گرما گرم خبریں

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا

Category: دولتالہ کی خبریں

عمران خان تبدیلی کی علامت بن کر ابھرے ہیں،چوہدری محمد عظیم 


میانہ موہڑہ(نامہ نگار) نواحی علاقہ موہڑہ جنجوعہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں چوہدری محمد عظیم امیدوار برائے ایم این اے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ چوہدری محمد عظیم نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے ۔عمران خان تبدیلی کی علامت بن کر ابھرے ہیں ۔ووٹوں کاسیلاب پی ٹی آئی کی طرف آرہا ہے اورانشاء اللہ 2018 میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی ۔تفصیلات کے مطابق اٹلی سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما راجہ صداقت جنجوعہ اورراجہ ضابر جنجوعہ کے زیر انتظام نواحی علاقہ موہڑہ جنجوعہ میں تحریک انصاف کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کی قیادت چوہدری محمد عظیم ، چوہدری ساجد محمود ،چوہدری جاوید کوثر،طارق عزیز بھٹی،مرزانعیم ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تحصیل بھر سے تحریک انصاف کے نمائندوں اورکارکنوں نے شرکت کی۔چوہدری محمد عظیم نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے

داٹا بھٹ میں یوسی دیوی کے وائس چیئرمین کا جواں سالہ بیٹا قتل کردیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار )پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ داٹا بھٹ میں یوسی دیوی کے وائس چیئرمین کا جواں سالہ بیٹا قتل کردیا گیا ملزم موقع سے گرفتارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق راجہ سعید نے جاتلی پو لیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا محسن سعید راولپنڈی میں پرائیوٹ جاب کرتا تھا،دو دن قبل میر ے ماموں کی فو تگی پر گھر آیا ہوا تھا،گزشتہ رات میرا بیٹامحسن سعیداپنے ماموں راجہ سجاد،اور راجہ ساجد کے پاس ان کے گھر بیٹھا ہوا تھا،رات گئے گھر واپس نہ آیا تو میں پریشانی کے عالم میں پتہ کرنے اپنے سالوں کے پاس گیاجنہوں نے مجھے بتایا کہ 11;30بجے رات محسن کونصیر احمد ولد خان محمدوغیرہ نے بلا کر اپنے گھر کی طرف لے گئے تھے،بعد ازاں فائر کی آواز آئی تو میں بھاگ کر نصیر احمد کے گھر کی طرف گیا،نصیر اور محسن آپس میں گتھم گتھاتھے دیکھتے ہی دیکھتے نصیر احمد نے پسٹل 30بورسے سیدھا فائر کیا،جو محسن کو چھاتی پر لگا،جو فرش پر گر پڑا اورزخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،میرے بیٹے کو نصیر وغیرہ نے کسی سازش کے تحت اپنے گھر میں بلا کر قتل کر دیا،جاتلی پو لیس نے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے ملزم نصیر احمد کو گرفتار کرلیا اور راجہ سعید کی مدعیت میں زیر دفعہ302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ہماری قیادت اور وزرائے اعظم عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید ، آصف علی زرداری سے لے کر اب تک ہم لوگ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم نے کبھی عدالتوں کو دھمکی دی اور نہ حملہ کیا بلکہ جب بھی عدالت نے بلایا ہم حاضر ہو گئے قانون سب کے لیے برابر ہے قانون و انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے حکمران بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں ہم نے تحمل مزاجی اور تمام الزامات کا سامنا کیا وقت اور تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے شریف خاندان کے حقائق قوم کے سامنے آ گئے ہیں حکمران جماعت عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ہمیشہ ملکی وقار ،سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا خون وطن عزیز پر نچھاور کیا تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر دور حکومت عوام کی خدمت اور وطن کی ترقی کیلئے بہترین رہا ان خیالات کا اظہارانھوں نے کلریالہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری لطیف کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں عوام کے خدمت کے فریضہ سر انجام دیا گوجرخان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ 35سالہ عوام کی محرومیوں کے ازالے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے 5سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے 47ارب روپے گوجرخان میں ریلوے انڈر پاس ،مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال روڈ ،پاسپورٹ آفس گوجرخان ،نادرا آفس ،بلا تفریق تمام یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی ،5کروڑ روپے فی یونین کونسلوں فنڈز جاری کیے گیس کے میٹروں ،اور گلیوں نالیوں کی سیاست کرنے والے ہمارے دور اور اپنے دور کا موازنہ کر لیں گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا 2013کے الیکشن میں سازش کے تحت ہمیں ہرایا گیا اہل گوجرخان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں 2018کے الیکشن کے لیے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے جعلی تختیوں کی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں ہم ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہود کی سیاست کرتے ہیں ، چوہدری لطیف ایک مخلص کارکن تھے , ان کی موت سے نا قابل تلافی نقصان ہوا ان کے ہمراہ ملک عابد, چوہدری سرفراز, حاجی راشد , چوہدری نذیر, راجہ غفور تھے

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں پر سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد نے نوٹس لے لیا


دولتالہ(نامہ نگار) رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں بارے خبروں کی اشاعت پر سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد نے نوٹس لے لیا انکوائری کا حکم نامہ جاری زرائع کے مطابق سی ای او ڈاکٹر فیاض احمد نے 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو7روز میں حالات کا واقعات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے سی ای او راولپنڈی کو پیش کرئے گی رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی

فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا 


جاتلی(نامہ نگار) میجر راجہ اسلم شہید ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہیپاٹائٹس بی ،سی اور شوگر کی تشخیص اور معائنہ کیلئے رتیال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں میڈکل سپیشلسٹ ماہر ڈاکٹر مبشر . ڈاکٹر عزیز. ڈاکٹر فہد نے 200 سے زائد مریضوں کا ہیپاٹائٹس بی سی اور شوگر کا مفت چیک اور مرض کے متعلق آگاہی، حفاظتی تدابیر اور علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا

سوشل میڈیا کے زریعے معاشرے کے اصلاحی پہلوؤں کا اجاگر کرنا چاہیے


دولتالہ(نامہ نگار) سوشل میڈیا کے زریعے معاشرے کے اصلاحی پہلوؤں کا اجاگر کرنا چاہیے اس میڈیا نے جہاں دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے وہاں معاشرتی اقدار اور اخلاقیات کے بگاڑ میں اس بھی اس کا عمل دخل مین بتدریج اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے جعلی آئی ڈیز کی بھر مار کے باعث شرفاء کی کردار کشی اور پگڑیاں اچھالنے کے زمہ داران کے خلاف سائبر کرائم کاروائی کرئے بہت سے لوگ جعلی اخبارات کی آئی ڈیز بنا کر اپنا دل پشوری اور اہل علاقہ کا جینا عذاب کیے ہوئے ہیں ایسے لوگوں کی سیاہ کارناموں کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ایسے افراد کے خلاف کاروائی کے لیے جلد سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے گا مواد اگھٹا کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ پریس کلب میانہ موہڑہ کونتریلہ شیخ وقاص احمد نے گزشتہ روز پریس کلب کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نفاق پیدا کرنے ،بھائی بھائی کو لڑانے کی گھناؤنی سازش کرنے والے از خود باز آ جائیں زاتی شو شا کے لیے فیس بک کر غیر قانونی طور پرخود ساختہ اخبارات کی آئی ڈیز اخباری ڈیزائن کے مطابق بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ایسے بد نام زمانہ لوگ ماضی میں بھی کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں تا ہم انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اجلاس سے راجہ تیمور عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے


دولتالہ(نامہ نگار)سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے ،پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران وہ سلیمان فاؤنڈیشن کے سالانہ پروگرام برائے اجتماعی شادیاں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ،سماجی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر فلاحی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ،واضح رہے کہ مورخہ22اکتوبر کو دولتالہ میں سلیمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام30مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہو رہی ہیں جس میں ممبران اسمبلی ،عوامی نمائندگان ،عمائدین علاقہ سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد مدعو ہے ،سلیمان فاؤنڈیشن کا یہ پروگرام ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے جس کی تیاریاں 6ماہ قبل ہی شروع کر دی گئیں تھی اب حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سلیمان فاؤنڈیشن اپنے چھوٹے بڑے فلاحی منصوبہ جات کا تسلسل کامیابی کیساتھ برقرار رکھے ہوئے ہے ،اجتماعی شادیوں کے پروگرام کی تیاریاں بہترین انداز میں مکمل ہو چکی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے اور ہر شعبہ زندگی میں فلاحی خدمات سر انجام دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں

عوام کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے،ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ


دولتالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی سے علاقہ کو امن کو گہوارہ بنانا میرا مشن ہے عوام پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کا رشتہ استوار کریں تا کہ جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی میں مدد مل سکے جرائم پیشہ افراد اپنا بوریا بستر گول کریں، تھانہ جاتلی عوام کی جان و مال کا محافظ ثابت ہو گا ، میرٹ پر کام کر کے عوام کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے، عوامی تعاون جرائم کے خاتمے میں کارگر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا کسی سائل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی فوری انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے علاقے کو امن کا گہوارہ بناؤں گا انہوں نے کہا کہ تھانہ جاتلی عوام کی جان و مال کا محافظ ہے اور ہم اپنی فرائض بطریق احسن نبھائیں گے اور کہا کہ جرائم پیشہ افرادعلاقے سے بوریا بستر گول کر لیں انہوں نے جرائم کے خاتمے میں عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لیں گے کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے منشیات فروش ہماری نسلیں تباہ و برباد کر کے اس ملک کا مستقبل تاریک کرنے کے در پے ہیں تا ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے باہمی تعاون سے ہی سماج دشمن عناصر پر قابو پایا جا سکتا

قصبہ دولتالہ میں رشتہ کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا


دولتالہ(نامہ نگار)قصبہ دولتالہ میں رشتہ کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا واقعات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں پہلی پلی کے قریب قتل کی ایک واردات میں ماموں نے سگے بھانجے کو فائر کرکے موت کے گھات اتار دیا پولیس زرائع کے مطابق محسن ولد ظفر ساکن موہڑہ برج دولتالہ میں مقیم اپنے ماموں شاہد اصغرکے گھر آیا ہوا تھا کہ کسی بات پر ماموں بھانجے کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ماموں نے فائر مارکر محسن کو ہلاک کردیا انچارج پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹر ندیم الطاف نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کرتے ہوئے قاتل شاہد اصغرکو آلہ قتل سمیت فوری گرفتار کرلیاوجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جاتا ہے

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں جعلی سازیوں کا انکشاف


دولتالہ(نامہ نگار ) رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں جعلی سازیوں کا انکشاف ہسپتال انتظامیہ ایم ایس ڈبلیو ایم او سمیت تمام عملہ ملوث مانیٹرنگ افسران بھی اپنی عیاشیوں کی خاطر خاموش 24گھنٹے زچہ بچہ کی سہولت فراہم کرنے والے اس ہسپتال میں عملہ کے ناروا رویے کے باعث حاملہ خواتین کی آمد رفت نہ ہونے کے باوجود بھی ماہانہ80یا اس سے زائد بچوں کی پیدائش کا اندراج معمہ بن گیا لیڈی ہیلتھ ورکر کی چاندی تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ جہاں سہولیات اور ادویات کا پہلے ہی فقدان تھا وہاں ایک نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا زرائع کے مطابق محکمہ کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر اور بنیادی مراکز صحت کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ماہانہ بچوں کی پیدائش اور حاملہ خواتین کی چیک اپ کا ٹارگٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے دولتالہ ہسپتال کی حاضر دماغی نے اس مسئلے کو فوری حل نکال لیا ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز اس سلسلے میں ہزاروں کی دیہاڑی لگا لیتی ہیں اور ٹارگٹ بھی مکمل کر لیا جاتا ہے دولتالہ سمیت گردونواح میں جہاں کہیں بھی بچے کی پیدائش عمل میں آتی ہے اس گاؤں یا ملحقہ دیہات کی لیڈی ہیلتھ ورکر اس خاندان کے پاس پہنچ جاتی ہیں اور بچے یا بچی کے والدین سے التجا کی جاتی ہے کہ اس کی پیدائش کا اندراج رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں کرائی جائے صورتحال سے لا علم سادہ لوح دیہاتی اس بات پر اضی ہو جاتے ہیں ہسپتال کے رجسٹر میں متعدد ایسے نام درج ہیں جن کی پیدائش رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں نہیں ہوئی اس جعل سازی کو حقیقی شکل دینے کے لیے ہسپتال رجسٹر میں نہ صرف پیدائش کا اندراج کیا جاتا ہے بلکہ مڈ وائف یا دائی کی نام بھی درج کیا جاتا ہے بڑے پیمانے پر ہونیوالی ان جعل سازیوں کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے علاوہ ازیں الٹراساؤنٖڈ چیک اپ کے بھی جعلی ناموں کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے عملہ کی ملی بھگت سے ماضی میں رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے متعدد سکینڈل سامنے آنے کے باوجود محکمہ کاروائی اور انکوائریاں ٹھپ ہو جاتی ہیں سکہ رائج الوقت کی چمک دھمک سے ہسپتال میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،جلی سڑی دوائیوں کی فروخت ،ایکسرے مشین کی موجودگی کے باوجود ایکسرے نہ کرنے سمیت کئی ایک معاملات زمین بوس ہو چکے ہیں تا ہم مذکورہ معاملہ انتہائی تشویش ناک اور سنگین نوعیت کا حامل ہے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی اپنا حصہ بقدر جسہ وصول کر کے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ،عوام کو سہولیات فراہم نہ کرنے ،جعل سازی پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،صوبائی وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لائیں اور سالوں سے اس ہسپتال میں تعینات عملہ کو تبدیل کیا جائے

میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، حرا نایاب


دولتالہ(نامہ نگار ) رہنما مسلم لیگ ن حرا نایاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کرنے اور ملکی استحکام کو دوام بخشنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جامع اور مربوط پالیسیاں مرتب کر کے ملکی معیشت کو بہتر اور اقوام عالم میں وطن عزیز کے وقار کو سر بلند کیا گیا میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں پارٹی صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور تمام صوبوں سمیت آزاد جموں کشمیر میں یکساں مقبولیت رکھتی ہے یہ وجہ ہے کہ ن لیگ کو وفاق کی علامت گردانا جاتا ہے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے سمیت موجودہ حکومت نے بیش بہا کارہائے نمایاں سر انجام دیے وہ گزشتہ روز پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے مسلم لیگ ن ان شاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرئے گی مخالفین کی تمام سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی انہیں شرمندگی کا سامنا ہو گا شیر کے آگے سب ڈھیر ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد مسلم لیگ ن کے وطن عزیز کو معاشی قوب بھی بنا دیا ہے سی پیک منصوبے کے ثمرات سے ملکی میں خوشحالی کے دور کو آغاز ہوگا

چک راجگان میں چوری کی واردات


کونتریلہ(طارق نجمی )چک راجگان میں جمعرات کی شب مین روڈ پر واقع و?ن سکول کی ٹک شاپ میں چوری کی واردات ہوئی جس میں ہزاروں روپے کا مال اور نقدی چرا لی گئی. ٹک شاپ کے مالک راجہ افتخار حسین کے مطابق تجوری میں موجود مبلغ پچیس ہزار روپے (جو کہ اگلے دن کی خریداری کے لئے رکھے گئے تھے)اٹھا لئے گئیاور شاپ میں موجود سب نیا پیک سامان اور کارٹن بھی چور اٹھا لے گئے. سامان کی مالیت قریباً تیس ہزار روپے بنتی ہے.اس واردات کی اطلاع متعلقہ تھانے میں دے دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں. چک راجگان اور گردونواح کے علاقے میں گذشتہ کچھ عرصے سے مسلسل ایسی وارداتیں ہو رہی ہیں جن کا تدارک انتہائی ضروری ہے. انتظامیہ کی طرف سے دن بھر اور رات کو بھی پٹرولنگ پولیس کی باقاعدہ گشت ہوتی ہے اس کے باوجود ایسی وارداتیں ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے اہلِ علاقہ پریشان ہیں.

مندرہ چکوال روڈ بھنگالی سٹاپ پر کار اور ہائی ایس میں تصادم 3افراد زخمی


دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ بھنگالی سٹاپ پر کار اور ہائی ایس میں تصادم 3افراد زخمی زرائع کے مطابق ہائی ایس نمبرLES 6298یو ٹرن سے موڑ کاٹ رہی تھی کہ چکوال روالی سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار کار نمبرCU54سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 3افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریفر کر دیا گیا

حاجی راجہ ظفر محمود حج کی سعادت حاصل کر نے کے بعداپنے فیملی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کو نسل نڑالی کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ ظفر محمود حج کی سعادت حاصل کر نے کے بعداپنے فیملی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے،یونین کو نسل آہدی کے چیئر مین محمد خان بھٹی،وائس چیئرمین،راجہ محمد زبیر،جنرل کو نسلر راجہ سجاد کیانی،عامر بھٹی،حافظ جلیل احمد،ماسٹر سعید احمد چوہان،احمدنواز راجہ،مرزا عبدالقیوم،اور الیکٹرانک میڈیا کے صدرراجہ حاجی احمد نے حاجی راجہ ظفر محمود کی رہائش گاہ پرحج کی سعادت حاصل کر نے پر مبارک باد پیش کی

ڈاکٹر زیشان کا بی ایچ یو سکھو میں تعینات ہونا خوش آئند ہے


سکھو (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر زیشان کا بی ایچ یو سکھو میں تعینات ہونا خوش آئند ہے، ڈاکٹر زیشان کی تعیناتی کو عوامی حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زیشان کو بی ایچ یو سکھو میں تعینات کر دیا گیا ہے، ان کی تعیناتی اہلیان سکھو کے لیے نیک شگون ہے، مختلیف عوامی حلقوں میں ان کی تعیناتی کو سراہا جا رہا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بی ایچ یو سکھو کو گزشتہ دور میں بہت نظر انداز کیا گیا، لیکن اب ڈاکٹر زیشان کی تعیناتی اہل علاقہ کے لیے نیک شگون ہے

تھانہ جاتلی پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے ایک افراد کو دھر لیا،شراب برآمد مقدمہ درج،جاتلی پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں خرم شہزاد ولد عدالت حسین سکنہ ناٹہ گجر مل سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف شرا ب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،

خالد فاروق قاضی چیمبر آف کامرس کے لئے بہترین انتخاب ہیں، حاجی رمضان صراف

دولتالہ(نامہ نگار)ممتاز سماجی شخصیت حاجی رمضان صراف نے اپنے ایک بیان میں مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت شوکت محمود قاضی کے فرزند ارجمند خالد فاروق قاضی(میاں پرویز اسلم گروپ) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا نائب صدر بننے پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد فاروق قاضی چیمبر آف کامرس کے لئے بہترین انتخاب ہیں وہ ایک نوجوان قیادت اور کاروباری برادری کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے اور درپیش مسائل حل کروانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے تاکہ یہ شعبہ بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکے حاجی رمضان صراف نے امید ظاہر کی کہ خالد فاروق قاضی چیمبر کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے کہاکہ دولتالہ کی تاجر برادری خالد فاروق قاضی اور ان کی ٹیم سے بھرپور تعان کرے گی

میاں محمد نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،ندا خان 


دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی رہنما ندا خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ن لیگ نے موجودہ دور حکومت میں وطن عزیز کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ٹھوس اور جامع پالیسیاں ترتیب دیں ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھانے ،اورنج ٹرین ،میٹر و بس سروس ،بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،اور بالخصوص سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آئی اورعوام کو معیار زندگی بلند ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ این اے 120میں مخالفین کی لاکھ کوششوں کے باوجود محترمہ کلثوم نواز کو کامیابی حاصل ہوئی پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور ملکی استحکام کو دوام بخشنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے پریس کلب دولتالہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے جب اقتدار سنبھالا تو ملک مشکلات اور مسائل کے گرداب میں گرا ہوا تھا تا ہم میاں محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم نے ملکی حالات کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور صدق دل اور خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے آج وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ملک معاشی طاقت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی

ملکی ادارے تبا ہ کر دیئے گئے، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما وسابق امیدوار برائے پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ ملکی ادارے تبا ہ کر دیئے گئے کرپشن کا دور دورہ ہے ، عوام رل گئے انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیاہے ،مہنگائی آسمانوں کو چھونے لگی کوئی پرسان حال نہیں ،انصاف صحت ،تعلیم اور رروزگار پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ،محکمہ مال نے زمینداروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کااظہار گاؤں رنجالی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گذر رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ملکی اداروں کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہوں نے عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ مسائل کی چکی میں پسے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والے محض ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں عوام کو انصاف نہیں مل رہا ہے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ تھانے کچہری کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں انہیں الجھایا جاتا ہے محکمہ مال کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں زمیندار وں کو چکرا کر رکھ دیا گیا ہے صحت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال موجود ہیں عملہ اور دوائیاں موجود نہیں ہیں بے روزگاری سے نوجوان مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی کرے گی

ختم نبوت ہمارا ایمان ہے،حافظ مزمل مشتاق رضوی 

دولتالہ(نامہ نگار)ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اور یہ ایمان ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے حکومت وقت اس بات کو زہن نشین رکھے کہ ہم ختم نبوت کے خلاف ہونے والی تبدیلی اور ترامیم کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے حکمران ہوش کے ناخن لیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت دولتالہ کے رہنما حافظ مزمل مشتاق رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہوا ہے یہاں نظام مصطفیٰ کے نفاز کے بجائے حکومت وقت اور اس کے ہمنوا اپنے زاتی مفادات اٹھانے اور اغیار کو خوش کرنے کے لیے بغیر سوچے سمجھے دین محمدی کے منافی نظام کو رائج کرنا چاہتے ہیں تا ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے آقا ﷺ کی ناموس کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت میں ہونیوالی ترمیم کے خلاف جماعت اہلسنت بھر پور آواز بلند کرئے گی مرکزی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ دولتالہ میں بھی ریلی نکالی جائے گی جس کا اعلان آئندہ2روز تک کر دیا جائے گا

حضرت امام حسین نے صبرو استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ،پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی


دولتالہ(نامہ نگار)سجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی ،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے یوم عاشورہ کے موقع پر دربار عالیہ میں منعقدہ محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے صبرو استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا نواسہ رسولﷺ کی عظیم قربانی نے دین اسلام کو حیات نوعطا کی واقعہ کربلا سے درس ملتا ہے کہ حق کی خاطر سر تو کٹ سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ ازل سے شروع ہوا اوت ابد تک جاری رہے گا آج ہم بھی انہیں کی جدوجہد لیکر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ سید الشہدا حضرت امام حسین نے حکمرانوں کی طرف ہر قسم کی مالی ،دنیاوی ،حکومتی اور زاتی پیش کش کو ٹھکرا کر صرف قرآن و سنت اور شریعت محمدی ،دینی احکام اور اسلام کے نفاز کو ترجیح دی اسلامی اصلوں اور بنیادی انسانی حقوق اور شہر آزادیوں کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام کو تسلیم نہ کیا اور اصلاح امت ،امر بالمعروف و نہی عن المکنر کے لیے مدینہ سے ہجرت کی یوم عاشورہ ایک کیفیت ،تحریک ،اور عزم کا نام بن چکا ہے واقعہ کربلا کے پس منظر میں نواسہ رسول ﷺکی جدوجہد ،آفاقی اصولوں اور پختہ نظریات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی قرآن پاک کے احکامات اور نبی اکرم ﷺ کے تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا

دولتالہ اور گردونواح کے قصبات ودیہات میں بھی یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصبہ دولتالہ اور گردونواح کے قصبات ودیہات میں بھی یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا ،علم،زوالجناح،اورماتمی جلوس ، تعزیے ،اور مجالس شامِ غریباں منعقد کی گئیں اور عزاداران امام حسین نے حضرت امام حسین کی وادی کربلا میں اسلام کی سر بلندی اور بقا کے لیے پیش کی گئی قربانی کو خراج تحسین پیش کیاسب سے بڑا جلوس سید کسراں سے نکالا گیا جو اپنے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگیا جبکہ قصبہ دولتالہ، چک راجگان،راماں،درکالی سمیت دیگر علاقوں سمیت 12مقامات پر یوم عاشورہ عقیدت سے منایا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گے تھے مختلف مقامات پر چکنگ پواینٹ بنائے گے تھے اختتام پر مجالس غریباں میں علماء کرام و زاکرین نے حضرت امام حسین کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے باطل کے چہرے کو بے نقاب کرکے امت مسلمہ کویہ پیغام دیا کہ حق کی خاطر سرکٹا لینا لیکن کبھی باطل اور باطل کے نظام کے سامنے سرکو جھکانا نہیں ہے۔ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے ذریعے اسلام کو وہ سربلندی نصیب ہوئی ہے جسے قیامت تک جھکایانہیں جاسکتاملحقہ علاقوں کی مساجد میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علمائے کرام نے واقعہ کربلا کی روشنی میں بھائی چارے اور امن و اخوت کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا

عوام کے مسائل حل کرنا مسلم لیگ ن کے اولین منشور میں شامل ہے،محمدخان بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار ) چیئرمین یونین کونسل آہدی محمدخان بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں این اے 51میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن لوگوں کی آنکھوں میں موتیا اتر آیا ہے وہ اپنا علاج کرائیں بلا جواز اور غیر سنجیدہ تنقید کرنے والے شکست خوردہ عناصر اپنا محاسبہ خود کریں حلقہ بھر کے طول و عرض میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور علاقائی معشیت کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکا چاہیے ہم اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ن لیگ کی قیادت کا دامن کرپشن سے پاک ہے وہ گزشتہ روز زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آہدی موڑ کا تراٹی ڈہونگ روڈ کی تعمیر مقرر مدت میں پوری کر لی جائے گی سڑک کی تعمیر میں میٹریل کے استعمال سٹینڈرڈ کے مطابق کیا جائے گا حکومتی فنڈز کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر صدق دل اور خلوص نیت سے خرچ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ 4سال تک خواب خرگوش میں مبتلا رہنے والوں کا چاہیے کہ ارد گرد جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں تا کہ انہیں اندازہ ہو کہ ن لیگ صرف نعرے اور وعدوں کی سیاست نہیں کرتی بلکہ تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر عوام کے مسائل حل کرنا اور ملکی استحکام مسلم لیگ ن کے اولین منشور میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 2018 میں ن لیگ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی

حلقہ پی پی4گوجرخان میں جماعت اسلامی نے جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن29اکتوبر کو کرانے کا اعلان کردیا


دولتالہ(نامہ نگار)حلقہ پی پی4گوجرخان میں جماعت اسلامی نے جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن29اکتوبر کو کرانے کا اعلان کردیا،قومی اسمبلی کے حلقہ51گوجرخان میں جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے وژن کے مطابق آج کے نوجوان کل کے حکمران ہیں لہذا جماعت اسلامی یوتھ کو نئے سرے سے صف انداز کیا جا رہا ہے اورنوجوانوں کو سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، حلقہ پی پی4کی 7یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن29اکتوبر کو منعقد کئے جا رہے ہیں،اور تنظیموں کو نئے سرے سے منظم کیا جا رہا ہے تاکہ با صلاحیت نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم ہو سکیں،ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ممبر شپ حاصل کر کے ان انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لیں، انتخابات کے بعد نوجوانوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آگے بڑھ کر پاکستان کے بہتر خدمات سر انجام دیں سکیں، نوجوان ملک کی آبادی کا60فیصد حصہ ہیں اور یقیناً ملک کا اہم ترین اثاثہ بھی ہیں لہذا نوجوانوں کو اپنی اہمیت ،ملک و قوم کیلئے ضرورت کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ،نوجوانوں کا مثبت اور متحرک کردار ہی وطن عزیز کو اقوام عالم میں با وقار بنا سکتا ہے

فلاحی تنظیم سلیمان فاؤنڈیشن کی خدمات بے مثال ہیں، محمد شاہد صراف


دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین بلدیہ گوجرخان محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے محروم اور غریب افراد کی صحت ، تعلیم اور خود انحصاری کے میدان میں ہرممکن مددپر یقین رکھتی ہے فلاحی تنظیم سلیمان فاؤنڈیشن کی خدمات بے مثال ہیں ،سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی اصل عبادت ہے دکھی لوگوں کی خدمت کرنااصل مشن ہے انسانیت کی بھلائی اور آخرت کو سنوارنے کے لیے ہر کسی کو دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سلیمان فاونڈیشن کے وائس چیئرمین شیخ سلیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنی چائے اور لوگوں کے دکھ سکھ میں ساتھ دینا چائے انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نوجوان بھلائی کے کاموں میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں کیونکہ ان کا کام صدقہ جاریہ کا درجہ رکھتے ہیں اس موقع پر شیخ رضوان بھی موجود تھے

یونین کونسل جیرورتیال ڈھوک راجگان میں زمین کو چھوتی ہائی وولٹیج تاریں


گوجرخان (نامہ نگار) یونین کونسل جیرورتیال ڈھوک راجگان میں زمین کو چھوتی ہائی وولٹیج تاریں ، واپڈا حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، تفصیلات کے مطابق جیرورتیال کے نواحی علاقے ڈھوک راجگان میں آندھی کے باعث ٹوٹ جانے والے بجلی کے پول زمین بوس ہونے کو ہیں، جن کیساتھ لگی اور زمین کو چھوتی ہائی وولٹیج تاریں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں، اس حوالے سے مقامی چیئرمین نے راجہ جاوید اخلاص تک اس مسئلے کو پہنچایا ہے مگر واپڈا سمیت منتخب نمائندوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، عوام کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کسی بڑے حادثے سے قبل جاگ جائیں تو بہتر ہوگا۔

دولتالہ محلہ ڈو نگی مسجد روڈ بجلی کے ٹرنفارمر کے وولٹیج انتہائی کم 


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ محلہ ڈو نگی مسجد روڈ بجلی کے ٹرنفارمر کے وولٹیج انتہائی کم صارفین شدید پریشان ،کئی قیمتی اشیاء الیکٹرانکس اور مو ٹریں جل جانے کاخدشہ ،اہلیان محلہ نے ذمہ داران سے فو ری نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے ،اس مو قع پر فیصل قریشی ،عبدالسلام ،حافظ اکرم ساجدمحمود،قاضی امیر افضل و دیگربھی مو جو د تھے

سوئی نادرن گیس کے اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کی جعل سازیاں عروج پر پہنچ گئیں

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ اور گردو نواح میں سوئی نادرن گیس کے اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کی جعل سازیاں عروج پر پہنچ گئیں،گیس میٹرز کی غیر قانونی تنصیب کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ،شکایات کے باوجود محکمانہ عدم توجہ ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت،متاثرہ صارفین کے مسائل میں اضافہ،حکام بالا سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے رہائشی عبدالرحمن ولد صداقت علی نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس راولپنڈی ریجن کے نام ایک تحریری درخواست میں بتایا کہ میں نے گیس کے ارجنٹ میٹر کیلئے ڈیمانڈ نوٹس25 ہزار اور6ہزار روپے محکمہ کو ادا کئے جس کے بعد فروری کے مہینے میں گیس کی سروس مہیا کر دی گئی مگر میٹر نہیں لگایا گیا اور ٹال مٹول سے کام لیا گیا ،بعد ازاں پتہ چلا کہ ہمارا میٹر یونین کونسل راماں کے گاؤں سود میں نصب کیا گیا ہے ،محکمہ کی ویب سائٹ سے صارف نمبر18502202049کے ذریعے معلوم ہوا کہ ہمارے نام سے باقاعدہ بل بھی جاری ہو رہا ہے اور یہ ساری جعل سازی گزشتہ6ماہ سے جاری ہے ،درخواست میں حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ سوئی گیس کے کنکشنز پر جعلی میٹروں کی تنصیب کوئی نئی بات نہیں دولتالہ اور گردو نواح میں ان جعلسازیوں کی درجنوں مثالیں موجود ہیں ،میٹرز کی اس جعلی تنصیب میں گیس استعمال کرنے والے صارف کو بل ہی نہیں ملتا اور وہ مفت سہولت استعمال کر رہا ہوتا ہے جبکہ جس صارف کے نام میٹر ہوتا ہے بل اس کو بھی نہیں ملتا مگر اس کے نام بقایاجات کا انبار لگ جاتا ہے ،گیس کے ایسے جعلی کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع بھی نہیں کئے جا سکتے کیونکہ میٹر جس پتے پر جاری کیا جاتا ہے وہاں نہیں ہوتا اور جہاں نصب ہوتا ہے وہاں کا پتہ معلوم نہیں ہوتا اس قسم کے کئی ایک کنکشن سالوں چلتے ہیں،دولتالہ اور گردونواح کے صارفین کی جانب سے اس قسم کی متعدد شکایات محکمہ کو کی گئیں مگر اصلاح احوال کیلئے اب تک بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، عبدالرحمن ولد صداقت علی نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس راولپنڈی ریجن کو تحریری درخواست دیئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر ابھی تک محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا،متاثرہ صارفین نے محکمہ کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور اصلاح احوال کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈوکیٹ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار) راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈوکیٹ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت حاصل ہو گی باشعور اور سیاسی قد کاٹھ رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان کے عوام اب حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں اور قائد تحریک عمران خان کے قافلے میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں تحصیل گوجرخان پی ٹی آئی کا مضبوط قلع بن چکا ہے وقت ثابت کرئے گا کہ گزشتہ ایک دہائی سے عمران خان جس جدو جہد میں مصروف عمل ہیں وہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے حاجی شاہد محمود،قاضی شفقت ریاض،چوہدری اسد اور یوتھ ونگ کے مقامی رہنماعبدالمنان اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صدق دل اور خلوص نیت سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مضبوط کیا جائے کرپٹ اشرافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے شرافت کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور جمہوریت کو بچانے کے جعلیٰ راگ الاپنے والوں کا قصہ تمام ہو چکا ہے این اے120کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار نے بھر پور مقابلہ کیا ملکی سیاست میں بھونچال آ چکا ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے ملکی دولت کو لوٹ کر اپنی نسلوں کے مستقبل سنوارنے اور جائیدادیں بنانے والوں کے احتساب سے اہل وطن کو اطمینان ہو گیا ہے کہ اب کرپشن کی سیاست کا دور جلد ختم ہو گا انہوں نے کہا کہ کارکن متحد اور منظم رہیں ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی راجہ طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہے پڑھے لکھے ،با کردار اور تعلیم یافتہ شخصیات کی اس پارٹی میں شمولیت اور قائد تحریک عمران خان کے منشور پر مضبوط عزم سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی رہی ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر اور کلمہ طیبہ کی نام پر قائم ہونے والا یہ وطن عزیز ان شاء اللہ شاد باد رہے گا

پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈہوک امب میں چوروں کا راج 


دولتالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈہوک امب میں چوروں کا راج چوری کی مختلف واردتوں میں چور گروہ لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیوارت ،قیمتی گھریلو سامان اور موٹر سائیکل چرا کر فرا ر ہوگیا ڈہوک امب کے رہائشی خضر حیات ولد محمد انور قوم گوندل سکنہ محلہ مغلاں ڈہوک امب نے جاتلی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات2بجے کے قریب اہل و عیال کے ہمراہ گھر کے صحن میں سویا ہو اتھا کہ چند اشخاص دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہو گئے کمروں کے دروازے کھلے ہوئے تھے پڑتال کرنے پربکسوں کے کنڈے ٹوٹے ہوئے تھے اور طلائی زیوار ت4عدد چوڑیاں ،4عدد مدرانہ انگوٹھیاں ،4عدد زنانہ انگوٹھیاں ،3گانی سیٹ ،4عدد لاکٹ سیٹ،بالیاں ،بندی ،8500روپے نقد،ان سلے30سوٹ،برتن 4سیٹ ،2عدد قیمتی موبائل چوری پائے گئے چوری کی یہواردات نور ولد ولیاں ساکن چینیوٹ،ریما زوجہ غوری ،ساکن لاہور،محمد یار ولد وریام ،اچھو ولد نور،ڈنگو ولد احمد علی ،ولیاں،لٹی پسران شوکت،انجمن زوجہ ڈنگو،نصورت زوجہ بالا ،عاصمہ زوجہ محمد یار،گڈو زوجہ لٹی،اور دیگر اشخاص ملوث ہیں علاوہ ازیں محمد ادریس ولد محمد بشیر احمد سکنہ موہڑہ ماڑی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے گھر بھی چوری کی واردات ہوئی جس میں ایک عدد زنانہ انگوٹھی اور20ہزرا نقدی چوری کر لی گئی حیدر علی ولد افضل علی نے جاتلی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر چوری کی واردات میں چور 3لاکھ70ہزار نقدی اور 2عدد انگوٹھیاں چوری کر کے لیے گئے جب کہ فہیم احمد ولد علی قدر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب میرے گھر بھی چوری اکی ایک ورادت میں 30ہزار روپے 3عدد انگوٹھیاں اور ایک لاکٹ سیٹ چوری ہو گیا غلام عباس ولد سلطان محمود نے پولیس کو بتایا کہ میرے گھر سے موٹر سائیکل JMC5476.،بد محمود ولد عارف سکنہ ڈہوک امب نے پولیس کو درخواست دی کہ میرا موٹر سائیکل ہائی سپیڈ ،صعیب قدوس ولد عبدالقدوس ساکن موہرہ راجگان نے بھی موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرا یا مندرجہ بالا مسمیان کے مطابق چوری کی تمام وارداتیں اس گینگ نے کی ہیں پولیس نے گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

error: