گرما گرم خبریں

گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی

Category: بیول کی خبریں

اسلام پورہ جبر یو سی تھاتھی دریا کنارے سے نا معلوم شخص کی نعش بر آمد

gujar-khan-police-station
اسلام پورہ جبر ( نامہ نگار) شرقی علاقہ گوجر خان یو سی تھا تھی کے گاؤں میانہ پوٹھہ کے قریب دریا کنارے سے ایک پینتیس چالیس سالہ نوجوان کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔سب انسپکٹر راجہ خالد چوکی انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پنچ کر لاش قبضہ میں لے کر سول ہسپتال گوجر خان پنچا دی ہے ۔پولیس کے مطابق لاش پندرہ سے بیس روز پرانی ہے اور دریا میں بہہ کر آئی ہے۔نوجوان کی جیب سے سکے اور چھوٹے نوٹ بر آمد ہوئے ہیں جس سے لگتا ہے کہ نوجوان کوئی مانگنے والا تھا۔ظاہری طور پر کوئی تشدد یا زخم کا نشان نہیں ملا

اسلام پورہ جبر،سرشام مصروف ترین شاہراہ پر فائرنگ سے نوجوان زخمی۔مقدمہ درج

gujar-khan-hospital
اسلام پورہ جبر ( نمائندہ راول نیوز) ڈہوک بابا شیرو یو سی اسلام پورہ کا رہائشی چوہدری علی قاضیاں سے واپس آتے ہوئے نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔پولیس چوکی قاضیاں کو چوہدی علی نے بیان دیا کہ میں حبیب چوک سے گاڑی ٹھیک کروا کر واپس آ رہا تھا تو راستے میں نامعلوم افراد جو کہ موٹر سائیکل اور ایکس ایل آئی کار پر تھے مجھ پر فائرنگ کر دی جس سے میں زخمی ہو گیا۔میری جوابی فائرنگ پر نامعلوم ملزمان بھاگ گئے۔پولیس نے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

اسلام پورہ جبر ،قاضیاں تا جبر روڈ کی ناقص تعمیر جاری۔ارباب اختیار نوٹس لیں

jabbar islam pura01
اسلام پورہ جبر ( نامہ نگار ) گوجر خان تا جبر ٹوٹی پھوٹی روڈ کے لیے خدا خدا کر کے قاضیاں تا جبر روڈ کے مرمتی کے لیے کروڑوں کے ٹینڈر جاری کیے گے مگر ٹھیکیدار نے کرپشن میں ہاتھ دھونے شروع کر دیے کروڑوں کے کام میں محض چند لاکھ میں خاکہ اور تارکول سے روڈ کو مکمل کیا جا رہا ہے۔جو کہ ایک بارش سے بہہ جائے گی۔اہلیان علاقہ نے ایم پی اے افتخار وارثی اور راجہ جاوید اخلاص سے خصوصی نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آٹھائیس سالہ نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Untitledاسلا پورہ جبر ( نامہ نگار) یو سی اسلام پورہ کے نواحی گاوں میانی بورگی کے رہائشی عدیل شہزاد نے والد کے لائسینس یافتہ پستول سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اطلاع کے مطابق عدیل ولد غالب حسین گزشتہ ایک روز سے گھر سے غائب تھا۔اہل خانہ کے مطابق عدیل کچھ دنوں سے ذہنی دباو کا شکار تھا اور نا معلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی ہے۔ پولیس چوکی قاضیاں نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔شام کو نمازجنازہ کے بعد عدیل کو مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔لواحقین نے کسی پر بھی شک کا اظہار نہیں کیا۔

آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں کی گندم جل کر خاکستر

23-3-624x300
اسلا پورہ جبر ( نامہ نگار) قاضیاں کے نواحی گاوں پنجگراں کے رہائشی چوہدری الیاس کی لاکھوں کی گندم رات کو آسمانی بجلی گرنے سے جل کر خاکستر ہو گئی۔ کھیتوں سے گندم کاٹ کر کھلیان میں اگٹھی کی گئی تھی کہ رات کو بجلی گر گئی ۔اہل دیہہ نے آ گ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر نا کام رہے۔

پی پی پی کے کارکن پارٹی کے لیے اصل طاقت ہیں۔مرزا عبدالرحمان

abdul rehman mirza
اسلام پورہ جبر ( نامہ نگار) سابق تحصیل صدر پی پی پی مرزا عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور یہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں پارٹی کے ہر برے وقت میں جب بھی کال دی گئی جیالوں نے ہمیشہ لبیک کہا۔یہ بات انہوں نے یو سی اسلام پورہ کی مرحوم پی پی پی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل راجہ صوفی سکندر اور سابق تحصیلی عہدیدار شیخ محمد پرویز کی قبر پر حاضری اور دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی لیڈر کو بھی اپنے کارکن کا پورا پورا خیال رکھنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ یو سی اسلام پورہ میں مرحوم صوفی سکندر اور شیخ پرویز۔راجہ صفدر آف رتالہ کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات تھی جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر ان کے ساتھ مرزا رمضان ایڈوکیٹ۔چوہدری منیر اور سلطان سکندر بھی انکے ہمراہ تھے۔

پرانی قبریں کھودنے والا گرہ ایک بار پھر متحرک

news-1491308385-7535_large
اسلام پورہ جبر ( نامہ نگار ) جبر کے نواحی گاوں پنجگراں میں ایک بار پھر پرانی قبریں کھودنے کا واقعہ رونما ہو گیا۔ چند سال قبل بھی اسی طرح کا واقعہ ہوا تھا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم فرد یا افراد نے پنجگراں کے قریب قدیمی قبرستان میں رات کی تاریکی میں ایک قبر کے ساتھ قبر کے برابر کھودائی کر کے قبر میں سے باقیات نکالنے کی کوشش کی۔مقامی لوگوں میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

سترہ سالہ نوجوان کوزہریلے سانپ نے ڈس لیا

holy-family-hospitalاسلام پورہ جبر ( نامہ نگار ) پنڈوڑی سیداں کے سترہ سالہ رہائشی سید ذین الحسن شاہ کو صبع سویرے اپنے گھر میں زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔فوری طور پر تحصیل ہیڈ کورارٹر ہسپتال گوجر خان پنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد بینظیر ہسپتال راولپنڈی میں ریفر کر دیا گیا۔وہاں پر علاج جاری ہے۔واضع رہے کہ ٹی ایچ کیو میں ضروری ویکسین موجود نہیں۔

ہاتھ پاوں بندھے بائیس سالہ نوجوان لڑکی بر آمد۔علاقہ میں خوف

police
اسلام پورہ جبر ( نامہ نگار ) یو سی اسلام پورہ کے نواحی گاوں رتالہ کانسی پل کے پاس سے بائس سالہ ہاتھ پا وں بندھے نوجوان لڑکی ملنے پر علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔رات کی تاریکی میں کسی نے لڑ کی کے ہاتھ پاوں باندھ کر اور منہ کپڑا سے باندھ کر نالہ کانسی کے قریب پھینک دیا۔مقامی لو گوں نے پولیس کو اطلاع کی۔لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنچا دیا گیا۔چوکی انچارج راجہ خالد نے میڈیا کو بتایا کہ لڑ کی نیم بے ہوش ہے مکمل ہوش میں آنے پر حقائق کا پتہ چلے گا۔لڑکی ث ۔م جبو کسی کی رہائشی ہے اور گھر سے ہفتہ قبل کی لاپتہ ہے۔لواحقین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اسلا م پورہ جبر شرقی علاقوں میں بد ترین لوڈ شیدنگ عوام عاجز آ گے

loadsheding
اسلام پورہ جبر ( نمائندہ راول نیوز)حکومتی دعوے ٹھس گرمی شروع ہوتے ہی شرقی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا راج۔ دن رات بجلی گھنٹوں غائب رہنے لگی۔بجلی کے بند ہوتے ہی ٹیلی کمپنیوں کے بوسٹر بھی بند ہونے سے موبائل فون بھی بند ہو جاتے ہیں جس سے پوری دنیا سے رابطہ بھی منقظع ہو جاتا ہے۔جبر ۔قاضیاں۔بیول۔کنگر۔تھاتھی۔رتالہ میں کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔

اسلام پورہ جبر،مسجد کے باہر سے مقامی تاجرکاموٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

police
اسلام پورہ جبر ( نمائندہ راول نیوز) چور ایک بار پھر متحرک ہو گے۔نمازی کا موٹر سائیکل jmd.5285 ماڈل 2005چوری کر کے لے گے۔مقامی تاجرشیخ آصف مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے آئے۔جب نماز سے فارغ ہو کر باہر آئے تو یاماہا موٹر سائیکل غائب پایا۔پولیس چوکی قاضیاں کو اطلاع کر دی گئی۔اس سے قبل جنازوں پر سے بھی موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔پولیس چوکی قاضیاں آج تک چوری ہونے والی گاڑیوں کا سراغ لگا سکی نہ ہی موٹر سائیکلوں کا

بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن ایک دفعہ پھر بے قابو

loadshedingبیول(نمائندہ راول نیوز ) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن ایک دفعہ پھر بے قابو،لیگی قائدین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن بدن طول پکڑتا جارہا ہے آئیسکو سب ڈویثرن بیول کی نااہلی کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جو دن بدن طول پکڑتا جارہاہے عوام کا کہنا ہے کہ لیگی قائدین کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے اب کہاں گئے موسم سرما میں بھی عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں روز بروز اضافہ ہوا ہے جبکہ ایس ڈی او آ ئیسکو سب ڈویثرن بیول کا موقف ہے کہ فورسڈ لوڈشیڈنگ ہے جس کا کوئی شیڈول نہیں ہے غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص تاجر طبقہ دن بھر ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھ رہتا ہے بیول کے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری نثار الحق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے

15349660_638713636299893_5546310109978065330_n 15390935_1779013719015977_4130823895299695560_n

بیول (نمائندہ راول نیوز ) پاکستان تحریک انصا ف تحصیل گوجرخان کے سنیئر نائب صدر چوہدری نثار الحق فائرنگ سے جان بحق،

ضلع راولپنڈی کو پولیو فری ضلع بنا دیا ڈینگی فری بھی بنا دیں گے، ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

VLUU L210  / Samsung L210

VLUU L210 / Samsung L210

بیول(نامہ نگار)ضلع راولپنڈی کو پولیو فری ضلع بنا دیا ڈینگی فری بھی بنا دیں گے۔ پوری تحصیل میں چپہ چپہ کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور محکمہ صحت کی انتھک محنت سے پنجاب کو پولیو فری ضلع بنا دیا گیا ہے اور راولپنڈی ضلع میں پچھلے پانچ سال سے کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا،بہت جلد ڈینگی سے بھی چھٹکارا حاصل کر لیں گے یہ بات ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد علی صابر نے بی ایچ یو سوئیں چیمیاں میں پولیو بچاؤ مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکے باہمی تعاون سے ہم نے ڈینگی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کو بھی جلدی حل کیا جائے گااور ان کی تنخواہ کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر نے بھی ضلعی سطع پر کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر گوجرخان ڈاکٹر سہیل اعجاز نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توانائیاں اس تحصیل کیلئے ہیں اور پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کی وجہ سے کام بھی بہت زیادہ ہے مگر پھر بھی چپہ چپہ جا کر خود نگرانی کر رہا ہوں اس کیلئے دن رات محنت کر رہا ہوں بہت جلد رزلٹ بھی دوں گا انہوں نے کہا کہ خداگواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ کرپشن نہ پہلے کی اور نہ کھبی کرنے دوں گا،اس سیمینار سے چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق آف بیول ،ڈی ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار تحصیل محمد حسین،عبدالشکور ،عبدالرشید،کونسلر کامران چیمہ نے بھی خطاب کیا

یونین کونسل اسلام پورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غیر سرکار ی طور پر بلا مقابلہ کامیاب

pti
بیول(نامہ نگار)یونین کونسل اسلام پورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غیر سرکار ی طور پر بلا مقابلہ کامیاب ،یوتھ کونسلر یونین کونسل اسلام پورہ شیخ محمد علی ،کسان کونسلر راجہ محمد لیاقت پنڈوری بنگیال اور لیڈی کونسلر کی نشست پر نازیہ پروین سوہاوہ مرزااور ذاہدہ پروین پنڈوری بنگیال شامل ہیں جبکہ یونین کونسل اسلام پورہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چےئرمین راجہ جمشید احمدکیانی ہیں اس غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پربلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل اسلام پورہ میں میدان مار لیا جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مکمل خاموشی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی مخالفین نے اپنے شکست کو سچے دل سے تسلیم کرلیا

بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے مزدور طبقہ بے روزگار ی کا شکار بن رہاہے، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

CH JAVED KOSAR PTI PP 3
بیول(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء و سابق صوبائی امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اراکین اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں حکمران ذاتی تجوریاں بھر کر ملکی دولت بیرون ملک منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں عوام کا معیار زندگی دن بدن پست سے پست ترین ہورہاہے جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے مزدور طبقہ بے روزگار ی کا شکار بن رہاہے اور حکمرانوں کو عیاشیوں ہی سے فرصت نہیں پانامہ لیکس زدہ حکمران کرپشن کے ذریعے ملکی خزانے کوخالی کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے جس کاخمیازہ آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کو بھگتنا ہوگا پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ دور کرنے کے عملی اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے گی

چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی دستیاب ، نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا

Load shedding
بیول(نامہ نگار)بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی دستیاب ، نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا، عوام علاقہ کا شدید احتجاج ، نوٹس کا عوام علاقہ کا مطالبہ۔ بیول اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے دن اوررات کے اوقات میں گھنٹوں کے دورانیہ پر محیط بجلی کی بندش نے عوام علاقہ کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کررکھاہے اور مکین علاقہ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں تعلیمی اداروں میں متبادل نظام موجود نہ ہونے کے سبب طلباء و طالبات کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑرہاہے مساجد و گھروں میں پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیاہے اور کاروباری طبقہ ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتاہے بجلی سے چلنے والی مشینیں بند پڑی ہیں جس پر عوام علاقہ سراپااحتجاج ہیں کاروباری و سماجی حلقوں نے حکومت کو شدید اور کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت وزراء و مشراء کے اللوں تللوں میں قومی رقم ضائع کی جارہی ہے آئی پی پیز کو بروقت رقوم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں بجلی کی بندش ہورہی ہے جبکہ حکومتی ارکان اپنی نااہلی کا ملبہ ڈیموں میں خرابی پرڈال رہے ہیں عوام علاقہ نے اپنی گفتگو میں مزیدکہاکہ حکومت اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کرے بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجائے گا۔

بیول،بھکاریوں کے روپ میں مخبوط الحواس اور ذہنی معذور افراد کی تعداد بڑھ گئی

105183_17963622
بیول(نامہ نگار)مخبوط الحواس اور ذہنی معذور افراد کی تعداد بڑھ گئی بیول اور گردونواح کے علاقوں میں پاگل اور مخبوط الحواس دکھائی دینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے اسکے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے روپ میں بھی یہ مخبوط الحواس افراد دیکھے جارہے ہیں بعض افراد تو اپنا پتہ ٹھکانہ یاسکونتی تحصیل و ضلع بھی درست بتانے سے قاصر ہوتے ہیں سنجیدہ حلقوں نے ان افراد کو سماج دشمن عناصر اور دشمن کے جاسوس ہونے کا شبہ ظاہرکیاہے ایسے افراد زیادہ تر بھکاریوں میں روپ میں بیول بازار میں دکھائی دیتے رہتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکوریٹی ایجنسیوں سے ان پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ کیاہے

چوہدری نثار الحق کے والد محترم حاجی اللہ دتہ وفات پاگئے

janaza
بیول(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء وسابق امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل بیول چوہدری نثار الحق اور مقامی روزنامے کے چیف ایڈیٹرچوہدری ضیاء الحق کے والد محترم حاجی اللہ دتہ وفات پاگئے مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں ڈھیری بیول میں دن کے تین بجے ادا کی گئی نمازجنازہ میں سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری، ایم این اے وسیکرٹری کیبنٹ ڈویثرن راجہ جاویداخلاص ،ایم پی اے افتخار احمدوارثی، ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، اوپی ایف کے چیئرمین چوہدری محمد اشتیاق، چوہدری یاسین سیکرٹری جنرل یونین سی ڈی اے ،سیدحسن شاہ صدر ن لیگ یوتھ ونگ ، راجہ حامد سابق تحصیل ناظم راولپنڈی ، ظریف راجہ ممبر سنسر بورڈ، راجہ ناصر خان ایڈوائزر سابق صدر آزادکشمیر، سلیمان عباسی ،زاہدحسین ، شہزادہ خان، کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی، پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صحافیوں،پریس کلب بیول کے صحافیوں ، چیئرمینز و وائس چیئرمینز،کونسلرز، تاجروں سمیت عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمازجناز ہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان ڈھیری بیول میں سپردخاک کردیاگیا۔

بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ، کاروبارزندگی مفلوج ہوگیا

LOAD SHEDING
بیول(نامہ نگار)بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ، کاروبارزندگی مفلوج ہوگیا،دن اوررات کے اوقات میں گھنٹوں کی بندش نے عوام کے کس بل نکال دیئے،عوام علاقہ کا نوٹس کامطالبہ۔ بیول اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طویل ترین بندش کاسلسلہ جاری ہے دن اوررات کے اوقات میں مسلسل گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے مزدور و دیہاڑی دار طبقہ کے علاوہ تاجر طبقہ اور بجلی سے چلنے والی مشینیں بند ہوگئی ہیں اور مزدور بے روزگاری کا شکار خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں رات کے اوقات میں ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ نے بچوں اور بوڑھے افراد کو نڈھال اورراتوں کی نیند حرام کردی ہے عوام علاقہ نے ایسکو کے اعلیٰ حکام اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیر عابد شیر علی سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے

شادی بیاہ کے موقع پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ لازم و ملزوم ہوچکی ہے

BEWAL
بیول(نامہ نگار)آتش بازی وہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکابیول اور گردونواح کے علاقے چھوٹے بڑے ہتھیاروں اورآتش بازی کی آوازوں سے گونجنے لگے محرم کی آمد کے پیش نظر شادیوں کا سلسلہ عروج پر ہے شادی بیاہ کے موقع پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ لازم و ملزوم ہوچکی ہے بیول اور گردونواح کے علاقوں میں بھی آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے باعث کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی بعض اوقات یہ آوازیں اتنی زوردار اور تلخ ہوتی ہیں کہ چھوٹے بچے ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں عوام علاقہ نے پولیس چوکی قاضیاں اور پولیس تھانہ گوجرخان کی غفلت کے خلاف سی پی اوراولپنڈی سے کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

سینئر صحافی ساجد جنجوعہ کے خلاف ہتک آمیز اور بے ہودہ الفاظ کے استعمال کی بھر پورمذمت کرتے ہیں

110134-Protestfilephoto-1364877434-135-640x480
بیول(نامہ نگار)کہوٹہ کے سینئر صحافی ساجد جنجوعہ کے خلاف ہتک آمیز اور بے ہودہ الفاظ کے استعمال کی بھر پورمذمت کرتے ہیں اور تحصیل کہوٹہ و ضلعی انتظامیہ سے تقاضا کرتے ہیں کہ آ صف کریم داد نامی شخص کے خلاف سائبر کرائم کے تحت اندراج مقدمہ کے احکامات جاری کیے جائیں ان خیالات کااظہار سابق صدر پریس کلب بیول مظہرچوہدری نے پریس کلب بیول کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے تمام اراکین و عہدیداران نے کہوٹہ کے سینئر صحافی ساجد جنجوعہ سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی پریس کلب بیول کے صحافیوں نے آصف کریم داد کی طرف سے سوشل میڈیا پر ساجد جنجوعہ کے خلاف فحش الفاظ کے استعمال کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ کیا گیا تو ڈویثرن بھر کے صحافی بھرپور احتجاج کرینگے ۔

بیول میں دوران کاروائی ناقص گوشت تلف بھی کیاگیا

BEWAL
بیول (نمائندہ راول نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ہدایت پر بیول میں قصابوں کی دُکانوں پر صفائی کے انتظامات کی چیک کیے دوران کاروائی ناقص گوشت تلف بھی کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ہدایت پر ویٹرنری آفیسر بیول ڈاکٹر خرم ارشاد مرزا اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر گوجرخان ڈاکٹر منصور کے بیول میں قصابوں کی دُکانوں پر چھاپے دوران چیکنگ پپوشاہ کی دُکان پر صفائی کے ناقص انتظامات اور ناقص گوشت کی فروخت پر 60کلوگرام گوشت تلف اور دُکاندار کو جرمانہ بھی کردیاگیا اور دیگر قصابوں کے گوشت اور معیار کا معائنہ بھی کیااس موقع پر انہوں نے قصابوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں عوام نے ویٹرنری ہسپتال بیول کے اس اقدام کو سراہا کہ ویٹرنری ہسپتال بیول کا سٹاف نہایت احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے اور کانگو وائرس کے خلاف مختلف فارموں پر سپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ہزارروں روپے کے موبائل فون،کارڈز اور نقدی لے اڑے

thata-haleji-police
بیول (نمائندہ راول نیوز)بیول بازار میں چوری کی ایک اور واردات، دکان کے تالے توڑ کے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ہزارروں روپے کے موبائل فون،کارڈز اور نقدی لے اڑے ،عوام علاقہ کا شدید احتجاج ، پولیس کے گشت کانظام موثر بنانے کا مطالبہ ۔ بیول بازار میں گزشتہ رات چوری کی ایک اور واردات وقوع پذیر ہوگئی واردات میں نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون ،نقدی اور موبائل کارڈز سمیت بیٹریاں و چارجر بھی لے گئے پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بیول کے صدر اللہ دتہ کی البدرموبائل شاپ پر چوری کی یہ واردات وقوع پذیر ہوئی واردات کی اطلاع پولیس چوکی قاضیاں کو دی گئی جس پر پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کامعائنہ کیا پولیس اہلکاروں کا کہناتھا کہ نفری اتنی زیادہ نہیں اس کے باوجود وہ دوران گشت بیول کا چکر لگاتے ہیں یہ واقعہ چوکیداروں کے نہ ہونے سے پیش آیا چوکیدار متعین کیے جائیں جبکہ عوام علاقہ کا کہناہے کہ پولیس کے گشت کا نظام موثر بنانے سے وارداتوں کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں تاجروں وعوام علاقہ نے پولیس گشت کا نظام موثر بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔

چوہدری محمد یونس مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس

millad
بیول(نامہ نگار)حب رسول میں مرنے والے ہمیشہ کے لیے امر ہوجاتے ہیں پیرمحمود حسین چشتی قادری سجادہ نشین دربارعالیہ بابا سائیں غلام قادر نے چوہدری محمد یونس مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری محمد یونس مرحوم نے اپنی زندگی اشاعت دین اور ترویج اسلا م میں گزاری اشاعت دین میں زندگی گزارنے والے ہمیشہ کے لیے امر ہوجاتے ہیں مرحوم انتہائی ملنسار خوش اخلاق اور حلیم طبع کے مالک تھے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ سابق صوبائی امیدوار نے مرحوم کی سماجی اور مذہبی خدمات پر روشنی ڈالی تقریب سے علامہ غلام صدیق باروی نے بھی خطاب کیا جبکہ علامہ حافظ محمد شعبان قاسمی، مولانا حافظ محمدعرفان قادری حافظ زریداحمدرضوی، مولانا تنویراحمد، قاری عبدالحمید نقشبندی ، حافظ واجد علی اور حاجی محمداشرف کے علاوہ سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی

گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باوجود زائد بل بھیجنا وطیرہ بن گیا

wapda bill
بیول(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویثرن بیول کی من مانیاں جاری،وولٹیج میں اتر چڑھاؤ اور گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باوجود زائد بل بھیجنا وطیرہ بنالیا، درستگی سے انکار پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج۔ آئیسکو سب ڈویثرن بیول کے علاقوں می وولٹیج کے مسلسل اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی الیکٹرونکس اشیاء چلنے سے انکاری ہیں جبکہ متعدد اشیاء وولٹیج کی کمی بیشی کی نذرہوکر جل چکی ہیں اسکے ساتھ ساتھ بلوں میں اضافی یونٹ بھی معمول بن چکاہے بجلی کے بلو ں پر میٹرکی تصویر کے باوجود زائد یونٹ کے بل بھجوادیئے جاتے ہیں تصویرمیں میٹر ریڈنگ کچھ اور ہوتی ہے جبکہ اندراج اور بل میں اجافی یونٹ درج کیے گئے ہوتے ہیں جسے واپڈا اہلکار درست کرنے سے انکار کردیتے ہیں جس پرعوام علاقہ نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے اصلاح احوال اورسب ڈویثرن بیول آفس کے عملہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

بیول گوجرخان روڈ اور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر و مرمت ایک سال میں بھی مکمل نہ ہوسکی

BEWAL
بیول(نامہ نگار)بیول گوجرخان روڈ اور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر و مرمت ایک سال میں بھی مکمل نہ ہوسکی جگہ جگہ تعمیراتی میٹریل بکھرا ہونے سے حادثات کا احتمال بڑھ گیا، اسکے ساتھ ساتھ سڑک پر محکمہ گیس نے نالہ کھودکر سڑک کی چوڑائی کو کم کردیا سڑک پرکھودا گیا نالہ بارشوں کی وجہ سے پانی و کیچڑ سے بھرا رہنے لگے عوام علاقہ کا فوری نوٹس لینے ،سڑک کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے ،پائپ لائن ڈالنے اور گڑھا بھرنے کا مطالبہ۔ بیول گوجرخان روڈ اور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر و مرمت کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکاہے مگر دونوں سڑکیں تاحال مکمل نہ ہوسکیں جگہ جگہ سڑک پر تعمیراتی میٹریل بکھرا پڑاہے اس کے علاوہ سڑک کو کئی مقامات پر ناپختہ ہی چھوڑ دیاگیا محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے گوجرخان روڈ پر کھودا گیا نالہ بھی حادثات کا موجب بن سکتاہے نالے میں پانی کھڑارہنے سے اور سڑک کی چوڑائی کم ہوجانے سے سفری مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور سڑک کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

بیول اور گردونواح کے علاقوں میں آتش بازی و ہوائی فائرنگ کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا

BEWAL
بیول(نامہ نگار)بیول اور گردونواح کے علاقوں میں آتش بازی و ہوائی فائرنگ کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا شادی بیاہ کے مواقع پر آتش بازی تو جیسے لازمی رسم کی صورتحال اختیار کرچکی ہے حکومت پنجاب کے شادی آرڈیننس کا شرقی گوجرخان کے علاقوں میں مذاق اڑایاجارہاہے اور اس آرڈیننس پر عمل درآمد کروانے کے لیے حکومتی مشینری کی دلچسپی نظر نہیں آرہی گولہ بارود کے اس جان لیوا کھیل سے عوام علاقہ کی راتوں کی نیندیں حرام ہوکررہ جاتی ہیں بعض مواقع پر اس قدر زبردست آتش بازی و گولہ بارود کا استعمال کیا جاتاہے کہ چھوٹے بچے اور بوڑھے کانپ اٹھتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ ون ڈش کا استعمال بھی شرقی گوجرخان کے علاقوں میں ہتک عزت کے مترادف اور معیوب عمل سمجھا جاتاہے جس کی وجہ سے ون ڈش پر عمل درآمد نہیں ہوپارہا عوام علاقہ نے تحصیل انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور پنجاب حکومت کے شادی آرڈیننس پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

ن لیگی ترکی اور پاکستان کی جمہوریت میں فرق کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

javed kosar
بیول(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ترک عوام کی مارشل لاء کے خلاف بغاوت پر بغلیں بجانے والے ن لیگی ترکی اور پاکستان کی جمہوریت میں فرق کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں . ترکی کے عوام نے اپنے سکھ کا ساتھ دیا ہے کیونکہ وہاں جمہوریت نے عوام کو حقیقی معنوں میں ڈیلیور کیا ہے جبکہ پاکستان میں جمہوریت نے مخصوص ٹولے کے سوا عوام الناس کو مہنگائی ، بد امنی ، کرپشن ، نا انصافی اور دیگر مسائل میں مبتلا کیا ہے جس کے ذمہ دار آف شور کمپنیاں بنانے والے لیڈر ہیں . انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگی ٹولہ پانامہ لیکس کو سازش سے تعبیر کر رہا ہے اور وہ ٹی او آرز تک بننے نہیں دے رہا کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ جب اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیق ہوگی تو شریف برادران پھنس جائیں گے اور ان کا اقتدار میں رہنا ناممکن ہو جائیگا . انہوں نے کہا کہ ترکی کی جمہوریت عوام کیلئے ہے جبکہ پاکستان کی جمہوریت ن لیگی لیڈروں کیلئے ہے جو آٹھ ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود منتخب بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنا کر ضلعی حکومتی نظام لانے میں ناکام ہوئے ہیں .

لوڈشیڈنگ اور بجلی کے وولٹیج کے اتار چڑھاؤ پر پر قابو پانے میں مکمل ناکام

load sheding
بیول(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویثرن بیول کا نااہل عملہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے وولٹیج کے اتار چڑھاؤ پر پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگیا بجلی کی مسلسل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی تباہ کرکے رکھ دیاہے دن اوررات کے اوقات میں مسلسل اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی راتوں کی نیندیں حرام اور دن کا سکون تباہ کردیاہے جبکہ وولٹیج کے مسلسل اتار چڑھاؤکے باعث قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جلنے کی اطلاعات بھی پائی جارہی ہیں ڈیڑھ سے بھی کم وولٹیج کے باعث الیکٹرونکس اشیاء چلنے سے انکاری ہیں انتہائی کم وولٹیج کے باعث پانی کی موٹریں اور خراد مشینوں سمیت دیگر بجلی سے چلنے والے آلات کام کرنا چھوڑ چکے ہیں جس پر عوام علاقہ تاجروں اور مزدور طبقہ کو شدید مشکلات کاسامناہے عوام علاقہ نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور آئیسکو سب ڈویثرن بیول کے عملہ کی سستی اور غفلت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

error: