتالہ میں قصاب برادری نے دولتالہ اور گردونواح کے باسیوں کو باسی گوشت کھانے پر مجبور کر دیا قصابوں کی دیدہ دلیری مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کی جانب سے ملنے والی پرائس لسٹ بھی کھوہ کھاتے اہل علاقہ کا اے سی گوجرخان ،ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی کھال اتھارنے والے دولتالہ کے قصابوں کا قبلہ درست کیا جائے تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں قصاب عوام کو باسی ،مضر صحت اور پانی ملا گوشت دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں گوشت کو ڈھانپے کے لیے معتدد ددکانوں پر نہ تو جالی اور نہ ہی جاری دار کپڑا لگایا گیا ہے قصابوں کے تھڑوں کے نیچے کتے اور بلیوں کی آماجگا گندگی پر بھنبھانتی مکھیاں سارا دن گوشت پر بیٹھی رہتی ہیں بیمار اور لاغر جانورں کا گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے چھوٹا گوشت800روپے جب کہ بڑا 500روپے کلو فروخت ہو رہا ہے اس سلسلے میں ریڈر پرائس مجسٹریٹ ملک عمران کا کہنا ہے کہ چھوٹے گوشت کی قیمت 700روپے مقرر ہے تا ہم مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف جلد کاروائی کی جائے گی تا ہم قصابوں کا کہنا ہے کہ اس قیمت سے کم کسی صورت فروخت نہیں کریں گیا ہمارے ہاتھ اوپر تک ہیں ہمیں اوپر سے ہی اجازت ملی ہوئی ہے تا ہم اہل علاقہ باسی ،مضر صحت اور غیر معیاری گوشت کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ نے اے سی گوجرخان ،ضلعی انتظامیہ راولپنڈی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں مضیر صحت اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کی جائے

پی 9سے میرے بھائی فیصل عزیز بھٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہو ں گے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


گو جر خان ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت بھٹی نے کہا ہے کہ میری اہلیہ کے کا غذات نا مزدگی مسترد ہو نے کے بعد ا ب حلقہ پی پی 9سے میرے بھائی فیصل عزیز بھٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہو ں گے انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ پا رٹی قیادت نے گو جر خان کی مقامی قیادت کو جمعرات کی شام لا ہور طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی ٹکٹوں کے بارے میں مشاورت کے بعد ٹکٹ ہو لڈرز کا اعلان کیا جا ئے گا ۔ شو کت بھٹی نے بتا یا کہ میرا بھائی فیصل بھٹی اس حلقہ سے بہترین امیدوار ہے اور اگر پا رٹی نے ٹکٹ دیا تو ہم نہ صرف با آ سانی مخالفین کو شکست سے دو چار کریں گے بلکہ ہما را ایم این اے بھی واضح اکثریت سے کا میابی حاصل کر یگا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین سیاست میں مجھ سے مقابلہ کر نے سے خائف ہیں اور مختلیف حر بوں سے مجھے سیاست سے آ ؤٹ کر نے کے حر بے استعمال کر تے رہتے ہیں مگر حلقے کے لو گو ں کی مجھ سے محبت اور حمایت ہی میری طاقت ہے میں نے مخالفین کو پہلے بھی آؤٹ کیا ہے اور آئندہ بھی یہ میرے سامنے نہیں ٹھہر سکتے

راجہ جا وید اخلاص نے اپنے بینرز پر چو ہدری نثار کی تصویریں بھی لگا دیں 


گو جر خان ( نامہ نگار)سابق پا رلیمانی سیکر ٹری اور مسلم لیگ ن کے امیدوار برا ئے حلقہ این اے 58 راجہ جا وید اخلاص نے اپنے بینرز پر نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ چو ہدری نثار کی تصویریں بھی لگا دیں جا وید اخلاص کی چو ہدری نثار کے ساتھ پرانی دوستی ہے اور 2013کے انتخا بات میں انہوں نے ہی را جہ جا وید اخلاص کو ٹکٹ دلوا یا تھا اب جبکہ چو ہدری نثار کے نواز شریف کو چھوڑنے کے لمحات قریب آتے جا رہے ہیں را جہ جا وید اخلاص نے چو ہدری نثار سے ناطہ نہیں توڑا ہے اور انہوں نے 2018کے انتخا بات کے لیے جو نئے بینرز اور ہو رڈنگز جی ٹی رو ڈ پر لگا ئے ہیں ان پر نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ساتھ چو ہدری نثار کی تصاویر بھی نما یا ں ہیں اس سلسلے میں جب جا وید اخلاص کے ایک کار کن سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چو ہدری نثار ، محمد نواز شریف کا دیرینہ ساتھی اور کا رکن ہے وہ کسی صورت مشکل وقت میں انہیں چھو ڑ کر نہیں جا ئے گا

عوام پر ویز اشرف کو بھا ری اکثریت سے منتخب کریں گے،چو ہدری ذولفقار


گو جر خان ( نامہ نگار)سیاسی و سماجی را ہنما چو ہدری ذولفقار آف جنڈ گجراں نے کہا ہے کہ تحصیل گو جر خان کے عوام کو احساس ہے کہ گذشتہ انتخا بات میں انہوں نے راجہ پر ویز اشرف کو منتخب نہ کر کے ایک ایسی غلطی کی ہے کہ جسکا ازالہ کر نے کا وقت آ گیا ہے اس بار عوام پر ویز اشرف کو بھا ری اکثریت سے منتخب کریں گے انہوں نے کہا کہ پر ویز اشرف کی گو جر خان کے لیے نا قابل فراموش خدمات ہیں انہوں نے گو جر خان میں جتنے کام اپنے دور اقتدار میں کرا ئے اتنے کام دیگر جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے 60سالوں میں بھی نہیں کرا ئے چو ہدری ذولفقار نے کہا کہ پرویز اشرف کا میاب ہو کر اسمبلی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھیں گے اور گو جر خان کا نام بلند کریں گے اور اگر پی پی پی کی حکومت نہ بھی بنے تو ان میں علاقے کے لیے کام کرا نے کی صلاحیت مو جود ہے جبکہ مخالفین اگر کا میاب بھی ہو جا ئیں تو اسلام آ باد اور لا ہور میں انکو کو ئی پہچا نتا ہی نہیں ہے ۔

error: