گرما گرم خبریں

اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں

Category: روات کی خبریں

قدیمی قبرستان ڈھڈیال میں سادات گروپ کی جانب سے تعمیر کی گئی چاردیواری کو مسمار


ڈھڈیال ( بیورو رپورٹ) عدالت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکے قدیمی قبرستان ڈھڈیال میں سادات گروپ کی جانب سے تعمیر کی گئی چاردیواری کو مسمار کردیا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔ چھ ماہ قبل مذکورہ قبرستان میں سادات گروپ کی جانب سے حد بندی کرکے چار دیواری تعمیر کی گئی جس پر محمد ریاض ولد چوہدری فیروزخان نے تھانہ ڈھڈیال میں درخواست دی کہ قبروں کی بے حرمتی کراس پر حد بندی کی گئی ہے جس پر معاملہ عدالت میں جا پہنچا اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی کہ مذکورہ اراضی قبرستان کی ہے اس دوران مقدمہ کو طول دینے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے جاتے رہے۔ بالآخر ہفتہ کی صبح تحصیلدار شیخ جمیل نے ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبر اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں چاردیواری کی مسمار کرکے ملبہ اپنے قبضہ میں لے لیا۔ سادات گروپ کی جانب سے ابھی تک چاردیواری کی مسماری کے خلاف کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اہل دیہہ نے آپریشن کرکے چاردیواری کو مسمار کرنے پر ڈی سی ، ڈی پی او، اے سی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تھانہ سہالہ کے علاقے سواں کیمپ میں دو نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے


روات(راجہ طاہر محمود )تھانہ سہالہ کے علاقے سواں کیمپ میں دو نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ریسکیو1122نے کئی گھنٹے کی تگو دو کے بعد نعشوں کو پانی سے نکالامرنے والوں کی عمریں 23سال اور18سال ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کو محمد حیات والد جلال سکنہ مہمند ایجنسی اور قاسم ولد رحمت دین سکنہ اپر دیر جو کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مزدوری کرتے تھے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے دریائے سواں میں نہانے کی غرض سے گے اور گہرے پانی میں ڈوب گئے ان کی عمریں بلترتیب 23سال اور18سال ہیں اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو1122 کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور ڈوبنے والوں کی نعشوں کو پانی میں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز شفٹ کر دیا

درندہ صفت شخص کی روات میں سات سالہ بچی سے زیادتی

policeروات(راجہ طاہر محمود )درندہ صفت شخص نے روات میں سات سالہ بچی سے زیادتی ۔پولیس تھانہ سہالہ چوکی روات اور چئیرمین یونین کونسل روات کی بروقت کاروائی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق روات بنی سراں تالاب کے قریب پٹھان فیملی کی سات سالہ بچی مسماۃ ن کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کر نیوالا زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا جسے بعد ازاں مقامی افراد نے دیکھا اور ریسکیو 1122کو کال کی اس دوران اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی بچی کو فوری طو ر پر ریسکیو1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ پولیس چوکی روات کے عملے اور چئیرمین چوہدری اظہر حسین کی بروقت کاروائی سے ملزم کو روات سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے بچی کو پمز منتقل کر دیا گیاہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے پولیس نے بچی کے والدین کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے

ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈچار سال گزرنے کے باجود تعمیر نہ ہوسکی

roads
روات(راجہ طاہر محمود )ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈچار سال گزرنے کے باجود تعمیر نہ ہوسکی اس روڈ کی تعمیر کے لئے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا ایک دو بار ٹینڈر ہوجانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی مقامی سیاسی قیادت اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے اہلیان علاقہ کو تشویش چوہدری نثار علی خان سے سڑک کی تعمیر کی اپیل امیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈ کے بارے اعلان کئے گئے تھے کہ اس کے لئے کثیر رقم کے فنڈز منظور کرا ئے گئے ہیں لیکن آ ج چار سال ہو نے کو آ رہے ہیں یہ سڑک اسی طرح کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں سیاسی قائدین کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ا س روڈ پر کام نہ ہونا انتہائی افسوس کامقام ہے اس لئے اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ وہ ڈھکالہ کی اس ٹوٹی پھوٹی سڑک پر تو جہ دیں اور اس سڑک کی حالت درست کرائیں تاکہ علاقہ کی عوام کو سفری مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو۔واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی زمینیں بھی وقف کرنے کی یقین دھانی کرا دی ہے اس کے باوجود کام شروع نہ کرانا سیاسی قائدین کی نااہلی ہے جو علاقے میں تعمیر و ترقی کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر یہ سڑک ان کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے

ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈچار سال گزرنے کے باجود تعمیر نہ ہوسکی

roads
روات(راجہ طاہر محمود )ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈچار سال گزرنے کے باجود تعمیر نہ ہوسکی اس روڈ کی تعمیر کے لئے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا ایک دو بار ٹینڈر ہوجانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی مقامی سیاسی قیادت اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے اہلیان علاقہ کو تشویش چوہدری نثار علی خان سے سڑک کی تعمیر کی اپیل امیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈ کے بارے اعلان کئے گئے تھے کہ اس کے لئے کثیر رقم کے فنڈز منظور کرا ئے گئے ہیں لیکن آ ج چار سال ہو نے کو آ رہے ہیں یہ سڑک اسی طرح کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں سیاسی قائدین کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ا س روڈ پر کام نہ ہونا انتہائی افسوس کامقام ہے اس لئے اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ وہ ڈھکالہ کی اس ٹوٹی پھوٹی سڑک پر تو جہ دیں اور اس سڑک کی حالت درست کرائیں تاکہ علاقہ کی عوام کو سفری مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو۔واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی زمینیں بھی وقف کرنے کی یقین دھانی کرا دی ہے اس کے باوجود کام شروع نہ کرانا سیاسی قائدین کی نااہلی ہے جو علاقے میں تعمیر و ترقی کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر یہ سڑک ان کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے

روات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں اضا فہ کر دیا گیا

load sheding
روات(راجہ طاہر محمود )روات اور اس کے گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں اضا فہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق شام پانچ سے چھ بجے تک اور دن کو دو بجے سے لے کر چار بجے تک دو گھنٹے کا دورانیہ اور رات کو آ ٹھ سے لے کر رات دس بجے تک دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور یوں ابھی سے ہی بجلی کی لوڈ شیڈ نگ میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے اس سے قبل دن میں صرف ایک گھنٹہ کے لئے اور رات کے وقت میں بھی ایک گھنٹہ کے لئے بجلی بند کی جاتی تھی لیکن ابھی چند دن گزرے واپڈا والوں نے خود بخود ہی ان اوقات میں اضا فہ کر دیا ہے جس سے عوام پریشان ہیں عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو موسم بھی نہیں بدلا اور واپڈا والوں نے لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جب کہ دوسری جانب حکومتی مشینری لوڈ شیڈنگ کم ہو نے کا اعلان کرتی رہتی ہے

ددھوچھہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں چھے اساتذہ بارہ طالب علم

school
روات(راجہ طاہر محمود )روات کے نواحی علاقے ددھوچھہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں چھے اساتذہ بارہ طالب علم تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ددھوچھہ ایلیمنٹری اسکول میں طلبہ کی تعداد بارہ جب کہ اساتذہ چھے ہیں جو ایک عجیب بات نظر آتی ہے واضح رہے کہ علاقے میں کچھ سکولز ایسے بھی ہیں جہاں پر اساتذہ کی شدید کمی ہے لیکن یہاں شاید اعلیٰ حکام کی نظر نہیں پڑتی پنجاب حکومت بچوں کو سرکاری سکولوں میں لانے اور داخلے دینے کے دعوے تو کرتی ہے مگر اس کی ایک تشویشناک تصویر ددھوچھہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں نظر آتی ہے جہاں طلبہ کی تعداد صرف بارہ ہے جب کہ ان کو پڑھانے کے لئے چھ اساتذہ موجود ہیں جن میں سے اکثر غیر حاضر رہتے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اسکول میں تمام ٹیچرز نزدیکی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں ماضی میں ددھوچھہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں طلباء کی تعداد سینکڑوں میں تھی لیکن اب گذشتہ تین سال سے تعداد کم ہوتے ہوتے صرف بارہ تک رہ گئی جو محکمہ تعلیم راولپنڈی اور پنجاب حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

روات جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹروں کے غیر قانونی اڈے ٹریفک جام رہنا معمول

0605rawat-3
روات(راجہ طاہر محمود )روات جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹروں کے غیر قانونی اڈے ٹریفک جام رہنا معمول تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس بیٹ 5 کے عملہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث درجنوں غیر قانونی اڈے قائم ہو چکے ہیں جہاں پر اکثر و بیشتر گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں جنکی وجہ سے روات جی ٹی روڈ اور کلرسیداں روڈ کی طرف جانے والی گاڑیاں پھنس جاتی ہیں اور اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور بلخصوس منگل اور بدھ کو منڈی مویشیاں اور سبزی منڈی لگنے کے دوران پیدل روڈ کراسنگ کی وجہ سے سڑک میلوں تک بلاک ہوتی ہے عوام علاقہ نے حکام بالا سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

روات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ،پیدل چلنا بھی دشوار

0605rawat-3
روات(راجہ طاہر محمود )روات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ،پیدل چلنا بھی دشوار ،سروس روڈ اور فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ گروپ کے کارندوں نے ریڑھیاں اور کھوکھے قائم کر لئیے انتظامیہ خاموش ،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں بااثر قبضہ گروپ نے جاوا روڈ ،سروس روڈ اور دکانوں کے سامنے سرکاری جگہوں پر ریڑھیاں اور کھوکھے لگوا کر ماہانہ ہزاروں روپے کرایہ بٹورنا شروع کر رکھا ہے بڑھتی ہوئی تجاوزات کے باعث شہر سے گاڑیاں گزارنا تو درکنار پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے باالخصوص جاوا روڈ مکمل طور پر بااثر گروپ کی طرف سے تعمیر کی جانے والی ناجائز تجاوزات کی نزر ہو چکا ہے عوام علاقہ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور چیف کمشنر اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

وفاقی وزیر داخلہ کا اہلیانِ حلقہ 52پی پی 5 کے لئے میگا پرجیکٹ کا تحفہ

16938666_1405545649503141_1364843253428997532_nروات (نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ کا اہلیانِ حلقہ 52پی پی 5 کے لئے میگا پرجیکٹ کا تحفہ چک بیلی خان روڈ کو چار رویہ کرنے پرایک ارب چھیاسٹھ کروڑ کی لاگت آئے گی جس کا ٹنڈر آئندہ ہفتہ میں ہو جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ’’سالٹ ویسٹ ڈپو‘‘ لوسر نزد ہرکہ (کچراڈپو)‘‘ کو فوری طور پر وہاں سے کسی دوسری جگہ پر شفٹ کرنے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں،یہ اعلانات چیئرمین یونین کونسل جھٹہ ہتھیال چوہدری ضیاء محموداور کیانی برادری کے زیر اہتمام موضع ہرکہ چک بیلی خان روڈ ’’الرحمن بینکویٹ ھال ‘‘کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کیایاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے چیئرمین جھٹہ ہتھیال چوہدری ضیاء محمود موضع ہرکہ کی کیانی برادری کو مسلم لیگ میں شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے اور اسی سلسہ میں گزشتہ روز شادی ھال کی اففتاحی تقریب میں موضع ہرکہ کی کیانی برادری نے بمعہ برادری مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس میں راجہ عزیز کیانی ،راجہ سلیم کیانی ،راجہ جاوید ،راجہ عصمت کیانی اورماجد کیانی کے علاوہ کیانی برادری کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے اس موقع پر حلقہ پی پی پانچ کے مسلم لیگی عمائدین کے علاوہ یو سی چیرمینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے

روات اور گردونواح میں لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت سرعام فروخت کیا جارہا ہے

meetروات(راجہ طاہر محمود )روات اور گردونواح میں لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت سرعام فروخت کیا جارہا ہے کئی جگہوں پر گھروں میں ذبح خانے کھلے ہوئے ہیں اکثر قصاب دیہاتوں سے ذبح کیے ہوئے جانور آٹے میں نمک کے برار قیمت ادا کر کے دکانوں پر لاکر چھوٹا گوشت 600سے 700جبکہ موٹا گوشت 300سے 400تک فروخت کرتے ہیں۔چند جانور ذبح خانے میں ذبح کر کے باقی جانور گھروں اور نجی ذبح خانوں میں تیار کر کے فروخت کیے جاتے ہیں۔محکمہ صحت کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے بعض قصاب خود مہر لگادیتے ہیں اس کے علاوہ روات شہر اور گردونواح میں بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت بھی دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے۔ اکثر ڈیلر رات کی تاریکی میں مرغیاں اتارتے ہیں خاص کر شادیوں اور دیگر تقریبات کے آرڈر لینے والوں کا دھندہ خوب چلتا ہے۔محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کبھی ان لوگوں کو چیک نہیں کیا عوامی حلقوں نے ڈی سی او ر ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور کاروائی کی جائے

روات میں جعلی انعامی سکیموں کے ذریعے عوام کو لوٹنے کا دھندہ دیدہ دلیری سے جاری

madical
روات(راجہ طاہر محمود )روات میں جعلی انعامی سکیموں کے ذریعے عوام کو لوٹنے کا دھندہ دیدہ دلیری سے جاری،جعل ساز موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بے نظیر انک سپورٹ پروگرام اور دیگر کئی طرح کی انعامی جعلی سکیموں کے ذریعے انعامی رقم کا لالچ دیکر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق سموں نے میٹرک تو کر لی مگر اب بھی اس ضمن میں بہت سا کام باقی ہے کیونکہ بہت سی کمپنیوں کے نمبرز سے لوگوں کو فون آتے ہیں کہ آپ کا اتنا انعام نکلا ہے اتنے کا ایزی لوڈ کروائیں آپ کو انعام دیا جائے گا روات کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے باوجود جعل ساز بلا خوف وخطر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کمپنیاں اس گھنونے کام میں ملوث ہیں اگر کسی نمبرز کے بارے میں متعلقہ کمپنی سے شکایت کی جائے تو جواب ملتا ہے کہ آپ اس نمبر کو بلاک کر دیں عوام کا کہنا تھا کہ کیا یہ کمپنیوں کا حق نہیں بنتا کہ خود سے ایسے نمبرز کو ہمیشہ کے لئے بلاک کریں یا متعلقہ اداروں کو اس نمبر کی اطلاع دیں تاکہ ایسے لوگوں کے بارے میں کوئی ایکشن لیا جا سکے عوامی حلقوں کا وزیر داخلہ سے نوٹس لیکر جعل سازوں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

جی ٹی روڈروات اسٹینڈ کی حالت زار ذرا سی بارش کے باعث پورا سٹینڈ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتا ہے

rawat-pic
روات(راجہ طاہر محمود )جی ٹی روڈروات اسٹینڈ کی حالت زار ذرا سی بارش کے باعث پورا سٹینڈ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتا ہے کیچڑ ، گندگی کے باعث ارد گرد کے دکاندار،اور مسافر سخت مشکلات میں مبتلا عوامی نمائندوں نے متعدد بار وزٹ کر کے اسٹینڈ کی نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کئی برس گزر گے ان وعدوں پر عملدرآمد نہ ہو سکاتفصیلات کے مطابق بس اسٹینڈ روات کے ارد گرد دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بس اسٹینڈ روات مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے اور نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل طلب ہے پورا سٹینڈ کھنڈر بن چکا ہے لیکن اس کی تعمیر پر کوئی توجہ نہ دی اب صورتحال یہ ہے کہ ذرا سی بارش کے باعث پورا اسٹینڈ تالاب ، کچرا اور گندگی کا ڈھیر بن جاتا ہے گندا پانی ہر وقت کھڑا رہنے سے بد بو اور مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہے ہیں ان دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بس اسٹینڈ روات کا مسئلہ کئی سالوں سے حل طلب ہے لیکن صرف وعدوں اور اعلانات کر کے ٹرخا دیا جاتا ہے فوری طور پر بس اسٹینڈکی تعمیر اور نکاسی آب کامسئلہ حل کیا جائے۔

سعدی لورز کلب گوجر خان دیوان حضوری کرکٹ کلب سوہاوہ سے میچ باآسانی جیت لیا

cricket
روات(راجہ طاہر محمود ) T20کرکٹ ٹورنامنٹ سوہاوہ میں سعدی لورز کلب گوجر خان کے کھلاڑی علیان علی نے آل راونڈر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 31 رنز سکور کئے اور بولنگ میں 4کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے عمدہ پرفارمنس دی اور مین آف دی میچ قرار پائے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیان علی کا کہنا تھا کہ وہ اس کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان ے لئے کھیلنا چاہتا ہے علیان علی کا مذید کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کاخواب ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرئے انھیں بھی یقین ہے کہ وہ اسی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے بہت جلد ضلع راولپنڈی اور بعد ازاں نیشنل ٹیم میں شامل ہو جائیں گے ان کی اس غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے سعدی لورز کلب گوجر خان دیوان حضوری کرکٹ کلب سوہاوہ سے میچ باآسانی جیت لیا

روات اور گردونواح علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری

rawat-pic
روات(راجہ طاہر محمود )روات اور گردونواح علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری،نوجوان نسل تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی پولیس چوکی قاضیاں خواب خرگوش کے مزلے لینے میں مصروف ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق روات اور گردونواح علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری ہے سکول اور کالج کے طلباء کو نشے کا عادی بنایا جار ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پولیس تھانہ روات اور سہالہ بڑے بڑے ڈیلرز کو گرفتار کرنے کی بجائے فارمیلٹی کی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے جس کے باعث منشیات فروشی کے دھندے میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے روات کے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

بنیادی مرکز صحت ساگری کی بلڈنگ کی خستہ حالت

HOSPITAL
روات(راجہ طاہر محمود )بنیادی مرکز صحت ساگری کی بلڈنگ کی خستہ حالت ،بارش کے دوران چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت ساگری کی بلڈنگ انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بارش کے دوران چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوجاتا ہے جبکہ ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی مشینری بھی نہیں ہے جس سے مریضوں کے ٹیسٹ کیے جاسکیں جس کی وجہ سے مریضوں کو پرائیوٹ ڈاکٹروں سے مہنگے داموں علاج کروانا پڑتا ہے ساگری کے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے بنیادی مرکز صحت ساگری کی بلڈنگ کی مرمت کرنے اور یہاں مریضوں کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے لیے مشینری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

روات شہر میں ٹریفک وارڈن یا موٹر وئے پولیس کی مستقل تعیناتی ممکن نہ ہوسکی

0605rawat-3
روات(راجہ طاہر محمود )روات شہر میں ٹریفک وارڈن یا موٹر وئے پولیس کی مستقل تعیناتی ممکن نہ ہوسکی عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ۔اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق روات شہر میں ٹریفک وارڈن اور موٹر وئے پولیس اہلکار تعینات نہ ہونے کے باعث ٹریفک مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے روات مین اڈہ پر ڈرائیور حضرات کی غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک جام ہوجاتی ہے بالخصوص سکول چھٹی ٹائم لوگ ٹریفک جام کی وجہ سے ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگا جاتی ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ روات شہر میں مستقل طور پرایک ٹریفک وارڈن یا موٹر وئے پولیس کا اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

پرائمری و مڈل امتحانات اورتمام تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا

schoolروات(راجہ طاہر محمود )پرائمری و مڈل امتحانات اورتمام تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا،چوہدری ماجد فرید مورخہ30جنوری PEC با ئیکاٹ کے سلسلہ میں پنجاب ٹیچرز یونین مرکز بسالی کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت چوہدری ماجد فرید (صدر مرکز بسالی) روات میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں چوہدری محمد حفیظ ، منور شاد، عبیداللہ انور ، ملک آفتاب ، راجہ عمران کیانی ، اسرار احمد ، سعید اور دیگر خواتین و مرد اساتذہ نے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ماجد فرید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ٹیچرز دشمن پالیسیوں نے تمام تعلیمی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور اساتذہ کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی بجائے بلا جواز سزاؤں اور بھاری جرمانوں نے اساتذہ کو امتحان اور تمام تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کے لیے مجبور کر دیا ہے۔اجلاس سے دیگر اساتذہ نے خطاب میں کہا کہ2 فروری سے تمام تعلیمی ادارے بند کر کے حکومت پنجاب کو اپنے مطالبات منوانے پر مجبور کر دیں گے۔متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیم اور تعلیم دشمن حکومتی پالیسیوں کے خاتمے اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت تمام مطالبات منوانے کیلئے پرائمری و مڈل امتحانات تدریسی اور مردم شماری کے بائیکاٹ کو یقینی بنایاجائے گا اور اس کو موثر بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تھانہ روات کے علاقے ساگری ناقص مٹیریل کے استعمال سے بننے والی پلی اور روڈ ٹوٹ گئی

roads
روات(راجہ طاہر محمود )تھانہ روات کے علاقے ساگری ناقص مٹیریل کے استعمال سے بننے والی پلی اور روڈ ٹوٹ گئی ،ٹھیکدار سے کوئی رعائیت نہیں ہو گی ،چئیرمین یونین کونسل شہزاد یونس ،تفصیلات کے مطابق ساگری میں ایک ماہ قبل تعمیر ہونے والی پلی اور روڈ ناقص مٹیریل کے استعمال سے ٹوٹ گئی ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال سر عام ہو رہا ہے جبکہ اس سے پہلے یو سی بشندوٹ میں بننے والا نالے کی دیواریں بھی زمین بوس ہو چکی ہیں اس معاملے پر جب چےئرمین یو سی ساگری راجہ شہزاد یونس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکدار سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی عوام کے پیسے کو اس طرح ضائع نہیں ہونے دیں گے ٹھیکدار اس کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کرے گا۔واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر داخلہ نے کرپٹ اور بدعنوان ٹھیکداروں کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی تھی کہ اگر کاموں کا معیار نہ ہوا تو متعلقہ حکام کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

روات حالیہ بارشوں سے جی ٹی روڈ گہرے گڑھوں میں تبدیل

roads
روات(راجہ طاہر محمود )روات حالیہ بارشوں سے جی ٹی روڈ گہرے گڑھوں میں تبدیل جگہ جگہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کی مرمت کا مطالبہجی ٹی روڈ شاہی قلعہ کے سامنے اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے سڑک پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں اور ہروقت ان جگہوں پر جمع رہتا ہے روڈ کی مرمت کر کے ٹریفک کی روانی کو باآسانی بنایا جائے اور عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے

محمد عباس بٹ کی وفات پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنماوں کی ان کے گھر آمد جاری

TAZIAT DUA
روات(راجہ طاہر محمود )یوسی ساگری سے تعلق رکھنے والے سابق امیر جماعت اسلامی راولپنڈی محمد عباس بٹ کی وفات پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنماوں کی ان کے گھر آمد جاری ہیجنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ان کے گھر تعزیت کے لیے آئے اور انہوں نے محمد عباس بٹ مرحوم کی جماعت کی خدمات کوسراہا اور کہا کہ ایسے مخلص کارکنوں کو پارٹی مدتوں یاد رکھے گئی انہوں نے کہا کہ محمد عباس بٹ مرحوم نے جو خدمات سر انجام دی تھی ان کے لیے میرے پاس الفاط نہیں ہیں اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے بیٹے عاصم بٹ اور طارق بٹ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر این اے 52سے جماعت اسلامی کے سرگرم رکن مرزا خالد کے علاوہ جماعت کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی

قصبہ روات میں غیر قانونی سلینڈروں کی بھرائی عروج پر

LPG GAS
روات(راجہ طاہر محمود )وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں غیر قانونی سلینڈروں کی بھرائی عروج پر ،ری فلنگ کے دوران قبل ازیں بھی آگ بھڑک جانے سے بھاری مالی نقصان ہو چکا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق روات شہر میں واقع جاوا روڈ سمیت درجنوں مقامات پر گیس سلینڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ سرعام جاری ہے جہاں پر سلینڈر سے سلینڈر میں گیس کی بھرائی کی جاتی ہے جبکہ سلینڈروں کی قیمتیں بھی دگنی وصول کی جاتی ہیں چند ایک ایجنسی مالکان نے بھی خفیہ گوداموں میں ری فلنگ جاری رکھی ہوئی ہے قبل ازیں بھی غیر قانونی بھرائی کے دوران آگ بھڑک جانے سے مارکیٹیں جل چکی ہیں عوام علاقہ نے وزیرداخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

روات سب ڈویژن کے علاقے میں ٹرانسفارمر چور گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

mps-rawat-1-
روات(راجہ طاہر محمود )روات سب ڈویژن کے علاقے میں ٹرانسفارمر چور گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار پولیس تھانہ سہالہ چوکی روات نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن روات کے اہلکار راجہ ریاست نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرانسفارمر چور ملزمان جن میں محمد رحمان ،عادل رحمان اور علی رضا جو کہ روات سے ٹرانسفارمر چوری کر رہے تھے کو گزشتہ روز واپڈا اہلکارو ں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا اور بعد ازاں انھیں پولیس تھانہ سہالہ چوکی روات کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے روات سے کئی ٹرانسفامر چوری ہو چکے تھے اور پولیس اور محکمہ واپڈا ان چوروں کو پکڑنے سے قاصر تھے جس کی وجہ سے عوام میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے بعض حلقوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے ٹرانسفامر چوری کرنے میں محکمہ واپڈاکے اپنے اہلکار ملوث ہو سکتے ہیں اس بارے میں پولیس کی تفتیش سے بہت سے انکشافات کی توقع ہے

روات کلر سیداں روڈ پر موٹر سائیکل سوارڈاکووں کا گروہ ایک بار پھر متحرک

police
روات(راجہ طاہر محمود )روات کلر سیداں روڈ پر موٹر سائیکل سوارڈاکووں کا گروہ ایک بار پھر متحرک عوام سر شام ہی لٹنے لگے لیکن پولیس گشت ناکام ،تفصیلات کے مطابق روات کلر سیداں روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کا گینگ ایک بار پھر متحرک ہو گیا اس گروہ نے گزشتہ روز ڈاکووں کے اس گروہ نے روات کلر روڈ پر اکرام عباس سی این جی کے سامنے سر شام ہی ناصر بٹ کی دکان لوٹ لی اور اس سے مبلغ 55ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے چند دن پہلے بھی موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے مونکیالہ پل کے نیچے موجود بوبی کریانہ سٹور سے ہزاروں کی نقدی لوٹ لی تھی یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی موٹر سائکل سوار ڈاکووں کا یہ گروہ منظر عام پر آیا تھا اور پھر کچھ دن زیر زمین رہنے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگیا عوام حلقوں نے روات پولیس کی موبائل گشت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ گشت کے باوجود بھی آئے روز ڈکیتیاں سمجھ سے بالا تر ہیں انہوں نے چوہدری نثار علی سے اپیل کی ہے کہ اس ڈکیت گروپ کا قلع قمع کر کے عوام علاقہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

روات تا راجہ بازار چلنے والی کوسٹر سروس کی من مانی عروج پر

rawat-pic
روات(راجہ طاہر محمود )سیکرٹری آر ٹی اے اور وارڈنز کی نا اہلی ‘زائد کرایہ کی وصولی ،روات تا راجہ بازار چلنے والی کوسٹر سروس کی من مانی عروج پر ،عوام زلیل و خوار ہونے لگی ، ،کوئی پرسان حال نہیں ،۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی کاوش سے چلنے والی کلر سیداں روات تا راجہ بازار کوسٹر سروس عوام علاقہ لئے لے مسائل کا باعث بن گئی اور سواریوں سے زائد کرایہ وصول کیا جانے لگا۔کوسٹر سروس کا عملہ راجا بازار سے روات تک بیٹھنے والی سواریوں سے کلر سیداں کا کرایہ زبردستی وصول کرنے لگا عملے کا کہنا ہے کہ جس سٹاپ پر بھی سواریاں اتریں کرایہ کلر سیداں کا ہی لیا جائے گا عوام کا کہنا ہے کہ یہ کوسٹر سروس لوگوں کی فلاح کے لئے عمل میں لائی گئی تھی لیکن اب یہ عوام کے لئے درد سر بن گئی ہے کبھی سواریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیا جاتا ہے اور کبھی نت نئے طریقوں سے زائد کرایہ کی وصولی کی جاتی ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے عوام علاقہ نے چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ اس کوسٹر سروس کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے

آئندہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا،راجہ ناصر

raja muhammad naser
روات(راجہ طاہر محمود)مسلم لیگ ق کے رہنماء راجہ ناصر نے کہا کہ ہم نے سابقہ دور حکومت میں میگا پروجیکٹس کے ذریعے حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جس میں منکیالا اور ہیڈ برج کلرسیداں کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے علاوہ حلقہ روات میں ہر یونین کونسل اور گاؤں میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ان خیالات کا اظہار جھٹہ ہتھیال میں چیئرمین شوکت کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ تک مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور تبدیلی آئے گی اور اس حلقہ سے ق لیگ اور دوسری جماعتوں کا مشترکہ امیدوار ہوں گے حلقہ میں جدید سہولت کا فقدان اور مسائل کے انبارہیں ہسپتال کالج سفری سہولت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم این اے کے پاس وزیر داخلہ کی سیٹ ہے جن ترقیاتی کاموں کا اعلان کر رہے ہیں ہمارے دور حکومت میں یہ کام ناظموں نے کئے آئندہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا

روات کے ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کر دئیے

0605rawat-3
روات(راجہ طاہر محمود)روات کے ٹرانسپورٹروں نے انتظامیہ کے مقر ر کر دہ کرایہ نامہ کو نظر انداز کر کے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کر دئیے۔ عوام کا واویلا بھی اثر انداز نہیں ہوا۔ انتظامیہ کو شکایات کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا تفصیلات کے مطابق پر روات سے راجہ بازار ،گولڑہ موڑ ،ایف ایٹ ،راولپنڈی اور اسلام آباد کو جانے والی ٹرانسپورٹ کا عملہ عوام سے بدتمیزی بھی کرتا ہے جبکہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کو نظر انداز کر کے من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں عوام نے آر ٹی اے سیکرٹری سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

سہالہ،نیلور سیکٹرکے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے

SCHOOL RESULT
روات(راجہ طاہر محمود )سہالہ،نیلور سیکٹرکے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ٹرانسپورٹیشن،پانی،سیکیورٹی،فرنیچرز،واش رومز اور عمارتوں کی خستہ حالی وزیر کیڈکی کارکردگی پرسوالیہ نشان سہالہ،نیلور سیکٹر کے 150تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو بھی ٹرانسپورٹیشن،پینے کے صاف پانی،سیکیورٹی سسٹم ،فرنیچرز کی کمی، واش رومز کا کوئی بندوبست نہ ہے ،چک کامدار پرائمری سکول، سہالہ گرلز پرائمری سکول میں پینتیس سال پرانے سکولوں کی عمارات کی خستہ حالیاں چاردیواری کی عدم فراہمی وزیر کیڈ کے لیے سوالیہ نشان ہیں سہالہ سیکٹر کے 83تعلیمی اداروں میں ساڑھے تین سو منظور شدہ اساتذہ کی پوسٹیں خالی ہیں ایک ایک ٹیچر کو 150سو سے زائد طلبہ و طالبات کو پڑھانا میں اہم مسائل ہیں معززین و طلبہ والدین علاقہ عمادرضا ایڈووکیٹ،انعام کیانی،حاجی مقصود علی،قاضی نعمان ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ چند ایک سکولوں میں جاری فنڈز کو سیاسی شخصیات کی من منشاء کے مطابق روکا گیا ہے جہاں پر طلبہ اورا ساتذہ کو پریشانی کا سامنا ہے طلبہ والدین نے وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

نامعلوم چوروں نے 2 میڈیکل سٹورز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور ادویات چوری کر لیں

police
روات(راجہ طاہر محمود )تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے دوران نامعلوم چوروں نے 2 میڈیکل سٹورز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور ادویات چوری کر لیں ،پولیس چوکی روات کا عملہ مقدمہ کے اندراج سے انکاری عوام علاقہ کا ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سہالہ پولیس کے ناقص گشت کے باعث چوروں نے روات بازار جاوا روڈ پر واقع آفریدی میڈیکل سٹور اور اسکے ملحقہ ستار میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر اندر سے نقدی مبلغ1 لاکھ 80 ہزار روپے اور بھاری مالیت کی ادویات و دیگر اشیاء چوری کر لیں برلب سڑک چوری کی دلیرانہ واردات پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے

چور دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

thata-haleji-police
روات(راجہ طاہر محمود )تھانہ روات کی یونین کونسل ساگری کے موضع مجید آباد میں چوری کی ایک اور واردات ،چور دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے تفصیلات کے مطابق یو سی ساگری میں اس وقت چوروں نے عوام کو نتھ ڈال کر رکھ دی ہے آئے دن چوری کی واردوتوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ساگری کے رہائشی مرزا طفیل کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے گھر کی دیوار پھلانگ کر ان کے گھر کے تالے توڑ کر،تقریبا چار لاکھ مالیت کا زیور،الیکٹرونکس کا سامان جس میں موبائل دو عدد ویڈیو کیمرے،لیب ٹاپ اور ٹیبلٹ کے علاوہ ان سلے کپڑے کھلونے اور دیگر قیمتی سامان لے اڑیتھے پولیس ابھی بھی محو تفتیش ہے جبکہ سیاسی نمائندوں کی چوری تین دن میں برآمد ہو گئی اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں

error: