گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: July 14th, 2018

گو جر خان کے غیور عوام کے ساتھ وفا نبھاؤں گا، را جہ پر ویز اشرف


گو جر خان(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم اور حلقہ این اے 58سے پی پی پی کے امیدوار برائے قو می اسمبلی را جہ پر ویز اشرف اور امیدوار برا ئے صو بائی اسمبلی را جہ خرم پر ویز نے کہا ہے کہ میرے مخا لف امیدوار عوام سے کیا وفا کریں گے جنہوں نے اقتدار اور مفا دات کے لیے بار بار سیاسی جماعتیں اور اپنے لیڈر بدلے میں جس طرح اپنی پارٹی اور لیڈروں کے ساتھ وفا نبھا رہا ہو ں اسی طرح گو جر خان کے غیور عوام کے ساتھ وفا نبھاؤں گا ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے حیاتسر روڈ گو جر خان میں ایک بڑے انتخا بی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جسکا اہتمام ملک جا وید اقبال اور نو جوان را ہنما حماد جا وید نے کیا تھا اس موقع پر حلقہ پی پی 9سے پی پی پی کے امیدوار چو ہدری وزیر اعظم آذاد کشمیر کے سابق مشیر چو ہدری فخر زمان، پی پی سٹی کے صدر طا ہر را حیل اعوان،تحصیل جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی،مرزا عبد الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر بار کے سابق جنرل سیکر ٹری احمد ادریس مرزا، شیخ طا ہر سعید بلو، علی اکبر شاہ اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں را جہ پر ویز اشرف نے کہا کہ آج میں کوئی سیاسی تقریر کر نے نہیں آ یا ہو ں آ ج میں دل کی باتیں کر وں گا میں اسمبلی میں اس لیے جا نا چا ہتا ہو ں کہ ن لیگ والوں نے جو 5سال ضائع کئے ہیں وہ کمی پو ری کروں اور اس سے قبل میرے جو منصو بے ادھورے رہ گئے تھے انکو مکمل کروں گو جر خان کی ایک ایک گلی اور ایک ایک سڑک پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ پرویز اشرف نے کس طرح اسکے مکینوں سے انصاف کیا میں نے 1995میں سوشل ایکشن بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے گھر گھر بجلی پہنچا کر جو کام شروع کیا تھا وہ کام گھر گھر گیس پہنچا کر پو را کیا سٹی کو 12ٹیوب ویل دئے۔تحصیل میں سڑکوں کا جال پھیلا یا ۔یہ ایک لمبی فہرست ہے مگر اب ایک جدید اور بہترین ہسپتال گو جر خان کی ضرورت ہے ہما ری ہزاروں بچیاں اوربچے رو زانہ حصول تعلیم کے لیے راولپنڈی اور اسلام آ باد جا تے ہیں یہاں ایک یو نیوسٹی بہت ضروری ہے جسکے لیے میں پہلے ہی زمین حاصل کر چکا ہوں گو جر خان شہر کی بے شمار ضروریات ہیں کا میاب ہو کر ان زیادتیوں کا بھی ازالہ کروں گا جو مخالفین نے کیں۔ نو جوان راہنما حماد جا وید نے کہا کہ را جہ پر ویز اشرف ایک عوامی راہنما ہیں جو انتخابی مہم میں بہت آ گے جا رہے ہیں گو جر خان کے نو جوان بلاول بھٹو اور پرویز اشرف کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے اور را جہ پر ویز اشرف بھا ری اکثریت کے ساتھ کا میاب ہو ں گے بعد ازاں پرویز اشرف نے وارڈ نمبر 19میں بھی ایک بڑے جلسہ سے خطاب کیا دن بھر میں انہوں نے کل چھ جلسوں سے خطاب کیا ۔

تحریک انصاف کی جیت پاکستان کی جیت ہو گی ،چوہدری ساجد محمود 


دولتالہ(نامہ نگار) سابق نائب ناظم دولتالہ شیخ شبیر احمد برادری سمیت تحریک انصاف کے کارواں میں شامل دولتالہ میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں شیخ شبیر احمد نے برادری سمیت ن لیگ کو خیر آباد کہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا گزشتہ روز پہلی پلی دولتالہ میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں دولتالہ کی شیخ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ شیخ برادری کا مشکور وممنون ہوں جنہوں نے بہترین فیصلہ کیا اور دولتالہ کے الیکشن کو یک طرفہ کر دیا ہے شیخ شبیر احمد اور انکی برادری کی حمایت سے ہمیں تقویت ملی ہے ووٹ کے تقدس کو قومی فریضہ جانتے ہوئے اپنی ووٹ اہل اور ایماندار شخص کے حوالے کریں جو کل قومی سطح پر آپکے مسائل اعلیٰ ایوان میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہوں اپنے ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے ووٹ پول کریں ،اپنے ضمیر کی آواز پر بیلٹ پیپر پر نشان لگائیں قائد تحریک عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو جہاد شروع کر رکھا ہے آج آپ لوگ بھی اس جہاد کا حصہ بن گئے ہیں ملک سے کرپشن ،اقربا پروری ،لوٹ مار ،لاقانونیت ،بے روزگاری ،کے خاتمے کے لیے آپ عمران خان اور تحریک انصاف کے دست و بازو بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ25جولائی کو بلے کے انتخابی نشان کو یاد رکھیں اور اسی نشان پر اپنی مہر ثبت کریں ان شاء اللہ تحریک انصاف کی جیت آپکی جیت ہو گی پاکستان کی جیت ہو گی انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے گزشتہ40سالوں سے اقتدار کے ساتھ چمٹے نام نہاد حب الوطنی کے دعوے کرنے والے سیاست دانوں نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے بیرونی قرضوں کی بھر مار نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ہماری نسلیں مقروض ہو چکی ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بہترین موقع اور بہترین لیڈر عمران خان کی صورت میں دیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ شبیر احمد نے کہا کہ چوہدری ساجد محمود دولتالہ کی دھرتی کا بیٹا ،بے داغ ماضی اور با کردار نڈر نوجوان قیادت ہے اسے پنجاب اسمبلی تک پہنچانے کے لیے زاتی مفادات اور رنجشوں کو بھلا کر تمام اہل دولتالہ اور پی پی 9اس کا ساتھ دیں گے اور بالخصوص دولتالہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی اس کے دامن میں ڈالیں گیاس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق عزیز بھٹی ،راجہ ہارون کیانی ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا

گو جر خان میں بھی انتخا بات میں کرپشن کے پیسے کی سیل لگی ہو ئی ہے، چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہNA58 سے پی ٹی آئی کے چو ہدری محمد عظیم اورپی پی 8سے نامزد امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر نے کہا ہے کہ لا کھوں لوگ کو نواز شریف کے استقبال کے لیے لا نے کا دعوی کر نے والے محض سینکڑوں لو گو ں کو نواز شریف کا ستقبال کر نے کے لیے لا سکے اور شہباز شریف لاہور ائیر پورٹ جا نے کی بجائے اپنے انتخابی حلقے کا چکر لگا تے رہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو سی قاضیاں میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر جہانگیر بھٹی اور راجہ بلال نے بھی خطاب کیا ۔ چو ہدری عظیم نے کہا کہ خدا کا شکر ہت کہ ملک میں بڑوں کا احتساب شروع ہوا۔ ورنہ ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ پا کستان میں غریب کو پکڑا جا تا ہے بڑوں کو کوئی پو چھتا ہی نہیں ہے۔ ملک کے جا بر حکمرانوں کا یہ حال دیکھ کر اب کوئی دل گر دے والا ہی کر پشن کرے گا عمران خان ان لو گو ں کو وہاں تک لے آ یا ہے کہ انکو کرپشن کے علاوہ سو جھتا ہی کچھ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں بھی انتخا بات میں کرپشن کے پیسے کی سیل لگی ہو ئی ہے مگر میں یہ بتا دیناچا ہتا ہو ں کہ پا نی طرح پیسہ بہا نے والوں کو حساب دینا پڑے گا اور انہیں معلوم ہو نا چاہیے کہ ووٹ کی خرید و فروخت جرم ہے جہانگیر بھٹی نے کہا کہ چو ہدری عظم کے کر دار سے سارا گو جر خان آ گاہ ہے وہ صاف ستھرے کردار کے مالک ہیں سیاست میں شرافت، خدمت،غریبوں کی داد رسی اور عوامی خدمت انکا طرہ امتیاز ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عمران خان نے گو جر خان کو اتنا صاف ستھرا با کردار امیدوار دیا جسکی کا میابی نو شتہ دیوار ہے ۔

ن لیگ تینوں نشستیں بھا ری اکثریت سے جیتے گی، چو ہدری محمد ریاض 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سا بق صو بائی وزیراور حلقہ پی پی 8سے صو بائی اسمبلی کے امیدوار چو ہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن آ مد کے مو قع پر حکو مت پنجاب اور پنجاب پو لیس نے انتہائی گھناؤنا کردار ادا کیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ انتخا بات میں ن لیگ کے ساتھ خصوصی بر تا ؤ کیا جا رہا ہے ۔ ان خیا لات کا اثہار انہوں نے لاہور سے واپسی پر زمان ہا ؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دو ران اس مو قع پر انکے ہمراہ چئیرمین راجہ ذوالفقار چئیرمین، مرزا عنایت، چئیرمین مرزاارشد کے علاوہ چوہدری اشفاق ، چوہدری خالد، طیب قریشی، پرویز اقبال مغل،حبیب مغل،قاضی عبدالوقار،چوہدری اشتیاق، شفقت اقبال، اورراشد قریشی بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ راستے میں ہما رے گو جر خان کے قافلے پر پولیس نے زبر دست شیلنگ کی ، لا ٹھی چارج کیا اور ہما ری گا ڑیوں کو نقصان پہنچا یا۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ پورا پنجاب بلاک کر کے یہ لو گ خو شی کے اس طرح شا دیانے بجا رہے ہیں جیسے انہوں نے کشمیر فتح کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن آئے ہی جیل جا نے کے لیے ہیں فاتر العقل حکومتی اکا برین کو معلوم ہو نا چاہیے کہ جیل بیٹھا نواز شریف ان کے لیے کہیں زیا دہ خطر ناک ہے کیو نکہ وہ عوام کے حقوق، ووٹ کی حر مت اور جمہو ریت کی جنگ لڑ رہے ہیں جو لگ سمجھتے ہیں کہ عمران کان کو جتوا کے وہ اپنے مقاصد پو رے کر لیں گے یہ انکی غلط فہمی ہے کیو نکہ اصل معرکہ انتخا بات کے بعد شروع ہو گا کل حکومت گر دی دیکھ کر نواز شریف اور ن لیگ کی مقبو لیت میں اضافہ ہو اہے اور گو جر خان سے اس بار بھی ن لیگ تینوں نشستیں بھا ری اکثریت سے جیتے گی ۔

گوجرخان میں تعینات ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹیاں بہترین طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں


گو جر خان(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت خاور بٹ نے کہا ہے کہ سی ٹی اوراولپنڈی اور ڈی ایس پی رانا محمد شاہد کے خصوصی حکم پر ٹریفک پولیس گوجرخان اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے۔ گوجرخان میں تعینات ٹریفک وارڈنز ملک غفار، قاسم، مرزا جواد، مرزا شکیل، ریحان، عمران اپنی ڈیوٹیاں بہترین طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ٹریفک کی روانی کو بر وار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار نظر آتے ہیں۔

نصیر قریشی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دیدیا


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما طیب قریشی کے بھائی اور یونین را ہنما حماد قریشی کے بھائی نصیر قریشی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دیدیا۔ انہیں گجرات پو لیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب جا وید اخلاص، چو ہدری محمد ریاض اور را جہ محمد حمید کی قیادت میں قافلہ نواز شریف کے استقبال کے لیے لا ہور جا رہا تھا ، پو لیس نے انکی گاڑی کے شیشے بھی تو ڑ دئے انہیں رہائی کے بعد ایک جلوس کیی شکل میں گو جر خان لا یا گہا جہاں کا رکنوں نے انکا زبردست استقبال کیا اور ان پر گلپاشی کی ۔

اقتدار کی ہوس میں کچھ سیاستدان اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں،حاجی راجہ محمد جواد 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے حلقہ پی پی8سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے پکاکھوہ ، بیول اور چنگا میں گزشتہ روز مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں کچھ سیاستدان اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں جو اول فول ان کے منہ میں آتا ہے بکے جا رہے ہیں بازاری زبان استعمال کرنے والے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ جو کچھ وہ سیاسی ماحول میں بو رہے ہیں انہیں کل وہی کاٹنا پڑے گا متحدہ مجلس عمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے کسی لیڈر کا نام پانامہ میں شامل نہیں ہمارا مشن کرسی کا حصول نہیں بلکہ عوام کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ ایسے امیدوارسامنے لائیں جو نیک اور صالح ہوں چور ڈاکوؤں کو منتخب کرنے والے ان سے بہتری کی امید کیسے رکھیں اس موقع پر مختلف دھڑوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا

ہماری جماعت رجسٹرڈ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ، ملک صفدر اعوان


گو جر خان(نامہ نگار)متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے چئیرمین ملک صفدر اعوان نے حلقہ پی پی8 سے اپنی جماعت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم شہزاد کے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت رجسٹرڈ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور کل 40امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے اکثریت کی پوزیشن بہتر ہے اور جیتنے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان سے ہم نے خرم شہزاد کو میدان میں اتارا ہے جو دیانتدار حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے صفدر اعوان نے کہا کہ ایک آزاد وطن کے قیام سے لے کر ملک کی سالمیت کے تحفظ تک علماء ومشائخ نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے تحریک ختم نبوت کے دوران علماء ومشائخ کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے متحدہ علماء ومشائخ کونسل کے نامزد امیدوار خرم شہزاد نے کہا کہ میں گوجرخان کا بیٹا ہوں اور اس لئے میدان میں آیا ہوں کہ گوجرخان کے عوام کے پاس ایک بہترین چوائس ہو دیگر سیاسی و دینی جماعتوں کے لوگ سب آزمائے ہوئے ہیں اس موقع پر متعدد نمایاں شخصیات نے خرم شہزاد کی حمایت کا اعلان کیا اور متحدہ علماء مشائخ کونسل کے انتخا بی نشان جنگی طیارے کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کا اعلان کیا

جنجوعہ برادری کا ہنگامی اجلاس زیر صدرارت جہانگیر احمد جنجوعہ منعقد ہوا 


دولتالہ(نامہ نگار) جنجوعہ برادری کا ہنگامی اجلاس زیر صدرارت جہانگیر احمد جنجوعہ منعقد ہوا ،جنجوعہ برادری کی صفوں میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا ،جنرل سیکرٹری جنجوعہ برادری مشتاق اصغر جنجوعہتفصیلات کے مطابق جنجوعہ برادری میانہ پھمبل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت جہانگیر احمد جنجوعہ رہائش گاہ جنرل سیکرٹری مشتاق اصغرجنجوعہ منعقد ہوا ،جس میں سنئیر ممبران جنجوعہ برادری نے شرکت کی ۔جن میں سر پرست اعلی حاجی اصغر،چہرمین حاجی اسحاق جنجوعہ۔ حاجی ملازم حسین،بابورحمان ،جہانگیر احمد جنجوعہ ،مشتاق اصغر جنجوعہ ،فاروق احمد جنجوعہ ،بشارت حسین جنجوعہ ،خالد محمود جنجوعہ اور اشفاق انجم جنجوعہ نے شرکت کی اجلاس میں قردار پیش کی گئی کہ ،اس موقع پر بشارت حسین جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سیاسی ووٹ مانگنے آتے ہیں ان کے ساتھ ملاقات محض اتفاقیہ تھی، جب پوری جنجوعہ برادری نے چوہدری ساجد اور اس کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ،ہمارہ جینا مرنا چوہدری شمس تبریز اور اپنی برادری کے ساتھ ہے ،جو فیصلہ پوری برادری نے کر دیا ہے وہ ہمارامتفقہ فیصلہ ہے

موٹرسائیکل حادثہ، ایک شخص جاں بحق

22
دولتالہ(نامہ نگار) سکھو گوجرخان روڈ مغل کالونی کے مقام پر موٹرسائیکل حادثہ، ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی، جاں بحق ہونے والا مدثر موہڑہ گجراں کا رہائشی تھا اور گوجرخان میں انٹرنیٹ کی دکان کرتا تھا، جبکہ یوسی کرنب الیاس کی لیڈی کونسلر شبانہ کا خاوند اظہر اور ایک اور شخص شدید زخمی۔

ر۱جہ پرویز ۱شرف کی کامیابی نوشتہ دیو۱ر بن چکی،ر۱جہ قادر نو۱ز قادری

مندرہ ( نامہ نگار ) گوجرخان کے حلقہ ۱ین ۱ے 58سے پیپلز پارٹی کے ۱میدو۱ر سابق وزیر۱عظم ر۱جہ پرویز ۱شرف کی کامیابی نوشتہ دیو۱ر بن چکی .۱ب کوئی قوت ۱نہیں ہر۱ نہیں سکتی .آج قریہ قریہ گاؤں گاؤں ر۱جہ پرویز ۱شرف کی کامیابی کے شادیانے بج رہے ہیں جو25جولائی کو حقیقت کا روپ دھار لیں گے ۱ن خیالات کا ۱ظہار پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ر۱جہ قادر نو۱ز قادری،ڈویژنل رہنما پرویز ۱ختر قریشی،پیپلز پارٹی یو سی مندرہ کے صدر عبد۱لرشید زرگر،بانی رہنما چوہدری ر فیع۱لحق،پیپلز پارٹی مندرہ سٹی کے صدر ر۱جہ جبر۱ن،پیپلز پارٹی یو سی نور دولال کے صدر گلفر۱ز حسین،شعبہ ۱طلاعات کے پروفیسر تنویر ۱شرف قریشی،ظفر علی خان و دیگر نے ۱پنے مشترکہ بیان میں کیا ۱نہوں نے کہا کہ حلقہ عو۱م ۱پنی سابقہ غلطی پر نادم ہیں ۱ور 25جولائی کووہ سابق وزیر۱عظم ر۱جہ پرویز ۱شرف کی بھرپور کامیابی کو یقینی بنا کر ۱پنی سابقہ غلطی کا ۱ز۱لہ کریں گے .مد مقابل ۱میدو۱روں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا

عو۱می مسائل کے حل کے لیے دن ر۱ت ۱یک کریں گے،نعیم ۱سلم کیانی 


مندرہ ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد ۱میدو۱ر حلقہ پی پی گیارہ نعیم ۱سلم کیانی نے کہا ہے کہ علاقائی تعمیرو ترقی وخوشحالی عو۱م کی مرضی ۱ور ر۱ئے سے متصل ہے ۱گر وہ چاہیں تو با صلاحیت ۱ور باشعور ۱میدو۱ر کا ۱نتخاب کر کے پورے علاقے کو چار چاند لگا سکتے ہیں خد۱نخو۱ستہ عو۱می مسائل سے نابلد لوگوں کی کامیابی علاقائی خوشحالی کو صدیوں پیچھے دھکیل سکتی ہے .ووٹ ۱یک قومی ۱مانت ہے جسے سوچ سمجھ کر ۱ستعمال کیا جائے ۱ن خیالات کا ۱ظہار ۱نہوں نے گذشتہ روز ڈور ٹو ڈور عو۱ می ر۱بطہ مہم کے سلسلہ میں حلقہ عو۱م سے ملاقاتوں کے دور۱ن کیا ۱س موقع پر پی پی کارکنان۱ور حلقہ عو۱م بھی بڑی تعد۱د میں موجود تھے نعیم ۱سلم کیانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عو۱می مفاد۱ت کا تحفظ کیا۱ور لوگو ں کی زندگیو ں میں ۱نقلاب لانے کے لیے پارٹی کے شہید قائدین کے ویژن پر پوری طرح عمل کیا تا کہ ۱یک عام پاکستانی شہری بھی باوقار زندگی گز۱ر سکے ۱نہوں نے حلقہ عو۱م کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ۱گر ۱نہیں کامیابی سے ہمکنار کیا گیا تو وہ عو۱می مسائل کے حل کے لیے دن ر۱ت ۱یک کریں گے۔

عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہمی کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، راجہ پرویز اشرف 


مندرہ ( نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میں کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ حلقہ عوام کی خدمت،بیروز گاری کے خاتمے اور جو علاقے ابتک بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں وہاں عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہمی کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں گزشتہ 5سال سے عوام کا استحصال ہوا ،عوام ترقیاتی کاموں کے لیے رلتے رہے میں عوام کو بے یار مد گار رلتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا 25جولائی کو آپکی ڈیوٹی ختم ہو جائیگی اور میری خدمت کی ڈیوٹی شروع ہو جائے گی اور تحصیل گو جر خان میں پائی جانے والی احساس محرومی کو ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کی رہل پہل شروع کریں گے لوٹا کریسی کو روکنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے وفاق اور صوبائی نگران حکومتوں کے درمیان شائد ہم آہنگی کے فقدان کے باعث دہشت گردی کے واقعات پیش آرہے ہیں جنکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایم ایل اے آزاد کشمیر محترمہ شازیہ اکبر نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لوگ خوش قسمت ہے جنھیں راجہ پرویز اشرف جیسا بے باک ،نڈر اور جرات مند لیڈر ملا جو عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر انکے لیے جنگ لڑتا ہے اور جب تک عوام کو حق نہ مل جائے چین سے نہیں بیٹھتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ممتاز مزدور راہنما راجہ ہما عباس اور مہران شہزاد بھٹی کی جانب سے مندرہ مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء مندرہ کی معروف مسلم لیگ ن کی شخصیات نے اپنی برادری دھڑوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف کی بھر پور حمایت کی یقین دھانی کرائی ۔

مندرہ کے نواحی گاؤں سنجوتی کا نوجوان ٹرین تلے آکر جا بحق


مندرہ ( نامہ نگار ) مندرہ کے نواحی گاؤں سنجوتی کا نوجوان ٹرین تلے آکر جا بحق تفصیلات کے مطابق مندرہ کی نواحی یونین کونسل گہنگریلہ کے گاؤں سنجوتی کا 18سالہ نوجوان عثمان ولد صغیر ٹرین کی زد میں آکر بری طرح کچلا گیا جو موقع پر ہی جا بحق ہو گیا عثمان کے والد صغیر کا کہنا ہے کہ نوجوان کا زہنی توازن درست نہ تھا جو دوپہر کو گھر سے نکل گیا چونکہ ہمارا گاؤں ریلوے پٹری کے قریب ہے جس سے وہ نامعلوم ٹرین کی زد میں آگیا لہذا ہم مزید کاروائی یا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے ریسکیو 1122نے نعش کو قریبی رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لائے جہاں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے نوجوان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

محکمہ صحت کے عملہ لمبی تان کر سو گیا


مندرہ ( نامہ نگار ) یونین کونسل کوری دولال کے نواحی گاؤں نواز آباد موہڑہ مندو میں آوارہ کتوں کی بھر مار ایک معصوم بچہ زخمی محکمہ صحت کے عملہ لمبی تان کر سو گیا تفصیلات کے مطابق ان دنوں نواحی گاؤں نوازآباد موہڑہ مندو میں آراہ کتوں نے اودھم مچا رکھا ہے یہ درجنوں آوارہ کتے اسقدر لڑاکے ہیں کہ اکیلے شخص کو دیکھ کر کاٹنے کو دوڑتے ہیں گزشتہ روز محمد نعیم کا معصوم بیٹا کھیتوں کی جانب جا رہا تھا جسے آوارہ کتوں نے بری طرح زخمی کر دیا جسے فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد DHQ راولپنڈی شفٹ کر دیا عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے زمہ داران کی غفلت و لاپرواہی پر اعلی احکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے 

نعیم ۱سلم کیانی کی بھرپور حمایت کا ۱علان

عوام راجہ پرویز اشرف کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے، جاوید مغل

مندرہ ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گو جر خان کے نائب صدر جاوید مغل نے کہا ہے کہ تحصیل گو جر خان کی غیور عوام سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو انشاء اللہ 25جولائی کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گو جر خان میں بلا تفریق ترقیاتی کام کیے جن میں سوئی گیس ،بجلی ،سڑکیں پاسپورٹ آفس ،نادرہ آفس ،ریلوے انڈر پاس و دیگر شامل ہیں اور حلقہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جسکی بدولت آج انکے سیاسی مخالفین حواس باختہ ہیں اور شکست انکی مقدر بن چکی ہے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت ضروری ہے حلقہ عوام آج ترقیاتی کاموں کو ترس رہے ہیں مسلم لیگ ن کے سابقہ ادوار میں عوام کا استحصال کیا گیا اور انہیں بے یار ومددگار چھوڑا گیا مگر ہم اپنی حلقہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انشاء اللہ تحصیل گو جر خان کو ایک مرتبہ پھر منہ لاڑکانہ ثابت کریں گے اب انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے اور 25جولائی کا سورج راجہ پرویز اشرف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور تحصیل بھر میں ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا دور دورہ ہو گا اور ہر طرف خوشحالی ہو گی او ر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا

error: