گرما گرم خبریں

تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان

Category: ہیڈلائنز

ہمیں تحفظ اورا نصاف فراہم کیا جائے ، نادیہ راشد 

گو جر خان(نامہ نگار )میری آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ فیصل نامی نوجوان نے زیادتی کی کوشش کی جس پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج ہے ، اب ملزم کے رشتہ دار راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ان خیا لات اک اظہار مسیح برادری گو جر خان کی نادیہ راشد بیوہ راشد مسیح سکنہ وارڈ نمبر ایک نے پوٹھوہار پریس کلب میں آ کر فریاد کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملزم با اثر ہیں پولیس تحفظ فراہم کرئے وزیراعلی ٰپنجاب معاملہ کو نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق گوجرخان وارڈ نمبر ایک کی رہائشی نادیہ راشد نے یہا ں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ میری بچی جس کی عمر آٹھ سال ہے،بارہ اپریل کو پانی بھرنے کیلئے گھر سے باہر گئی جہاں فیصل نامی نوجوان نے اُس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی اسی اثنا ملزم کو پکڑ لیا اور حوالہ پولیس کر دیا پولیس تھانہ گوجرخان نے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے،ادھر ملزم کے رشتہ دار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ صلح کر لو ،اُس نے بتایا کہ وہ بیوہ اور بے بس عورت ہے ہمیں تحفظ اورا نصاف فراہم کیا جائے

اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن تیار ہوجائیں،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن تیار ہوجائیں پیپلزپارٹی کا دور سنہری دور تھا عوام خوشحال تھے پیپلز پارٹی کا منشور بھی عوام میں اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے شہید زوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے روشناس کرایا اپنے قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اسی سلسلے کو دراز کیا اور اب سابق صدر آصف علی زرادری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادری اس مشن کو لیکر اپنے عوام نے درمیان موجود ہیں کیاان خیالات کا اظہار انھوں نے لودے میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری زوالفقار اور ماسٹر کریم کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے اہل گوجرخان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنائی بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہم نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں عوام کے خدمت کے فریضہ سر انجام دیا گوجرخان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ 35سالہ عوام کی محرومیوں کے ازالے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے 5سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے 47ارب روپے گوجرخان میں ریلوے انڈر پاس ،مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال روڈ ،پاسپورٹ آفس گوجرخان ،نادرا آفس ،بلا تفریق تمام یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی ،5کروڑ روپے فی یونین کونسلوں فنڈز جاری کیے گیس کے میٹروں ،اور گلیوں نالیوں کی سیاست کرنے والے ہمارے دور اور اپنے دور کا موازنہ کر لیں گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیاموجودہ عوامی نمائندوں کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کے باعث حلقہ عوام مشکلات کا شکار ہیں ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے سواء موجودہ عوامی نمائندے کوئی کارہائے نمایاں سر انجام نہیں دے سکے نھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد رفیق ہمارے محسن ہیں ان کے خاندان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

16سال سے شہر کی تا ریکیاں ختم کر کے روشن کر دیا گیا ہے،شاہد صراف

گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ 16سال سے شہر کی تا ریکیاں ختم کر کے روشن کر دیا گیا ہے اور اسکا کریڈٹ مو جو دہ بلدیہ کو جا تا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ممتاز بزنسمین حاجی فضل قریشی کی طرف سے دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان کے نو منتخب عہد یدا ران کے اعزازمیں دیا اس موقع پر راجہ عز یز آف گو جر خان، را جہ علی اصغر،کو نسلرز شہزا دہ خان،افتخار وزیر، خواجہ امیر زمان،راجہ اسد، وحید قریشی،حاجی ملک محبوب حسین، شاہد قریشی، محمد خالق اور راجہ ساجد یو سف بھی مو جود تھے شاہد صراف نے کہا کہ آج ایک تا ریخی لمحہ ہے جب جی ٹی روڈ کی لائیٹس آن کی گئی ہیں۔اور شہر رو شنیوں میں نہا گیا ہے اسکا خواب میں نے اور شہریوں نے بر سوں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ملازمین پر کرپشن کے الزا مات عائد کرتے ہیں میں خیر مقدم کروں گا اگر کوئی ثبوت لیکر آئے میں یقین دلا تا ہو ں کرپٹ ملازمین کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ را جہ عزیز نے کہا کہ ہمیں وقت کی پا بندی کی عادت ڈالنی چا ہیے ۔ تا خیر سے تقریبات میں آ نا ہماری ایک ناپسندیدہ روایت بن چکی ہے اس سے ہم اپنی اگلی نسلوں کو کیا پیغام دینا چا ہتے ہیں۔ میزبان حاجی فضل قریشی نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خو شی کا لمحہ ہے کہ ایک لمبے عرصہ کے بعد اپنے قریبی دو ستوں سے مل رہا ہو ں ۔

پولیس تھانہ جاتلی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم

دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم سائلین انصاف کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبورایس ایچ او جاتلی پولیس اہلکاروں اور عوام کے لئے درد سر بن گیا اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جاتلی اپنی افادیت کھو بیٹھی پولیس کو قانون کی عملداری میں مشکلات کا سامناموجودہ عملہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے جس سے مظلوم انصاف کے حصول کے لیے در در کے دھکے کھا نے پر مجبور ہیں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی اور پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے فریضہ کو پس پشت ڈالتے ہوئے مال بنانے میں مصروف عمل ہے، گزشتہ ماہ ایک کاروائی کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک شہری کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرکو 10ہزاررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھاپولیس معمولی نوعیت نے واقعات کو زیادہ اہمیت دیکر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے بڑے مجرموں اور ڈرگ مافیاز کے خلاف پولیس فرضی کاروائیاں کرتی ہے جب کہ معمولی نوعیت کی درخواستوں پر پولیس کی پھرتیاں قابل دید ہیں اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے تھانہ جاتلی میں فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے

تحصیل گوجرخان کی صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے بحال

دولتالہ(نامہ نگار))تحصیل گوجرخان کی صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے بحال الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے بحال کردئے ہیں غربی گوجرخان کے قانون گو حلقہ سکھومیں یونین کونسل سکھو یونین کونسل کرنب الیاس یونین کونسل منگھوٹاور یونین کونسل جھونگلیونین کونسل جھنگی جلال یونین کونسل دولتالہ 2 کے بھی چند دیہات شامل ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شفیق قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اعتراضات داخل کئے تھے جو قبول کرلیئے گئے ہیں اور قانون گو حلقہ سکھو کو سابقہ پوزیشن میں بحال کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے قانون گو حلقہ سکھو جو سابقہ حلقہ پی پی 4 اور موجودہ حلقہ پی پی 9 یے میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم جاری کیا

اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لیے نقصان ہے، راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لیے نقصان ہے عدلیہ کے فیصلوں کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے قومی سطح پر سابق صدر آصف علی زرادری کی مفاہمتی سیاست کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے 1985سے1997تک تحصیل گوجرخان میں نا اہل لوگ کامیاب ہوتے رہے جس کے باعث یہ خطہ پسماندگی کی دلدل میں دھنس گیا 2013میں ایک بار پھر وہی لوگ برسر اقتدار آئے جنہوں نے حلقہ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دی پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری روایات کی امین اور پاسداری کرتی آئی ہے 2018کے قومی الیکشن میں وفاق میں پی پی پی کے حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی سرپرائز دیں گے وہ گزشتہ روز دولتالہ کے نواحی قصبہ ڈونگی میں راجہ عجائب کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی موجودہ قیادت کی نا اہلی کے باعث پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور کئی ایک علاقے ٹیکسلا میں شامل کر دیے گئے ہیں گوجرخان کو ضلع بنانے کے وعدے اور دعوے کرنے والے اب حلقہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے ببانگ دہل اعلانات کرنے والے 5سالوں میں کچھ نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اپنی امانتیں اہل لوگوں کے حوالے کرو لہذا عوام سوچ سمجھ پر ووٹ کی پرچی کا استعمال کرئے پیپلز پارٹی جب بھی برسر اقتدار آئی حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچے 2008تا2013کے دور اقتدار میں پیپلز پارٹی نے کاشتکاروں کے مسائل حل کیے گندم کی بہترین قیمت مقرر کی اور آج پاکستان گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہے مالاکنڈ اور سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا ،25لاکھ آئی ڈی پیز کو باعزت ان کے گھروں میں واپس بھیجا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے تحصیل گوجرخان کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی اپنی دھرتی اور مٹی سے پیار ہے بڑی تعداد میں لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان شاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گئی اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر راجہ عجائب اور تمام گروپ کا شکریہ ادا کیا تقریب سے سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی ،راجہ نذیر احمد صراف سابق امیدوار برائے چیئرمین حاجی چوہدری محمد یاسین ،بلال صغیر صندر اور دیگر نے خطاب کیا جب کہ تقریب میں سید حبیب کاظمی ،حاجی منظور ،مرزا منور آصف کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی

گوجرخان میں چوری، ڈکیتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں خطرناک اضافہ

گوجرخان (نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ کی تبادلہ کے بعد محض چند دنوں میں دوبارہ تعیناتی،جرائم پیشہ افراد نے دوبارہ اپنے خونی پنجے گاڑ لئے ۔چوری، ڈکیتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں خطرناک اضافہ،افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ، عوام عدم تحفظ کا شکار،عوامی،سیاسی اورسماجی حلقوں کا آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ،سی پی او راولپنڈی افضال کوثر سے ایس ایچ او گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کے فوری تبادلہ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں منشات فروشی چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوا جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ اوگوجرخان اشتیاق چیمہ کا تبادلہ کردیا سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کے راولپنڈی کے تبدیل ہونے کے فورا بعد ہی اشتیاق چیمہ نے اپنی تعیناتی دوبارہ گوجرخان کروا لی جن کے یہاں آتے ہی جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر متحرک ہوں گے اس کے باعث شہر میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،جوئے اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے جبکہ افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر دی جاتی ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ اپنے دفتر کی بجائے ملحقہ کمرے میں اپنے چند چاپلوس ساتھیوں کے ہمراہ خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ تھا نہ کا انتظام ایک کار خاص ملازم نے سنبھال رکھا ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کا عوام کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے ان حلقوں نے آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی تجربہ کار،محنتی اور فرض شناس آفیسر کوبطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے

انجمن تاجراں گوجرخان کی دوکان پر حملہ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر شدید ردِعمل

گوجرخان (نامہ نگار)انجمنِ تاجراں گوجرخان کاہنگامی اجلاس، بانی و صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کی دوکان پر حملہ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر شدید ردِعمل،ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا نہ دینے کی صورت میں شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجراں کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر و بانی چوہدری محمد اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں حاجی محمد الطاف حسین،شہادت حسین بٹ،ملک محبوب حسین،غلام قمر،راجہ سجادسلیم حیدر،شاہد قریشی،راجہ جواد حسین،مرزا رفاقت حسین،مرزامنور حسین، شیخ احتشام الطاف،یاسر قریشی،ذاکر حسین و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں صدر و بانی مرکزی انجمن تاجراں چوہدری محمد اقبال کی طرف سے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور بھر پور ایکشن کے اخباری بیان کے بعد ایک افغانی ٹولہ کی طرف سے ان کی دوکان کے باہر نعرہ بازی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں راجہ جواد حسین کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرار داد پر متفقہ طور پر منظور کی گئی ،کہ چوہدری محمد اقبال کی دوکان پر حملہ آور ہونے والے افغانی ٹولہ کو اگر چار دنوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو پھر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ بھر پور مظاہرہ بھی کیا جائے گا ،اجلاس میں کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک پولیس تھانہ گوجرخان خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ،اور اس ضمن میں تاجروں کے اندر پائی جانے والی تشویش کے پہلو کومکمل نظر انداز کر رہی ہے ،تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ شہر میں افغانیوں کی بھر مار ہے جنہوں نے شہر کی ہر سڑک گلی پر اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں ،اب تو جی ٹی روڈ پر بھی قبضہ کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بھی ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا،کیونکہ خدا نخواستہ اس واقعہ پر اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا ،تو شہر میں بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے

پولیس تھانہ جاتلی کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار 


دولتالہ(نامہ نگار)جوئے کی محفل پر پولیس کا چھاپہ 9قمار باز گرفتار داؤ پر لگی رقم 15040روپے 10عدد قیمتی موبائل ،04عدد موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جاتلی پولیس کے مطابق مخبر کے زریعے اطلاع موصول ہوئی کہ نواحی علاقہ ڈھوں میں چند اشخاص تیتر کی لڑائی پر قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کرکے 09ملزمان ناہیداحمد ولد عبدالغفور ساکن رائیاں،عارف حسین ولدامیر علی ساکن نتھیہ عالم شیر،محمدامیر ولد محمد رفیق ساکن رائیاں گورسیاں،اسراراحمد ولد محمد اکرم ساکن موہڑہ سدھال،احتشام اختر ولد پرویز اختر ساکن جولے،قمرزمان ولد جہانگیر اقبال ساکن رائیاں گورسیاں،نبیل احمد ولد محمد رفیق ساکن رائیاں گورسیاں،اشتیاق احمد ولد فضل حسین ساکن چیچی گجر، اورمحمد ہارون ولدعاشق حسین ساکن رائیاں گورسیاں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ15040/-روپے اور10عدد موبائل،04موٹر سائیکل اورکیری ڈبہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے، مشال ملک

دولتالہ(نامہ نگار) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے،خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بر سر پیکار ہیں،بھارت جبرو استبداد کے ذریعے ان کی آواز نہیں دبا سکتا لیکن کشمیری اپنے مطالبے سے ایک انچ پیچھے ہٹے اور نہ اب ہٹیں گے‘عالمی برادری کرداراداکرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آستانہ عالیہ بھنگالی شریف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہپاکستان کی بقاء کیلئے کشمیر بہت اہمیت کا حامل ہے کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ستر سال سے قربانیاں دے رہے ہیں دینا میں نہتے لوگوں پر کہیں بھی بلٹ استعمال نہیں ہو رہی لیکن بھارت مظلوم کشمیریوں کو ٹارگیٹ کر رہا ہے، کشمیریوں کا کیا قصورہے انہوں نے ہمیشہ اپنے حق خد ارادیت کی بات کی ہے یاسین ملک سمیت حریت قائدین کے ساتھ جو ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے میرے شوہر کو ٹارچر کیا جارہا ہے حریت قیادت کو نظربند کرنا بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے مشعال ملک نے مزید کہا کہ مودی وحشی درندہ بن چکا ہے جس کے خون کی پیاس بجھ ہی نہیں رہی، مظلوم اور نہتے کشیمریوں پر درندگی کی انتہا ہے،بی جے پی اور آرایس ایس قصائیوں کی طرح معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہے ہیں اسلام میں مایوسی کفر ہے ہم خون کے آخری قطرہ بھی دے دیں گے مگر آزادی کی تحریک سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹھیں گے ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور آج پوری قوم کشمیرکی تحریک بن چکی ہے اولیاکرام وبزرگان دین نے قیام پاکستان میں بڑا اہم کردار ادا کیا آزادی کشمیر کی جدوجہد میں بھی یہ ہمارے ساتھ ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر پرست اعلیٰ دربار بھنگالی شریف پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ کشمیر اپنے حق کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ہر انسان کا مرضی کے مطابق سانس لینے زندگی بسر کرنے اور سیاست کرنے کا حق ہے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے تقریب سے پیر زبیر شاہ بخاری اور سجادہ نشین بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ اس وقت کشمیر جل رہا اور وہ لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں نہتے کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے

پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے،راجہ جاوید اشرف 


دولتالہ(نامہ نگار)سرپرست اعلیٰ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے 47ارب روپے کے فنڈز جاری کیے پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر تختیاں لگانے اور سیاست چمکانے والوں کا سالانہ فنڈ ایک کروڑ روپیہ ہوتا ہے مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تحصیل گوجرخان کے کسی بھی پریس کلب میں مناظرہ کرلیں ہمارے دور کے جاری کردہ فنڈز آج بھی تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہے ہیں مخالفین ثابت کر دیں کہہ ایک روپے کا فنڈ بھی انہوں نے موجودہ حکومت سے لیکر گوجرخان میں کسی منصوبے پر خرچ کیا ہو ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کا دور اقتدار حقیقی معنوں میں گوجرخان کے عوام کے لیے ایک تاریخی دور تھا جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر ممکن بنائی گئی 3دہائیوں سے گوجرخان اور یہاں کے باسیوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے دور اقتدار میں عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور اب بھی تین سالہ دور اقتدار میں موجودہ قیادت ایک بار گوجرخانیوں کو پتھر کے دور میں واپس لے جانے کی سازش میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ نذیر احمد بھی موجود تھے

دولتالہ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

دولتالہ(نامہ نگار)ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث مین بازار اور مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا، دولتالہ شہر کی مرکزی شاہراہ اور مین بازار میں ناجائز پختہ و عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بھر مار کے باعث ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو چکے ہیں یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام کی صورتحال رہتی ہے اور سکولوں سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے،ٹریفک کی اس ابتر صورتحال میں گاڑیوں کے علاوہ پیدل چلنے والے افراد بالخصوص خواتین اور معمر افراد کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہزاروں لوگوں کی دولتالہ روزانہ آمد ورفت کے باعث یہاں کی سڑکوں اور بازاروں میں رش رہتا ہے اور ارباب اختیار کی نا اہلی کے باعث ہزاروں افراد ہر روز مشکلات کا سامنا کرتے ہیں دولتالہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کبھی بھی کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا محض خانہ پری کیلئے چھوٹے پیمانے پر کل وقتی کاروائی کی جاتی ہے جس سے تجاوزات پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے،راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے یہ گوجرخان کا حق ہے ارکان اسمبلی نے وعدے کئے مگر عملدرآمد نہ کرایا ضلع بناؤ تحریک پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ جاویداخلاص نے دولتالہ تحصیل کامیڈیا کے سامنے جو نوٹیفکیشن دکھایا سب ڈرامہ ثابت ہوا اب مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے دولتالہ کو تحصیل اور گوجرخان کو ضلع کیلئے بھرپور مہم جاری رکھیں گے جھوٹے وعدے اعلانات کرنے والوں کو آمدہ انتخابات میں گاؤں گلی محلے میں عوام ان سے ضلع کے بارے میں سوال کریں گے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ، چوہدری ساجد محمود، مرزا نعیم، ہارون کیانی، مرزا بشیر، شہزادہ خان ، عظمت مغل ، نمبردار فیض، راجہ یاسر کرسال، امین ڈار، عبدالغفور کیانی، چوہدری محمد سلیم ، راجہ روئیداد، ربنوازقریشی، گل اخلاق حسین تھتھال، اعجاز اعوان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی راجہ طارق عزیز بھٹی نے کہا کہ راجہ محمد جاوید اخلاص نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ کا جھانسہ دے کر گوجرخان کو ضلع کی طرف توجہ ہٹانے کا جوڈرامہ رچایا وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دلوائیں گے گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیاجائے یہ اس کا بنیادی حق ہے گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے مہم چلانے پر پوٹھوہار پریس کلب اور مرزاعبدالرحمن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے تحصیل بھر کے عوام کو متحرک کیا راجہ طارق کیانی نے کہا کہ گوجرخان کو ضلع اور دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ارکان اسمبلی نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں عوام آمدہ انتخابات میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ووٹ کی پرچی سے کڑا احتساب کریں گے

ریلوے روڈ پر واقع میرج ہالوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکاہے


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)بڑکی جدید وارڈنمبر3کے رہائشی مرزا ظفر محمود نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ریلوے روڈ پر واقع میرج ہالوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکاہے میرج ہالز کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ریلوے روڈ ریلوے گودام روڈ جھنڈا روڈ اور انڈر پاس کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کے باعث ریلوے روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے قریبی آبادیوں کے لوگ کا ٹریفک جام کے باعث اپنے گھروں تک پہنچنا بھی دشوار گزار عمل بن جاتا ہے تمام راستوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کا مقامی انتظامیہ وارڈن پولیس نوٹس لیں اورریلوے روڈ پر آئے روز ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرائیں اور جن شادی ہالز کی پارکنگ نہ ہے اور گاڑیاں روڈ پر کھڑی کرنے سے ٹریفک جام کا باعث بن رہے ہیں ان کیخلاف بھی ایکشن لیں

سود بھڈانہ روڈ ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار حادثات میں اضافہ


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)سود بھڈانہ روڈ ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار حادثات میں اضافہ ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل سود بھڈانہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوا جس سے علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تا ہم چند روز قبل ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے بعد سڑک کی تعمیر تعطل کا شکار ہو گئی اور حالیہ بارش سے سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو

گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ،حاجی چوہدری محمد اقبال


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا خوانچہ فروشوں اور دوکانداروں نے راستوں پر بھی قبضہ کر لیا چیئرمین بلدیہ ڈھیلی پالیسی چھوڑ کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی قدم اٹھائیں ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا نے بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جگہ جگہ دکانیں کھول کر خریداروں کیلئے راستے بھی بند کر دیے ہیں خاص کر شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے حاجی چوہدری محمدا قبال نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کونسلروں کے نرغے سے نکل کر ایسے اقدامات کریں جس سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملے اور بلدیہ کے ایسے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف فوری ایکشن لیں جو اہلکاربھتہ لے کر جگہ جگہ خوانچے اور تجاوزات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں انہیں بے نقاب کیاجائے

گو جر خان سے حقیقی مسلم لیگی کو ٹکٹ ملے گا، چو ہدری محمد ریاض 


گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ا ب گو جر خان سے حقیقی مسلم لیگی کو ٹکٹ ملے گا جو لوگ اگلے انتخا بات میں چانس کے چکر میں ہیں لوگ انکی پارٹیاں بدلنے کی تاریخ سے بخو بی آ گاہ ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان میں نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ناشتہ کی دعوت کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب سیاست وہی کر ے گا جو نواز شریف کا وفا دار ہو گا پارٹی کے ساتھ غداری کر نے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔جس طرح ماضی میں ن لیگ کے ساتھ غداری کر نے والے مٹ گئے اسی طرح اب بھی پارٹی چھوڑنے والوں کا حشر وہی ہو گا۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ 28جو لا ئی کے بعد جب نواز شریف کو عوامی عہدے سے فارغ کیا گیا ملکی و معاشی ترقی کا عمل رک گیا ہے مجھے لگ رہا ہے کہ اسمبلیوں کے فارغ ہو نے کے بعد ڈالر 125رو پے تک پہنچ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے لو گو ں کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں میں بہت زیا دتی کی گئی جس پر ممبران اسمبلی نے مجر مانہ خا مو شی اختیار کر کھی ہے در اصل یہ عوامی طا قت کی بجا ئے اوپر سے مسلط ہو نے کے خواب دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ پا نچ سالوں سے گو جر خان کو ترقی سے محروم رکھا۔گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے اگر یہ کو شش کرتے تو کو ئی وجہ نہیں تھی کہ گو جر خان ضلع نہ بنتا اسی طرح ٹرا ما سنٹر اور یو نیورسٹی کا خواب پورا نہ ہو سکا گو جر خان سے بیسویں لوگ رو زانہ سول ہسپتال سے را ولپنڈی ریفر کئے جا تے ہیں جن میں سے زیا دہ تر راولپنڈی پہنچنے سے قبل ہی جان سے ہا تھ دھو بیٹھتے ہیں عوام اب انکو معاف نہیں کریں گے

عوام کے مسائل حل کر نے میں مصروف ہے ،شاہد صراف 

3
گوجرخان (نامہ نگار)چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کی لائیٹس جلد روشن ہوں گی اور شہر سے تاریکیوں کا خا تمہ ہو گا تمام وارڈز کے ترقیاتی کام تقریبا مکمل ہو چکے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام شہری مسائل پر نظر ہے اور میری ٹیم عوامی کے مسائل حل کر نے میں مصروف ہے گذشتہ 7سالوں سے کوئی جی ٹی رو ڈ کی لائیٹس روشن نہ کر سکا مگر میں نے اسکا بیڑہ اٹھا یا اور بہت جلد شہری خو شخبری سنیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں کہیں کر پشن کا نام نہیں ہے اگر کسی کو ملازم سے یا افسر سے رشوت یا کر پشن کی شکا یا ت ہیں تو مجھے فوری طور پر ٓ گاہ کریں میں اس سلسلے میں کسی کو معاف نہیں کروں گا ۔شاہد صراف نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں بہت سے کام مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام اب پہلے سے بہتر ہے تا ہم اس میں بہتری کی گنجائش مو جود ہے میں خوب سے خوب تر کی کو ششوں میں لگا رہوں گا مجھے اس سلسلے میں لو گو ں کی مدد اور را ہنمائی کی ضرورت ہے جسکا خیر مقدم کروں گا

مندرہ چکوال روڈ فلائی اوور کی تعمیر میں سست روی ٹریفک جام معمول بن کرر ہ گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈپر مندرہ کے قریب ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر میں سست روی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن کرر ہ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر میں نہایت ہی سست روی کامظاہرہ کیا جارہا ہے نہ صرف یہ جگہ ٹریفک کی روانی کیلئے بنائے گئے متبادل راستوں کی حالت بھی بہت خراب ہے جا بجا گہرے کھڈے ، ناہموار سطح اور تنگ جگہ کی وجہ سے ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔ خصوصاً بارش کے موسم میں جس سے عوام الناس کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ خصوصاً مریضوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس مسئلہ کی باربار نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی اقدام نہیں اٹھا یا ہے ۔ لہذا اہل علاقہ اور ٹرانسپورٹرز حضرات نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں ٹھوس اقدام اٹھانے اوراس فلائی اوور مکمل کرنے اور دریں اثناء متبادل راستوں کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پولیس اور عوام میں باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، ڈی پی او اٹک عبادت نثار

دولتالہ(نامہ نگار )جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور عوام میں باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہے متعدد پولیس افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کی اس جنگ میں جام شہادت نوش کیا معاشرے میں پولیس کا کردار کسی بھی جرم کو روکنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے معاشرے جرائم پنپنے کا موقع نہ دیں تو جرم کرنا آسان نہیں ہوتا پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمے ،امن کے قیام اور قانون کی بالا دستی کے لیے اپنا متعین کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید گہرائی اور بہتری پیدا ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے دولتالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پولیس کا مورال بلند ہے ہم اپنی آنے والوں نسلوں کو ایک مضبوط ،پر امن اور یک جہتی کے معاشرے پر مبنی پاکستان دینا چاہتے ہیں ہم نے ہر حال میں اس کی حفاظت یقینی بنانی ہے اپنے کر دار و عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی ہے کیونکہ مذہبی انتہا پسندوں ،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ریاست نے پوری قوم کی ٹھوس حمایت کے زریعے موثر اقدامات اٹھائے

انتخا بات میں دھا ندلی کی تمام کو ششیں نا کام ہو ں گی، را جہ پر ویز اشرف


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے سر پرست اعلی را جہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بہت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو نے والی ہے حکومت کے جو فوائد حاصل کر رہے تھے وہ اپنے انجام کو پہنچتے والے ہیں اگلے انتخا بات میں دھا ندلی کی تمام کو ششیں نا کام ہو ں گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبا رکباد دینے کے بعد کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی پی تحصیل کے جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی،ملک آ صف اکرام ایڈوکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ جا وید ا شرف نے کہا کہ ایم این اے پو نے پا نچ سال میں ایک پائی بھی فنڈ نہ لا سکے تحصیل میں جو بھی کام ہو ئے ہیں وہ سابق وزیر اعظم ر اجہ پر ویز اشرف کے فنڈز سے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں ممبران اسمبلی کو کھلا چیلنج دیتا ہو ں اگر وہ یہ ثابت کر دیں کہ انہوں نے فنڈز منظور کر ائے ہیں تو میں سیاست چھو ڑ دوں گا انہو ں نے ایم پی اے افتخار وارثی کو بھی ہدف تنقید بنا یا اور کہا کہ انہوں نے گو جر خان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور انکی کار کردگی زیرو ہے ۔ جا وید اشرف نے کہا کہ را جہ پر ویز اشرف نے گو جر خان پر جو اربوں رو پے خرچ کئے وہ آج بھی نظر آ رہے ہیں سابق وزیر اعظم کو گو جر خان کے عوام کی خد مت کر نے کی سزا مقدمات کی صورت میں دی جا رہی ہے مگر ہمیں کوئی اس سے نہیں روک سکتا ہے جا وید اشرف نے کہا کہ گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے ہم نے جو کوششیں کیں شہباز شریف نے نا کام بنا دیں ہم نے دو یو نیورسٹیاں منظور کیں جسکے گواہ سابق آ رمی چیف جنرل (ر) اشفاق پر ویز بھی ہیں مگر ہما ری حکو مت جا نے کے بعد مو جو دہ ممبران اسمبلی نے وہ یو نیورسٹیاں نہ بننے دیں۔ یہی حال ٹرا ما سنٹر کا ہے قبل ازیں جب جا وید اشرف پریس کلب پہنچے تو شہزاد قریشی،چو ہدری فر زند علی، ایم کلیم اللہ بھٹی، احمد نواز کھو کھر،ملک نصیر احمد،ملک جا وید اقبال،خان لیا قت اور دیگر نے انکا استقبال کیا

حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سید قلب عباس 


دولتالہ(نامہ نگار )تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے نیک نیتی اور دیانتداری سے کیا جانے والا کوئی بھی کاروبار نہ صرف منافع بخش ہوتا ہے بلکہ کاروبار میں ترقی کا باعث بھی بنتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے دولتالہ میں مون ٹریڈرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ملکی تعمیر و ترقی سمیت وطن عزیز کے استحکام اور بقا کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا کر اپنی تمام تر دستیاب وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ان شاء اللہ عوام بہت جلد اپنے درپیش مسائل کو حل اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بہتری محسوس کریں گے ہم وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں دولتالہ میں سڑکوں کی خستہ حالی کے سنگین معاملے پر ترجیح بنیادوں پر کام جاری ہے مرکزی شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکوں اور راستوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور ممنون ہیں جنہوں نے دولتالہ یو سی کے لیے فنڈز مہیا کیے وہ گزشتہ روز دولتالہ میں ایک کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز ،شیخ شبیر احمد ،حاجی جان محمد ،شیخ ساجد محمود ،شیخ محمد عثمان ،شیخ سجاد احمد ، اور دیگر بھی موجود تھے

نواحی علاقہ میانہ پھمبل کے قریب بھٹہ خشت کے ملازم کی خودکشی کی کوشش


دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ میانہ پھمبل کے قریب بھٹہ خشت کے ملازم کی خودکشی کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی واقعات کے مطابق گزشتہ روز میانہ پھمبل کے قریب بھٹہ خشت کے ملازم 24سالہ عاقل شاہ نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور زخمی عاقل شاہ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیاموقع پر موجود زخمی عاقل شاہ کے قریبی عزیز محمد صادق کی مدعیت میں پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

گوجرخان میں کیمیکل ملا اور مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری 


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں کیمیکل ملا اور مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،شہریوں میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیںیہاں کے دوکاندار بالخصوص حلوائی سستے داموں دودھ خریدکر عوام کو مٹھائی ،جوسز ودیگر مشروبات کی شکل میں فروخت کرتے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے گزشتہ لگائے جانے والے مختلف ہیلتھ کیمپس میں لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے تو یہاں ہیپاٹائٹس کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،انتظامیہ نے شکایات کے باوجود اس مذکورہ دھندہ کو روکنے کیلئے کوئی خاص کاروائی نہ کی ،کیمیکل والا دودھ دیگر شہروں سے گوجرخان چوک میں علی الصبح گاڑیوں میں لایا جاتا ہے جہاں پر گوالے بڑی تعدادمیں جمع ہوتے ہیں جوکہ وہی دودھ محلوں گھروں میں سپلائی کرتے ہیں گوجرخان کے سینئر قانون دان ثاقب علی بیگ نے کہا ہے کہ گوجرخان میں علی الصبح فروخت کئے جانے والا یہ دودھ انتہائی مضر صحت ہے جس پر محکمہ فوڈ کو حرکت میں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے نیلے ڈرموں اور ٹینکیوں میں لایا جانے والا مضر صحت دودھ بیماریوں کا موجب بن رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف کاروائی کرے

گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، تحصیل گوجرخان میں گھنٹوں کے حساب سے بجلی کی بندش، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے اورآئے روز جلسوں میں عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کر دیے ہیں لیکن ابھی گرمی کے آغاز سے ہی گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تحصیل گوجرخان میں دس سے بارہ گھنٹے کی بجلی بندش سے پانی کا بحران بھی پیداہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما لوگوں سے جھوٹ بولنے کا سلسلہ بند کریں اور 2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کو پورا نہ کر سکنے پر عوام سے معافی مانگ کر اپنی نااہلی کا اعتراف کر

مرزا خورشید اختر ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں دعائیہ تقریب


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق صدر وسینئر ممبرمرزا خورشید اختر ایڈووکیٹ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ان کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وکلاء کمیونٹی کے علاوہ مرزا خورشید مرحوم کے بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے لیئے قرآن خوانی،فاتحہ خوانی کااہتمام کیا گیا،ممبران بار نے ان کی وکلاء کمیونٹی کے لیے خدمات کا تذکرہ کر کے زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیامقررین نے کہا کہ خاک سے بنے خاکی انسان کی خاک میں مل جانے کی جستجو روزازل سے شروع ہوئی ہے جو روز ابد تک جاری رھے گی،مرزا خورشید اخترہمیشہ کے لیئے اپنے چاہنے والوں کو غمزدہ کرکے اس عارضی دنیا سے کوچ فرما گئے ھیں انہوں نے کہا کہ بلا شبہ عالم فنا سے عالم بقاکی جانب ان کا سفر ان کے خاندان،وابستگان اور گوجرخان بار کے ممبران کے لیئے بہت بڑا صدمہ ہے ان کی وفات سے ھماری بارایک سینئر قانون دان اور ایک راھنما سے محروم ہوگئی ہے جن کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی تقریب کے اختتام پردعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرزا خورشید مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،انکے درجات کو بلند اورپسیماندگان کو صبر عطافرمائے

گوجرخان ، دینی جماعتوں کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں 

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں نما زجمعہ کے بعد دینی جماعتوں کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں افغانستان ،فلسطین اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف سیرانی مسجد سے علامہ مختار رضوی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نہتے مسلمانوں پر مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،مسلم حکمرانوں کو ان مظالم پر یکجاں ہوکر آواز اٹھانا ہوگی ادھر تحریک لبیک کے زیر اہتمام بھی مرکزی جامع مسجد سے علامہ محمود الحسن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد الحسن اورعلامہ سعید شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا کے موقع پر کئے گئے معائدہ کی پاسداری کی جائے ،راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کی سرپرستی بند کرے اور اگر تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی

گوجرخان کے قر یب تین حا دثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کے قر یب تین حا دثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تاج ہو ٹل کے پاس تیزرفتار رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ کوٹلی ستیاں کے رہائشی دو نوجوان قمر اور اصغر رکشہ پر راولپنڈی کی طرف جارہے تھے کہ راستہ میں تاج ہوٹل کے قریب رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا ۔ جمعہ کی شام ایک تیز رفتار مہران کار نے ایک 70سالہ بزرگ حکمداد کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ جی ٹی روڈ کراس کر رہے تھے۔ ڈاکٹر خلیل نے بتا یا کہ مضروب کی دو نوں ٹانگیں اور دو نو ں با زو ٹوٹ گئے اور انکی حالت تشویشناک ہے دریں اثنا چک دو لت کے قریب ایک مو ٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں فیضان شدید زخمی ہو گیا

اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم


سوہاوہ ( احسن وحید ) اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم تفصیلات کے مطابق سالانہ سپورٹس فیسٹول کی دوسری تقریب تقسیم انعامات سوہاوہ بار میں منعقد ہوئی جس میں سیشن جج جہلم ، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ ، سنیئر سول جج جہلم ، سول جج اور فیملی جج سوہاوہ سمیت راولپنڈی کے ججز اور پنجاب بار کونسل اور ہائی کورٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری ڈی ایس پی سوہاوہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سالانہ سپورٹس فیسٹول کے میچز بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس اور ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے رنر اور ونر ز میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب سے سیشن جج جہلم ، سنیئر سول جج جہلم ،صدر اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے خطاب کیا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج جہلم نے کہا کہ راولپنڈی کی بار پاکستان کی بہترین بارز میں سے ہے انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا نفیس سا رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکیل بھی اللہ کی ایک صفت ہے سارا نظام سائل کے لئے ہے بعض دفعہ غلطی ہو جاتی ہے کہ ہم سائل کو بھول جاتے ہیں ۔ انصاف پتا نہیں ہم کرتے ہیں یا نہیں کرتے لیکن اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ہے آپ سب پر بھی اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم کریں ۔میرے دروازے ہر کسی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں میرے پاس چھپانے کے لئے بھی کچھ نہیں اور شرمندگی کے لئے بھی کچھ نہیں ہے کمیونکیشن گیپ ہمارے درمیان میں نہیں ہونا چاہے

سید آل عمران کی صحت یابی کے لئی دعا کی اپیل

دولتالہ(نامہ نگار)نامورشاعرادیب کیمپئر سید آل عمران ان دنوں گردوں کے عارضہ میں مبتلاہیں شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے معروف نفرالوجسٹ سید فرحت عباس ان کاتین سال سے باقاعدگی سے علاج کر رہے ہیں اس دوران سید آل عمران لببلہ اور پتیکی تکلیف میں بھی مبتلا رہے سرجن غلام صدیق اور دیگر قابل, ڈاکٹرکی ٹیم نے ان کا کامیاب آپریشن کیاہے ان دنوں سیدآل عمران شفا انٹرنیشنل کے گردوں کے شعبہ میں زیرعلاج ہیں پوٹھوہار کے علمی ادبی ثقافتی حلقوں نی سید آل عمران کی صحت یابی کے لئیدعا کی اپیل کی ہے سید آل عمران نیپاکستانی ادب ثقافت زبان تاریخ اور امن کے لئے 22سال سے عملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں
error: