گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Category: سوہاوہ کی خبریں

حلقہ پی پی پچیس سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری


سوہاوہ (تحصیل رپورٹر) حلقہ پی پی پچیس سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری اتوار کو بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن کے لئے حلقہ پی پی پچیس کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا تحصیل ریٹرننگ آفیسر سوہاوہ سید نصیر عباس کے دفتر میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، تحریک لببیک پاکستان سے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری ، احمد گلفراز ، پیپلز پارٹی سے مرزا عبدالغفار جبکہ ن لیگ میں دھڑے بندی کی وجہ سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے مہرمحمد فیاض ، راجہ غلام کیانی ، راجہ سفیر اکبر، راجہ آصف کیانی جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے بشارت حسین وحید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اشتہاری سمیت منشیات فروش گرفتار


سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر ) پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اشتہاری سمیت منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں سب انسپکٹر شفیق احمد نے چارج سنبھالتے ہی گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ماہ مئی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ،منشیات فروشوں سمیت موٹر سائیکل ،گاڑیوں کیخلاف متعدد کاروائیاں کیں پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں میڈیا بریفنگ کے دوران انچارج شفیق احمد، عدنان اقبال ایڈمن آفیسر نے بتایا کہ ایس ایس پی راولپنڈی ریجن اسرارخان عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی جہلم چوہدری محمد افتخار کی زیر نگرانی شفیق احمد سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال نے گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے دوران گشت ایک عدد اشتہاری ملزم اکبر مسیح سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی اور پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو سو سے زائد موٹر سائیکل پولیس تھانہ سوہاوہ میں بند کروائے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو سٹیکرز لگائے اور متعد د کو وارننگ دی جبکہ تین سے زائد عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جو روڈ پر حادثات کا باعث بن رہی انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال شفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرینگے اور روڈ پر گشت کے نظام کو مزید موثر کیا جائیگا ۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنا سفر کریں

خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کا بہترین مرکز ہے،ڈی پی او جہلم

سوہاو ہ (احسن وحید ) خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کا بہترین مرکز ہے ، ڈی پی او جہلم تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ سوہاوہ میں خدمت مرکز کا افتتاح کیا جہاں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے وئیکل کلیرنس سرٹیفیکیٹ ، گمشدگی کاغذات ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ ، ایف آئی آر کاپی ، ڈائیورنگ لرنر پرمٹ ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ ، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم ، جرم کی اطلاع وغیرہ کی سہولیات میسر ہونگی ۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی انویسٹگیشن چوہدری گلفام ، ڈی ایس پی سوہاوہ راجہ جاوید حسن ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز، ڈی ایس پی راجہ شاہد ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثارعلی خان سمیت چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز عوام کے لئے ایک بہترین سہولت ہے جس میں عوام ایک ہی چھت ک نیچے نہ صرف تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ضروری کاغذات کی ویریفیکیشن اور بالخصوص ڈرائیونگ لرنر پرمٹ اور لائسنس کے لئے جہلم نہیں آ نا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثا بت ہوگا جہاں بااخلاق سٹاف عوام کو فوری اور بروقت ایف آئی آر کے اندراج سمیت ان کے مسائل حل کریگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس میں بھائی چارے امن اور محبت کو فروغ دیں اور رمضان المبارک میں اپنے ارد گرد مشکوک افراد کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے میں دیں تاکہ مقدس ماہ میں جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے اپنے ارد گرد منشیات فروشوں کی فوری اطلاع پولیس کو دے نوجوانوں کو تباہی سے بچائیں

سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ 


سوہاو ہ (احسن وحید ) سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سستے رمضان بازار سوہاوہ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کیا افتتاح کے موقع پر صحافیوں ، سول سوسائٹی ، انجمن تاجراں سمیت سول ڈیفنس ، محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز نے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سستے رمضان بازار میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور سستے رمضان بازار میں عوام کو اشیائے خوردونوش میں دس سے بیس روپے کی رعایت دی جائیگی جبکہ عوام کی سہولت کے لئے سستے رمضان بازار میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی خصوصی ڈسکاوٹ پر اشیائے خوردونوش مہیا کی جائینگی ۔جبکہ رمضان بازار میں عوام کی سیکورٹی کے لئے سیکورٹی کیمروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے

عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے

سوہاو ہ (احسن وحید ) عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پارٹی قائد کی اس ملک کے لئے قربانیاں اور اس عوام کیلئے ترقی کے سفر میں مشکلات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔راجہ سفیر اکبر چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین میونسپل کمیٹی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی پچیس راجہ سفیر اکبر نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں خدمت مرکز کے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے والے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اس ملک کے لئے قربانیاں اور عوام کی ترقی میں پیش آنے والی مشکلات کسی سے چھپی نہیں انہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا جس نے لاکھوں امریکی ڈالروں کو جوتی کی نوک پر نہیں رکھا اور ایٹمی دھماکے کیے وہ اس ملک کا غدار نہیں ہو سکتا میاں محمد نواز شریف کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی اور ملک کا وقار انٹرنیشنل سطح پر بلند ہوا انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام کے مطالبے پر الیکشن لڑونگا اور زندگی کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے مسلم لیگ ن کا سپاہی ہوں اور پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔ خدمت مرکز کے قیام میں راجہ سفیر اکبر نے اپنی ذاتی جیب سے خطیر رقم خرچ کرکے عوام کی سہولت کے لئے خدمت مرکز کی تعمیر کروائی جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت راجہ سفیر اکبر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کی سہولت کے لئے خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سوہاوہ رمضان بازار کا اچانک دورہ انتظامات کا جائزہ لیا

سوہاو ہ (احسن وحید ) ڈپٹی کمشنر جہلم کا سوہاوہ رمضان بازار کا اچانک دورہ انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار نے سوہاوہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف سٹالز میں اشیائے خوردو نوش کا جائزہ لیا اور قیمتوں کو متعلق دریافت کیا انہوں نے رمضان بازار میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی

سوہاوہ میڈیکل سٹور کی شٹر ڈاون ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

سوہاوہ ( احسن وحید ) سوہاوہ میڈیکل سٹور کی شٹر ڈاون ہڑتال چوتھے روز بھی جاری مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا متعدد کی حالت غیر ہسپتال میں مریضوں کا رش تفصیلات کے مطابق سوہاوہ اور ڈومیلی میں درجنوں میڈیکل سٹور ز چوتھے روز بھی بند رہے جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں مریضوں کارش جبکہ شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے ان کی حالت غیر متعدد افراد سریس حالت میں ہسپتال منتقل جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے علاوہ دیہاتوں میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور میڈیکل سٹور ز مالکان کی سرد جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کی ۔ جبکہ میڈیکل سٹور ز مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہڑتال جاری رکھے گے ۔ گزشتہ روز سوہاوہ میں کمیسٹ یونین سوہاوہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے مکمل شٹر ڈاون رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی ہم شٹر ڈاون ہڑتال جاری رکھے گے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سٹور کھلوانے کی بھی کوششیں جاری ہیں گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ڈومیلی اور سوہاوہ کے ایک ایک میڈیکل سٹور کو کھلوایا لیکن آدھے گھنٹے بعد ہی سٹور ز بند کر دیے گئے ۔ تحصیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت تمام ادویات دستیاب ہیں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رات آٹھ بجے تک او پی ڈی میں مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے

بل گھروں میں دینے کی بجائے مساجد سے اعلان ہونے لگے

سوہاوہ (احسن وحید ) آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کا بل صارفین تک پہنچانے کا نیا طریقہ، بل گھروں میں دینے کی بجائے مساجد سے اعلان ہونے لگے، صارفین کو مسجد سے بل لے جانے کے احکامات ، بجلی کا بل صارفین کو جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ پر دیا جارہاہے، جس سے سینکڑوں صارفین بجلی کا بل بروقت جمع کرانے سے محروم رہ جاتے ہیں، آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ فیڈر جرموٹ کا عملہ بھائی خان اور اس کی ملحقہ آبادیوں میں بجلی کا بل گھر گھر صارفین تک پہنچانے کی بجائے مساجد میں بجلی کے بل رکھ کر اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے لگے،مارچ کے بل کا اجراء 14 اپریل کو ہواہے ، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 20اپریل تھی جبکہ صارفین کو بجلی بل 19اپریل کی شام کو مساجد میں اعلان کرکے دیئے گئے، مقامی باسیوں وگھریلو خواتین کی کثیر تعداد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل بروقت گھر میں نہ پہنچنے کے سبب ہمیں اگلے بجلی بل میں بھاری جرمانے کیساتھ ادا کرنا پڑتاہے جس کی تمام تر غلطی آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کے عملے پر عائد ہوتی ہے ، آئندہ اگر مساجد میں بل رکھے گئے تو ہم وصول کرنے سے انکار کریں گے اورجرمانے کی رقم بھائی خان میں بل پہچانے کے ذمہ دار آئیسکو اہلکار سے وصول کرنے کا مطالبہ کریں گے، اگر ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو نہ صرف سب ڈویژن آفس کا گھیراؤ کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئیسکو کے اعلیٰ افسران کو تحریری طور پر اس صورتحال سے آگاہ کریں گے

اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم


سوہاوہ ( احسن وحید ) اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم تفصیلات کے مطابق سالانہ سپورٹس فیسٹول کی دوسری تقریب تقسیم انعامات سوہاوہ بار میں منعقد ہوئی جس میں سیشن جج جہلم ، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ ، سنیئر سول جج جہلم ، سول جج اور فیملی جج سوہاوہ سمیت راولپنڈی کے ججز اور پنجاب بار کونسل اور ہائی کورٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری ڈی ایس پی سوہاوہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سالانہ سپورٹس فیسٹول کے میچز بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس اور ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے رنر اور ونر ز میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب سے سیشن جج جہلم ، سنیئر سول جج جہلم ،صدر اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے خطاب کیا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج جہلم نے کہا کہ راولپنڈی کی بار پاکستان کی بہترین بارز میں سے ہے انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا نفیس سا رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکیل بھی اللہ کی ایک صفت ہے سارا نظام سائل کے لئے ہے بعض دفعہ غلطی ہو جاتی ہے کہ ہم سائل کو بھول جاتے ہیں ۔ انصاف پتا نہیں ہم کرتے ہیں یا نہیں کرتے لیکن اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ہے آپ سب پر بھی اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم کریں ۔میرے دروازے ہر کسی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں میرے پاس چھپانے کے لئے بھی کچھ نہیں اور شرمندگی کے لئے بھی کچھ نہیں ہے کمیونکیشن گیپ ہمارے درمیان میں نہیں ہونا چاہے

تحصیل سوہاوہ میں مرکز سوہاوہ کی سطح پر 12ڈسپلے سنٹرز قائم کر دئیے گے

سوہاوہ(احسن وحید)خورشید عالم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ ر جسٹریشن آفیسر ضلع جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طالب حسین ہاشمی،اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر،سوہاوہ نے تحصیل سوہاوہ میں مرکز سوہاوہ کی سطح پر 12ڈسپلے سنٹرز قائم کر دئیے ہیں،۔تمام ڈسپلے سنٹرز پر بینرز آویزاں ہیں۔ ڈسپلے سنٹرز پر۲۶ مارچ،۲۰۱۸ء سے کام شروع ہے اور۲۴۔ اپریل ۲۰۱۸ء تک کام جاری رہے گا۔ڈسپلے سنٹرز پرنئے ووٹ کا اندراج،ووٹ کی منتقلی، ووٹ کا اخراج کے لیے فارمز موجود ہیں۔ڈسپلے سنٹرز پر ووٹرز لسٹیں موجود ہیں ، مساجد میں اعلان کروادئیے گے ہیں۔ میڈیا کے زریعے عو ام کو بتایا گیا ہے کہ ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کریں،اپنی ووٹ کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر(بغیر سپیس کے) 8300پر بھیجیں۔ آج ہی اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر کا وزٹ کریں، نوٹ،متعلقہ فارم ڈسپلے سنٹرز سے لے کر وہیں جمع کروائیں۔ڈسپلے سنٹرز اورڈسپلے سنٹرز انچارج صاحبان کی فہرست ذیل میں ہے:وحید اختر،محمد نثار،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول سوہاوہ میں۳ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گے ہیں،چودھری شاہد محمود،گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول ڈھڈی پڑی،چودھری ناصر محمود،گورنمنٹ بوائزہائی اسکول میانی بالا،محمدنثار چودھری، گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول موہڑہ کلیال، ظل اسد،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول بدر،سید احسان مہدی،گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سرگڈھن، ملک محمد اشفاق،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول دائیوال،محمد عرفان،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول سگیال،عبدالقیوم اعوان ،گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول موہڑہ علیہ،گل ریز آزاد،گورنمنٹ پرائمری اسکول موہڑہ روشن۔ ڈسپلے سنٹرز کے بارے میں سیاسی و سماجی شخصیات کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو طالب حسین ہاشمی، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرسوہاوہ سے رابطہ کریں

تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کی مقبولیت میں اضافہ

سوہاوہ (احسن وحید ) تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کی مقبولیت میں اضافہ تھانہ ڈومیلی کے با اثر اور سرکردہ افراد اپنی برادری اور دھڑوں سمیت تحریک میں شامل تفصیلات کے مطابق تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کے تحصیل امیر سید پیر تنزیل الرحمان شاہ ، نائب امیر قاری جمیل ، ناظم اعلیٰ چوہدری محمد زبیر و دیگر کا گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی مختلف یونین کونسل کا دورہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و ڈومیلی کے سرگرم مسلم لیگی ورکر میاں آصف گجر کی برادری اور دھڑے سمیت تحریک میں شمولیت کا اعلان گزشتہ روز تحریک کے عہدیداران نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں میاں آصف گجر نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میرا تن من دھن سرکار دو جہاں رحمت العالمین کی ناموس پر قربان انہوں نے کہا کہ اب قادنیوں کو بھائی کہنے والوں کی ہمارے دل میں کوئی گنجائش نہیں کیونکہ جس دل میں حب رسول ہو گئی اس دل میں ناموس رسالت کے غداروں کے لئے کوئی جگہ نہیں انہوں نے اپنی ممبر شپ کرتے ہوئے تحریک کیلئے تنظیم سازی کرنے کا عظم کیا اسی طرح تھپلہ سے سابق ن لیگی کونسلر راجہ احمد گل فراز نے اپنی برادری اور دھڑے سمیت شمولیت کا اعلان کیا ممبر شپ حاصل کی جبکہ تحصیل امیر تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کی طرف سے انہیں سرپرست اعلیٰ یونین کونسل اڈرانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ یونین کونسل کوہالی کے علاقے فتح پور سے قاری محمد قذافی ، ابرار حسین سمیت کثیر تعداد سے عوام نے تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور امیر کی طرف سے ان کی تنظیم سازی کی گئی اور ممبر شپ دی گئی تحریک کے عہدیداران نے یونین کونسل اڈرنہ ، ڈومیلی اور کوہالی کا دورہ کرنے کے بعد یونین کونسل پھلڑے سیداں میں ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی اور پھلڑے سیداں میں درجنوں افراد نے اپنی اپنی برادری اور دھڑوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا جبکہ یونین کونسل پھلڑے سیداں سے نوشیروان ولد زمان ، سجاد علی ولد کفایت علی آرگنائزر ، علامہ نذیر کو آرگنازئر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ تھانہ ڈومیلی کی مختلف یونین کونسلوں میں مختلف دھڑوں کی تحریک میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں میں پریشانی اور تشویش پیدا ہو چکی ہے اور مسلم لیگ ن کے مضبوط دھڑوں کی تحریک میں شمولیت سے مسلم لیگ خاصی کمزور ہو چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن محمدعارف رحیم نے تحصیل سوہاوہ کھلی کچہری کا انعقاد


سوہاوہ ( نامہ نگار) ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن محمدعارف رحیم نے تحصیل سوہاوہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک اعجاز، چیئرمین بلدیہ سوہاوہ راجہ شارق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری محمد ریاض، اے ڈی ایل آر عاکف جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری کے موقع پر ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن محمدعارف رحیم کا کہنا تھا کہ رشوت ستانی کی روک تھام اور رشوت خوری میں مبینہ طور پر ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے محکمہ انسداد رشوت ستانی کی طرف سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کھلی کچہری سوہاوہ کے موقع پر کہا کہ ڈائریکٹر جنرل انسداد رشوت ستانی بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا کی ہدایات پر جاری کاروائی کے نتیجے میں سال 2017ء کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں بارہ سو سے زائد شکایات پر کاروائی کے بعد 704 درخواستوں پر انکوائری کی جا چکی ہے ، اسی مقصد کی بنیاد پر ضلع جہلم، چکوال اور اٹک کی تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ تحصیل سوہاوہ کی واٹر سپلائی ، پارکس، سپورٹس سٹیڈیم اور دیگرترقیاتی کام جن میں کرپشن کا عنصر موجود ہو سکتا ہے اسکی کھوج کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ملک اعجاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد ریاض کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جو جلد از جلد رپورٹ جمع کروائیں گے ۔ محمد عارف رحیم نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کی 13 تحصیلوں میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ مکمل کیا جا چکا ہے اور بقیہ 11 تحصیلوں میں جلد انعقاد کیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض سرکاری ملازمین کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی نے بتایا شکایت کی صورت میں واٹس ایپ نمبر5659603 -ّ0312 پر فوٹو ، ویڈیو اور دیگر ثبوت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ آج کے دورہ کے دوران انہوں نے سوہاوہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں متعدد درخواستوں پر انکوائری کا حکم دیا گیا

چوہدری نثار کیخلاف پرویز رشید کا بیان قابل مذمت ہے


سوہاوہ ( نمائندہ راول نیوز)چوہدری نثار کیخلاف پرویز رشید کا بیان قابل مذمت ہے قیادت اور چوہدری نثار میں دوریا ں پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے آج کون سانواز شریف پہ مشکل وقت ہے مشکل وقت مشرف دور میں تھا اس ٹائم چوہدری نثار صف اول تھے آج تو ن لیگ کی وفاق میں حکومت ہے چوہدری نثار کے خلاف ہم کسی کو زبان درازی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے جس طرح پرویز رشید نے نازیبا زبان استعمال کی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سازشی عناصر اپنے تمام اور تر کوششوں کے باوجود اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہو گے ان خیالات کا اظہا ر چئیرمین چوہدری ریاض نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پربابر حسین بھٹی،چوہدری محمد اسلم، چوہدری ضیا الحق موجود تھے

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا پٹرول پمپوں پر چھاپہ دو سیل

سوہاوہ (احسن وحید ) اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا پٹرول پمپوں پر چھاپہ دو سیل 30ہزار جرمانہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز نے ڈومیلی میں اچانک پٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور پٹرول کے معیار اور کوانٹٹی کو چیک کیا تو دو پٹرول پمپس اور دو ڈبہ ایجنسیوں کو ناقص پٹرول اور کم پیمانے پر سیل کرتے ہوئے 30ہزار روپے جرمانہ کیا اے سی سوہاوہ نے ڈومیلی، رسول پور اور بڑا گواہ کے مختلف پمپس پر اچانک چھاپے مار کر پٹرول کے پیمانوں کو چیک کیا

راجہ محمد آصف خان سے قومی انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ


سوہاوہ ( بشیر احمد تارڑ ) راجہ محمد آصف خان سے قومی انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کی سیاسی ، سماجی ،ثقافتی اور ادبی تنظیموں نے سابق چیئر مین بلدیہ سوہاوہ راجہ محمد آصف خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آمدہ قومی انتخابات میں حصہ لے کر تحصیل سوہاوہ اور ضلع جہلم کی عوام کی پہلے کی طرح خدمت کریں ۔ چونکہ آپ کا تعلق ضلع جہلم کے قدیم سیاسی گھرانے سے سے ہے آپ کے بزرگوں کو ضلع جہلم میں مسلم لیگ کا بانی اور تحریک آزادی میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہے لہذا آپ یگر امیدواروں کی بانسبت بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹاون کمیٹی سوہاوہ بننے پر 1988میں راجہ محمد آصف خان سب سے پہلے مسلم لیگ ن کی طرف سے بلا مقابلہ چیئر مین بلدیہ منتخب ہوئے اپنے دور چیئر مینی میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ 1989 میں اس وقت کے گورنر جنرل میاں محمد اظہر کی طرف سے جسٹس آف پیس مقرر ہونے پر نہایت جرات انصاف اور منصفانہ فیصلے کرنے کی وجہ سے آپ کا دور یاد گار اور مثالی تھا موصوف تین مرتبہ ریکارڈ ووٹ لے کر کامیاب ہوتے رہے آپ کے والد گرامی راجہ محمد نصیر خان قیام پاکستان سے قبل 1930 میں ضلع لائلپور اور ضلع جہلم کی طرف سے لفیٹیننٹ گورنر پنجاب کے صوبائی درباری /کرسی نشین اور 1962میں علاوہ سوہاوہ کی طرف سے پہلے چیئر مین کونسل و تحصیل کونسل منتخب ہوئے ۔ راجہ محمد آصف خان کے بھائی بہادر خان راجہ محمد اکرم خان (اکرہ موہڑہ ) 1930میں علامہ اقبال کے خطبہ آلہ آبادکی حمایت اور 1940میں منٹو پارک لاہور میں قرارداد پاکستان کی حمایت میں بحیثیت ممبر پارلیمنٹ شامل تھے ۔ تقسیم ہند سے پہلے 1937میں راجہ محمد آصف خان کے بھائی خان بہادر راجہ محمد اکرم علاوہ سوہاوہ کے سب سے پہلے تحصیل جہلم کی طرف سے متحدہ ہندوستان کی اسمبلی کے منتخب ممبر اور بلا مقابلہ چیئر مین بلدیہ جہلم منتخب ہوتے رہے موصوف قائد اعظم محمد علی جناح خان بہادر سر سکندر حیات وزیر اعظم متحدہ پنجاب اور قائد کے قریبی ساتھی راجہ غضنفر علی خان (پنڈ دادنخان) نوابزادہ لیاقت علی خان اور برصغیر کے دیگر مسلم قائدین کی ہدایت /مشورہ اور سکندر جناح پیکٹ (لکھنو) کے تحت مسلم لیگ میں شامل ہوئے اس طرح انہیں ضلع جہلم میں مسلم لیگ کے بانیوں کی اولاد ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ خان صاب راجہ غضنفر علی خان MLA،خان بہادر راجہ محمد اکرم MLAاور ساتھیوں کی کوشش و شمولیت کی وجہ سے ہی صوبہ بنگال کے وزیر اعظم اے کے فضل حق اور صوبہ آسام کے وزیر اعظم سر سعد اللہ خان بھی مسلم لیگ میں شامل ہو گئے 1944میں مسلم لیگ کے خلاف غیر قانونی اقدامات کرنے پر وزیر اعظم پنجاب خان طہادر نواب زادہ ملک خضر حیات ٹوانہ کے قابل اعتماد مشیر ہونے کے باوجود اصولوں پر اختلاف کیا خان بہادر راجہ محمد اکرم خان نے 1946کے انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کو ضضلع جہلم سے کامیاب کرانے کے علاوہ تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات ضلع جہلم کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔ خان بہادر راجہ محمد اکرم نے راجہ غضنفر علی خان کے ہمراہ دیگر کانگریس نواز مسلم لیڈروں اور دیگر قبائل کو قیام پاکستان کی خاطر ملسم لیگ کے ساتھ تعاون پر آمادہ کیا ۔ چنانچہ ضلع جہلم سمیت برصغیر میں مسلم لیگ کی کامیابی قیام پاکستان کا سبب بنی اعلیٰ مسلم لیگی روایات اور خدمات کے پیش نظر راجہ محمد آصف خان موزوں ترین شخصیت اعلیٰ کردار کے مالک دیانتدار ، انصاف پسند جہاندیدہ مسلم لیگ ن کی کامیابی اور مستقبل کے لءئے بقول مفکر عظمت آدم کے نشان ثابت ہونگے اور میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی کے پیش نظر اجہ محمد آصف خان و دیگر امیدواروں کی نسبت بہتر ثابت ہونگے

ایڈیشن سیشن جج کی عدالت سے منشیات کا مجرم بری 

سوہاوہ ( احسن وحید ) ایڈیشن سیشن جج کی عدالت سے منشیات کا مجرم بری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے تھانہ ڈومیلی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم واجد علی کو بری کر دیا ملزم واجد علی کے خلاف پولیس تھانہ ڈومیلی میں زیر دفعہ 9cمقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کی طرف سے راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل دیے جس پر ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے ملزم واجد علی کو مقدمہ سے بری کر دیا

پٹرولنگ پوسٹ شاہ کی لس کی کامیاب کاروائیاں اشتہاری گرفتار متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند


سوہاوہ ( نامہ نگار ) پٹرولنگ پوسٹ شاہ کی لس کی کامیاب کاروائیاں اشتہاری گرفتار متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ شاہ کی لس کی ایس ایس پی پٹرولنگ ملک محمد یوسف کی ہدایت پر انچارج چوکی محمد شفیق نے دوران گشت و ناکہ بندی تھانہ سوہاوہ کے اشتہاری محمد کامران کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کیا جبکہ دو سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ سفر کرنے پر تھانہ میں بند کیا جبکہ تیز رفتار ی اور اوور لوڈنگ کرنے والے پانچ ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروایا

دیوان حضوری فری آئی کیمپ کا انعقاد 


سوہاوہ ( نامہ نگار ) دیوان حضوری فری آئی کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے دیوان حضوری میں زیر نگرانی ڈاکٹر محمدادریس اکبرڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی حافظ عظمت ایوان دیوان حضوری الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقا د کیا گیا جس میں بچوں ،بڑوں سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی فری آئی کیمپ میں مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو عنکیں بھی مفت فراہم کی گئیں جبکہ جن مریضوں کے آپریشن کرنے تھے ان کو مفت آپریشن کے لئے تاریخیں دی گئیں

پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کی پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

سوہاوہ ( احسن وحید ) پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کی ایس ایس پی پٹرولنگ محمد یوسف ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں انچارج چوکی طیب رضا نے گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ماہ فروری میں 4ملزمان اشتہاری گرفتار کیے جبکہ تیز رفتاری پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور دوران گشت مال مویشی کی چوری کو روکنے کے لئے مویشیوں سے بھرے ٹرک کی چیکنگ کی انچارج چوکی طیب رضا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جی پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائیگی تاکہ شاہرات کو محفوظ بنایا جا سکے

ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری 

سوہاوہ ( احسن وحید ) ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری پڑی درویزہ چوکی اور سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے لرنر کاونٹر بنانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے سوہاوہ شہر سے اسی کلو میٹر دور یو نین کونسل کوہالی کے علاقہ دیال میں پولیس تھانہ ڈومیلی کے سائلین کی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی پی او جہلم کا دیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا کھلی کچہری میں تھانہ ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں کے چیئر مینز اور بلدیاتی نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری سے ڈی پی اوجہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے کا سفر کر کے آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کو اپنا دوست بنانا ہے اور آپ کو یہ یقین دلانا ہے کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہوئے ہیں انہوں نے شرکاء کو اپنا پرسنل موبائل نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی زیادتی ہو یا کوئی آپ سے رشوت طلب کرے تو مجھے میسج کریں کال کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مہم میں ہمارا ساتھ دیں ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے بنائے جانے والے لرنر کے لئے ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفتر میں کاونٹر بنانے کا اعلان کیا اور پڑی درویزہ کی چوکی کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ڈی پی اوجہلم نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور موقعہ پر درخواستوں کے فیصلے کیے

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے عملی مظاہرہ 

سوہاوہ ( احسن وحید ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے عملی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ پر موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا جس میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، تحصیل انتظامیہ نے شرکت کی ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کی صورت میں بروقت ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کرنا ہے اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ کیسے حادثہ کی صورت میں جائے حادثہ سے دور رہنا ہے انہوں نے کہا موک ایکسرسائز میں ریسکیو سروس اور تحصیل انتظامیہ نے شرکت کی اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ کیا موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز ، چیئر مین میونسپل کمیٹی راجہ شارق رزاق اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، ڈی سی او جہلم


سوہاوہ ( احسن وحید ) صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، ڈی سی او جہلم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی اوجہلم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صحت میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ڈی سی اوجہلم نے صحت میلہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صحت میلہ کے قیام کا مقصد شہریوں میں موذی امراض کی تشخیص کے لئے فری سکینگ کاونٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی سکریننگ کر کے ان کی بیما؂ریوں کی بروقت تشخیص کی جا سکے ۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح

سوہاوہ ( نامہ نگار ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح ، ہفتہ صحت میلہ کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز نے کیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور بروقت موضی امراض کی تشخیص کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجازنے کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ چیئر مین پریس کلب سوہاوہ بشیر احمد تارڑ ، یاسر فہمید ، ملک محمد اشفاق ،ڈاکٹر ایس کے چوہان سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ہفتہ صحت میلہ کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر کرنا ہے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس صحت میلہ میں وہ لوگ جو ٹیسٹ کروانے سے گھبراتے ہیں اور ان میں شعور اجاگر کیا جائیگا تاکہ اگر وہ کسی موضی امراض کا شکار ہیں تو اس کی بروقت تشخیص کر کے اس کا علاج شروع کیا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی مفت ادویات کے ساتھ ساتھ بروقت تشخیص کے لئے تمام ٹیسٹ بھی فری کیے جائینگے جن کی رپورٹس بھی اسی وقت مہیاکی جائے گی اور کسی بیماری کی صورت میں اس کی مفت ادویات فراہم کی جائینگی

پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار 

سوہاوہ (احسن وحید ) پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش وحیداختر عرف جمعہ کے ڈیرے پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے فیصل محمود ، سہیل احمد اور عامر کو بھاری مقدارمیں شراب اور چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ وحید اختر عرف جمعہ سے 1200گرام چرس ، فیصل سے 1200گرام چرس عامر سے 10لیٹر شراب اور سہیل احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے زیر دفعات 9Cاور 3/4 کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کررہے تھے جس پر پولیس تھانہ سوہاوہ نے ریکی کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی مدد سے کامیاب ریڈ کر کے ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا

پٹرولنگ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

سوہاوہ ( احسن وحید ) نیشنل ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس کے حکم پر ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے گزشتہ روز افسران و پٹرولنگ آفیسر کو بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے متعلق بریفنگ دی جس کا باقاعدہ آغاز ترکی ٹول پلازہ پر کیا گیا ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ ii حافظ احمد نعمان نے کالے شیشے والی گاڑیوں کو روک کر شیشے اتروائے اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کو سخت ہدایت کی کہ وہ آئندہ حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کااستعمال کریں انہوں نے متعدد گاڑیوں کو وارننگ جبکہ درجنوں گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے آئندہ سخت سے سخت کاروائی کی وارننگ دی ڈی ایس پی موٹر وے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے پولیس اور افسران کی ہدایت پر آئندہ بلیک ونڈو گاڑیوں اور فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام پٹرولنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ شہر بھر اور جی ٹی روڈ پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں اور آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

سوہاوہ کا ایک اور سپوت وطن کی مٹی پر قربان

سوہاوہ (نامہ نگار) سوہاوہ کا ایک اور سپوت وطن کی مٹی پر قربان ،پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی گاؤں د ائیوال کا نائب صوبیدار زائد علی گزشتہ روز سوات خود کش حملے میں شہید ہوا جس کا جس خاکی اسکے آبائی گاؤں دائیوال پہنچا جہاں اسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا جبکہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان اور ڈی پی او عبدالغفارقیصرانی نے 21آرٹی ڈیو سے شہیدہونیوالے زاہد علی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہیدہونیوالے زاہد علی کے والدعلی اور ایم پی اے راجہ اویس خالد ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز ، تحصیلدار سوہاوہ منیر خان اوراہل علاقہ سے شرکاء کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے شہید کے والد سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ انکا کہنا تھا کہ شہید زندہ جاوید ہے اسکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگاشہید کے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں

ایس ڈی او واپڈا کی نااہلی شارٹ سرکٹ نے غریب دکاندار کی جمع پونجی جلا دی

سوہاوہ ( احسن وحید ) ایس ڈی او واپڈا کی نااہلی شارٹ سرکٹ نے غریب دکاندار کی جمع پونجی جلا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ مین بازار میں شارٹ سرکٹ سے لنڈ ے بازار کی دو دکانوں کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جلا کر راکھ کر دیا سوہاوہ میں ریسیکو اور فائر برگیڈ کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اور دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار سوہاوہ منیر خان، ایس ایچ او تھانہ سوہاو ہ موقعہ پر پہنچ گئے آگ سے لنڈے کی دو دکانوں کو مکمل جبکہ سبزی کی ایک دکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا دکانداروں نے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا دکانداروں کا کہنا تھا متعد د بار ایس ڈی او واپڈا کو تحریری درخواستیں دی کہ بجلی کی تاریں ننگی اور بوسیدہ ہیں لیکن ایس ڈی او واپڈا ٹس سے مس نہ ہوا ۔دکانداروں اور شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ سوہاوہ میں ریسیکو سروس کے بننے تک عارضی طور پر میونسپل کمیٹی میں فائر برگیڈ کی سروس شروع کی جائے

error: