گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: July 10th, 2018

گوجرخان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے ، راجہ جاوید اشرف


دولتالہ(نامہ نگار) عوام کا محبوب قائد 15جولائی کو عوام کے درمیان ہو گا شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسا اور شہید بی بی کا لخت جگر گوجرخان کے جیالوں کے لہو گرمانے کے لیے15جولائی بروز اتوار دن ایک بجے بڑے قافلے کے ہمراہ گوجرخان پہنچیں گے شہید وں اور غازیوں کی سر زمین کے غیور باسی اپنے قائد کی بھر پور ااستقبال کے لیے بے تاب ہیں اہلیان گوجرخان 15جولائی کا ثابت کر دیں گے کہ تحصیل گوجرخان پیپلز پارٹی کا گڑھ اور بھٹو کے چاہنے والوں کا مضبوط قلعہ ہے پی پی پی پی کی یونین کونسل تنظیموں اور یوتھ ونگ سمیت تمام عہدیدارن ،کارکنان اس عظیم لمحے کو خوبصورت اور یاد گار بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں این اے58میں 25جولائی سے قبل ہی عوام اپنا فیصلہ سنا چکیں ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت کی باز گشت سے مخالفین پریشان ہیں ان شاء اللہ15جولائی بلاول بھٹو کے تاریخی خطاب کے بعد بہت سے مخالف امیدوار الیکشن مہم سے بھی دست بردار ہو جائیں گے پی پی پی کی کامیابی ان شاء اللہ نوشتہ دیوار بن چکی ہے جیت گوجرخان کے عوام کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے برادر اصغر راجہ جاوید اشرف نے غربی گوجرخان کی یونین کونسل پنج گراں ،سید ، اور دیوی میں دھواں دھار انٹری کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر متعدد دھڑوں نے اپنی سابقہ سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کیا راجہ جاوید اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کے70فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں جب کہ پاکستان کا کسان خوشحالی نہیں ہوگا ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی پاکستان پیپلز پارٹی ان شاء اللہ آئندہ اقتدار میں آکر کسان کارڈ جاری کرئے گی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے الیکشن2018کے لیے بہترین اور جامع منشور پیش کیا ہے 25جولائی تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں ان شاء اللہ کامیابی آپکے قدم چومے گی

کاک کے بڑے دھڑے نے تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیا


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل آہدی کے گاؤں کاک کے بڑے دھڑے نے تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیا ،گزشتہ روز موضع کاک میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،کارنر میٹنگ میں تحریک لبیک کے امیدوار برائے ایم پی اے دیوان علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن موضع کاک میں حاجی رضوان کی رہائش گاہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،میٹنگ میں گاؤں کی سرکردہ برادریوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں راجہ محمد اشرف ،راجہ بنارس،راجہ یونس، راجہ باغ حسین ،راجہ حاجی عامر،راجہ وسیم ،راجہ مختیار،اور قاری بشیر نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرنے والے معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ ہمارہ کسی سیاسی پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ہمارہ منشور اور مقصد صرف اور صرف دین اسلام کا تحفظ ہے،ہم ناموس رسالت پر گردن کٹوانے والے لوگ ہیں ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے امیدوار برائے ایم پی اے دیوان علی شاہ کا کہنہ تھا کہ ہم موضع کاک کے اس بڑے کے تہہ دل سے مشکورو ممنون ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم کسی بھی مرحلے پر ووٹر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،تحصیل گوجر خان سے منتخب ہو کر حق نمائندگی ادا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے۔

چوہدری محمد عظیم کا یوسی جھونگل کا طوفانی دورہ 


جاتلی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی نو چوہدری ساجدمحمود۔ راجہ طارق عزیز بھٹی۔راجہ غفور کیانی۔ نے یوسی جھونگل کا طوفانی دورہ کیا ممنیالہ میں راجہ محمد عارف کے گھر۔جھونگل میں شاہ زمان زنگی۔موہڑہ آمین میں چوہدری عدنان گوجر۔کوٹھہ مولوی دادن میں ماسٹر سیف الرحمان کے گھر کارنر میٹنگز کے بعد درکالی کلاں میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔درکالی کلاں سمیت پوری یونین کونسل میں دونوں امیدواروں کا شاندار استقبال کیاگیا۔جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔جلسے سے سید ضیا حیدرشاہ۔سید اعزاز حیدرشاہ یوتھ کونسلر۔سید منتظر نقوی۔سید رفاقت شاہ نے اپنی تمام دوستوں اور برادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چوہدری حاجی عبدالغنی۔سید سجاد شاہ۔سید ضیغم شاہ۔چوہدری شیر احمد۔چوہدری محمد آزاد اور اہلیان درکالی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

راجہ پرویز اشرف نے سیاست میں جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی


جاتلی(نامہ نگار) راجہ پرویز اشرف نے سیاست میں جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی، یوسی سید کسراں کے نواحی گاوں ڈھوں کے وفد سے ملاقات میں وعدہ کیا کہ میری پہلی ترجیح اپ کو گیس فراہم کرنا ہے سابق کونسلر ایسوسی ایٹ انجینئرز امداد حسین گجر، لیاقت حسین جنجوعہ، چوہدری گلزار حسین اور چوہدری ببری خان نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا ہے کہ 2004 میں بل پاس ہوا اور گیس کے کنویں سے ہم دو کلو میٹر دور ہیں گیس ہمارا حق ہے سابق کونسلر نے کہا کہ اگر راجہ پرویز اشرف کو کامیاب نہ کریا تو ہم سے بڑا بد نصیب کوئی نہ ہوگا

راجہ پر ویز اشرف گو جر خان کے ما تھے کا جھو مر اور فخر ہیں


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 8کے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ خرم پر ویز اور پیپلز لائرز فورم کے راہنما ملک آ صف اکرام نے کہا ہے کہ راجہ پر ویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کا ایسا معیار سیٹ کر دیا ہے کہ لوگ اب اسی معیار پر سب کو پرکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب عوام ایک بار پھر را جہ پر ویز اشرف کو تمام امیدواروں پر ترجیح دے رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سٹی صدر طا ہر را حیل اعوان،چو ہدری محمد عامر اور خا قان با بر بھی مو جود تھے۔ خرم پرویز نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال ضائع ہو نے کا ہمیں بہت افسوس ہے را جہ پر ویز اشرف نے جو کام شروع کر رکھے تھے وہ ضائع کر دئے گئے ہیں مگر ہم بھر پور جذبہ سے آ رہے ہیں جن دیہات میں گیس کا کام رک گیا ہے وہیں سے شروع کریں گے ہیلتھ اور ایجو کیشن کو ترجیح دی جا ئے گی ملک آ صف اکرام نے کہا کہ راجہ پر ویز اشرف گو جر خان کے ما تھے کا جھو مر اور فخر ہیں انہوں نے گو جر خان کا نام دنیا میں بلند کیا انکے مخالفین پچھلے بنچوں پر بیٹھنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 58سے را جہ پر ویز اشرف اور حلقہ پی پی 8سے خرم پر ویز بھا ری اکثریت سے کا میاب ہو ں گے۔

راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں،خواجہ جہا نگیر


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے را ہنماؤں طیب قریشی، خواجہ جہا نگیر،حماد قریشی نے کہا ہے کی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاویداخلاص یا مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں شوکت عزیز بھٹی نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں وہ معا فی مانگیں بصورت دیگر انہیں ایک کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں شو کت عزیز بھٹی کے الزا مات کا جواب دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر راجہ عزیز،شیخ احسن جمیل، مبشر حسن اور عمر فاروق سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی طیب قریشی نے کہا کہ راجہ جاویداخلاص چالیس سال سے سیاست کے میدان میں موجود ہیں ان کی دیانتداری اور شرافت کی مخالفین بھی مثال دیتے ہیں ان پر اور مجھ پر شوکت عزیز بھٹی نے الزامات عائد کئے وہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ایسے الزامات لگانے پر انہیں شرم محسوس کرنی چاہیے کہ کل تک جاویداخلاس کو اپنا لیڈر اور سب کچھ مانتے تھے شوکت عزیز بھٹی جتنا عرصہ نااہل رہے تمام ترقیاتی کام ہم نے ان کے حلقے میں کرائے اور وہ آج جاویداخلاص پر راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا طعنہ دے رہے ہیں ان منصوبوں پر ان کا بھی نام موجود ہے اس وقت کیوں خاموش تھے راجہ جاویداخلاص نے تحصیل بھر میں گیس بجلی سڑکوں گلیوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے کام کرائے طیب قریشی نے کہا کہ جاویداخلاص نے کام سیٹ یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا دولتالہ تحصیل کیلئے بھی منظوری کرائی مندرہ سوہاوہ چکوال روڈ کے اربوں روپے جاری کرائے پٹواری اور پولیس کلچر کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا اب مکمل خاتمہ ہو چکا ہے میرے جو بھی مالی اثاثے ہیں وہ حق حلال کی کمائی ہے حماد الحسن قریشی نے کہا کہ مشرف دور میں ہم پر مظالم ڈھائے گئے مقدمات بنائے گئے لیکن شوکت عزیز بھٹی جب مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تو ہم نے ان کو ویلکم کیا اگر شوکت عزیز بھٹی کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پارٹی فیصلے کی پابندی کریں نہ کہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کریں راجہ حمید کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ دیا ان کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہیں ۔

سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی قیادت میں چار رکنی وفد منگل کو سری لنکا روانہ ہوگیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی قیادت میں چار رکنی وفد منگل کو سری لنکا روانہ ہوگیا۔ جہاں وہ کولمبو میں یواین او کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پارلیمنٹرین یونین کی تین روز ہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔مذکورہ وفد کانفرنس میں شرکت کے بعد جمعرات کو واپس وطن پہنچے گا

عمران کان کو وزیر اعظم بننے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا،چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ


گو جر خان(نامہ نگار)حلقہ پی پی 8سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان میں بڑی تعداد میں لو گو ں کی طرف سے عمران خان پر اظہار اعتماد اور شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ اب عمران کان کو وزیر اعظم بننے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جھنڈا وارڈ نمبر27میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ ، حاجی جان محمد اور چوہدری عبدالمجیدکی زیر سرپرستی حاجی عبدالمجید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اس موقع پر، چوہدری دانیال، ثاقب علی بیگ، عبدالغفور کیانی، چوہدری فیاض، پرویز اعوان اور شہزادہ خان نے خطاب کیا ۔ جا وید کو ثر نے جھنڈا کے 70سے زائد افراد کی راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور ان کے فیصلے کو سراہا جنہوں نے حق وسچ کا ساتھ دینے کیلئے عمران خان کے قافلے کا حصہ بنے را جہ تنویر اختر نے کہا کہ اب ملک سے کر پشن کا خا تمہ ہو کے رہے گا اور ملک تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گا ثاقب بیگ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان سے تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اس موقع پر راجہ ضیاء الحق، ملک محمود جاوید، چوہدری عبدالقیوم ودیگر بھی موجود تھے۔

یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم، موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج کے نظام سمیت موہڑہ سرانداز،چورہ اور سکھو موڑ کی رابطہ سڑکیں کھنڈر بن گئیں، علاقہ کی اکثریت گیس سے بھی محروم، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو سے بھاری مینڈیٹ لینے والی حکومت کے پانچ سال مکمل ہو گئے لیکن یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات ترقیاتی کاموں سے محروم رہ گئے، نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج نظام نہ بن سکا، موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ، سکھو تا چورہ لنک روڈ، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ کی خستہ حالی بھاری مینڈیٹ لے کرمنتخب ہونے والی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ بن کر رہ گئیں، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ جو سینکڑوں دیہات کو مندرہ چکوال روڈ سے ملاتی ہے لیکن حکومتی نااہلی کے باعث کھنڈر بن کر رہ چکی ہے، سکھو تا چورہ اور موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ کی بجری تک اکھڑ چکی اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ گڑھے بن گئے، پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کئی ماہ پہلے موضع کوٹلہ میں گیس فراہمی کا باضابطہ افتتاح بھی کر چکے لیکن تاحال منصوبہ پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا، قدرتی گیس کا وافر زخیرہ ہونے کے باوجود سکھو کے اکثر دیہات موہڑہ چوہدریاں، موہری،کوٹلہ اور موہڑہ سرانداز تاحال قدرتی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اہلیان علاقہ سخت تذبذب کا شکار ہیں کہ بھاری مینڈیٹ لے کر منتخب ہونے والی حکومت میں علاقائی مسائل حل نہ ہو سکے تو کس حکومت میں حل ہوں گئے.

نمبردار گروپ اور گوندل برادری کے مابین معززین کی موجودگی میں راضی نامہ ہو گیا


ڈھڈیال(اسامہ مغل )نمبردار حویلی محلہ مغل کسر میں گذشتہ روز نمبردار گروپ اور گوندل برادری کے مابین معززین کی موجودگی میں راضی نامہ ہو گیا دونوں فریقین کے مابین خصوصی طور پر چوہدری گلزار حسین نمبردار چویدری ساجد علی بیگ رضی عباس چوہدری رشید چوہان محمد نذیر چوہان چوہدری ذیشان شانی پڑہال چوہدری اعجاز حسین سانگ کلاں رانا بشیر سراج ماسٹر زمرد معروف گوندل و دیگر نے اہم کردار ادا کیا اس موقع پر دونوں فریقین نے گلے شکوے ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا یاد رہے کہ کرکٹ میچ کے دوران دونوں فریقین کے مابین جھگڑا شروع ہوا جو شدت اختیار کر گیا تھا عوامی و سماجی حلقوں نے اس احسن اقدام پر معززین کو خراج تحسین پیش کیا ہے

error: