گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: July 13th, 2018

قائد میاں محمد نواز شریف سے سپاہی ہیں،راجہ محمد جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار )قائد میاں محمد نواز شریف سے سپاہی ہیں ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے لیے ہے نواز شریف کا بیانیہ اہل پاکستان کا بیانیہ بن چکا ہے ووٹ کو عزت دیے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی کا تصور ممکن نہیں 35سالہ سیاست میں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی میرا دامن صاف ہے الزام تراشیاں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ان کا اپنا کردار کیا رہا ہے عوام بخوبی آگاہ ہیں دھوکہ دہی کی سیاست کو فروغ دینے والوں نے تحصیل گوجرخان میں گندگی سیاست کا آغاز کیا ہے ایسے لوگ نہ تو پارٹی کے وفادار ہیں اور نہ ہی حلقہ عوام سے مخلص کرپشن میں لت پت سیاستدان آج ہم پر کرپشن کے الزامات عائد کر کے بے پر کی اڑا رہے ہیں میرا کوئی زاتی ایجنڈا نہیں تحصیل گوجرخان کے عوام کی خدمت اور ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے58راجہ محمد جاوید اخلاص نے آہدیچیئرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی کے صاحبزادے فیصل رضوان بھٹی ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے میرے ساتھ مناظرہ کر لیں عوام کے ساتھ35سالہ رفاقت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی9راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان شاء اللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی8چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ عوام کی خدمت میں یہ میرا18واں الیکشن ہے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ میری35 سالہ رفاقت ہے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہو سکا وہ داغ ہیں اور انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت سے لیکر معاشی طاقت بنایا ہم اپنے قائدین کے ساتھ ہیں ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے 25جولائی انشاء اللہ شیر کامیاب ہو گا اور ایک بار پھر حکومت بنائیں گے عوام مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں اہل قیادت کا انتخاب کریں اس موقع پر چوہان برادری ،ملک لیاقت اعوان برادری ،ملک قیوم اعوان برادری ،ملک شفیق ،ملک رفیق ،ملک فضل کریم بمعہ دوست احباب و برادری،حاجی غضنفر ،ملک لیاقت ،ملک طارق ،ملک ثقلین ،ملک زبیر ککے زئی برادری نے پی پی پی کو خیر آباد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی

ملکی دولت لوٹنے والوں سے رد کر دیا جائے،چوہدری ساجد محمود 


دولتالہ(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے رد کر دیا جائے 25جولائی ملک کے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں صاف ستھری اور با کردار قیادت کے انتخاب کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں ووٹ قوم کی امانت ہے اور امانت اہل لوگوں کے حوالے کریں گزشتہ40سالوں سے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں اپنی تجوریاں بھرنے اور محلات بنانے والے عوام کی نمائندگی کیکیونکر دعوے دار ہو سکتے ہیں سابقہ حکمرانوں نے اپنے کمیشن کے لیے بیرونی ممالک سے قرضے لیے آج میٹرو بس اور اورنج ٹرین سروس بنانے کے دعو ے کرنے والوں نے اس ملک کے بچے بچے پر قرض کا بوجھ ڈال دیا ہے پاکستان کی22کروڑ آبادی قرض کے بوجھ تلے دب چکی ہے سوئس باریاں لگانے والوں سے اگر ملکی لوٹی ہوئی دولت واپس لے لی جائی تو ملک کا سارا قرضہ ادا ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک عمران خان کی صورت میں ایک محب وطن لیڈر ہمیں دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع بھی عطا کیا ہے کہ ملک سے چوروں اور لیٹروں پر اس دھرتی کو تنگ کر دیا جائے عوام بلے کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں ان شاء اللہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ کر رہے گی لالچ ،زاتی مفادات اورآپس کی رنجشوں کا خاتمہ کر کے25جولائی کو اپنا ووٹ پاکستان کے لیے کاسٹ کریں اپنی قسمت کی تبدیلی کے لیے اور ملک کی خوشحالی کے لیے دیں وہ گزشتہ روز یونین کونسل دیوی کے گاؤں داتا اور یو نین کونسل نڑالی کے گاؤں ڈہوک منا میں راجہ تیمور عابد کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باریاں لگانے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کرنے والے زرادری اور نواز شریف اپنی سیاسی بقا کے لیے ہمیشہ ایک ہو جاتے ہیں چالبازوں کی سیاست کو سمجھیں اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں اس ملک کی بقا کو اولین ترجیح دیں اس موقع پر چیئرمین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،چوہدری دانیال عظیم ،علاؤ الدین قریشی ،راجہ تیمور عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا

میانہ پھمبل میں پی ٹی آئی کا جلسہ 17جولائی کوہوگا


دولتالہ(نامہ نگار) 17جولائی شام 7بجے یونین کونسل راماں کے گاؤں میانہ پھمبل میں چوہدری شمس تبریز کی حویلی میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے ،ایم این اے چوہدری عظیم اورامیدوار برائے ایم پی اے چوہدری ساجد ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ،یوسی راماں اور گردونواع کے گاؤں سے پاکستان تحریک انصاف کا عوامی میلہ سجے گا،بڑی تعداد میں لوگ جوق در جوق پی ٹی ائی کے میدواروں کی حمایت کر رہے ہیں ، انشا اللہ تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق یو سی راماں کا منفرد عوامی جلسہ منعقد ہو گا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکر شرکت کریں گے،میانہ پھمبل کے جلسے میں بہت سے دھڑے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی کو مرتب کر لیا گیا اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے شمس تبریز کا کہنا تھا کہ یونین کونسل راماں سے پی ٹی آئی کے امیدوار ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں سے مایوس لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یہ جلسہ مخالفین کے لئے راتوں کی نیندیں حرام کر دے گا ۔

ڈبل گیم سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،پیپلز پارٹی یونین کونسل پنج گراں


دولتالہ(نامہ نگار )ڈبل گیم سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کو نظر انداز کر کے آزاد امیدوار سے پیار کی پینگیں بڑھانے والوں نے پی پی9میں کارکنوں کے حوصلے پست کر دیے ہیں بلا شبہ راجہ پرویز اشرف ہی حقیقی معنوں میں ووٹ کے حقدار تھے اور ہم انہیں ووٹ دینا چاہتے تھے تا ہم اب دل برداشتہ ہو چکے ہیں 5سال تک مقدمے بازی اور بیان بازی کے بعد آج با ہم شیر و شکر ہونے والوں نے پی پی پی کے جیالوں کے دلوں میں سوالیہ نشان پیدا کر دیا ہے حقیقی کارکنوں کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو چکا ہے کہ تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے والے چوہدری سرفراز خان کو ووٹ دیکر بھٹو ازم کے نظر یے کو زندہ کریں یا آزاد امیدوار کو ووٹ دیکر پی پی تحصیل گوجرخان کی قیادت کی خوشنودی حاصل کریں مفادات کی جنگ کا آغاز پیپلز پارٹی گوجرخان کی قیادت نے کر دیا ہے حلقہ پی پی9میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن اور فلسفہ سیاست کو زندہ در گور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے پی پی پی کا نظریاتی ورکر ایسی کسی سیاست کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل پنج گراں کے رہنما چوہدری شوکت علی اور چوہدری افتخار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اگر یونہی برقرار رہی اور ووٹ کے لیے ڈبل سٹینڈرڈ کو ہی ترجیح دی گئی تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے اور ایسی صورت میں ہماری پہلے ترجیح پاکستان تحریک انصاف ہو گئی قیادت اوپر نیچے کی سیاست سے با لا تر ہو کر کارکنوں کی دل آزاری کے خاتمے کے لیے ون وے الیکشن مہم چلائے

مرزا غفور الٰہی نے پاکستان تھریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی


دولتالہ(نامہ نگار)سابق صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل موہڑہ نوری مرزا غفور الٰہی نے پاکستان تھریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف پی پی8کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی مووجدگی میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا

گو جر خان میں کرپشن کا پیسہ ہما رے خلاف استعمال ہو رہا ہے،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان(نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہNA58 سے پی ٹی آئی کے چو ہدری محمد عظیم اورپی پی 8سے نامزد امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی نظر آتی شکست کو نواز شریف کے استقبال کے پیچھے چھپا نے کی کو شش کر رہی ہے سزا ہو نے کے بعد غیر ملک میں بیٹھ کر اداروں پر تنقید اپنی کرپشن پر پر دہ ڈا لنے کی کو شش ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو سی کو نتریلہ چک را جگان میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا میٹنگ سے را جہ عبد الغفور کیانی،چو ہدری محمد سلیم اور علا ؤ الدین قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ اس مو قع پر راجہ عابد،راجہ محمد عباس،حاجی غفور رحیم،راجہ احتشا م نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔ چو ہدری عظیم نے کہا کہ ن لیگ والے خود پکڑ دھکڑ کی افواہیں پھیلا کے رو پوش ہو نے کے چکر میں ہیں۔ن لیگ ایم بڑے استقبال کا اعلان کر کے پھنس گئی ہے انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں کرپشن کا پیسہ ہما رے خلاف استعمال ہو رہا ہے مگر عوام کا ٹھاٹھیں ما رتا ہوا سمندر انکی یہ کو ششیں نا کام بنا دے گا جا وید کو ثر نے کہا کہ ہم عمران خان کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جس نے کرپشن کے خلاف تا ریخی جدو جہد کی ہمارے مخالفین زرداری اور نواز شریف کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے گذشتہ دس سالوں میں غریبوں کا خون تک چو س لیا ۔مگر اب عوام ان سے ایک ایک پا ئی کا حساب لیں گے 25جو لا ئی احتساب کا دن ہے عوام ان پر گہری نظر رکھیں کہیں کو ئی بھاگ نہ پا ئے ۔

دولتالہ موڑ پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ موڑ پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ،واقعات کے مطابق سکھو کا رہائشی نو عمر علی کمبوہ ولد بشیر کمبوہ موٹر سائیکل پر دولتالہ موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے دوسرے موٹر سائیکل کیساتھ ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہو گیا

حکومت نواز شریف کے استقبال سے خائف ہے، چو ہدری محمد ریاض 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سا بق صو بائی وزیراور حلقہ پی پی 8سے صو بائی اسمبلی کے امیدوار چو ہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے استقبال سے خائف ہے اور اس نے کا رکنوں کو ہر طرح سے رو کنے کا پروگرام بنا رکھا ہے مگر نواز شریف کے دیوانے ہر حال میں لا ہور ائیر پورٹ پہنچیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے .زمان ہا ؤس.میں لیگی کا رکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو نواز شریف کے استقبال کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ آج جمعہ کو صبح 9بجے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لا ہور روانہ ہو گا کا رکن علی الصبح یہاں پہنچ جائیں جہا ں انکے لیے نا شتے کا بند وبست کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جیل کا حکم نواز شریف کو ہوا ہے جو دلیری کے ساتھ جیل جا نے کے لیے اپنی اہلیہ کو تشویشناک حا لت میں چھو ڑ کر آ رہے ہیں اور پسینے عمران خان کے چھو ٹ رہے ہیں اگر چہ اسکی مدد کے لیے بے شمار غیبی قوتیں مو جود ہیں مگر اپنی نا اہلی اور بد زبانی کے باعث وہ کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے الیکٹ ایبل دئے جا نے کا با وجود غیر جا نبدا رانہ تجزئے بتا رہے ہیں کہ وہ 272کی اسمبلی میں 90سیٹیں بھی نہیں لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 25جو لا ئی عمران خان کی سیاست کا آ خری روز ہو گا ۔

را جہ پر ویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،را جہ محمدبشارت 


گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے سابق وائس چئیرمین را جہ محمدبشارت نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 58سے پی پی پی کے امیدوار را جہ پر ویز اشرف کے پاس اتنے ووٹ ہیں کہ ان سے سنبھالے نہیں جا رہے انتخابی مہم میں را جہ پر ویز اشرف، انکے بھائی را جہ جا وید اشرف اور خرم پرویز حصہ لے رہے ہیں اور 24گھنٹوں میں سے 20گھنٹے عوام کے ساتھ گذارنے کے با جود انکے پاس تمام حامیوں سے ملنے کا وقت نہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جا نبدار حلقے بھی آج یہ بات ببا نگ دہل کہہ رہے ہیں کہ پو رے حلقے میں را جہ پر ویز اشرف کا طو طی بول رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ را جہ پر ویز اشرف حکو مت میں ہو ں یا اپو زیشن میں انکی شخصیت ایسی ہے کہ وہ گو جر خان کے لیے جتنی چاہیں گرانٹ لے سکتے ہیں جبکہ انکے مخالفین جو چا ہیں کر لیں انکے لیول تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔

رسول پاک ﷺ کا نظام اس ملک کا مقدر ہے ،حاجی محمد رمضان 


گو جر خان(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار برائے حلقہ این اے 58حاجی محمد رمضان نے کہا ہے کہ رسول پاک ﷺ کا نظام اس ملک کا مقدر ہے جس دن لو گوں کو اسکا ادراک ہو گیا ہما رے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم رضوی اگر قادیانیوں کا راستہ نہ رو کتے تو ن لیگ کی حکو مت اور انکے وزرا نے آئین پا کستان سے مرزائیوں اوت اقلیت قرار دینے کا فیصلہ واپس کر انے کی سازش تیار کر رکھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہما را یقین ہے کہ جو بھی سرکار مصطفی کے نظام کے راستے کی رکاوٹ بنے گا اسے دنیا اور آ خرت میں اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا حاجی محمد رمضان نے کہا کہ گو جر خان کے لو گو ں نے تحریک نظام مصطفی اور اور تحریک ختم نبوت کے لیے بے پنا ہ قر با نیاں دی ہیں اور بھی انکا ووٹ سر کا ر مصطفی کے لیے ہی ہو گا آپ نے ہمیشہ دوسروں کو ووٹ دیا ہے ایک بات انکے حق مین بھی ووٹ استعمال کر کے دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام کی سچی نام لیوا جماعت ایک ہے ہے اور اسکانام تحریک لبیک پا کستان ہے با قی سب اقتدار کی بھو کی ہیں جنہیں اسلام پسند حلقے بار بار آ زما چکے ہیں۔ڈور ٹو ڈور مہم میں لو گوں نے انکے ساتھ تعاون کا مظا ہرہ کیا ۔

ہما را شیخ عبد القدوس کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں ہے


گو جر خان(نامہ نگار)شیخ برا دری کی 50سے زائد سر کر دہ شخصیات نے اپنے دستخطوں سے جا ری ایک بیان میں شیخ عبد القدوس کو صدر ما ننے سے انکار کرتے ہو ئے اسکی طرف سے پی ٹی آئی کی حمایت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس نے اپنے ذاتی مالی مفاد کے لیے خود کو شیخ برادری کا صدر ظاہر کیا اور اس حوالے سے سو دے با زی کی جسے تمام بر دری مسترد کرتے ہو ئے اسکے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے یہ بیان شیخ طا ہر سعید بلو۔ حاجی ما جد حسین،حاجی شیخ عدیل،شیخ قا در محمود،شیخ اویس طا رق،حاجی شیخ عبد الرحیم،شیخ خاور شہزاد،شیخ کاشف ممتاز،شیخ اختر،شیخ شہزاد،شیخ ارسلان،شیخ سہیل،پہا پا شیخ عبد القدوس،شیخ آ صف نور الہی،شیخ محمدیا سر،شیخ حسن رمضان،شیخ تہذیب،شیخ محمد یو نس،شیخ عنبر جلیل،شیخ ساجد محمود،شیخ بلال،شیخ اسلم پکوان،شیخ خا ور اور دیگر کی طرف سے جا ری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہما را شیخ عبد القدوس کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں ہے اگر اب اس نے خود کو شیخ برادری کا صدر کہا تو ہم را ست اقدام پر مجبور ہو ں گے

راجہ پرویزاشرف کی جیت یقینی ہے، راجہ ضمیرمنہاس


سکھو(نمائندہ خصوصی) راجہ پرویزاشرف کی جیت یقینی،سیاسی عمائدین کا پی پی پی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری، اپنے دور میں گستاخانہ مواد چلانے پر یوٹیوب بند کرکے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا،ان خیالات خا اظہار رہنماء4 پی پی پی و سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل راجہ ضمیرمنہاس نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پروئزاشرف کی کی کامیابی یقینی ہوچکی،مسلم لیگ ن کے ناراض سیاسی عمائدین کی غیرمشروط اور مذہبی حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہوچکی ہے،راجہ پرویزاشرف نے اپنے دور حکومت میں گستاخانہ مواد کی وجہ سے یوٹیوب پر پابندی لگائی تھی، جس کی وجہ سے علاقہ میں مذہبی حلقے انہیں کافی حدتک سپورٹ کر رہے ہیں،راجہ پرویزاشرف نے جب تک گستاخانہ مواد مکمل ختم نہ ہوگیا تب تک یوٹیوب بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا،مسلم لیگ کے ناراض ارکان کا پی پی پی میں شامل ہونا بھی راجہ پرویزاشرف کے لیے نیک شگون ہے،راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف نے علاقہ میں جس طرح ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، جس کی وجہ راجہ پرویزاشرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے غیور عوام ثابت کریں گئے کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین اپنے عظیم قائد کے ساتھ بھرپور وفا کریں گئے،اور ماضی کے غلطیوں کو کسی صورت نہیں دھرائیں گئے،

error: