گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: July 11th, 2018

یونین کونسل گلیانہ راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن مضبوط ،چیئرمین میاں عامر الرحمان کونسلروں سمیتحمایت کا اعلان کر دیا 

دولتالہ(نامہ نگار )یونین کونسل گلیانہ پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط چیئرمین یوسی گلیانہ میاں عامر الرحمان ،سابق ناظم تحصیل گوجرخان راجہ نعیم کیانی نے راجہ پرویز اشرف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی علاقہ بھر کے لیے خدمات کے پیش نظر اہلیان گوجرخان زاتی مفادات ،رنجشیں اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مرد قلندر راجہ پرویز اشرف کا ساتھ دیں یہی وہ قیادت ہے جس نے گوجرخان کی تقدیر بدلی اور جو آئندہ بھی علاقہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے وہ واحد شخصیت راجہ پرویز اشرف ہے راجہ پرویز اشرف کے مخالف سمت چلنے والی تمام ہوائیں تھم چکیں ہیں تحصیل گوجرخان کی خوشحالی اور ترقی سے کھلواڑ کرنے والوں کو اب کہیں جگہ نہیں ملے گی راجہ پرویز اشرف کی شخصیت اہل گوجرخان کا فخر ہے ان شاء اللہ 25مئی کو ثابت کریں گے کہ یونین کونسل گلیانہ پی پی پی کا مضبوط قلعہ اور راجہ پرویز اشرف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے دعوے نہیں کرتے ان شاء اللہ نتائج دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل گلیانہ میاں عامر الرحمان نے الغنی ہوٹل گلیانہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں یو سی گلیانہ کے منتخب کونسلرز حاجی محمود ،راجہ کناعیت ،راجہ صراط،مرزا واجد حسین ،راجہ نوید جمالی ،راجہ رخسار احمد ،لیڈی کونسلر کوثر پروین ،شرروم بیگم نے چیئرمین میاں عامر الرحمان کے ساتھ راجہ پرویز اشرف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا علاوہ ازیں سابق تحصیل ناظم گوجرخان راجہ نعیم سلطان کیانی ،راجہ غلام رسول،پیر محمد حسین شاہ ،سابق چیئرمین راجہ سلطان محمود نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا مکمل ساتھ دینے کا اعادہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اہلیان گلیانہ نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کروں گا میرا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد صرف اور صرف ان منصوبہ جات کا پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جو میرے دل و دماغ میں ہر وقت دستک دیتے ہیں جن کا آغاز میں نے بطور وفاقی وزیر اور بطور وزیر اعظم کیا تا ہم وقت کی قلت کے باعث انہیں مکمل نہیں کر سکا ان منصوبہ جات کی تکمیل میں ہی ہماری آئندہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور روش ہے ان شاء اللہ کامیابی کے بعد تین کام میری الولین ترجیح ہوں گے جنمیں علاقہ عوام کو بہترین تعلیم کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام ،علاقہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ہسپتال اور بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اور اور تیسرا بے روزگاری کا خاتمہ میرا مشن ہے گوجرخان کے عوام میرے دل میں بستے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ الیکشن یک طرفہ ہو چکا ہے تحصیل گوجرخان کے باسی جس خوبصورت انداز میں راجہ پرویز اشرف اور راجہ خرم پرویز کی الیکشن مہم میں محبتوں کے پھول نچھاور کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں کسی کی زات یا پارٹی پر کیچڑا اچھالنا ہمارا طرز سیاست نہیں مثبت لوگ ہیں مثبت اور شائستہ گفتگو کرتے ہیں ان شاء اللہ راجہ پرویز اشرف کی کامیابی اہلیان گوجرخان کی کامیابی ہو گی گھر گھر قریہ قریہ جا ئیں گے اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوام کے تعاون سے راجہ پرویز اشرف25جولائی سے پہلے ہی الیکشن جیت چکے ہیں

نوازشریف کا تاریخی استقبال پاکستان کی سیاسی صورتحال کا رخ موڑ دے گا،


گوجرخان (نامہ نگار)13جولائی کو سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال پاکستان کی سیاسی صورتحال کا رخ موڑ دے گا تمام رکاوٹیں اور ہتھکنڈوں کے باوجود نوازشریف کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں لاہور پہنچ کر نوازشریف پر اعتماد کااظہار کریں گے ان خیالات کااظہار حلقہ این اے 58سے ن لیگ کے امیدوار راجہ جاویدا خلاص پی پی آٹھ کے چوہدری محمدریاض نے استقبالی تیاریوں کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام 25جولائی کو شیر کے نشان والے امیدواروں کو بھاری تعداد میں کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کر دیں گے کہ ن لیگ ہی پاکستان پر حکمرانی کی اہل ہے جاوید اخلاص اور چوہدری محمدریاض نے کہا کہ سینئر رہنما اور عوام کے دلوں کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا 13جولائی کو لاہور ایئرپورٹ پر عوامی سمندر استقبا ل کرے گا گوجرخان سے ایک بڑ ا قافلہ جمعہ کی صبح زمان ہاؤس سے لاہو رکیلئے روانہ ہوگا اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کارکنوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ کارکن 13جولائی کو صبح نو بجے زمان ہاؤس پہنچ جائیں راجہ جاویداخلاص ، چوہدری محمدریاض اور راجہ حمید کی قیادت میں جلوس لاہور روانہ ہوگاجبکہ کارکنوں کیلئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

14جولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کے جلسہ میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کر یں گے،راجہ محمد جواد


گوجرخان (نامہ نگار)14جولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کے جلسہ میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کر کے دینی جماعتوں کے قائدین پر اعتماد کااظہار کریں گے گوجرخان سے بھی ایک بڑا قافلہ جلسہ میں شرکت کیلئے جائے گا ان خیالات کااظہار پی پی آٹھ سے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے جلسہ کے حوالہ سے جماعت اسلامی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ محمد جواد نے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ چور اور بددیانت سیاسی کرداروں سے تنگ آچکے ہیں جسے اقتدار ملتا ہے وہ دھڑلے کے ساتھ کرپشن کر کے اپنی تجوریاں بھر کر پچھلی حکومت کی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیتا ہے متحدہ مجلس عمل کا قیام ہی اس نظریہ پر ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لا کر نیک اور دیانتدار قیادت سامنے لائی جائے انہوں نے کہا کہ اب یہ ذمہ داری عوام پر ہے کہ وہ پچیس جولائی کو باکردار قیادت کو منتخب کریں ایم ایم اے کی صفوں میں کوئی کرپٹ شامل نہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ 14جولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کا تاریخی جلسہ منعقد ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اس سلسلہ میں گوجرخان سے بھی بڑا جلوس راولپنڈی جائے گا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا


گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرنٹنگ پریس مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا مقرر سائز سے زائد پینا فلیکس تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں پریس مالکان اس پابندی کو یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں مرضیہ سلیم نے کاہ کہ جو پریس خلاف ضابطہ اشتہاری مواد انتخابی امیدواروں کیلئے تیار کرتے ہوئے پایاگیا اس کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے دوسری طرف انتظامیہ نے شہر بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے سینکڑوں کی تعدادمیں آویزاں بڑے بڑے پینافلیکس اتار دیے ہیں

چوبیس گھنٹے کے اندر بہن کو قتل کروانے والی بہن گرفتار 


سوہاوہ (نامہ نگار ) ایچ آئی یو انچارج کی کامیاب کاروائی چوبیس گھنٹے کے اندر بہن کو قتل کروانے والی بہن گرفتار مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کے علاقے دیال میں بھانجے نے والدہ کی مدد سے خالہ کو پسٹل کے پندرہ فائر کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا انچارج ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن سب انسپکٹر اشرف للہ نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کی ا بتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کے مقتولہ چھ ماہ کی حاملہ تھی جس پر سب انسپکٹر اشرف للہ نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم صدام کی والدہ کو شامل تفتیش کیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن غیر شادی شدہ تھی جس کے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو اسے ضائع کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے جس پر بیٹے صدام نے طیش میں آ کر بہن کو صبح پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس کی طرف سے چوبیس گھنٹے سے قبل ملزم کو سہولت فراہم کرنے پر اس کی والدہ کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جبکہ پولیس تھانہ ڈومیلی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔

خدمت گروپ کے پینل کا سوہاوہ شہر میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح


سوہاوہ (نامہ نگار ) خدمت گروپ کے پینل کا سوہاوہ شہر میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 66اور پی پی پچیس سے چوہدری محمد ثقلین اورراجہ سفیر اکبر کے خدمت گروپ کے پینل نے گزشتہ روز سوہاوہ شہر میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا جس میں شہریوں سے ووٹروں اور سپوٹروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور خدمت گروپ کے امیدوار راجہ سفیر اکبر نے حلقہ پی پی پچیس کے متعلق اپنا منشور عوام میں پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ کامیابی کے فوراً بعد سوہاوہ اور دینہ کے لئے سوئی گیس واٹرسپلائی کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا جائیگا جبکہ نوجوانوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس اور صحت اور تعلیم کے لئے کالج یونیورسٹی سمیت درجنوں پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھو گا ۔

مرحوم ٹھیکیدار محمد سلیمان کی 19ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ کی معروف شخصیت ،معروف سماجی رہنما شیخ محمد ساجد کے والد محترم مرحوم ٹھیکیدار محمد سلیمان کی 19ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات سے وطن پہنچے،تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں،عمائدین علاقہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں،تفصیلات کے مطابق معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کے والد محترم ٹھیکیدار محمد سلیمان مرحوم کی 19ویں برسی گزشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،اس موقع پر ان کیلئے بڑی تعداد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ تقریب کے دوران اور بعد ازاں اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں ،برسی کی تقریب میں سلیمان فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ممتاز احمد،وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ ،سلیمان فیملی کے درجنوں ممبران،سیاسی و سماجی رہنماؤں ،عمائدین علاقہ اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پربھی فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ والدین زندگی کا انمول اثاثہ ہوتے ہیں اور دنیا میں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ،جب تک والدین کا سایہ سر پر ہو ان کی خدمت افضل ترین کام ہے اور جب یہ دنیا سے چلے جائیں تو ان کیلئے قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی ،ان کے حق میں دعائیں اور ان کے نام سے نیک کام کرنا ہی اولادکا حق بنتا ہے ،ہم والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلق خدا کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف روشن پاکستان کی ضمانت بن چکی ہے، راجہ عامر سعید


دولتالہ(نامہ نگار) معرف سیا سی و سماجی شخصیت راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف روشن پاکستان کی ضمانت بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی کثیر تعداد تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہے ،جس طرح عمران خان نے ملک میں موجود طاقتور کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے عوام میں اس کا شعور اجاگر کیا اسی طرح برسر اقتدار آنے کے بعد ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاکر ملک و قوم کو خوشحالی کے سفر پر گامزن کریں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اپنے کردار اور شخصیت کے لحاظ سے مخلص اور نڈر قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آ چکے ہیں اور ان کی مقبولیت عوام میں بڑی تیزی کیساتھ بڑھ چکی ہے ،انتخابات میں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان سے کلین سویپ کرے گی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گوجرخان کے افسران کا اچانک


دولتالہ(نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گوجرخان کے افسران کا اچانک دورہ دولتالہ ، ،دولتالہ میں قائم BISPپوائنٹس کے دورے ،،ستفید ہونے والی خواتین سے ملاقات ،پوائنٹس پر دستیاب سہولیات کی فراہمی سے متعلق سوالات،شکایت ملنے پر پوائنٹ ہولڈر کو وارننگ جبکہ بہترین خدمات سر انجام دینے اور خواتین کی جانب سے تعریفی کلمات پر پوائنٹ ہولڈررانا ابرار کنول کو تعریفی سند جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گوجرخان کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر عامر زمان اور فیلڈ سپر وائز ر عرفان اچانک دولتالہ پہنچ گئے انہوں نے امدادی رقوم کی خواتین کو فراہمی کیلئے دولتالہ میں قائم پوائنٹس کا وزٹ کیا اور موقع پر موجود استفادہ حاصل کرنے والی خواتین سے سوالات کئے شکایات ملنے پر متعلقہ پوائنٹ ہولڈر زکو وارننگ جاری کی جبکہ بہترین خدمات سرانجام دینے پر پوائنٹ ہولڈر رانا ابرار کنول کو تعریفی سند دی گئی اور ان کے کام کو سراہا گیا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گوجرخان کے افرسان کی خصوصی کاوشوں سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین کی مشکلات میں واضھ کمی واقع ہوئی ہے

12جولائی شام 6 بجے آہدی میں راجہ جاوید اخلاص اور راجہ حمید ایڈووکیٹ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے


دولتالہ(نامہ نگار) 12جولائی شام 6 بجے آہدی میں راجہ جاوید اخلاص اور راجہ حمید ایڈووکیٹ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ،یو سی آہدی اور یوسی نڑالی کے مسلم لیگیوں کا عوامی میلہ سجے گا،بڑی تعداد میں لوگ جوق در جوق مسلم لیگی امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں ، انشاء4 اللہ تاریخی کامیابی حاصل کریں گیتفصیلات کے مطابق یو سی آہدی اور یو سی نڑالی کا مشترکہ عوامی جلسہ منعقد ہو گا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگی شرکت کریں گے چئیر مین یو سی آہدی کے صاحبزادوں فیصل بھٹی اور خاور بھٹی نے کہا کہ ان دونوں یونین کونسلز سے ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں سے مایوس لوگ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو سپورٹ کر رہے ہیں یہ جلسہ مخالفین کے لئے آخری کیل ثابت ہو گا

چوہدری ساجد محمود کا یونین کونسل نور دولال کے مختلف دیہاتوں کا طوفانی دورہ 


مندرہ ( نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے58چوہدری محمد عظیم اور امیدوار پی پی 9چوہدری ساجد محمود کا یونین کونسل نور دولال کے مختلف دیہاتوں کا طوفانی دورہ معروف روحانی شخصیت عربی شاہ کی بیٹھک بھاٹہ پر حاضری سجادہ نشین سمیت موہڑہ نوجو ،ڈھوک پیروں میں متعدد برادریوں کا مسلم لیگ ن کو چھوڑکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بعد ازاں چوہدری محمد عظیم نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرپٹ نظام کے خلاف ہمیں ووٹ دیں ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنا ہما را مشن ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حلقہ عوام کو مایوس کیا عوام نواز شریف اور زرداری ٹولے کو اب پسند نہیں کرتے صوبائی امیدوار چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ ہماری لڑائی کرپشن اور اس ما فیا کے خلاف ہے جو پولیس کے ٹاؤٹوں کے زریعے شریفوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں جنھیں ہم برداشت نہیں کر سکتے ہم اس ملک کے فرسودہ نظام کو بدلنا چاہتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر راہنماوں ربنواز قریشی ، بابو رفیق جنجوعہ ،تیموراکبر جنجوعہ،سردار سرفرراز،اخلاق حسین جنجوعہ ،راجہ ضمیر جنجوعہ ،راجہ محمد ہمایوں ،ملک محمد طیب و دیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ یونین کونسل نور دولال کے گاؤں بھاٹہ سے سجادہ نشین عربی شاہ ملک وسیم ساجد ، ملک اظہر، ملک ارشد ،ملک جہانگیر ،ملک منیرو دیگر موہڑہ نوجوو سے محمد اشفاق بھٹی ، نعیم یوسف ،،محمد یعقوب،محمد ازرم، چوہدری عابد حسین ، چوہدری ملازم حسین و دیگر اور ڈھوک پیرو سے ملک غلام رسول ،ملک اسلم ،ملک ظہورو دیگر نے اپنی برادریوں سمیت متعد د دھڑوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

عو۱می خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عملی سیاست کا حصہ بن رہا ہوں ،ملک محمد مسعود


مندرہ ( نامہ نگار )آز۱د ۱میدو۱ر حلقہ پی پی9ملک محمد مسعودنے کہا ہے کہ حلقہ عو۱م کے پر زور ۱صر۱ر۱ور عو۱می خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عملی سیاست کا حصہ بن رہا ہوں .ذ۱تی مفاد۱ت آڑے آنے نہیں دوں گا .کلیام آعو۱ن سے ۱پنی عو۱می ر۱بطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۱مید ہے حلقہ کے عو۱م مایوس نہیں کریں گے ۱ن خیالات کا ۱ظہار ۱نہو ں نے گذشتہ روز مندرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۱نہو ں نے کہا کہ سابقہ ۱دو۱ر میں عو۱می مسائل حل نہیں کیے گئے .لوگوں کی محرومیاں دو ر نہیں کی گئیں.صحت ،تعلیم ۱ور دیگرشعبوں کی صورتحال ۱نتہائی مایوس کن ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی . دلفریب نعروں ۱ور پر کشش وعدوں سے غریب عو۱م کو ہمیشہ گمر۱ہ کیا جاتا رہا .۱ن نام نہا دسیاسی نمائندوں نے سو۱ئے عو۱م کے ۱ستحصال کے کچھ نہیں کیا .۱ب وقت آ گیا ہے کہ حلقہ عو۱م ۱ن سیاسی بہروپییوں سے ہوشیار رہیں ۱ور ۱پنے ووٹ کے ۱ستعمال کے وقت کھرے ۱ور کھوٹے کی پہچان کر یں تا کہ ۱یک بار پھر وہ کسی بڑے دھوکے سے بچ سکیں۔

25جولائی کو راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے


مندرہ ( نامہ نگار )پیپلز پارٹی یونین کونسل کلیام اعوان کے جنرل سیکرٹری ملک امانت علی نے کہا کہ 25جولائی کو راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ، یوسی کلیام اعوان میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام قدرتی گیس ، بجلی اور سڑکیں ان کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں عوام راجہ پرویز اشرف کو کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب کر کے ان کے ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں عوام جوق در جوق ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں مخالفین بھی ان کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، وزیراعظم کا عہدے پر فائز ہونے کے بعد انسان کے دل میں اور کوئی خواہش نہیں رہتی تاہم راجہ پرویز اشرف اپنے دورحکومت کے جاری ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں تاکہ دوبارہ اقتدار میں آکر تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کو دور کر کے اپنی دلی خواہش کو پورا کرسکیں ، ہم یونین کونسل کلیام اعوان سے راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر سرخرو ہوں گے ۔

جنڈخانزادہ میں مسلم لیگ ن کا بھرپور شوآف پارو ، سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں

ڈھڈیال(نامہ نگار)جنڈخانزادہ میں مسلم لیگ ن کا بھرپور شوآف پارو ، سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں۔ تنویر بلوچ کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنرمیٹنگ میں مسلم لیگ ن جنڈخانزادہ کی سرکردہ شخصیات اور برادریوں کا بھرپور اتحاد کا مظاہرہ۔ ان شاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔ کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے امیدواراین اے64میجر(ر) طاہر اقبال اور پی پی22ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ تمام تر حالات اور نشیب وفراز کے باوجود لیگی ووٹر ڈٹ کر مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہے اور اسی وجہ سے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ کارنر میٹنگ سے صوفی مشتاق بھٹی اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جنڈخانزادہ پہنچے پر میجر (ر) طاہر اقبال اور ملک تنویر اسلم سیتھی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کارنر میٹنگ میں چیئرمین ملک ظفر اقبال ، ملک خالد نوابی ، عرفان محمود بھٹی ،راجہ اظہر اور دیگر سرکردہ شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ر۱جہ جاوید ۱خلاص۱ور ر۱جہ حمید ۱یڈووکیٹ ۱پنے ۱پنے حلقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے 


مندرہ ( نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے ر۱جہ جاوید ۱خلاص۱ور ر۱جہ حمید ۱یڈووکیٹ ۱پنے ۱پنے حلقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے .حلقہ ۱ین ۱ے 58۱ور حلقہ پی پی 9کے لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہو کر مسلم لیگ ن ۱ور ۱س کے قائدین میاں نو۱ز شریف ۱ور میاں شہباز شریف پر ۱پنے بھرپور ۱عتماد کا ۱ظہار کر رہے ہیں ۱ن خیالات کا ۱ظہار ر۱جہ محمد ۱ویس ۱یڈووکیٹ نے ۱پنے ۱یک ۱خباری بیان میں کیا ۱نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ۱میدو۱ر تحصیل گوجرخان کی تینوں سیٹوں سے کلین سویپ کریں گے میاں نو۱ز شریف کے بیانیے کو ہر جگہ پذیر۱ئی مل رہی ہے مسلم لیگ ن ۱ور ۱س کے قائدین کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے تمام حربے ناکام ہوں گے پاکستانی عو۱م کے تعاون سے تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی۔

چوری کے مقدمے میں مطلوب مشہور زمانہ اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار


مندرہ ( نامہ نگار )چوری کے مقدمے میں مطلوب مشہور زمانہ اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ چور ابرار حسین عرف بارو ساکن ماڑی بنگیال عرصہ تین سال سے اشتہاری تھا جسے تھانہ روات کے سب انسپکٹر ماجد بھٹی نے ڈرامائی اندازمیں گرفتار کر لیا ہے اور پولیس کو ملزم ابرار حسین عرف بارو سے مزید چوریوں ،ڈکیتیوں کی وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہیں زرئع کے مطابق مذکورہ اشتہاری سے ایک عد د30بور پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔

پنوال میں سردار گروپ کو شدید جھٹکا 


ڈھڈیال(نامہ نگار) پنوال میں سردار گروپ کو شدید جھٹکا ، متعدد برادریوں نے سردار گروپ کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ شب پنوال میں ایک کارنرمیٹنگ منعقدہوئی جس سے ملک نعیم اصغر اور چوہدری شہریار سلطان نے خطا ب کیا ۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کے بعد مسلم لیگی کارکنوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیداہو ہے ۔ مسلم لیگی ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی وہ سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کا بھرپور مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ہر طرف شیر کی دھاڑ ہوگی اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے نئے ساتھی اس بات کی واضح دلیل ہیں۔ کارنر میٹنگ میں سعید یعقوب جنجوعہ اور چوہدری سہیل زمرد کی خصوصی کاوشوں سے جٹ برادری ، راجہ برادری ، سندھی اور منہاس برادری سمیت دیگر برادریوں نے میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کیا ۔ کارنر میٹنگ میں چوہدری آزاد، راجہ رزاق، راجہ اعجاز، ظفر جٹ، مظہر جٹ، حافظ واجد ، محمد یعقوب، بشیر سندھی ، چوہدری حبیب الرحمن، عجائب، منصف نمبردار، ڈاکٹر ظفراقبال ، مصری خان، حاجی پائندہ خان سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

سردار اظہر عباس نے پیپلزپارٹی کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دے دیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)سردار اظہر عباس نے پیپلزپارٹی کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سرداراظہر عباس نے اپنا استعفیٰ پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کو بھیجوادیا ہے جسے25جولائی کے بعد منظور کرلیا جائے گا۔سردار اظہر عباس گزشتہ کچھ عرصہ سے پارٹی سرگرمیوں میں زیادہ فعال نہیں تھے اور ان دنوں ان کے چند فیصلوں پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور اعلیٰ قیادت کو تما م صورت حال کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا ۔ ضلعی پارٹی رہنماؤں کا الزام تھا کہ سردار اظہر عباس پارٹی میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کیلئے کام کررہے ہیں جس کی مثال راجہ طارق افضل کالس کے ضمنی الیکشن میں نواب تیمور حسن کو ان کے حق میں دستبردار کرانا اور اب حلقہ پی پی23میں اپنے قریبی رشتہ دار سردار آفتاب اکبر کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملک عبدالجبار چلہ کیلئے ٹکٹ میں رکاؤٹ بننا ہے۔ ملک عبدالجبار چلہ پی پی23میں پارٹی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار تھے لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں این اے64میں دھکیل دیا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حلقہ پی پی22میں پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ رضوان کو ضلعی صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان25 جولائی کے بعد کردیا جائے گا۔پارٹی کے ضلعی عہدیداروں اور سرکردہ رہنماؤں نے بھی راجہ رضوان کو ضلعی صدر بنانے کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کو چھوڑ پر پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں


ڈھڈیال(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کو چھوڑ پر پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ گھر بیٹھنے کو میٹنگ اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا رنگ دینے کا ڈرامہ رچانے والے اپنے امیدواروں کے ساتھ کھلم کھلا دھوکہ کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرکردہ طلعت محمود کھرل نے اظہر الطاف کی رہائشگاہ پر راجہ طارق افضل کالس کی آمد کوسیاسی میٹنگ اور اسے برادری سمیت پی ٹی آئی کی حمایت کا رنگ دینے کو لغو اور بے بنیاد پراپیگنڈہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی اٹل ہے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں جو پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا چلارہا ہے ۔ طلعت محمود کھرل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیلئے ہماری بھرپور حمایت جاری رہے گی ۔

سوہاوہ پی پی پچیس تحریک لببیک اور آزاد گروپ میں مقابلہ


سوہاوہ (نامہ نگار ) سوہاوہ پی پی پچیس تحریک لببیک اور آزاد گروپ میں مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف دوڑ سے آوٹ تفصیلات کے مطابق سوہاوہ حلقہ پی پی پچیس میں سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے تحصیل سوہاوہ کی دس یونین کونسلوں کو ن لیگ اور تحریک انصاف کی طرف سے نظر انداز کرنے کے بعد ن لیگ اورتحریک انصاف کے پی پی پچیس کے امیدواروں کو الیکشن مہم میں سخت دشواری کا سامنا سابق ایم پی اے کی طرف س کسی پارٹی کی باضابطہ حمایت نہ کرنے کی وجہ سے سوہاوہ شہر کی پانچ یونین کونسلوں اور ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں سمیت تحصیل دینہ کے شہریوں نے آزاد امیدوار راجہ سفیر اور تحریک لببیک کے امیدوار پیر سید عرفان امیر شاہ کی الیکشن مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا جبکہ دونوں امیدواروں میں سخت مقابلے کا امکان ہے ن لیگ کی طرف سے سابق ایم پی اے مہر فیاض کو دینہ میں ن لیگ تقسیم ہونے کی وجہ اور سوہاوہ میں اثرو رسوخ اور ن لیگ کی تنظیم کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تحریک انصاف کے یاور کمال کو ڈومیلی کے ایک مخصوص علاقے کے علاوہ دینہ اور سوہاوہ سے مایوسی کا سامنا ہے ۔ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر تحریک انصاف کا ووٹ بنک آزاد اور تحریک لببیک پاکستان کے امیدوار وں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ عوامی سروے میں ن لیگ اور تحریک انصا ف کی تقسیم سے آزاد امیدوار راجہ سفیر اکبر اور ٹی ایل پی کے امیدوار میں مقابلہ لگ رہا ہے ۔

error: