گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

28مئی کا دن ہما ری ملک تا ریخ کا روشن ترین باب ہے ،راجہ جاوید اخلاص


گو جر خان(نامہ نگار)پارلیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص اور مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر را جہ حمید نے کہا ہے کہ 28مئی کا دن ہما ری ملک تا ریخ کا روشن ترین باب ہے جب نواز شریف نے بھا رت کے مقابلے میں ایک ایٹمی دھماکہ زیادہ کر کے اسکو منہ تو ڑ جواب دیا ۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کی جگہ کو ئی اور حکمران ہو تا تو عالمی دنیا کے دباؤ میں آ جا تا مگر نواز شریف کی ملکی مفاد کو ہر حال میں مقدم جا نا اور کسی کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہو ئے آج کے دن 6ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کر دئے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج ہما را ازلی دشمن بھارت بھیگی بلی بنا ہوا ہے اور اسے جا رحیت کی جرات نہیں را جہ حمید نے کہا کہ ہمیں دھماکے کئے ہو ئے 20برس بیت گئے نواز شریف کی جرات اور بہا دری نے ہمیں مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی چھٹی ایٹمی قوت بنا یا جسکی بدو لت پاکستانیوں کے ہی نہیں پو ری مسلم دنیا کے سر فخر سے بلند کر دئے آج ہما ری اہمیت یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ہما ری طرف دیکھتے ہیں اور انکے دلوں سے یہود و ہنود کا خوف نکل چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج ایٹم کو بچا نے کے لیے قوم ایک بار پھر نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے اور وہ آمدہ انتخا بات میں ایک بار پھر نواز شریف کی جماعت کو بھا ری اکثریت سے کا میاب کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: