گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: July 7th, 2018

ملک کی قسمت کا پانسہ پلٹنے والا ہے،چو ہدری محمد عظیم

گو جر خان(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے را ہنماؤں شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر طارق کیانی،امیدوار برائے حلقہ این اے58 گو جر خان چو ہدری محمد عظیم،امیدوار برائے حلقہ پی پی8چو ہدری جا وید کو ثر اورامیدوار برائے حلقہ پی پی 9 چو ہدری محمد ساجد نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت کا پانسہ پلٹنے والا ہے ، لوٹ کھسوٹ کر نے والے اپنے انجاموں کی طرف لوٹ رہے ہیں اور ایک نئی روشن صبح روشن ہو رہی ہے وہ دن دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہو ں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھوہار پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں غر بی گو جر خان کی نما یا ں اور قد آ ور شخصیات سابق ضلع وائس چئیرمین شیخ عبد الرزاق،چئیرمین یو سی جا تلی چو ہدری ابرار رشید،چئیرمین یو سی نڑالی شیخ طا ہر اشفاق، سابق ناظم چو ہدری محمد سجاد،سابق نائب ناظم سعید اقبال را ماں،اور سابق نائب نا ظم راجہ عبد القیوم نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت اپنی پا رٹیاں چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس مو قع پر سٹی کو نسلرثا قب بیگ اور شہزادہ خان، سابق سٹی ناظم راجہ عبد الغفور کیانی،ملک نوید،عظمت مغل، یا سر کر سال اور ملک آصف بھی مو جو د تھے ۔چو ہدری عظیم نے کہا کہ یہی وہ شخصیات تھیں جنہوں نے ماضی میں ہمارے مخالفین کو کا میاب کرا یا اس بڑے گروپ کی شمو لیت سے ہما را الیکشن آ سان ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے سابق وزیر اعظم نے رینٹل پاور اور کرپشن کی بدو لت گو جر خان کی پگ کو داغدار کر دیا انکے خلاف اب بھی کیسز نیب میں ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے بار بار ایکدوسرے کو لوٹ کھسوٹ کی اجازت دی اور ملک کنگال ہو گیا ن لیگ کے جا تے ہیں معیشت دھڑم سے گر گئی شیخ عبد الرزاق نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن سے متاثر ہو کر اور ملکی بہتری کا سوچ کر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ طا ہر اشفاق نے کہا کہ ہماری سیاست کسی پارٹی یا شخصیت کی مر ہون منت نہیں ہے ہم نے ماضی میں وزیر اعظم کو خاطر میں نہیں لا یا ہمار فیصلہ تعصبات اور ذاتی سوچ و مفا دات سے با لا تر ہے ہمیں پارٹی عہدہ چاہیے اور نہ کوئی ٹکٹ ۔چئیرمین جا تلی نے کہا کہ ہم ساری کشتیاں جلا کر پی ٹی آئی کے ساتھ آئے ہیں تمام لو گ جا نتے ہیں کہ اگر میں صو بائی ٹکٹ کاتقاضا بھی کر تا تو کوئی مشکل کام نہ تھا ۔ انہوں نے کہا ہے گو جر خان سے پی ٹی آئی تینوں نشستیں جیتے گی ۔

تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے،چو ہدری محمد ریاض 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 8چو ہدری محمد ریاض نے نواز شریف کو سزا کے فیصلے کو یکطرفہ کا روائی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے یہ انصاف کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں اس فیصلے کا آ نا معنی خیز ہے جب انتخا بات سر پر آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے حربے نواز شریف کی مقبو لیت میں اضافے کا مو جب ہو ں گے اور پاکستان سے ن لیگ بھا ری اکثریت سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بہت سے جرائم کی سزا دی جا رہی ہے جن میں سی پیک منصو بے، معیشت کی ترقی اور پاکستان کی ساکھ بہتر بنا نا شامل ہے انہوں نے ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ یہاں جمہو ریت کو چلنے دیا جا ئے انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے پی پی پی گو جرخان سے اسی وقت کا میاب ہو ئے جب میں اور جا وید اخلاص نے ایکدوسرے کے خلاف الیکشن لڑا اور مسلم لیگ کے ووٹ تقسیم ہو ئے چو ہدری ریاض نے کہا کہ اب ایک بار پھر ہم ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ہمیں کوئی نہیں ہرا سکا گو جر خان کی سیاسی تاریخ یہ بتا تی ہے ہماری مقبولیت میں اضافہ رو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفا داریاں تبدیل کر نے والوں کی ہمیں فکر نہیں کیو نکہ لوگوں کے دلوں میں انکے خلاف نفرت پا ئی جا تی ہے انکے کہنے والوں کی تو انکے گھر والے بھی نہیں مانیں گے۔

چئیرمین بلدیہ ن لیگ کی انتخا بی مہم چلا رہے ہیں ، ثاقب بیگ


گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے سٹی کو نسلرز ثاقب بیگ،مرزا بشیر اور شہزادہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ چئیرمین بلدیہ ن لیگ کی انتخا بی مہم چلا رہے ہیں اور بلدیہ کے وسائل ن لیگ کے حق میں استعمال ہو رہے ہیں۔مقای صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں کر پشن عروج پر ہے اور کرپشن سے حاصل ہو نے والا پیسہ ن لیگ کی انتخابی مہم پر خرچ ہو رہا ہے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کی واضح ہدا یات کے بر عکس شاہد صراف ن لیگ کے امیدوار جا وید اخلاص کی کا رنر میٹنگز میں شر کت کر رہے ہیں اور انکے مو ٹر سائیکل چلا کر اندورن شہر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اسکے علاوہ چند یوم قبل انہوں نے ایک کا رنر میٹنگ میں لو گو ں کے مطا لبات پر گلیاں بنا نے کا مطا لبہ بھی منظور کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی کا روائی کے لیے وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں ان تینوں کو نسلروں نے مطا لبہ کیا کہ چئیرمین بلدیہ اور انکے حواریوں کو ن لیگ کی انتخابی مہم چلا نے سے رو کا جا ئے ۔

گوجرخان،کی شیخ اور قریشی برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمو لیت

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں حاجی شیخ الطاف حسین اور حاجی محمد اصغرقریشی کی قیادت میں شہر کی شیخ اور قریشی برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر کے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے حلقہ این اے58 گو جر خان چو ہدری محمد عظیم اورامیدوار برائے حلقہ پی پی8چو ہدری جا وید کو ثرکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اسکا اعلان انہوں نے ایک بڑے اجتماع میں کیا قبل ازیں نئے شامل ہو نے والوں کے حامیوں نے شہر میں ایک ریلی بھی نکا لی اجتماع ایک شادی ہال میں ہوا جس سے امیدواروں کے علاوہ طارق کیانی سٹی کو نسلرزثا قب بیگ اور شہزادہ خان، راجہ عبد الغفور کیانی، سابق صدر بار عمر اسد اللہ ،شیخ عبد القدوس،جہانگیر بھٹی اور شیخ احتشام الطاف نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی را ہنما فرخ سیال، را جہ افتخار کیانی، نا یاب خاور،عظمت مغل، یا سر کر سال، ملک آصف،یامین قریشی بھی مو جو د تھے ۔ اس موقع پر ن لیگ یو تھ ونگ کی مقامی قیادت نے عامر امتیاز کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا چو ہدری عظیم نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج گو جر خان کے لو گو ں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے حاجی شیخ الطاف اور حاجی اصغر قریشی کی شمو لیت سے ہماری جیت کا میابی واضح ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ آج کرپٹ حکمران اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں آ نے والے دنوں میں مزید فیصلے آئیں گے اور کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے حاجی شیخ الطاف اور حاجی اصغر قریشی نے کہا کہ وہ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہو کر اور چو ہدری عظیم کی دیانتداری اور خدمت کے جذبے تقویت دینے کے لیے پی ٹی آئی میں مشو لیت اختیار کر رہے ہیں۔ن لیگ یو تھ ونگ کے راہنما عامر امتیاز نے کہا کہ ہم نا دانی میں جن لو گو ں کی حمایت کرتے رہے ہیں وہ ملک کو لو ٹنے والے لو گ تھے اسی وجہ سے میں تائب ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہا ہو ں ۔

نام نہاد لیگیوں کی سیاست پر تا لے لگا دیں گے،ا جہ محمد آ فتاب


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سٹی کو نسلر اور آ زاد امیدوار حلقہ پی پی 8را جہ محمد آ فتاب نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آ نے والے نام نہاد لیگیوں کی سیاست پر تا لے لگا دیں گے انہوں نے ہما رے ساتھ جو نا انصا فیاں کی ہیں اسکا جواب دینے کا وقت آ گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بڑکی میں ایک کا رنر میہٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم خاندانی مسلم لیگی ہیں مگر قیادت نے ہمیشہ ہم پر ان لو گو ں کو مسلط کیا جو ہمیشہ وفا داریاں تبدیل کرتے رہے حقیقی مسلم لیگیوں کا استحصال کیا گیا را جہ آ فتاب نے کہا کہ اب غلط ٹکٹ تقسیم کر نے والوں کو حساب دینا پڑے گا مشکل وقت میں دیکھتے ہیں نواز شریف کا ساتھ کون دیتا ہے دودھ پینے والے مجنوں قربا نیاں نہیں دے سکتے۔

گوجرخان سے ن لیگ کا خا تمہ ہو گیا ہے،طا ہر را حیل اعوان 

گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپا رٹی سٹی گو جر خان کے صدر طا ہر را حیل اعوان نے کہا ہے کہ بلدیہ گو جر خان کے سابق وائس چئیرمین را جہ بشارت اور سٹی کو نسلر چو ہدری سہیل اشرف کی طرف سے را جہ پر ویز اشرف کی حمایت سے ہما ری پوزیشن بہت مضبوط ہو گئی ہے اور شہر سے ن لیگ کا خا تمہ ہو گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محلہ وادی میں انتخابی مہم کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ بلدیاتی انتخا بات میں گو جر خان میں ن لیگ کی عزت بچا نے میں را جہ بشارت کا اہم کر دار کیا اگر وہ ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو موجودہ چئیرمین شاہد صراف کبھی کامیاب نہ ہو تے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے 58سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے25جو لا ئی کو صرف کا روائی با قی ہے ۔طاہر راحیل نے راجہ بشارت کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

راجہ شوکت عزیز بھٹی کا پی پی 9میں خاص اثر و رسوخ ہے

گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی نے اپنے بھائی کو فیصل بھٹی کوآ زاد حیثیت سے الیکشن لڑانے کے فیصلے کے بعد ابھی تک انہوں نے قومی اسمبلی میں کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ نہیں کیا ہے 2018سے شو کت بھٹی را جہ جا وید اخلاص کے ساتھ مختلیف حیثیتوں سے الیکشن لڑتے آ رہے ہیں اور انکی طا قت میں اضافے کا باعث بنتے رہے ہیں انکا اپنے حلقہ پی پی 9میں خاص اثر و رسوخ ہے اور اگر انہوں نے جا وید اخلاص کی حمایت کا فیصلہ کیا تو انکی کا میابی کی ضمانت ہیں مگر اگر انہوں نے پی پی پی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا فیصلہ کیا تو انکی کا میابی بھی آ سان ہو گی ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق شو کت بھٹی اپنے بھائی کو جتوانے میں کا میاب ہو ں یا نہ ہو ں مگر اپنے نا پسندیدہ امیدواروں کا ہروانے میں ضرور کا میاب ہو ں گے۔

راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گی،چوہدری ادریس گجر 


دولتالہ(نامہ نگار) راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گی شوکت بھٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی قوت بن چکا ہے 25جولائی کو انتخابی نشان تالا کی کامیابی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار شوکت بھٹی گروپ ناٹہ گوجرمل کے رہنما چوہدری ادریس گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا گزشتہ روز چوہدری ادریس کی قیادت میں ایک وفد نے سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کی وفد میں چوہدری اجمل ،چوہدری کامران کامی ،چوہدری اعجاز جازی ،ماسٹر چوہدری لال حسین ،چوہدری وحید اور دیگر بھی موجود تھے شوکت عزیز بھٹی نے وفد سے کہا کہ راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں تحصیل گوجرخان میں منافقت کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کی ایکسپائری تاریخ25جولائی ہے عوام نے جس محبت سے فیصل عزیز بھٹی کی الیکشن مہم میں حصہ لیا بلا شبہ یہ لمحات تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے بھٹی گروپ کے وفاداروں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تمام رکاوٹوں کے باوجود میرے ساتھ اظہار یک جہتی کیا مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھولوں گا

مندرہ، پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کی حمایت میں کامیاب پاور شو


مندرہ (نامہ نگار )موہڑہ مندو ،نواز آباد، فیصل کالونی کی اکثریتی سادات برادی کی سرکردہ شخصیت و یونین کونسل کوری دولال کے جنرل کونسلر سید ساجد نقوی کے زیر اہتمام انکی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کی حمایت میں کامیاب پاور شو اہلیان علاقہ کی عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ر اجہ جاوید اشرف کافقید المثال استبال دیرینہ مسلم لیگی دھڑوں کا راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان سیاسی مخالفین میں کھلبلی مچ گئی موہڑہ مندو کی سیاست کا پانسہ پلٹنے والوں کے اوسان خطا جلسے سے راجہ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بھگوڑے ملک کی تقدیر کیا بدلیں گے علاقے کی غیور عوام اب جھوٹے ،کھوکھلے نعروں کو مسترد کرتے ہوئے عملی اقدامات کو ترجیح دیں گے اسوقت سابق وزیر۱عظم پاکستان راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے58کے عو۱م کے فیورٹ امیدوار ہیں جن کی کامیابی کے لیے اہلیان گوجرخان سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اب حلقہ این اے58کے غیور عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی سابقہ غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے اس بار راجہ پرویزاشرف کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کریں کہ ا۱ن کے دلوں میں راجہ پرویزاشرف کی محبت آج بھی زندہ ہے اس موقع پر سادات برادی کی سرکردہ شخصیات سید عامر عباس و برادران ،باوا سید زوار حسین شاہ ، سید ضیغم شاہ ،سید حسن شاہ ، سید افلاک شاہ ،سید تفسیر شاہ و برادران ، سید وجہات شاہ ، سید محسن شاہ ،سید رفناز شاہ ، سید ظفر شاہ ، سید صفدر شاہ ،سید علی رضا نقوی و برادران ،سید اظہر شاہ کے علاوہ علاقے بھرکی دیگر برادریوں کی نامور شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور حمایت کی یقین دھانی کرائی اور دیرنہ مسلم لیگی دھڑوں خالد قریشی و انکے برادران اور ڈاکٹر خالد محمود نے اپنی برادریوں،دوست احباب سمیت آئندہ راجہ پرویز اشرف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔

سرکردہ شخصیات پاکستان تحریک ۱نصاف میں شامل


مندرہ (نامہ نگار ) مرکز مندرہ کی مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے و۱لی سرکردہ شخصیات پاکستان تحریک ۱نصاف میں شامل .مسلم لیگ ن آز۱د کشمیر کے رہنما سید ہارو ن نذیر بخاری آف کھنیارہ شریف۱ور سابق ڈی ۱یس پی (ر)سید نذر ہمد۱نی آف مندرہ نے مسلم لیگ ن کو جبکہ موہڑہ مندو سے حکیم سید ثقلین و بر۱در۱ن نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک ۱نصاف میں شمولیت کا ۱علان کر دیا .گزشتہ روز کھنیارہ شریف بچہ ۱ور مندرہ میں ۱لگ ۱لگ کارنر میٹنگز کا ۱نعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے نامزد ۱میدو۱ر حلقہ ۱ین ۱ے58چوہدری محمد عظیم ،۱میدو۱ر حلقہ پی پی 9چوہدری ساجد،ر۱جہ طارق عزیز بھٹی،ر۱جہ عبد۱لغفور کیانی،ربنو۱ز قریشی،چوہدری داؤد ۱یاز،ر۱جہ روئید۱د,طاہر رشید جنرل کونسلرسمیت پی ٹی آئی شعبہ خو۱تین ر۱ولپنڈی کی عہدید۱ر۱ن سمیت تحصیل گوجرخان سے ورکروں کی بڑی تعد۱د موجود تھی.۱س موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عو۱م نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے سرکردہ شخصیات کی شمولیت ۱س بات کا بین ثبوت ہے کہ تحریک ۱نصاف مستقبل کی حکمر۱ن جماعت ہے جو قائد عمر۱ن خان کی قیادت میں ۱یک نئے ۱ور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔

25جولائی کا دن منافقوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، راجہ شوکت عزیزبھٹی


مندرہ (نامہ نگار ) سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیزبھٹی نے کہا کہ 25جولائی کا دن منافقوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، مجھے اور میرے بھائیوں کو عوام سے دور رکھنے لئے جو سازشیں کی گئیں تھیں آج اس اجتماع میں مجھ سے محبت کرنے والے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے مخالفین کے اوسان خطا کر دیئے ہیں جو میرے لئے قابل فخر ہے ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے برادر اصغر امیدوار حلقہ PP9راجہ فیصل عزیزبھٹی کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں شان مارکی چہاری میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر راجہ فیصل عزیز بھٹی نے کہا میرے سیاست میںآنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم جب میرے برادر اکبر اور ہمیں عوام سے دور رکھنے کے لئے گٹھیا منصوبہ بندی کی گئی میں نے اب مصمم ارادہ کر لیا ہے کہ اپنے والد سابق ایم این اے جسٹس راجہ عبدالعزیز بھتی اور برادر اکبر راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشن کو جاری رکھوں گا اور دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں کروں گا میرا انتخابی نشان تالا ہے جو 25 جولائی کو ان کی سیاست پر لگا کر ان کے گٹھیا ارادوں کے ساتھ دفن کر دیا جائے گا ،حلقہ پی پی 9سے متعددچیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں ، کونسلرز اور قدآورشخصیات کی شرکت سے مسلم لیگ ن کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ، مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے ، تقریب سے امیدوارحلقہ پی پی 8چوہدری ضیافت حسین، سید حسنات حیدر شاہ، چوہدری تصور آف یوکیاور یونین کونسل دیوی سے ایک بڑے گروپ نے حمایت کا اعلان بھی کیا

عو۱م کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سیاسی مید۱ن میں ۱تر۱ ہوں، نعیم ۱سلم کیانی


مندرہ (نامہ نگار ) حق ۱ور سچ کا علم بلند رکھتے ہوئے عو۱م کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سیاسی مید۱ن میں ۱تر۱ ہوں .آج جس طرف جاتا ہوں عو۱م کا محبت بھر۱ پیغام دیکھا ہر دن ۱یک نیا جذبہ ۱ور چاہت عو۱م میں دیکھ رہا ہوں 25جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۱گر حلقہ عو۱م نے مجھ پر ۱عتماد کا ۱ظہار کرتے ہوئے مجھے ۱پنا نمائندہ منتخب کر کے ۱سمبلی میں بھیجا تو کبھی بھی عو۱م کے ۱عتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا بلکہ حلقہ عو۱م کا صحیح معنوں میں خادم بن کر ۱ن کے مسائل ۱ن کی دہلیز پر حل کروں گا میری ۱ولین ترجیحات سکول و کالجز کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کے حو۱لے سے درپیش مسائل کے حل ۱ور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ۱قدامات شامل ہیں ۱ن خیالات کا ۱ظہار پیپلز پارٹی کے نامزد ۱میدو۱ر حلقہ پی پی گیارہ نعیم ۱سلم کیانی نے جھنڈ۱ چیچی سمیت دیگر علاقوں میں تاجروں۱ور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و۱لے ۱فر۱د سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.دوکاند۱روں نے نعیم ۱سلم کیانی کا ۱ستقبال کرتے ہوئے ۱ن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں. ۱س موقع پر ۱ن کے ہمر۱ہ پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں ۱یم مقصود قریشی ،محمد شاہدکے علاوہ پی ۱یس ۱یف شعبہ خو۱تین کی بڑی تعد۱د موجود تھی ۔

ملک تنویر اسلم سیتھی کی رابطہ مہم 

ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ پی پی 22سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی اپنی رابطہ مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز مونا میں چوہدری غلام مرتضیٰ کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور تیار ی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بناء پر 25جولائی کو کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے مسلم لیگی کارکنان سے کہا کہ حلقہ میں شامل نئے دیہات کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گے۔ چوہدری غلام مرتضیٰ نے یقین دلایا کہ ان شاء اللہ میجر (ر) طاہر اقبال اور ملک تنویر اسلم سیتھی کومونا اور یوسی چک عمرا سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔

میاں شہباز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا،جنرل( ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال ( نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ اس نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا۔ وہ پادشاہان میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر حلقہ این اے 64سے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال اور پی پی 22 کے امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی بھی وہاں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ تعلیم ، ہیلتھ کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو کھنڈرات اور گندگی کے ڈھیرجبکہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کو گڑھوں میں تبدیل کیا ۔ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ سی پیک میاں نوازشریف پر اعتماد کا اظہار ہے ۔این اے64کے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ہر طرف ٹانگیں کھینچیں جارہی ہیں لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن کا ووٹر ڈٹ کر اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے پھر پستی میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ نیا پاکستان نہیں چاہتے جو عمران خان چاہتے ہیں۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ترقی کے حوالے سے چکوال دیگر اضلاع کے مقابلے میں ٹاپ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی داغ نہیں میں پانچ سال کے بعد آپ کے سامنے مطمئن کھڑا ہوں ۔ حلقہ پی پی22کے امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیدوار کی حیثیت سے یہ اس حلقہ میں ان کا پہلا دورہ ہے ۔ میرا ماضی آپ کے سامنے ہے پندرہ سال پوری دیانتداری کے ساتھ سیاست کی ہے اور اب چوتھی مرتبہ انتخابی میدان میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ جو دیہات دور ہیں وہ میرے دل کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں کو ماڈل یوسی بنائیں گے۔ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کا وجودہی ختم کردیا ہے اور ان شاء 25جولائی کو مسلم لیگ ن بھرپور اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ کارنرمیٹنگ سے راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ اور سابق ناظم قاضی شفیق رانجھا نے بھی خطاب کیا ۔کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور ملحقہ یونین کونسلوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔

راجہ سفیر اکبر کی دینہ اور ڈومیلی میں کارنر میٹنگ جلسوں میں تبدیل


سوہاوہ (نامہ نگار ) راجہ سفیر اکبر کی دینہ اور ڈومیلی میں کارنر میٹنگ جلسوں میں تبدیل تحریک انصاف اور ن لیگ کو سخت پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی پچیس راجہ سفیر اکبر نے گزشتہ روز ڈومیلی اور دینہ میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے کارنر میٹنگز جلسوں میں تبدیل ہو گئی سوہاوہ کی سماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر کو مختلف برادریوں اور دھڑوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی راجہ سفیر اکبر نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور حلقہ پی پی پچیس کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حکومتی اور ذاتی وسائل بروئے کار لاونگا انہوں نے کہا کہ دینہ اور سوہاوہ کی عوام کو ہر بار الیکشن میں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کا لالی پاپ دیا گیا اور ان کے جذبات سے کھیلا گیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے حلقہ کی عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور غریب آدمی کے لئے سلینڈر خریدنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے انہوں نے مختلف برادریوں کی طرف سے کی جانے والی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ انشاء اللہ ان کے ووٹ کی عزت کی جائیگی اور حلقہ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے وہ چوبیس گھنٹے حاضرہونگے ۔

مبارکباد


مندرہ (نامہ نگار ) پی پی پی پنجاب کونسل کے ممبر سید غالب حسین شاہ ، ماہر تعلیم سید ثاقب امام رضوی ، سید طیب رضا کاظمی ایڈوکیٹ، سید واصف علی شاہ نقوی ،سید کامران کاظمی ،سید خرم شاہ ،سید نزاکت حسین شاہ ، سید حسین علی نقوی ،سید جعفر شاہ ، سید محمد علی نقوی ،سید عابد شاہ ،سید قمر شاہ ،سید ظفر شاہ آف ہارون آباد ،سید عبدا للہ شاہ ،سید بہادر شاہ ،سید رمضان شاہ آف یو ایس اے ،راجہ کلیم زیب ،راجہ ریحان ،ایم مقصود قریشی ،عبد الرشید ذرگر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں جنرل کونسلر سید ساجد نقوی کی موہڑہ مندو ،نواز آباد ،فیصل کالونی کی سادات برادری کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کے حمایت میں کامیاب پاور شوکرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے

اکثریت کی حمایت حاصل ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما اورسابق ایم پی شو کت بھٹی اور حلقہ پی پی 9 سے آ زاد امیدوار را جہ فیصل بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے آ ذاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ ہم نے اس حلقہ کے عوام کی 10سال خدمت کی ہے اور انکی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ن لیگ کی مقامی قیادت نے سازشیں کر کے جس طرح ہما رے کا غذات مسترد کرا ئے انکو اسکا اندازہ25جو لا ئی کو ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ن لیگ کے راہنما اور امیدوار حلقہ پی پی 8چوہدری ضیافت،دستبرادار ہو نے والے امیدوار را جہ علی اصغر،چئیرمین یو سی ساہنگ را جہ سجاد سر ور۔ وائس چئیرمین دیوی را جہ طا ہر سمیت کو نسلرز اور نما یا ں شخصیات نے بڑی تعداد نے جلسہ میں شر کت کی اور انکی حمایت کا اعلان کیا ۔ شو کت بھٹی نے کہا کہ گو جر خان کا بچہ بچہ جا نتا ہے کہ اگر ٹکٹ ہمیں ملتا تو ن لیگ گو جر خان سے با آ سانی تینوں نشستیں جیت جا تی مگر دیکھناہے کہ وہ کو ن لو گ ہیں جو گو جر خان سے ن لیگ کو برے طریقے سے ہرو ا نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے امیدوار را جہ محمد حمید کے با رے میں کہا کہ انکو تو اپنے حلقے کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے امیدوار فیصل بھٹی نے کہا کہ آج اس اجتماع میں میری والد سابق ایم این اے جسٹس عبد العزیز بھٹی کے چا ہنے والوں کی بڑی تعداد مو جود ہے ہم دوستیاں اور دشمنیاں نبھا نا جا نتے ہیں آج تو مخالفین نے بھی اندا زہ لگا لیا ہے کہ جیت ہما ری ہے ن لیگ کی مقامی قیادت سازش کر کے ہمیں دیوار سے لگا نے کی سازش کر سکتی ہے مگر عوام دل و جان سے ہمارے ساتھ ہے ان کے دل سے ہما ری محبت نیں نکا لی جا سکتی ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح کا میابی کے بعد بھی عوام سے یہ ناطہ نہیں تو ڑیں گے ۔

error: