گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: July 4th, 2018

راجہ پرویز اشرف کا معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کا مختصر دورہ


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کا مختصر دورہ ،فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ سے ملاقات ،مثالی فلاحی اقدامات اٹھانے پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد اور ان کی ٹیم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گزشتہ روزہ مختصر دورے پر معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پہنچ گئے جہاں وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے ان کا بھرپور استقبال کیا ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی عمائدین اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سلیمان فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مستحق اور نادار افراد کی دیکھ بھال کرنے والے لوگ عظیم اور قابل تقلید ہیں،فلاحی کاموں سے معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے

سکھو(محمدفرقان قریشی) پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے، اقتدار میں آکر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گئے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ روز یونین کونسل سکھو کے دورہ کے موقع پر موہڑہ چوہدریاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو سوائے پسماندگی کے کچھ نہ دیا، عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں علاقہ میں بیشمار ترقیاتی کام ہوئے جن کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ گوجرخان کے ہر دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،انشاء4 اللہ عوام کی ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گئے، یوسی سکھو کے دورہ کے موقع پر راجہ پرویز اشرف نے نعاحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں قاری کامران اختر صدیقی کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی، کارنر میٹنگ میں قاری کامران اختر صدیقی، راجہ زاہد آف کرنالی، چوہدری ابرار آفر ڈھوک مولا بخش نے ن لیگ سے طویل ترین یارانہ ختم کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عوام کی دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ بطور تحصیل ناظم تحصیل بھر کے عوام کی دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے اور مجھ پر مخالفین بھی کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا سکے تھے میری حریف پی پی پی کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم کے نیب میں بے شمار کیس چل رہے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پروج شریف میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر میزبان پیر صاحب ظفر محمود، چوہدری نصیر مغل، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری سلطان،مرزا کامران عادل بھی مو جود تھے ۔ چو ہدری عظم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عوام اپنی محرومیوں اور اپنے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عملی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی مدد کریں اور ہماری انتخابی مہم خود چلا ئیں۔انہوں نے کہا کہ ہما رے پاس اتنا رو پیہ پیسہ نہیں ہے جتنا ہما رے مخالفین کے پاس ہے مگر ہمارے پاس اخلاص اور عوام کی سچی محبت کا جذبہ مو جو دہے۔ گو جر خان کے عوام اس وقت جا رحانہ موڈ میں ہیں جو25جولائی کو اہل قیادت کا چناؤ کر کے ثابت کریں گے کہ گوجرخان کا حقیقی نمائندہ کون ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لو گو ں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ۔

گو جر خان میں پو لیو مہم کے دو سرے روز 70فیصد سے زاید ہدف حاسل کر لیا گیا


گو جر خان ( نامہ نگار)گو جر خان میں پو لیو مہم کے دو سرے روز 70فیصد سے زاید ہدف حاسل کر لیا گیا پو لیو کے خلاف پانچ رو زہ مہم کل پیر کو شروع ہو ئی تھی مہم کے دوران 1لاکھ 60ہزار بچوں کو پو لیو ویکسین دی جا ئے گی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر گو جر خان ڈاکٹر عمر حیات سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے لیے 200ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تحصیل کو مختلیف ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے اور کل 56ایریا انچارج ہیں انہوں نے کہا کہ6ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اڈوں، ٹول پلا زہ، مختلیف سٹاپوں اور کھلے ایریاز میں مسافروں کے بچوں کو پو لیس کے قطرے پلائیں گی۔ڈاکٹر عمر حیات نے بتا یا کہ متعلقہ افراد اپنے کام کی نوعیت کے بارے میں بخوبی آ گاہ ہیں اور ہم نے ان گھروں میں بار بار جا نا ہے جہاں5سال سے کم عمر کے بچے ہیں اور ویکسئن ہر صورت میں دینی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے اس سلسلے میں ہمیشہ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جسکے ہم سب کو مثبت نتائج حاصل ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں مجھ سے را بطہ قائم کیا جا سکتا ہے

انتخا بات کے انعقاد کے امن و امان بر قرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اے ایس پی ڈاکٹر سمیرنور 


گو جر خان ( نامہ نگار)گو جر خان میں نئے تعینات ہو نے والے اے ایس پی ڈاکٹر سمیرنور نے کہا ہے کہ غیر جا نبدارانہ اور شفاف انتخا بات کے انعقاد کے امن و امان بر قرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اورا س سلسلے میں ہم اپنی ذمہ داریاں پو ری کریں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے تین تھانوں گو جر خان، جا تلی اور دو لتالہ کو مختلیف کلسٹرز اور سب کلسٹرز میں تقسیم کیا جا ئے گا۔ گشت کا نظام بے حد مو ثر ہو گا اگر چہ ہما ری تو جہ پو رے حلقہ پر ہو گی اور ہم ایک ایک پو لنگ سٹیشن پر بھو پر توجہ دیں گے مگر اسکے ساتھ حساس قرار دئے گئے پو لنگ اسٹیشنز پر خصوصی فو کس ہو گا ۔ ڈاکٹر سمیر نے کہا کہ آج میں نے تینوں تھا نوں کے ایس اوز سے میٹنگ کی ہے اگر چہ ہم سب نئے ہیں مگر ہمیں بہت سے ھا لات سے آ گہی ہو چکی ہے اور پر امن انتخا بات کے انعقاد کے لیے پو ری پو لیس فو رس پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلاق پر پو ری طرح عملدرامد کرا یا جا ئے گا اور میری کو شش ہو گی کہ تمام امیدواروں سے اس سلسلے میں مل کر بات چیت کروں۔ انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے لوگ بہت پر امن اور تعاون کر نے والے ہیں مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر 25جو لائی کو سر خرو ہو ں گے۔

مسلم لیگ ن کے تین امیدوار ٹکٹوں کے معاملہ پر پا رٹی سے اختلا فات 

گو جر خان ( نامہ نگار) الیکشن2018 میں مسلم لیگ ن کے تین امیدوار ٹکٹوں کے معاملہ پر پا رٹی سے اختلا فات کرتے ہو ئے آذاد حیثیت سے میدان میں آ گئے ہیں جن میں سب سے قابل ذکر امیدوار شو کت بھٹی ہیں جنہوں نے عدالت سے نا اہل ہو نے کے بعد اپنی اہلیہ کو حلقہ پی پی 9سے انتخابی معرکے میں اتارنے کا فیصلہ کیا مگر ن لیگ ہی کے امیدواروں نے ان پر دو ہری شہریت کے اعتراضات لگا کر انکے کا غذات نا مزدگی مسترد کرائے جس پر انہوں نے اپنے بھائی فیصل بھٹی کو میدان میں اتارا مگر مخالفین نے ریٹرننگ آ فیسر اور بعد میں الیکشن ٹریبو نل میں ان پر اعتراضات لگا کر انکے کا غذات بھی مسترد کرائے مگر ہائیکورٹ سے انکے کاغذات بحال ہو گئے جس پر انکے آ بائی گاؤں بھٹی ہا ؤس میں جشن کا سماں ہے انہوں نے آج ایک بہت بڑے اجتماع کا اعلان کر کھا ہے ۔حلقہ پی پی 8سے ن لیگ کے جن امیدواروں نے انتخا بات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ان میں چو ہدری ضیافت انتخابی نشان جیپ اور را جہ آ فتاب جو کہ سٹی کو نسلر بھی ہیں تا لا کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ آج شو کت بھٹی کس لا ئحہ عمل کا اعلان کر تے ہیں

error: