گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Category: تارکین وطن کی خبریں

عمران خان کی قیادت وطن عزیز کو خوشحالی کی طرف لیکر جائے گی،میاں آفتاب احمد

دولتالہ(نامہ نگار) قوم نے عمران خان کے ویژن کو پسند کرتے ہوئے ملکی نظام کا بوجھ تحریک انصاف کے کندھوں پر ڈال دیا ہے ،قوم کی ان توقعات پر پورا اترنا اور ملک کو بدترین نظام سے چھٹکارا دلانا ہی پاکستان تحریک انصاف کا اولین مقصد ہے ،اداروں کو سیاست اور کرپشن سے پاک کرکے ملک میں انصاف کا بول ہو گا اور خوشحالی آئے گی ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے سینئر رہنما اور اٹلی کے ممبر آف پارلیمنٹ میاں آفتاب احمد نے گزشتہ روز اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،سینٹر چوہدری سرور،ملک عمر اسلم اعوان ایم این اے،ایم این اے شہر یار آفریدی،بشارت رندھاوا ایم پی اے ،اجمل چیمہ ایم پی اے سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر میاں عمران لطیف بھی ان کے ہمراہ تھے ،بالخصوص سینٹر چوہدری سرور سے طویل ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل زیر بحث آئے ،میاں آفتاب احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر فوری توجہ دیتے ہوئے ان کو حل کرنے پر زور دیا ،ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانی تارکین وطن بھی عمران خان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ملکی ترقی میں پہلے سے بڑھ کر جوش و خروش کیساتھ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں بہتری کیلئے تحریک انصاف کی پالیسی یقناً مثبت اثرات مرتب کرے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو جائے گا ،عمران خان کی قیادت وطن عزیز کو خوشحالی کی طرف لیکر جائے گی اور اقوام عالم میں ملکی وقار میں بے پناہ اضافہ بھی ہو گا

ایم ایم اے سوات مٹہ سمیت پورے پاکستان سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی

(سوات پ ر) مٹہ سوات حلقہ این اے 4 سے ایم ایم اے کی طرف سے قومی اسمبلی کے امیداوار مولانا مفتی قاری محمود نے کہا ہے کہ ایم ایم اے سوات مٹہ سمیت پورے پاکستان سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی بات کرتے ہیں کرپٹ لوگوں کو اچھی نہیں لگتی ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی ایم ایم اے کی کامیابی کا دن ہے عوام کرپٹ سیاسترانوں کو متسرد کر دیں اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ووٹ سوچ سمجھ کر دینا ہو گا مفتی محمود نے کہا کہ 25 جولائی مٹہ سوات کے غیور عوام کی تقدیر بدلنے کا دن ہے مٹہ سوات کے عوام باشعور ہیں ووٹ کی طاقت سے ان نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں کو یکسر مسترد کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایم ایم اے کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اقتدار میں آ کر اپ کی خدمت کرسکیں

چکوال کا ایک اور اعزاز 

ڈھڈیال ( نامہ نگار)چکوال کا ایک اور اعزاز ، برطانیہ میں مقیم یونین کونسل جسوال کے قصبہ سوہاہ دیوالیاں کے مشہور ومعروف سیاسی وسماجی گھرانے کے چشم وچراغ ، ملک غلام عباس مرحوم کے صاحبزادے ملک شہزاد عباس نے برطانیہ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ‘‘کرالے ‘‘ سے جنرل کونسلر منتخب ہو کر سترہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مذکورہ بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اوراپنے مدمقابل حکومتی کنزرویٹیو پارٹی کے کیون ہال کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر لینگلے گرین سے پہلے پاکستانی نژاد کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ملک شہزاد عباس کی جیت سے پاکستانیوں خصوصاً چکوالیوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی اور انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

مقامی ایم پی اے نے شرقی گوجرخان کے عوام کو مایوس کیا

گوجرخان(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے ایم پی اے علاقے کی عوام اور ھم دیار غیر میں بیٹھے لوگوں نے بھرپور سپورٹ سے ایم پی اے بنایا۔ھم نے سوچا مدتوں بعد ایک موقع آیا ھے کہ شرقی گوجرخان کی عوام کے مسائل کا کچھ حل ھو گا۔اپنا ایم پی اے ھو گا علاقے کی عوام کی خدمت و ترقی ھو گی۔۔مگر ایسا نہیں ھوا۔محترم ایم پی اے سے گزارش ھے کہ آپ کچھ کہنا چاہین گے کہ آپ نے شرقی گوجرخان کے عوام کے ساتھ یہ ظلم و زیادتی کیوں کی۔۔عوام کے مسائل سے مکمل چشم پوشی اور دوستوں اور عوام کو مکمل نظر انداز کیا۔۔آپ کو غریب عوام کا کچھ احساس نہیں ہوا۔5 سال چلہ پوشی کے بعد اب آپ فرما تے ہیں کہ ٹکٹ آپ کا حق ھے۔۔ذرا کچھ فرماہیں گے کہ ٹکٹ آپ کا حق ھے تو عوام کے کیا حقوق ھیں اور ایم پی اے منتخب ھو کر آپ کے کیا فرائض ھیں۔۔کیا آپ اپنے فرائض منصبی سے غفلت اور لاپرواہی اور کوتاہی کے مرتکب نہیں ھوے اور اس کا غریب عوام پر کیا اثر ھوا۔۔ اہم پی اے شاید عوام کمزور ھے مگر اللہ تعالی طاقت والا ھے آپ کو اس کا قبر میں حساب دینا پڑے گا اور انشا اللہ علاقے کی عوام بھی آپ سے سوال ضرور کرے گی

جرمنی میں حادثہ میں 4 افراد جاں بحق


جرمنی(بیورو رپورٹ)قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا کے ڈائریکٹر راجہ ٹیپو کی ہمشیرہ ،بہنوئی فخر عباس اور ان کے دوست ناصر شاہ اپنی بیوی کے ہمراہ جرمنی کے لئے سفر کر رہے تھے۔حادثہ فرانس اور جرمنی کی سرحد پر ہوا سائیڈ سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چاروں افراد جن میں دو مرد فخر عباس اور ناصر شاہ اپنی بیگمات کے ساتھ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 31سے 51 سال کے درمیان ہیں فخر عباس اور ناصر شاہ پاکستان اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں،راجہ غیور عباس،راجہ ہما عباس،راجہ اسد عباس کے بہنوئی اور ہمشیرہ اور راجہ عبدالغفور مقیم دبئی کی قریبی عزیز ہ تھیں

اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل: پاکستان یونین ناروے نے عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کردیا

اوسلو (پ۔ر)۔

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتاز ماہرقا عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔

یونین کے چیئرمین کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔

عظمت فاروق ایڈوکیٹ نہ صرف قانونی ماہر ہیں بلکہ وہ سول، ریونیو کے معاملات اور مسلم پرسنل لا پر گہری تحقیق اور تجربہ کے حامل ہیں۔  عظمت فاروق ایڈوکیٹ اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف قانونی مدد فراہم کریں گے بلکہ وہ تمام اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو دیگر متعلقہ فورمز پر بھی اٹھائیں گے۔

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کی یہ دیرینہ خواہش تھی اور یونین کافی عرصے سے ایک مخلص اور ایماندار ماہرقانون کی تلاش میں تھی۔ بلاخر یونین ایک تجربہ کار ماہر قانون کی مشاورت حاصل کرنے میں کامیابی ہوگئی ہے۔ چوہدری قمراقبال نے امید ظاہرکی کہ اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان یونین ناروے ایک غیرسرکاری تنظیم ہے جو ستر کی دہائی سے نارویجن پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری رضاکارانہ کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

چوہدری عظمت فاروق ایڈوکیٹ سے پاکستان میں اس موبائل نمبر اور پتے پر رابطہ کیا جاسکتاہے:

نثار عباس کا اعزاز

دولتالہ (نامہ نگار)ضلع راولپنڈی،تحصیل گوجرخان،یونین کونسل راماں کے گاو?ں راماں کے رہائشی نثار عباس ولد مظفر حسین نے 2017 کے بی۔ایس۔سی سول انجینرنگ کے امتحان میں سویڈیش انجینیرنگ کالج واہ کینٹ،جس کا الحاق یونیورسٹی آف انجینرنگ ٹیکسلا سے ہے،3.91/4 CGPA لے کر ٹاپ کیا ہے۔13 اپریل 2018 کو یونیورسٹی نے ایک شاندار تقریب کے دوران ان کو گولڈ میڈل سے نوازا۔وہ قطر سے صرف مختصر دورے پر گولڈ میڈل وصول کرنے کے لیے پاکستان آئے۔۔انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اللہ کی خاص مہربانی،والدین کی دعاو?ں،اور اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

دبئی میں23مارچ کے سلسلے میں ہاکی اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد 

تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت ،مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت راجہ عبدلغفور تھے
دیار غیر میں وطن عزیز کی شان بڑھانا ہماری اولین زمہ داری ہے، راجہ عبدلغفور کا شرکا ء سے خطاب

دبئی(نمائندہ راول نیوز)وطن عزیز کے خصوصی دنوں کی تقریبات منانا سمندر پار بسنے والے پاکستانی اپنا فرض سمجھتے ہیں وطن کے رنگ ہماری آنکھوں میں دن رات بستے ہیں۔ قرار دادِ پاکستان اور دی فونڈر آف دوبئی شیخ زید کی پاکستان سے، ہمدردی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جذبے اور لگن کے ساتھ تقریبات کا اہتمام ۳۲مارچ کو کیا۔ گزشتہ روز ایسی ھی ایک تقریب کا اہتمام ای جی اے میں پاکستانی کمیونٹی نے کیا جس میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کر کے ملی جوش و جذ بے کا مظاہرہ کیا اور تقریب میں ہاکی اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا ہاکی میں علی امام کی کپتانی میں شرکت کرنے والی ٹیم کامیابی اپنے نام کی جبکہ کرکٹ میں اسد ڈوگر کی قیادت میں دوبال وائٹ کامیاب رہی جس کے بعد تقریب میں تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی راجہ عبدلغفور اور چوہدری افضل نے انعامات تقسیم کیے اور کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا وطن عزیز کی شان بڑھانا ہماری اولین زمہ داری ہے، پاکستان سے دور رہ کر دیار غیر میں محنت اور جدوجہد کے زریعے ہم اپنے ملک کا نام نہ صرف روشن کر رہے ہیں بلکہ اس کی خوشحالی کے لئے اپنا حصہ بھی پیش کر رہے ہیں ہمیں محنت کش ہونے پر فخر ہے اور پوری دنیا میں اس تقریب کے زریعے پیغام دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔۔ دہشت گردی بدامنی ہونے کے باوجود ہماری عوام اپنے ملک کی خوشحالی اور امید کے امن ترانے گاتی رہے گی

ملک محی الدین اعوان کو ممبر اوورسیز پاکستانی کمیشن مقرر کردیا گیا

جدہ(ملک تصور)پنجاب حکومت نے ملک محی الدین اعوانسینئر راہنماء مسلم لیگ ن کو ان کی بے لوث پارٹی اور عوامی خدمات پر ممبر اوورسیز پاکستانی کمیشن مقرر کر دیا ھے۔ اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل وطن کیساتھ دھڑکتے ہیں،راجہ عبدالغفور

دولتالہ(نامہ نگار) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل وطن کیساتھ دھڑکتے ہیں اور تارکین وطن ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں اور خطیر زر مبادلہ ملک کو فراہم کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ عبدالغفور عرف لالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد رہائش پذیر ہے جو باقاعدگی سے خطیر زرمبادلہ ملک میں منتقل کرتے آ رہے ہیں جس سے بلا شبہ ملکی معیشت کو توانائی مل رہی ہے اس طرح تارکین وطن ملک سے دور رہ کر بھی ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دور رہ کر ملک کی محبت میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے دل بھی اپنے وطن کیساتھ ہی دھڑکتے ہیں اور وہ ملک و قوم کے مسائل پر زیادہ فکرمندرہتے ہیں

بھارت مصبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وارزیاں میں ملوث ہے

استحکام پاکستان کونسل برطاینہ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کے سلسلے میں ہیلی فیکس ٹاون ہال میں ایک تقریب منقد ہوئی مہمان خصوصی لارڈ نزیز احمد نے کہا کہ بھارت مصبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وارزیاں میں ملوث ہے اس لیئے ہمیں ہر فارم پر بے نقاب کرنا ہو گا آنہوں نے مودی پر شدید تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ مودی جو بھی کر لے ہم کشمیر کی آزادی تک اپنی جہدوجہد جاری رکیھں گے ممبر یورپی پارلمینٹ امجد بیشر نے کہا کہ وہ بھارت دہشت گردی کو دینا کے ہر فارم پر اجاگر کر رہے ہیں کونسل جنرل آف پاکستان بریڑفورڈ احمد امجد علی نے کہا کہ قاہداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ان کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان اپنے مظالم کشمیریوں بہن بھاہیوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گی صدر استحکام کونسل برطاینہ زاہد مرزا نے کہا کہ جب تک ہم ایک نہیں ہوتے دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتے سینئر ناہب صدر علامہ سجاد رضوی نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کیئے بہت قربانیوں دی ہیں اللہ کرے ہمارے کشمیری بہن بھائی جلد آزادی حاصل کریںآخر میں سرپرست اعلی استحکام پاکستان کونسل برطاینہ پروفیسر احمد حیسن ترمزی نے پوری امت مسلہ اور مصبوصہ کشمیر کے مظالم مسمانوں کیئے خصوصی دعا کی

ساہنگ میں کچرا کنڈی نہیں بننے دیں گے،راجہ عبدالغفور

دولتالہ(نامہ نگار)کچرا اور گندگی جمع کرنے کیلئے غیر آباد علاقے تلاش کئے جائیں ،ساہنگ میں کچرا کنڈی قرب وجوار کی آبادیوں کیلئے انتہائی مضر صحت ہے ،لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور ہر سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ساہنگ کے مکینوں راجہ عبدالغفور،راجہ محبوب حسین،راجہ صفدر حسین،راجہ آفتاب حسین،راجہ عمیر محبوب،راجہ اسماعیل،راجہ افتخار حسین،راجہ وقاص عزیز،راجہ عمیر،راجہ قاسم نواز،راجہ شکیل کونسلر،قادر نواز قادری اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ سے نہ صرف یونین کونسل ساہنگ بلکہ یونین کونسل جھنگی جلال اور یو نین کونسل مندرہ کے درجنوں دیہات و قصبات متاثر ہو ں ، زیر زمین پانی کے ذخائر آلودہ اور نا پید ہو جائیں گے ، اس سے پہلے یہ دوجگہوں پر منصوبہ لگا ھے بھاٹہ قلعہ میں جہاں ہر گھر میں کینسر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں اس کے بعد چک بیلی میں یہ منصوبہ گیا یہاں بھی یہی صورتحال ہوئی تو اسے یہاں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ھے یہ ہر مہینے پورے ڈویژن سے چوبیس ہزار ٹن کچرایہاں لایا جائے گا جس میں ہسپتالوں کا کچرا،ذبح خانوں کا کچرا اور دنیا جہاں کی بیماریاں ہمارے علاقہ میں اکھٹی ہو ں گی،یونین کونسل ساہنگ اور قرب وجوار کے مکینوں کا حکام بالا سے یہ پرزور مطالبہ ہے کہ کچرا کنڈی منصوبہ ساہنگ سے کسی غیر آباد علاقے منتقل کرکے عوامی حلقوں کی بے چینی اور کرب کو دور کیا جائے وگرنہ عوام اس کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے

ضلع گوجرخان تارکین وطن گوجرخانیوں کے دل کی آواز ہے،راجہ عبدالغفور

دولتالہ(نامہ نگار) ضلع گوجرخان تارکین وطن گوجرخانیوں کے دل کی آواز ہے اور اس تحصیل کا حق ہے جس سے اسے محروم کیا جا رہا ہے ،پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل اور ملک کو خطیر زرمبادلہ کما کر دینے والی اس دھرتی کا ضلع کا درجہ ملنا حق و انصاف کی آواز ہے ،انتخابی جلسوں میں حکمران جماعت گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کرنے کے بعد اسے یکسر فراموش کر بیٹھی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مری کو ضلع کا درجہ دیکر سراسر نا انصافی اور امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پائندہ باد فورم متحدہ عرب امارات کے چیئرمین راجہ عبدالغفور المعروف لالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان کو آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ضلع کا درجہ ملنا چاہئے جبکہ معدنی دولت سے مالا مال یہ دھرتی ملک کی معدنی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس کے تناسب میں مری اس قدر اہمیت کا حامل شہر نہیں ہے اسے محض ایک تفریحی مقام کی وجہ سے جانا جاتا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف گوجرخان کے عوام سے کیا گیا وعدہ یاد کریں اور اسے پوار کرکے عوام کی نظروں میں سرخرو ہو جائیں

 پیرس۔عوامی تدفین کمیٹی اپنی  بہترین حکمت عملی کی بدولت 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر انجام دے ہے۔ حاجی یعقوب

         پیرس۔ (اے کے راؤ   ۔۔ تدفین کمیٹی اپنے بہترین حکمت عملی اور شاندار اصول و ضوابط کی بدولت 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر گرم ہے۔ عوامی تدفین کمیٹی کے زمہ داران ناظم کمیٹی حاجی محمد یعقوب کی سربراہی میں سال 2018 کے ریکارڈز کی تیاری میں مصروف عمل ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی ممبران کی فیس واجب الدا ہو جاتی ہے جس کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے ۔اس کے بعد لیٹ فیس ادا کرنی ہو گی۔
حاجی محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کی عوامی تدفین کمیٹی پیرس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تدفین کمیٹی ہے جو اپنے اصول و ضوابط اور بہترین حکمت عملی کی بدولت پچھلی 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر انجام دےرہی ہے۔ ممبران کا ڈسپلن اور انتظامیہ کا خدمت کا جزبہ  ہی اس کی کامیابی کی علامت ہے ۔
حاجی محمد یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں  کہیں بھی ہوں مقامی تدفین کمیٹی کی ممبر شپ ضرور لیں ۔ان کا مزید کہنا تھا زندہ رہتے ہوئے تو شائد احساس نہیں ہوتا مگر ڈیڈ باڈی پرچندہ اکھٹا کیا جانا وارثوں کو زندہ درگور کئے جانے کے مترادف ہے۔

جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جدہ ملک مدثر کریم کی سالگرہ ملک محی الدین ھاوس مین مناہی گی


جدہ (ملک تصور)اج جنرل سیکٹری یوتھ ونگ جدہ ملک مدثر کریم کی سالگرہ ملک محی الدین ھاوس مین مناہی گی جس مین مسلم لیگی سینر راہنماء4 ملک محی الدین ،،،سینر ناہب صدر یوتھ ونگ جدہ فخر عباس ،، ناہب صدر یوتھ ونگ جدہ عاطف علی وٹو ،،،زمان جانی ،،،ملک تصور حسین اور اشپشل حوزیفا شفیق ،،انس شفیق ،،نے شرکت کی کیک کاٹا گیا،اور ان کی صحت اور لمبی زندگی کی دعا کی گی ،،،بعد مین اک پرتکلف سے مہمانون کی خاطر تواضع کی گی سب دوستون نے ملک مدثر کو نیک تمانیون کے ساتھ گفِٹ پیش کیے ملک محی الدین نے اس مقام پر فرمایا ملک مدثر اک ملن ساز اور اک محنتی نوجوان ہے اور خواہ وہ پارٹی کا کام ہو یا زاتی وہ اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہین اس پارٹی کو یوتھ ونگ جدہ نے ارینج کیا

طارق علی تبسم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

جدہ (ملک تصور)ممتاز صحافی اور راول نیوز گوجرانوالہ کے ایڈیٹر طارق علی تبسم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی ،وہ اپنے احباب کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں ،انہو ں نے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے

تارکین وطن پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کیساتھ دھڑکتے ہیں، شیخ ناصررزاق


دولتالہ(نامہ نگار)برطانیہ میں مقیمنامور سافٹ وئیر آرکیٹیکٹ شیخ ناصررزاق نے کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کیساتھ دھڑکتے ہیں،اور وہ ملکی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک کے طلبا اس میدان میں آگے آئیں اوراس سلسلے میں جہاں بھی میری مدد رہنمائی کی ضرورت ہوئی میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ نڑالی میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر سید حامد شاہ ، چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،شیخ یاسر رزاق ،شیخ وقاص احمد،مرزا انصر محمود اور دیگر بھی موجود تھے ،واضح رہے کہ شیخ ناصر رزاق کو کچھ ائیر لائینوں کو درپیش مسائل کا ایک جدید اور سستا حل مہیا کرنے پر کمپنی نے انہیں انوویشن ایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک ایسے سافٹ وئیر پر کام کر رہے ہیں جو اڑتے جہازوں میں متوقع خرابی کی اطلاع پہلے فراہم کرتا ہے تا کہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے یاد رہے کہ شیخ ناصررزاق بزرگ سیاستدان شیخ عبدالرزاق کے صاحب زادے ہیں

اسلام امن وآشتی کا علمبردار ھے

پریشیا(اٹلی)۔۔۔۔اسلام امن وآشتی کا علمبردار ھے ۔۔تعلیمات مصطفوی نے دنیا میں جو انقلاب برپاکیا غیر مسلم مستشرقین بھی اس کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔۔۔میلاد مصطفے کی محافل سیرت و تعلیمات رسول سے آگہی کا حسین موقع فراہم کرتی ھیں۔۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اھل سنت یو کے اینڈاوورسیز ٹرسٹ کے صدر پروفیسرسید احمد حسین شاہ ترمذی نے میلاد مصطفے کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔۔۔شاہ ولایت فاونڈیشن اٹلی کے زیر اھتمام محمدیہ اسلامک سینٹر بریشیا میں کانفرنس منعقد ھوئ۔۔جس کی صدارت پیرسید رفاقت حسین شاہ ترمذی نے کی۔۔۔پروفیسر ترمذی نے کہا کہ مسلمانوں کی عزت و بقا تعلیمات نبوی کی پیروی میں ھے۔۔رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کا تحفظ اور نظام مصطفے کے نفاذ کے لئے عملی جدوجہد ھر مرد مومن کا ایمانی فریضہ ھے۔۔ پیر سید رفاقت حسین شاہ نے کہا کہ یورپ میں مراکز اسلامیہ کو مزید مضبوط و موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو محسن انسانیت کی سیرت و تعلیمات سے روشناس کرایا جا سکے۔۔مولانا حافظ محمد فاروق نقشبندی، صوفی وقاص احمد سیفی نے محافل میلاد کو امت مسلمہ کی یک جہتی اور اتحاد امت کے لئے ایک حسین پلیٹ فارم قراردیا۔۔۔صاحبز​ادہ سید مرتضی رفاقت، سید جعفر رفاقت، چوھدری عتیق کھٹانہ،حاجی محمد الیاس، الحاج محمد انور علی،حاجی خالد محمود، اور محمد فاروق بٹ نے بارگاہ رسالت میں منظوم ھدیہ عقیدت پیش کیا۔۔

یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے برطانیہ کے دوستوں کے اعزاز میں تکلف ڈنر

ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے برطانیہ کے دوستوں کے اعزاز میں برسلز سنٹر کے دامن میں واقع ایک مراکشی ریسٹورنٹ میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔ ڈنر میں ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان ۔ طارق بٹ۔صاحبزادہ جہانگیر چیکو۔ انیل مسرت۔ مشتاق لاشاری۔جنگ اور جیو ٹی وی کے نمائندہ زاہد مرزا ۔محمد عدنان۔ فیصل حسین ۔ سردار صدیق خان۔ محمد شفیق ۔ حمید شاہ عباسی اور دیگر افراد کی تصویری جھلکیاں

میلاد مصطفےکی محافل امن و محبت کے فروغ کا ایک موثر ذریعہ ھی

مونٹی کیاری۔(اٹلی)۔۔۔۔۔میلاد مصطفےکی محافل امن و محبت کے فروغ کا ایک موثر ذریعہ ھیں۔۔۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ھادئ کائنات بن کر تشریف لائے اور دنیا کو چند سالوں میں علم و عرفان سے مالامال کیا ۔۔۔عرب کے بادیہ نشین اور تہذیب و تمدن سے نا آشنا لوگ دنیا کے رھبر و ھادی بن کر انسانی اقدار کے علمبردار بن گئے۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اھل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے صدر علامہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے گاردا ہوٹل مونٹی کیاری (بریشیا) میں ایک عظیم الشان محفل میلادالنبی سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔۔۔۔۔آپ نے کہا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جانی دشمن آپ کے خلق عظیم کی بدولت آپ کے جانثار و محافظ بن گئے۔۔۔۔بڑے بڑے حکمران جن میں حبشہ کے بادشاہ حضرت نجاشی،دومتہ الجندل کے شاہ اکیدر،عمان کے شاہ جنیفر سرکار مدینہ کے غلام بن گئے۔۔۔۔نجد کے وحشی،تہامہ کے بدو اور صحراوں کے خانہ بدوش آپ کی تعلیمات کے داعی اور مبلغ بن گئے۔۔۔۔۔آپ نے مزید کہا کہ امن کی متلاشی دنیا اسلام کے پیغام امن کے بغیر اپنی مراد نہیں پا سکتی۔۔۔۔۔اس محفل کے مہمان خصوصی پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمذی تھے۔۔ ۔مولانا حافظ محمد فاروق نے نقابت کے فرائض سر انجام دیتے۔۔۔۔صاحبزاد​ہ سید مرتضی شاہ ، سید جعفر رفاقت،چوھدری عتیق کھٹانہ، چوھدری اورنگ زیب کے علاوہ کثیرتعداد میں ثناخوان مصطفے نے بارگاہ رسالت میں منظوم ھدیہ عقیدت پیش کیا۔۔۔۔

اسلام امن و سلامتی کا پیغام بر ھے

ھیلی فیکس۔۔۔۔۔۔
اسلام امن و سلامتی کا پیغام بر ھے لیکن انسانیت دشمن فتنوں کی سرکوبی کے لئے رسم شبیری ادا کرنے کا بھی درس دیتا ھے۔۔۔اس پرفتن دور میں برائی کے خاتمہ کے لیے قوت نافذہ کے بغیر نظریاتی اور عسکری سرحدوں کی حفاظت ناممکن ھے۔۔۔ختم المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا پیغام امن بھی ریاست کی قوت کے بغیر مکمل غلبہ حاصل نہ کر سکا۔۔۔۔آج اھل اسلام کو بھی نظام ریاست سے مدد لینی چاھئے اور اسلام کے نظام عدل کو قائم کرکے دنیا سے ناانصافی کے خاتمہ کے لئے اپنا فریضہ ادا کرنا چاھئے۔۔۔ان خیالات کا اظہار میلاد کانفرنس کے مقررین نے اپنے خطبات میں کیا۔۔۔جامعہ الزھرا فرانسس سٹریٹ ھیلی فیکس میں اس کانفرنس کی صدارت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔
۔اس موقع پر اسلام آباد دھرنا کے شرکاء اور قائدین سے مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا۔اور حکومت پاکستان کی ریاستی دھشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔۔۔۔اس عمل کو انتہائی انسانیت سوز قرار دیتے ھوئے مطالبہ کیا گیا کہ فیض آباد دھرنا کے شرکاء کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔۔
پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اس کی بقا بھی اسلام کا نظام عدل رائج کرنے میں مضمر ھے۔۔۔۔علامہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا اساسی اور اجماعی عقیدہ ھے اس کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔کا آخری نبی ھونا قرآن و حدیث سے ثابت ھے اور اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ھے۔۔۔
۔۔علامہ سید زین العابدین نے عید میلاد النبی کو عیدوں کی سرتاج قرار دیتے ھوئے کہا کہ کائنات رنگ و بو کی ساری رونقیں حضور کے نور کے صدقہ سے ھیں ۔۔پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ میلاد مصطفے کی محافل امن و محبت کے فروغ کا ذریعہ ھیں۔۔۔علامہ محمد سجاد رضوی نے کہا کہ میلادالنبی کی خوشیاں منانے کا موثر طریقہ ایثار و قربانی کے جذبہ کو بیدار کرنا ھے اور ختم نبوت کے لئے دھرنا دینے والے مجاھد امت کا اجتماعی فریضہ سر انجام دے رکھے ھیں۔۔۔۔علامہ عبد الرحمن نقشبندی نے سرکار کی آمد کو اللہ کی نعمت عظمی قرار دیا اور اسلام کےنظام عدل کو انسانیت کے دیکھوں کا حل قرار دیا ۔۔۔علامہ برکات احمد چشتی نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ھی امت مصطفے کی بقا کا ضامن ھے۔۔نظریات کے تحفظ کے بغیر قوموں کے نشان مٹ جاتے ھیں۔۔۔صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمذی نے کہا کہ اس پر آشوب دور میں پاکیزہ محافل کا انعقاد اور سیرت رسول کا تذکرہ دنیوی فلاح۔اور اخروی نجات کا ذریعہ ھے۔۔۔۔مولانا حمزہ حسن قادری نے میلاد مصطفےکی محافل و جلوس کو شوکت اسلام کے اظہار کا موثر ذریعہ قرار دیا۔۔۔۔۔پاکستان پارلیمنٹ کے قاری محمد نجم مصطفے نے تلاوت و نعت سے محفل کو محظوظ کیا۔۔صاحبزادہ سید مرتضی رفاقت ،ممتاز نعت گو شاعر سید الطاف حسین شاہ کاظمی ، پیر نعمان حسین شاہ جماعتی، حاجی واجد حسین نقشبندی،حاجی ظفر اقبال نقشبندی، نے بارگاہ رسالت میں منظوم ھدیہ عقیدت پیش کیا ۔۔۔۔

ڈنمارک کے لو کل باڈیز کے انتخا بات میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی کا میابی نیک شگون ہے 


گوجرخا ن( نامہ نگار)عالمی منظر نا مے میں مسلمانوں پر بڑھتے ہو ئے دبا ؤ کے تناظر میں ڈنمارک کے لو کل باڈیز کے انتخا بات میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی کا میابی نیک شگون ہے اور اس سے بہتری کی گنجائش نکل سکتی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار پاکستانی کمیو نٹی ڈنمارک کے را ہنما نواز مرزا گو جر خانوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے دو سرے بڑے شہر آ روس میں ربی آ ذاد کے نومنتخب ڈپٹی مئیر اور دیگر کا میاب ہو نے والے سید اعجاز بخاری،قاسم نذیر احمد،قیصر مرزا،عمر ایوب،بدر شاہ،یا سر اقبال فیصل الرحمان،علی عبا سی اور صباح احمد مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہترین طرز عمل اور اچھی سیاست کا ری کی بدو لت کمیون انتخا بات میں کا میابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی سیاستدان ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں کہ بیرون ممالک پاکستانیوں اور مسلمانوں کی ساکھ بہتر ہو ۔ نواز مرزا گو جر خانوی نے کہا کہ ان مسلمانوں کی کا میابی سے وطن عزیز کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔

حاجی نذیر سلطان اور ان کے فیملی کے اعزاز میں مکہ مکرمہ کے ایک ریسٹورنٹ میں عشائیہ


ڈھڈیال (نامہ نگار)چکوال اوورسیز فورم جدہ کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر رہنما ملک محی الدین نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے چیئرمین چمبر آف کامرس چکوال اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی نذیر سلطان اور ان کے فیملی کے اعزاز میں مکہ مکرمہ کے ایک ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک محی الدین نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی نذیر سلطان اور ان کی فیملی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ حاجی نذیر سلطان میرے پرانے ساتھی ہیں اور ان کا چکوال چیمبر کاصدربننا ایک اعزاز ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے وسیع تجربے کے ساتھ چکوال کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کردار اداکریں گے۔ چیئرمین حاجی نذیر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکوال میں کاروبار کے وسیع مواقع ہیں۔چکوال میں بزنس کیلئے فضاء بہت اچھی ہے اور جو ساتھی اگر اپنے علاقہ میں کاروبار کرنا چاہے تو ہم ان کی پوری معاونت کریں کے۔ انہوں نے خصوصی پذیرائی پر ملک محی الدین کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ میں قمرالزمان قمر بھون، چوہدری بابر ، انجینئر توقیر چکوال، ظفرڈھاب، رانا شبیر ڈھڈیال، غلام مرتضیٰ منہاس، مسعودکہوٹ، راجہ نصرت کمال ڈنڈوت، ملک نثار احمد دودیال اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ آخر میں مرحوم چوہدری لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

چوھدری ظفر اینڈ سنز کے فاسٹ فوڈ

پیرس ( اے کے راؤ سے ) فرانس میں آج کل فاسٹ فوڈ بزنس ترقی پزیر ہی نہیں بلکہ تغیر پزیر ہے ، امریکن فاسٹ فوڈچین میکڈونلڈ کے مقابلے میں فرانس میں ” Q ” کیوک نے کامیابی سے قدم جمائے ، KFC کو انگلش چکن اینڈ چپس نے ٹکر دی ،مگر ترکش فوڈ اکثریت کی پسند ٹھرا ۔
ماضی قریب میں ترکش فوڈ کی ماڈریٹ قسم او تاکوز O TACOS نے ٹرینڈ پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے پیرس کے گردونواح میں او تاکوز تاکوز کنگ اور اس سے ملتے جلتے ریسٹورنٹ نظر آنے لگے۔

مگر آج کل بچوں اور نوجوانوں کی اولین پسند جس فاسٹ فوڈ چین نے فرانس میں ٹرینڈ پکڑا ہے وہ ہے انگلش ریپ آپ سٹائل “FETE A CREPE ” اور FAIT TA CRÊPE ۔ اول ازکر عربی چین ہے جب کہ دوسری ہماری اپنی ہے۔

اسی سلسلے میں برلب پیرس فرانس سٹیڈیم کے عقب میں چوھدری ظفر اقبال آف ککرالی اینڈ سنز کے فاسٹ فوڈ چین ” FAIT TA CRÊPE ” کی 11ویں شاخ کا افتتاح ہوا جس میں انہوں نے فیملی فرینڈز اور قریبی دوستوں کو دعوت تعام دی۔ بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری , رازق حسین گجر اور راقم الحروف راؤ خلیل احمد نے چوھدری ظفر اقبال کو کلاسک ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ چین ” FAIT TA CRÊPE ” میں کامیابی سے 11ویں شاخ کے افتتاح پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی۔

اس موقع پر چوھدری ظفر اقبال نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ کا سارا سسٹم بچے ہی سمبھالتے ہیں اور ایک چین طرز پر کام کرتے ہیں کوئی بھی شخص ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ہم اسے اپنا نام اور سٹائل دے سکتے ہیں جس طرح میکڈونلڈ ، کیوک یا برگر کنگ کام کرتے ہیں ایسی ہی سروسز ہم دے رہے ہیں۔

عدل و انصاف سے ھی حقوق اللہ کا قیام ھے, پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی

عدل و انصاف سے ھی حقوق اللہ کا قیام ھے اور عدل و مساوات سے ھی حقوق العباد کا احترام ھے۔۔۔۔عقائد، عبادات، معاملات اور آداب واخلاق میں بھی جب تک عدل شامل نہیں ھوتا تب تک کوئی عمل کامل نہیں ھوتا۔۔۔۔۔اسلامی نظام عدل کے مکمل نفاذ کے بغیر امن،اطمینان اور نعم خداوندی کی فراوانی ممکن نہیں ۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اهل سنت یوکے اینڈاوورسیز ٹرسٹ کے صدر پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر شھداء ھال اسلام آباد کورٹس میں خطاب کرتے ھوئے کیا ۔۔۔آپ نے مزید کہا کہ پوری کائنات کا نظام عدل پر ترتیب دیا گیا ھے اور اگر اس کا توازن برقرار نہ رھے تو کائنات ختم ھو سکتی ھے بعینہ اگر معا شرہ سے عدل و انصاف مفقود ھو جائے تو حکومتیں اور معاشرے بھی اپنا وجود کھو دیتے ھیں۔۔۔۔تاریخ اسلام میں اکثر امراء کا نظام ظلم پر مبنی تھا جب نظام مصطفٰی کی بنیاد عدل پر رکھی گئی ھے ۔۔۔۔۔عادل قومیں یا افراد نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی عزت و جنت پائیں گے ۔۔۔پروفیسر ترمذی نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ مجرموں کا ساتھ نہ دیں ظلم کے خاتمہ اور انصاف کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔۔۔۔

مانچٹر .او پی ایف کے چیرمین بیرسٹر امجد ملک نے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا اس موقع پر سیاسی سماجی اور کاروباری شخیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی

مانچٹر .او پی ایف کے چیرمین بیرسٹر امجد ملک نے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا اس موقع پر سیاسی سماجی اور کاروباری شخیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی

حضرت پیر حافظ سید محمد انور شاہ ترمذی ایک انتہائی مخلص، درویش منش قاری قرآن تھے

حضرت پیر حافظ سید محمد انور شاہ ترمذی ایک انتہائی مخلص، درویش منش قاری قرآن تھے۔۔۔آپ کی زندگی جہد مسلسل اور صبر و استقامت کے ساتھ خدمت خلق سے عبارت تھی۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اهل سنت یوکے اینڈاوورسیز ٹرسٹ کے علماء ومشائخ نے ایصال ثواب کی محفل میں خطاب کرتے ھوئے کیا ۔۔۔۔پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ حافظ پیر سید محمد انور شاہ ترمذی ایک جرآت مند اور بے باک مگر عجزوانکسار کا پیکر انسان تھے ۔۔۔طویل علالت بھی آپ کے دینی معمولات میں حائل نہ ھو سکی ۔۔۔محفل ایصال ثواب کا اھتمام شاہ ولایت فاونڈیشن کی طرف سے الجامعہ الزھرا فرانسس سٹریٹ ھیلی فیکس میں کیا گیا تھا ۔۔۔ممتاز علماء اھل سنت بالخصوص علامہ عبد الرحمن نقشبندی، الشیخ محمد عمر رمضان قادری، مولانا محمود الحسن قادری، پیر سید حسنین شاہ بخاری، الحاج رب نواز اختر، صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمذی، سید محمد حسنات کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی افراد و سماجی رھنماوں نے شرکت کی ۔۔۔

حافظ پیر سید محمد انور شاہ ترمذی آج لندن میں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئ

درگاہ شاہ ولایت گجرات کے زیب سجادہ حضرت پیر سید ولایت علی شاہ ترمذی نقشبندی جماعتی کے فرزند حافظ پیر سید محمد انور شاہ ترمذی آج لندن میں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ۔۔۔۔آپ کی عمر 80 برس تھی ۔۔۔۔آپ کافی عرصے سے صاحب فراش تھے۔۔۔مرحوم تحریک پاکستان کے عظیم مجاہد ابوالوفا صاحبزادہ سید محمود شاہ گجراتی، حافظ پیر سید عبد الحمید شاہ ترمذی، مبلغ اسلام علامہ سید حامد علی شاہ گجراتی، شیخ الحدیث سید احمد شاہ گجراتی کے چھوٹے بھائی اور علامہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی صدر مرکزی جماعت اهل سنت یوکے اینڈاوورسیز ٹرسٹ کے چچا محترم تھے۔۔۔
مرحوم کی نماز جنازہ ھارو سینٹرل مسجد میں پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے پڑھائی ۔۔نماز جنازہ میں ھزاروں افراد نے شرکت کی ۔۔۔مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے، دو بیٹیاں اور بیوہ کے علاوہ ھزاروں اھل خاندان، ارباب عقیدت و محبت اور دوست احباب کو سوگوار چھوڑا ھے۔آپ کی تدفین گرین فورڈ لندن کے قبرستان میں کر دی گئی ھے۔۔اھل سنت کے مقتدر علماء ومشائخ نے آپ کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ھے۔۔۔
ھیرو سنٹرل ماسک اینڈ اسلامک سنٹر ھیرو لندن میں حافظ پیر سید محمد انور شاہ ترمذی رح کی نماز جنازہ کے مناظر ۔۔۔امامت و خطابت کے فرائض پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی صدر مرکزی جماعت اهل سنت یوکے اینڈاوورسیز ٹرسٹ نے سرانجام دیئے ۔۔ھزاروں افراد نے شرکت کی ۔۔۔

فاؤنڈیشن اپنے علاقہ کے مستحق افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن مہیا کررہی ہے، چوہدری اسماعیل سرور 


گو جر خان(نامہ نگار)چوہدری امیر علی ویلفیئر فاؤنڈیشن بھٹیاں کے چیئرمین چوہدری اسماعیل سرور نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن اپنے علاقہ کے مستحق افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن مہیا کررہی ہے یونین کونسل بھڈانہ کے پانچ مستحق نوجوانوں کو کا رو بار کے لیے پچاس ہزار روپے فی کس دیا جائے گا پانچ مستحق مریضوں میں ویل چیئرتقسیم کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹرسائیکل رکشے بھی دیئے جائیں گے اہلیان یونین کونسل بھڈانہ کے مستحق افراد اپنے کوائف 31دسمبر تک جنرل سیکرٹری چوہدری فدا حسین کے پاس جمع کرا دیں چوہدری اسماعیل سرور نے کہا کہ ہماری تنظیم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں صرف اللہ کی رضا کیلئے ہم نے علاقہ کے مستحق اور بے روزگار افراد کی مدد کا بیڑا اٹھایا ہے امداد وغیرہ کے تمام عمل کو مکمل تحقیق کے بعد میرٹ پر کیا جاتا ہے.

میاں نواز شریف کوبلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد


جدہ(بیورو چیف )میاں نواز شریف کوبلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، 2018کے الیکشن میں دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے ،جدہ میں ایک تقریب میں خراج تحسین پیش کیا گیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سعودی عرب نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کر کے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اس تقریب کی صدارت اور میزبانی قائم مقام صدر چوہدری فاروق انجم نے کی تقریب میں جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں ،سینئر رہنما ملک محی الدین ،سینئر نائب صدر چوہدری جعفر ،نائب صدر چوہدری شہبازحسین ،نائب صدر لالہ جمشید ،سیکرٹری اطلاعات حمایت علی،عباس گورائیہ،چیف آرگنائزرجدہ چوہدری اسماعیل ،صدر جدہ سیٹھ عابد ،اشفاق سدوزئی ،سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ مدثرکریم اعوان ، رانا فیصل نواز ،چوہدری اویس ،ملک ظہیر بوچھال ، ملک تصور حسین راول نیوز بیوروچیف، عاطف علی وٹو بیورو چیف جدہ نیوز ، چیئر مین بزنس کمیونٹی و بیورو چیف روزنامہ میرا قلم ،صدر پاک میڈیا ،فورم و بیوروچیف دنیا نیوز چوہدری رضوان ،نمائندہ جیو نیوز شاہد نعیم اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے قائد میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آمدہ قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بطور وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی وزرات عظمی کا منصب سنبھالیں گے مقررین نے مرزا الطاف حسین کی کوششوں کو سراہا تقریب کے آکر میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی ،امن و امان اور ملی یکجہتی کے لئے دعا بھی مانگی گئی

error: