گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: July 2nd, 2018

ہارون عباس کی میاں شہباز شریف سے ملاقات


ڈھڈیال (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع چکوال کے صدر ملک خالد نوابی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورت اوردیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔میاں شہباز شریف کوبتایا گیا کہ تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے تحفظات کو فوری دور کیا جائے ۔میاں شہبازشریف نے تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔میاں شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد چکوال میں مسلم لیگ ن کے دفتر کا وہ خود افتتاح کریں گے اور تنظیم سازی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔میاں شہباز شریف نے حلقہ پی پی22میں ملک تنویر اسلم سیتھی کے حق میں دستبرداری پر ملک خالد نوابی کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی

غربی گوجرخان کی اہم سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان


دولتالہ(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کو بڑھا دھچکا چیئرمین یونین کونسل جاتلی چوہدری ابرار رشید ، چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی شیخ عبدالرزاق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سجاد احمد،سابق چیئرمین ماچھیہ راجہ قیوم اورسابق نائب ناظم پنج گراں راجہ سعید اقبال نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا غربی گوجرخان میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کا اجلاس گزشتہ روز راماں میں چوہدری سجاد احمد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کی مکمل حمایت اور بھر پور ساتھ دیا جائے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ماضی میں بر سر اقتدار رہنے والی سیاسی جماعتوں نے ملک و قوم کے لیے خاطر خواہ اقدمات نہیں اٹھائے یہی وجہ ہے کہ آزادی کے70سال گزرنے کے باوجود آج تک ہم بحیثت قوم اپنا آپ دنیا میں نہیں منوا سکے بیرونی ممالک سے قرضے لیکر سڑکیں اور پل بنانے والوں نے قوم کو گروی رکھ دیا ہے آج وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے وطن عزیز پانی کے بحران میں ڈوب چکا ہے نئے ڈیمز کی تعمیر نہ ہونے کے باعث ملک کے طول و عرض میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے 21ویں صدی میں بھی پاکستان کے80فی صد عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں سرکاری ادارے سیاسی مداخلت کے باعث تباہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کرنے والوں سے چھٹکارا وقت کا تقاضا ہے تحریک انصاف اور عمران خان کی صورت میں عوام کو ایک ایسا قائد مہیا ہوا ہے جو پاکستانی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے انہوں نے اہل گوجرخان سے مطالبہ کیا کہ زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفادات کو ترجیح دیں اور تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا بھر پور کرداد ادا کریں انہوں نے کہا کہ امیدوارقومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ساجد محمود کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی

ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس کے تمام اساتذہ فارغ کرکے کیمپس کو تالا لگادیا 


دولتالہ(نامہ نگار)پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس کے تمام اساتذہ فارغ کرکے کیمپس کو تالا لگادیا گیا ،داخلہ لینے والے 100سے زائد طلباء وطالبات اور اساتذہ کی کیمپس بند کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی ،احتجاج سے مین روڈ دولتالہ جزوی طور پر کچھ دیر کیلئے بند ،اساتذہ کا کنٹریکٹ رینیو کیا جائے ملازمین کا مطالبہ ،کلاسز کا اجراء کیا جائے طلباء وطالبات کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس کے جملہ سٹاف کا کنٹریکٹ پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک ختم کردیا گیا جس کی وجہ سے کیمپس عملی طور پر بند ہو گیا ،اس صورتحال سے کیمپس کے اساتذہ سمیت سو سے زائد داخلہ لینے والے طلباء وطالبات میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے ،اس ضمن میں ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت کیمپس کے انچار ولی اللہ کر رہے تھے جبکہ دیگر اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی شریک تھے ،ریلی کے شرکاء نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے حق میں نعرے درج کئے گئے ،ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین روڈ پر پہنچی جہاں کچھ وقت کیلئے ٹریفک جام رہی ،ریلی کے شرکاء نے پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ایریا منیر راولپنڈی طاہر اکرم اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال کرکے پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس میں کلاسز کا اجراء کیا جائے اور پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس لیا جائے

دولتالہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں یکدم اضافہ کردیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں یکدم اضافہ کردیا گیا ،گزشتہ24گھنٹے کے دوران ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام شدید پریشان حال ،لوڈ شیڈنگ بنا کسی شیڈول اور اوقات کی کی جا رہی ہے ،عوامی حلقوں کا اس بدترین لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار ،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ کی انتہاء کر دی گئی ،رات بھر بجلی کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دن بھر بھی یہی سلسلہ قائم رہا ہر گھنٹے کے دوران30سے40منٹ بجلی کی بندش سے گھریلو امور اور کاروباری امور شدید متاثر جبکہ شدید گرمی کے موسم میں بچوں ،بوڑھوں اور مریضوں کا برا حال ،عوامی حلقوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئیسکو کے حکام سے نوٹس لیکر اصلاح اھوال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی قوت ہے، سید قلب عباس


دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی قوت ہے جس نے گزشتہ پانچ سال اقتدار میں رہ کر ملک کو بڑے بڑے مسائل سے نجات دلائی اور مثالی ترقیاتی اقدامات اٹھائے ،عوام کارکردگی کی بنیاد پر اس انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی منتخب کریں گے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ کی شکل میں ایک مخلص اور دیانتدار قیادت مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہے ،ان کی کامیابی کیلئے بھرپور طور پر کوشاں ہیں اور یونین کونسل دولتالہ کی منتخب بلدیاتی قیادت ،کونسلرز ،مسلم لیگی کارکنان متحد ہو کر مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے اور واضح اکثریت سے کامیابی ھاصل کریں گے

قوم نے کھوٹے اور کھرے میں پہچان واضح کرلی ہے،انور سیٹھی

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سکھو کے رہنما انور سیٹھی کا کہنا ہے کہ قوم نے کھوٹے اور کھرے میں پہچان واضح کرلی ہے جس طرح ماضی میں سیاسی قوتیں عوام کا ستحصال کرتی رہی ہیں اب ممکن نہیں رہا کیونکہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے قوم کے سیاسی شعور کو پختہ کردیا ہے ،پاکستان کے عوام انتخابات2018ء میں مفاد پرست سیاست کو سختی سے مسترد کریں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح سکھو میں بھی پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط ترین سیاسی قوت ہے جس کا واضح اور بھرپور اظہار انتخابات کے نتائج کی شکل میں سامنے آئے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی ھاصل کریں گے

تحریک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت پر پرانے لوگوں کے تحفظات


دولتالہ(نامہ نگار)تحریک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت پر پرانے لوگوں کے تحفظات ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے ورکرز کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس جاتلی میں منعقد ہوگا ،گزشتہ کچھ دنوں سے یونین کونسل جاتلی میں متعدد سیاسی عمائدین کیجانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلانات ، تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں لوگوں کی کثرت سے شمولیت عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ورکرز نئے لوگوں کی شمولیت پر پریشان نہ ہوں کسی کے شامل ہونے سے کسی بھی ورکر کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آئے گا بلکہ تحریک انصاف کی قوت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی بالخصوص یونین کونسل جاتلی میں تحریک انصاف ناقابل شکست ہو چکی ہے اور انتخابات میں چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے

پی پی گیارہ نعیم ۱سلم کیانی کی بھرپور حمایت کا ۱علان 


مندرہ (نامہ نگار )گکھڑ ویلفےئرسوسائٹی نے پیپلز پارٹی کے نامزد ۱میدو۱ر حلقہ پی پی گیارہ نعیم ۱سلم کیانی کی بھرپور حمایت کا ۱علان کر دیا .گذشتہ روز ۱یک ۱جلاس جس کی صد۱رت گکھڑ ویلفےئر سوسائٹی کے صدر ر۱جہ ۱عجاز کیانی نے کی .۱جلاس میں حلقہ پی پی گیارہ سے پی پی کے نامزد ۱میدو۱ر نعیم ۱سلم کیانی نے بطور خاص شرکت کی .۱س موقع پر گکھڑ ویلفےئر سوسائٹی کے صدر ر۱جہ ۱عجاز کیانی ،عابد قدیر کیانی،شیر۱ز کیانی،ر۱جہ ۱مجد کیانی،قیوم کیانی،صوبید۱ر کر۱مت کیانی،۱رشد کیانی،کامر۱ن لیاقت کیانی،فرحت بھٹی ۱یڈووکیٹ،محمد شاہد،ملک مصطفےٰ نے نعیم ۱سلم کیانی ۱ور فر۱ز پرویز کیانی کی مکمل حمایت کا ۱علان کیا ۱س موقع پر نعیم ۱سلم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے گکھڑ ویلفےئر سوسائٹی کے صدر ر۱جہ ۱عجازکیانی سمیت دیگر تمام ۱حباب کا شکریہ ۱د۱ کرتے ہوئے کہا کہ ۱گر حلقہ کی عو۱م کے تعاون سے کامیاب ہو۱ تو بر۱دری ۱زم کی سیاست ،تھانہ کچہری۱ور تبادلوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دوں گا .عو۱م کی خدمت کو عبادت سمجھ کر ۱پنا فرض ۱د۱ کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل ۱ن کی دہلیز پر حل کروں گا ۱نہوں نے مزید کہا کہ میر۱ منشور تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی،ر۱بطہ سڑکوں کی تعمیر۱ور بے روزگار نوجو۱نوں کو باعزت روزگار فر۱ہم کرنا شامل ہیں

گو جر خان کی تینوں نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے، چو ہدری محمد عظیم،را جہ طا رق کیانی 


گو جر خان ( نامہ نگار)تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے را جہ طا رق کیانی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم ملک کا سالہا سال تک خون چو سنے والے کرپٹ عناصر کو ووٹ کی پر چی کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچا ئے اور عمران خان کی قیادت میں ایک ایسے صاف ستھرے پا کستان کی بنیاد رکھی جا ئے جس میں ایک ایک کو انصاف ملے اور ہر شہری کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں اپنے آ فس میں پی ٹی آئی کی ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں یو سی سید اور آ دڑہ عثمان زادہ کی سیاسی برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار برائے این اے 58چو ہدری محمد عظیم بھی مو جو د تھے شمولیت اختیار کر نے والوں میں پی پی پی کے را ہنما سید جلیل حسین کا ظمی ایڈوکیٹ، سابق نا ظم سید وجا ہت حسین کاظمی،سید ابرار شاہ،کو نسلر چو ہدری عارف حسین،سابق کو نسلر چو ہدری محمد یو سف،سردار مطلوب حسین، آ دڑہ عثمان زادہ کی با اثر شخصیات پی پی پی جر منی کی سنٹرل ایڈ ہاک کمیٹی کے ممبر را جہ امجد نواز،ن لیگ کے راہنما راجہ عبد الغفور،ملک شیر زمان،راجہ آ فتاب چو ہدری سمیع اللہ اور انکے سینکڑوں ساتھی شامل ہیں اس موقع پر چو ہدری عظیم نے کہا کہ ہم سب نے عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے اپنا کر دار ادا کر نا ہے انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہو نے والوں کو بھی برابر عزت و تکریم حاصل ہو گی ۔اور گو جر خان کی تینوں نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔جلیل کاظمی نے کہا کہ میں نے 28سال تک پی پی پی کا ساتھ دیا اور آج میری ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمو لیت سے یو سی سید میں پی پی پی اور ن لیگ کا خا تمہ ہو گیا ہے۔ را جہ امجد نواز نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی پی پی پی کا ساتھ دیا اور میں نے اورسیز اور وطن عزیز میں پا رٹی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ آخر میں میز بان طارق کیانی نے تمام شر کا کا شکریہ ادا کیا ۔

مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی عطائیوں کے خلاف کا روائیاں جا ری ہیں


گو جر خان ( نامہ نگار)مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی عطائیوں کے خلاف کا روائیاں جا ری ہیں اور مزید چار کلینک سیل کر دئے گئے ہیں جبکہ چار کے چا لان کئے گئے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر حیات خان نے غربی گو جر خان میں میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا اچانک معائنہ کیا جن میں سے چار کو بے قاعدگیوں کا مر تکب پا یا گیا جنہیں سیل کر دیا گیا ان میں سید اڈہ پر مناہل کلینک جسے شبانہ چلا رہی تھی،ساہنگ اڈہ پر الرحمان میڈیکل سٹور جسے ضمیر چلا رہا تھا اور اسکے باہر چائیلڈ سپیشلسٹ لکھا ہوا تھا جب ضمیر سے پو چھا گیا کہ اس نے باہر DHS(چائیلڈ سپیشلسٹ)کا بورڈ لگا رکھا ہے جسکا کیا مطلب ہے؟ تو وہ بتا نے سے قاصر رہا اس نے با قاعدہ روم بنا رکھا تھا جہاں مریضوں کو چیک کر رہا تھا اور ادویات دے رہا تھا ۔اس کے علاوہ سید اڈہ پر النور کلینک کو اخلاق احمد چلا رہا تھا جو کہ نان کو لیفائیڈ تھا ساہنگ اڈہ پر ساجد کلینک جسے ڈاکٹر ساجد چلا رہے تھے جزوی طور پر سیل کیا گیا ۔ڈاکٹر عمر حیات خان نے متنبہ کیا ہے کہ نان کولیفائیڈ لوگ میڈیکل سٹور اور کلینک چلا نا بند کر دیں اب انکے ساتھ سختی سے نپٹا جا ئے گا ۔

چوہدری ابو زرگروپ کا اجلاس


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل آہدی میں سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ابو زر کی قیادت میں اہلیان یونین کونسل کی نمائندہ شخصیات کا اجلاس ،حلقہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت تفصیلات کے یونین کونسل آہدی میں چوہدری ابو زر گروپ کی ایم نمائندہ شخصیات نے گزشتہ روز اجلاس کیا اجلاس کے شرکاء سے الیکشن 2018 کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے مشاورت کی گئی اس دوران مختلف آراء سامنے آئیں تا ہم حتمی فیصلے کے لیے آئندہ2روز میں دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے

گوجرخان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،راجہ پرویز اشرف 


دولتالہ(نامہ نگار) گلی گلی قریہ قریہ جائیں گے تحصیل گوجرخان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں 25 جولائی کو سیاسی مخالفین کی خوش فہمیاں دم توڑجائیں گی اہل علاقہ کی خدمت اور حق نمائندگی ادا کیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کی دہلیز پر یقینی بنائی اربوں روپے کے فنڈز سے حلقہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے ترجیح بنیادوں پر مکمل کیے ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہی عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو ئے پیپلز پارٹی غریب کی جماعت ہے غریب کے حقوق کی جنگ لڑنا ہی ہمارے قائدین کا ویژن ہے قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست سے ہی ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے حلقہ عوام میرے ساتھ ہیں ان شاء اللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی اب خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی کے مقامی قائدین ریاست بھٹی اور قاضی ظفر علی کے کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین راجہ عرفان عزیز ،اور دیگر بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ گوجرخان کے عوام میرے 5سالہ دور اقتدار اور 2013تا 2018میں برسر اقتدار رہنے والوں کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کر لیں ہمارے مخالفین میرے دور کے کاموں کی دھول کو بھی نہیں پہنچ سکتے 47ارب روپیہ اہلیان گوجرخان کی پسماندگی کے لیے خرچ کیا گاؤں گاؤں گیس کی فراہمی ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ ،گوجرخان پاسپورٹ آفس دولتالہ نادرا آفس کے قیام سے عوام کو بھر پور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ،انہوں نے کہا کہ گوجرخان 2نشان حیدر اور غیور عوام کی دھرتی ہے یہاں کے باسی اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں 25جولائی ان شاء اللہ تیز اور عوام کی جیت کا دن ہے ڈور تو ڈور انتخابی مہیم جاری ہے ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکٹائیں گے عوام سے ہمارا 30برسوں کا پرانا رشتہ ہے این اے58کا چپہ چپہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں علاقہ کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی پہلے بھی عوام کی خدمت کی ان شاء اللہ آئندہ بھی موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر اس فریضہ کو سر انجام دیں گے

محمد نواز شریف ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ جا وید اخلاص


گو جر خان ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نا مزد امیدوار برائے حلقہ این اے 58را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ن لیگ کو دیوار کے ساتھ لگا نے کے نتائج ملک و قوم کے لیے انتہائی مہلک اور خطر ناک ہو ں گے ہم نے ملک کی خدمت کی ہے اور اپنی بہترین کا ر کر دگی پر عوام کے سامنے پیش ہو ں گے جو لوگ حلقوں میں نہیں گئے فکر انہیں ہو گی ہم نے 5سال عوام میں گذارے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جھنگی جلال،بڑکی جد ید اور زمان ہا ؤس میں انتخا بی میٹنگز سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر یو نین کو نسل کو نتریلہ کے سابق نا ظم را جہ نوید سجاد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔تقریب میں را جہ تنو یر اختر ایڈو کیٹ،سید ندیم عباس،راجہ قیصر،چو ہدری محمد اشفاق، چو ہدری محمد خالد، چئیرمین را جہ امیر کا ظم،چئیرمین مرزا ارشد،چئیرمین مرزا عنایت اللہ، یحی فیض اور بڑی تعداد میں کا رکنوں نے شر کت کی ۔حلقہ پی پی 8کے امیدوار چو ہدری محمد ریاض اور امیدوار حلقہ پی پی 9را جہ عبد الحمید نے کہا کہ ہماری سیاسی جنگ ان قوتوں کے ساتھ ہے جنہوں نے جنہوں نے نواز شریف کے راہ میں روڑے اٹکائے، اور دھر نے دیکر معاشی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ کہاں کی سیاست ہے کہ کسی کے کہنے پر را توں رات لو گو ں کو ٹکٹ دئے جا رہے ہیں ا س صورتحال سے پی ٹی آئی کے کارکن پریشان ہیں را جہ نوید سجاد نے کہا کہ گذشتہ انتخا بات میں پی ٹی آئی کے مو جو دہ امیدوار نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی مخالفت کی تھی اور آج اس امیدوار کے حمایتی ہما رے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم را جہ پر ویز اشرف کی یو نین کو نسل کو نتریلہ سے بھا ری اکثریت سے جیتیں گے

پو لیو کے خلاف پانچ رو زہ مہم شروع 


گو جر خان ( نامہ نگار) گو جر خان میںآج پو لیو کے خلاف پانچ رو زہ مہم شروع ہو رہی ہے اس دوران 1لاکھ 60ہزار بچوں کو پو لیو ویکسین دی جا ئے گی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر گو جر خان ڈاکٹر عمر حیات سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے لیے 200ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تحصیل کو مختلیف ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے اور کل 56ایریا انچارج ہیں انہوں نے کہا کہ6ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اڈوں، ٹول پلا زہ، مختلیف سٹاپوں اور کھلے ایریاز میں مسافروں کے بچوں کو پو لیس کے قطرے پلائیں گی۔ڈاکٹر عمر حیات نے بتا یا کہ متعلقہ افراد اپنے کام کی نوعیت کے بارے میں بخوبی آ گاہ ہیں اور ہم نے ان گھروں میں بار بار جا نا ہے جہاں5سال سے کم عمر کے بچے ہیں اور ویکسئن ہر صورت میں دینی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے اس سلسلے میں ہمیشہ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جسکے ہم سب کو مثبت نتائج حاصل ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں مجھ سے را بطہ قائم کیا جا سکتا ہے

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عو۱می حقوق کی جنگ لڑی


مندرہ( نامہ نگار )پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عو۱می حقوق کی جنگ لڑی.۱ور عو۱م کے مسائل ۱ن کی دہلیز پر حل کیے جھوٹے نعروں پر یقین نہیں رکھتا.عو۱م کی عملی خدمت کا جذبہ لے کر سیاسی مید۱ن میں آیا ہوں .میری سیاسی زندگی کا جو سفر گزر۱ وہ پیپلز پارٹی ۱ور عو۱م کے لیے صرف کیے رکھا .حلقہ پی پی گیارہ کے جس گلی محلہ میں جاتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے .ہر محلہ میں پینے کے پانی ۱ور صحت و صفائی ،سکول روڈ زسخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں .۱گر عو۱م نے میرے ۱وپر ۱عتماد کرتے ہوئے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا تو ۱پنے حلقہ کو ۱یک مثالی حلقہ بنا کر ثابت کروں گا کہ عو۱م کی خدمت ۱ور حلقہ عو۱م کے مسائل کس طرح حل کیے جاتے ہیں ۱ن خیالات کا ۱ظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد ۱میدو۱ر صوبائی ۱سمبلی حلقہ پی پی گیارہ نعیم ۱سلم کیانی نے ۱پنے حلقہ کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے کیا ۱س موقع پر ۱ن کے ہمر۱ہ پی پی کے ضلعی رہنماؤں شاہد محمود،۱یم مقصود قریشی،عابد ر۱جہ،شہز۱د کیانی،سلیمان ۱کبر کیانی سمیت پی ۱یس ۱یف شعبہ خو۱تین ونگ کی بڑی تعد۱د بھی موجود تھی۔

مرزا سلیم اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان تعینات


گو جر خان ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم عباسی کو گو جر خان سے اٹک تبدیل کر دیا گیا ہے انکی جگہ اٹک سے مرزا سلیم کو گو جر خان بھیجا گیا ہے ۔

ر۱جہ پرویز ۱شرف گوجرخان کی تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں


مندرہ( نامہ نگار )سابق وزیر۱عظم پاکستان ر۱جہ پرویز ۱شرف گوجرخان کی تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں جنہوں نے چند ماہ میں ۱ہلیان گوجرخان کوترقیاتی منصوبوں کی شکل میں وہ لا جو۱ب تحفے دیے جو حلقہ عو۱م کبھی بھی بھلا نہیں پائیں گے .حلقہ عو۱م کی آمدہ ۱لیکشن میں ر۱جہ پرویز ۱شرف کو ۱یک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کریں کہ پیپلز پارٹی آج بھی گوجرخان میں زندہ ہے .۱ن خیالات کا ۱ظہار پاکستان پیپلز پارٹی مندرہ سٹی کے صدر ر۱جہ جبر۱ن نے ۱پنے ۱یک ۱خباری بیان میں کیا ۱نہوں نے کہا ر۱جہ پرویز ۱شرف کی حلقہ عو۱م کے لیے بڑی خدمات ہیں مندرہ چکو۱ل و سوہاوہ چکو۱ل روڈز کی تعمیر،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس کا قیا م و تحصیل گوجرخان کے مختلف دیہات و قصبات میں بجلی و سوئی گیس کے متعدد بڑے منصوبوں کی تکمیل بھی سابق وزیر۱عظم ر۱جہ پرویز ۱شرف کی وہ کاوشیں ہیں جو ۱نہوں نے حلقہ عو۱م کی محبت میں دے کر عو۱می نمائندگی کا حق ۱د۱ کیا .۱ب حلقہ عو۱م کی ذمہ د۱ری بنتی ہے کہ وہ 25جولائی کو سابق وزیر۱عظم ر۱جہ پرویز ۱شرف کی کامیابی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں

error: