گرما گرم خبریں

مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی
سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ
چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان
راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین
نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا

Category: مندرہ کی خبریں

جماعت اسلامی مندرہ یوتھ انٹرا پارٹی کے الیکشن کا انعقاد 


مندرہ (ساجد نقوی )جماعت اسلامی مندرہ یوتھ انٹرا پارٹی کے الیکشن کا انعقاد صدارت و جنرل سکیرٹری کے لیے ملک قیصر گروپ نے شاھین کے نشان پر وسیم قریشی گروپ چاند کے نشان کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مندرہ یوتھ انٹرا پارٹی کے الیکشن جماعت اسلامی مندرہ کے امیر و جنرل کونسلر راجہ ممتاز علی تاج ،پی پی 3کے امیر ز اہد قریشی ،مندرہ کے جنرل سیکرٹری و جنرل کونسلر حکیم محمد علی چوہان ،جماعت اسلامی مندرہ کے دیرینہ و سینئر کارکن صوفی عرفان ،ملک ارشد ،پرویز و دیگر کے زیر نگرانی منعقد ہوئے جوکہ تناسب کی نمائندگی کے لیے الیکشن ہوئے جسمیں شاھین کے نشان پر یوتھ مندرہ کے صدر کے لیے 354ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل چاند کے نشان پر وسیم قریشی نے 152 ووٹ حاصل کیے جنھیں مندرہ یوتھ کانائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری راجہ وقار حیدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل چوہدری افضال کو جوائنٹ سیکرٹری بنا دیا گیا ٹوٹل 510ووٹ پول کیے گئے جسمیں صرف 4ووٹ مسترد ہوئے جماعت اسلامی انٹر پارٹی یوتھ کے الیکشن کی خوبصورت بات کہ مرکز مندرہ کے نوجوانوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا پولنگ صبح 9بجے سے لیکر دن 3بجے تا مسلسل جاری رہی جسمیں مندرہ ،موہڑہ مندو ،کوری دولال ،ارجن ،چلال ،جھنگ ،سوڑہ ،موہڑہ مشراں و دیگر گاؤں کے نوجوانوں نے بھر پور حصہ لیا۔

مندرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب 3الگ الگ کاروائیاں


مندرہ (سید ساجد نقوی )مندرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب 3الگ الگ کاروائیوں میں 46کپی شراب، 1070گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر مندرہ پولیس نے 3الگ الگ کاروائیاں کیں جسمیں پہلی کاروائی سکھو موڑ میں مخبر کی اطلاع پر مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش امجد محمود عرف بھٹی ولد محمد آزاد ساکن ڈھوک قاسم علی بھنگالی سے 40کپی شراب برنگ مالٹا ،دوسری کاروائی مندرہ اڈے سے ملزم شہزاد مسیح ولد ریاض مسیح ساکن کچا کھو ہ چک نمبر R-10/023خانیوال سے 6بوتل شراب VODKAمری بروری برنگ سفید اور تیسری کاروائی مندرہ ٹال پلازہ پر ٹرک نمبری GLT7055جسے ڈرائیور ملزم عارف محمود ولد عبد القیوم ساکن خیل حویلیاں تحصیل و ضلع ایبٹ آباد سے 1070گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 3/4,9c CNSA,ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کے چالان کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او سردار ذوالفقار و دیگر عملے کو جرام پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے

نیشنل بنک آف پاکستان ہرنال برانچ کے منیجر عبد الوحید کو مبارکباد 


مندرہ (سید ساجد نقوی )چیرمین راجہ عبد العزیز آف جٹال ،ماسٹراشرف ،،تو قیر کیانی ،رب نواز ،وحید کیانی ،نمبر دار نذیر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں نیشنل بنک آف پاکستان ہرنال برانچ کے منیجر عبد الوحید کو اسسٹنٹ نائب صدر سے نائب صدرکی ترقی پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف پہلے سے بڑھ کر ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کے کامیاب ترین جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،چوہدری فخر زمان


مندرہ (سید ساجد نقوی )یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب ترین جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں عوام و جیالوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا جنھوں نے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کو زندہ کر دیا ہے گو جر خان اور دیگر علاقوں سے آئی ہوئی ریلیاں ٹی چوک کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکے ادھر تحصیل گو جر خان میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں تمام کارکن و جیالے متحد ہیں تاہم حلقہ پی پی 4میں مورثی سیاست کو فروغ دینے پر اور تا حال حلقہ پی پی 3سے صوبائی امیدوارکااعلان نہ ہونے کے باعث کارکن تذبب کا شکار ہیں حلقہ پی پی 4سے اکثریتی ووٹرز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مورثی سیاست کی بجائے اگر سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر و سابق امیدوار برائے ایل اے جموں 6سے امیدوار چوہدری فخر زمان کو حلقہ پی پی 4سے ٹکٹ دیں تو اس حلقے سے پیپلز پارٹی مضبوط ہو کر بھاری اکثریت سے آمدہ الیکشن میں جیت سکتے ہیں کیونکہ چوہدری فخر زمان نے گزشتہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی پی پی کے ٹکٹ پر تحصیل گو جر خان سے کلین سوئپ کیا تھا

حکومت پہلے ہی مطالبات مان لیتی تو خون خرابہ نہ ہوتا،سید غالب حسین شاہ 


مندرہ ( ساجد نقوی) سید غالب حسین شاہ ممبر پنجاب کونسل پی پی پی نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور ختم نبوت کے قانون میں بلا وجہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے زمہ داران کے خلاف کاروائی نہ کر نے کی وجہ سے ملک بھر میں افرا تفری کا عالم ہے وزیر قانون سے استعفیٰ حکومت پہلے ہی لے لیتی تو یہ خون خرابہ نہ ہوتا ہمارے دور اقتدار کے دوران بھی طاہری القادری صاحب اسلام آباد میں تشریف لے ک�آائے تھے ہم نے انہیں جوس ،کھانا و دیگر سہولتیں فراہم کیں اور پیار محبت کے ساتھ انہیں واپس گھر ببھیج دیا تھا پاکستان پیلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ہے جسکی وجہ سے ہم نے پا نچ سال با عزت طریقے سے حکومت کی ہے ہمارے دور اقتدار میں کئی منسٹر جیلوں کے اندر گئے دو وزرائے اعظم کی قربانی دی مگر شخصی سیاست نہ کی بلکہ ملکی مفادات کو سامنے رکھا ہماری اولین ترجیح عوام اور افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے انشاء اللہ ہم بلاول بھٹو زرداری اور آسف علی زردداری کے شانہ بشانہ شہید زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اگے لیکر چلیں گے ہم نے سیاست کوہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا ہے کبھی سیاست کو کاروبار سمجھ کر نہیں کیا ہمیشہ غریب عوام کے کام کیے اور غریبوں کے ساتھ رہے ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمیشہ مظلوم کی حمایت کی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر راہنما راجہ سرفراز خان ،خواجہ قیوم ،خواجہ اورنگزیب بٹ ،سید اکرام حسین شاہ ایڈوکیٹ و دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے

جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر ،گاڑیاں اور پتھر رکھ کر بلاک کر دیا گیا


مندرہ ( ساجد نقوی)فیض آباد دھرنے کے خلاف حکومت کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف ملک بھر کی طرح کلیام اعوان،مندرہ ، ٹھنڈی سڑک ،چکوال موڑ و دیگر مقامات پر تحریک لیبک یا رسول اللہ سے سرشار افراد نے پر امن دھرنا دیکر جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر ،گاڑیاں اور پتھر رکھ کر بلاک کر دیا گیا پولیس کاروائی سے گریزاں رہی جبکہ مظاہرین مشتعل نہ ہوئے اور دھرنا شرکاء انتہائی پر امن رہے مندرہ سٹاپ پرشرکائے دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شباب عزیز آف مندرہ ، راجہ فیصل گولڑوی آف جوڑیاں ،علامہ فاروق سیفی ،علامہ شفیق کلیامی ، علامہ محمد نوید سیفی ،مختیار رضوی ،محمد قاسم و دیگر نے کہا کہ تحریک لیبک کے قائدین کا حکم ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے اور کسی املاک یا کسی شخص کو نقصان پہنچانا نہیں ہم ناموس رسالت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ہم آقائے دو جہاں کے نام پر مر مٹنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے جب تک حکومت ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے زمہ دار کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا حکومت جتنے بھی اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنا چاہے کر لے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انھوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کے آلہ کار ہیں ہم ختم نبوت پر یقین رکھنے والے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفی کی عزت کی خاطر باہر نکلیں ہیں مندرہ پولیس اس سارے منظر نامے میں مکمل خاموش رہی اور چند گھنٹوں پر دھرنا مظاہرین خود ہی پر امن طور پر منتشر ہو گئے

مندرہ ،بین الصوبائی گینگ ڈکیت کوسر غنہ، اسلحہ ، مال مسروقہ سمیت گرفتار 


مندرہ ( ساجد نقوی )ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نصف درجن بین الصوبائی گینگ ڈکیت کوسر غنہ، اسلحہ ، مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار اور انکی ٹیم راشد محمودSI، ظہیر احمد کیانی ASI، سبیل،اسد محمود ،زاہد محموداور محمد عرفان نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رنجالی سے نصف درجن بین الصوبائی ڈکیت گینگ جو کہ مندرہ کے ایریا میں واردات کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے جسمیں ناصر وقار عرف ستی سکنہ بلڑیا کہوٹہ ،گلفراز سکنہ چنور کہوٹہ ،حبیب اللہ سکنہ کاک دولتالہ ،ناصر حسین سکنہ ویٹنری ہسپتال دولتالہ ، ارشد محمود سکنہ کنیلی اسلام گڑھ میر پور آزاد کشمیر،اور گینگ کا سر غنہ زارق محمود عرف سہیل سکنہ نابن ناٹہ دولتالہ کو اسلحہ 4عدد 30بور پستول معہ موزر ،20ضرب روند زندہ ،موبائل ،3200روپے نقدی سمیت گرفتار کر لیا اور سوہاہ میں ڈکیتی کے دوران 12نومبر 2017 چھینے گئے 2عدد ہنڈا 125موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیے ایس ایچ او مندرہ نے وائس چیرمین مندرہ سید عنصر عباس اور مقدمہ مدعی سوہاہ حسن علی کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکور ہ ڈکیت گینگ ضلع بھر میں متحرک تھا جو مختلف واردتوں میں ملوث تھا جنھوں نے تھانہ کورال اسلام آباد سے ایک گاڑی چھینی تھی جسے مردان میں فروخت کر دیا تھا یہ گینگ روڈ پر ناکہ لگا کر ڈکیتیاں کرتے تھے وائس چیرمین سید عنصر عباس نے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار،ظہیر کیانی و دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا اعزاز برقرار


مندرہ (سید ساجد نقوی) کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا اعزاز برقرار،ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ زہرہ ارشد اعوان مسلسل چوتھی بار پہلی پوزیشن پر برقرار،جبکہ سال دوئم کی طالبہ نازش شہباز، سال سوئم کی طالبہ مریم لاثانی اور سال اول کی دوطالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی نتائج کے مطابق فرسٹ ایئر ہفصہ محمود422، سعدیہ جبیں422،سویرا اشتیاق419، عماد اختر380 سیکنڈ ایئر نازش شہباز428،محمود جواد422، فوزیہ مصطفی 416، تھرڈ ایئرمریم لاثانی474،نازش سجاد455، رضوانہ امجد 451جبکہ فورتھ ایئر زاہدہ ارشد492،شمسہ سہیل453 اور شفق نشاء425نمبر حاصل کئے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور والدین نے کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے پرنسپل ، سٹاف اور طلبہ و طلبات کو مبارک باد پیش کی اس موقع پرکالج پرنسپل نے کہا کہ خطہ گوجرخان میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عرصہ بیس سال سے کمال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ماہر ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے جو کہ معاشرے میں بیمار انسانیت کو آسانیاں اور شفاء کا ذریعہ بن رہے ہیں

چھ مسلح ڈاکووں نے دن دو بجے عین مندرہ چکوال روڈ پر بلڈنگ میٹریل کے دفتر پر ہلہ بول دیا


مندرہ(نامہ نگار)تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،دو موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈاکووں نے دن دو بجے عین مندرہ چکوال روڈ پر بلڈنگ میٹریل کے دفتر پر ہلہ بول دیاتین افراد سے تین لاکھ ستتر ہزار روپے لوٹ کر فرار ایس ایچ او مندرہ اطلاع پا کر اہلکاروں کے موقع پہنچ گے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی،ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار نے اپنی نگرانی میں بہترین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کر دیا گزشتہ روز دن چار بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے عین چکوال روڈ رکھ موڑ سٹاپ پر واقع راجہ رمیض بلڈنگ میٹریل کے دفتر میں شبیر سکنہ ڈھوک میر پوریاں سکنہ رکھ تارا گڑھاپنے دیگر ساتھیوں ک ساتھ موجود تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکووں نے جو پوٹھواری میں گفتگو کر رہے تھے نے اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر ٹیبل کی دراز سے دو لاکھ روپے ، شبیر کی جیب سے ایک لاکھ روپے ،بشیر سکنہ تاجو جھنگی ستر ہزار روپے عدنان ارشاد سکنہ رکھ سات ہزار روپے چھین کر ان کے موبائلوں کی بیٹریز نکال کر انہیں کمرے میں بند کر کے فرار ہو گے واردات کی اطلاع پر ایس ایچ او مندرہ اطلاع پا کر اہلکاروں کے موقع پہنچ گے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی،ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار احمد نے چیئر مین راول پریس کلب مندرہ زاہد شفیق قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو پوٹھواری میں گفتگو کر ہے تھے ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے میں نے اپنی نگرانی میں بہترین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ملزم کتنے بھی ہوشیار کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے علاقے کے امن و خراب کرنے اور ان کی جان و مال کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کاروائی کی جائے گی

گرلز پرائمری سکول پوٹھی کی بلڈنگ کے لیے کمرے کے لیے خطیر رقم کا اجرا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پوٹھی کی بلڈنگ کے لیے کمرے کے لیے خطیر رقم کا اجراء وتکمیل کروانے پر چیئرمین یونین کونسل ساہنگ راجہ سجاد سرور کا شکریہ،گاؤں پوٹھی کے معززین ماسٹر نذر حسین،سابق کونسلر محمد علی ،اشتیاق بٹ،راجہ عاصم ،راجہ عبدالرؤف،ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری،عادل قریشی،قاضی ہارون،قاضی محمد اعجازاور جنرل کونسلر کامران قریشی نے راجہ سجاد سرور چیئرمین یوسی ساہنگ کی طرف سے سکول کے کمرے کے لیے کی جانے والی کاوش پر شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

مندرہ میں پتنگ فروشی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ میں پتنگ فروشی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا،پتنگ بازی کے شوق میں کمسن جانوں کا قیمتی ضیاع اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انتظامیہ ایکشن لے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق مندرہ میں پتنگ فروش حکومتی رٹ کو چیلینج کرتے ہوئے سرعام پتنگ فروشی میں مشغول ہیں جنہیں روکنے کے لیے نہ توپولیس کوئی اقدامات لے رہی ہے اور نہ ہی تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی رکاوٹ کی جارہی ہے پتنگ فروش چند روپوں کی چاندی کے لیے معصوم بچوں کی جانوں سے سرعام کھیل رہے ہیں پتنگ بازی کے شوق میں معصوم بچے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی خیر آباد کیے ہوئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی حرج بھی ہو رہا ہے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے ضلعی پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

مندر ہ کے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ ز کو بھرتی کیا جائے


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندر ہ کے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ ز کو بھرتی کیا جائے،سرکاری سکولوں بالخصوص پرائمری سکولوں میں محکمہ ایجوکیشن کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی لوگوں میں مایوسی پھیلا رہی ہے سرکاری سکولوں میں جہاں غریب لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں کے لیے بھی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کیے جانے چاہیے،دہشت گردی کے اس عالم میں پرائمری سکولوں کو ڈپٹی ڈی او گوجرخان اورضلعی انتظامیہ لاوارثوں کی طرح چھوڑے ہوئے ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں نہیں بھیج رہے اور ان بچیوں کے والدین عدم اعتمادو تحفظ کا شکار ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ان سکولوں کی بندش کا سبب بن رہی ہے ،محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو چاہیے کہ وہ بچیوں کے پرائمری سکولوں کی دیواریں اونچی کروانے کے ساتھ ساتھ کانٹے دار تار نصب کروائیں ساتھ ہی سکیورٹی گارڈز بھی بھرتی کیے جائیں تاکہ بچوں،بچیوں کو تحفظ فراہم ہو سکے

مندرہ میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار،شہر سمیت دیہاتوں میں سکول کے بچے،بچیاں اور مقامی لوگ پریشان ٹی ایم اے گوجرخان کا عملہ خاموش تماشائی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیں ،تفصیل کے مطابق موسم سرما میں عمومی طور پر آوارہ اور گھروں میں رکھے گئے پالتو کتوں میں پاگل پن کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ باؤلے ہو جاتے ہیں ان باؤلے کتوں کے کاٹنے سے اس کے ساتھی کتے بھی اسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں جن کی زد میں ہر جاندار آجاتا ہے اور ان کے کاٹنے سے ہر سال انسانوں کا بھاری نقصان بھی دیکھنے میں آتا ہے مندرہ بازار کے اردگرد سینکڑوں آوارہ کتے جھرمٹ کی شکل میں گھوم رہے ہوتے ہیں جنہیں مارنے کے لیے ٹی ایم اے کا عملہ کچھ نہیں کرتا،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اس ضمن میں ایکشن لیتے ہوئے مندرہ اور اس کے گردونواح میں باؤلے اور آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے ٹی ایم اے کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کریں

بد نصیب ڈاکٹر کھاریاں جاتے ہوئے حادثے کا شکار


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)بد نصیب ڈاکٹر کھاریاں جاتے ہوئے حادثے کا شکار ، حادثہ دو کاریں آپس میں ٹکر انے کے باعث پیش آیا،ڈاکٹر عامر امین موقع پر جان کی بازی ہار گیا ،ریسکیو1122کے عملے نے حادثے کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کو RHCمندرہ لایا ۔رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ کے انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے تفصیل سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ آج اللصبح راولپنڈی سے کھاریاں جاتے ہوئے دو کاروں کا آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عامر امین جو ترامڑی ضلع اسلام آباد کا رہائشی تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لائی گئی جہاں اسے کے لواحقین سے رابطہ کرنے کے بعد لاش اے ایس آئی میر داد اور وارثان کے حوالے کر دی گئی ۔

تھانہ مندرہ ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی تعیناتی کے بعد متعدد جرائم پیشہ افراد کو دھر لیا گیا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)تھانہ مندرہ ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی تعیناتی کے بعد متعدد جرائم پیشہ افراد کو دھر لیا گیا،شرابیوں سمیت متعدد اشتہاریوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا،جرائم پر قابو پانا پولیس کی ذمہ داری ہے جو ہم احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ،ایس ایچ او کی تعیناتی سے دفتری عملہ بھی انتہائی جانفشانی سے کام کر رہا ہے،مندرہ میں جرائم کی شرع کم کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ایک ہفتہ میں 10 اشتہاری جبکہ ماہ رواں میں مجموعی طور پر 14ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں قتل ،اقدام قتل کے ملزمان بھی شامل ہیں ، ملک سے باہر بھاگ جانے والے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروا لیے گئے ہیں،مزیر کاروائیوں میں پولیس نے جاوید علی سکنہ گوڑھا قریشیاں سے 6لیٹر شراب جگکہ آفتاب حسین سکنہ موہڑہ مندو سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی ،محمد رئیس ولد محمد سلیم سکنہ تھرجیال سے پسٹل 30بور اور 35زندہ روند برآ مدکر کے مقدمہ درج کر لیا،پولیس تھانہ مندرہ کے دفتری عملے کے عمدہ اخلاقی رویے پر دفتری عملے کے انچارج نعیم اے ایس آئی اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کو چیئرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور،جنرل کونسلر زیوسی ساہنگ،ساجد نقوی کونسلر ،اشتیاق کیانی،سماجی شخصیت نوید احمد بھٹی نے خراج تحسین پیش کیا۔

عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، راجہ سجاد سرور 


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)یونین کونسل ساہنگ میں خطیر رقم سے ترقیاتی کاموں کی شروعات پر پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاوید اخلاص،اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا شکریہ ،ترقیاتی کاموں کے لیے بلا تفریق فنڈز کے اجراء پر تحصیل بھر میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین راجہ سجاد سرور یوسی ساہنگ نے کہا کہ ہم پرچہ سیاست نہیں کرتے نہ ہی ہم بیک سیٹ والے چیئرمینوں میں سے ہیں، یوسی ساہنگ کے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ،اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے اپنے کردار اور کام سے ثابت کیا کہ اصل سیاست صرف اور صرف لوگوں کی خدمت ہے وائس چیئرمین یوسی ساہنگ راجہ اشفاق اکبر ،جنرل کونسلر کامران قریشی،ملک خادحسین کونسلر ،نعمان ریاض اور راجہ طاہر محمودنے پی پی فور کے ہر دلعزیز ایم پی اے راجہ شوکت عزیزبھٹی اور ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاوید اخلاص کا فنڈز کے اجراء اور ترقیاتی کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

تحصیل ہیڈکواٹر کی اتھر ی لیڈی ڈاکٹر سحر عالمگیر مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی 


مندرہ (سید ساجد نقوی )تحصیل ہیڈکواٹر کی اتھر ی لیڈی ڈاکٹر سحر عالمگیر مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی گھنٹوں انتظارکے بعد مریضوں کو چیک کرنے سے انکاری تڑی لگا کر کہتی ہے کہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کی بھتیجی ہوں جس نے جو کرنا ہے کر لو ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر بھی بے بس تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گو جر خان جوکہ پوری تحصیل کے لیے واحد ہسپتال ہے جسمیں موجود اتھری لیڈی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سحر عالمگیر جو حال ہی میں تعینات ہوئی مریضوں کے ساتھ آئے روز بد تمیزی کرتی ہے دولت اور سفارش کے نشے میں دھت لیڈی ڈاکٹر سحر کسی کو خاطر میں نہیں لاتی ماسوائے گو جر خان شہر کے مریضوں کے وہ مندرہ ،بیول ،قاضیاں ،دولتالہ اور دیگر دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو دیکھنا تو دور کی بات ان کی پرچیاں بھی پھاڑ دیتی ہیں اور ہر دوسرے مریض کے ساتھ انہتائی بد تمیزی کے ساتھ پیش آتے ہوئے ہتک آمیز الفاظ اور آئے دن کی تو تتکار نے پورے ہسپتال کا ماحول خراب کر رکھا ہے ڈاکٹر کی شکایت ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر پرویز اختر سے کی گئی تو وہ بے بس نظر آئے او ر ہر بار افسران کا منہ بھی یہ کہ کر بند کروا دیتی ہیں کہ میں چیف سکیرٹری پنجاب کی بھتیجی ہوں میرا کسی نے جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ راولپنڈی میں موجود ڈی ایچ او اور سی ای او بھی اس بارے میں مایوس اور بے بس نظر آرہے ہیں ستائے مریض دانتوں کے عارضے میں مبتلا تڑپتے ،بے یار ومددگار درد کو اپنے سینوں میں چھپائے بغیر علاج کے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں مگر اتھری اور بد تمیز لیڈی ڈاکٹر ٹس سے مس نہیں ہوتی یا درہے کہ محترمہ لیڈی ڈاکٹر صاحبہ ابھی کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئی ہیں جو ابھی تک کنفرم نہیں ہوئی ہیں اہلیان علاقہ کے معززین جنرل کونسلر کامران بن ظہور قریشی، جنرل کونسلر نعمان ریاض ، نوید ا حمد بھٹی ،اشتیاق محمود کیانی ،اشفاق احمد ودیگر سینکڑوں مریضوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے لیڈی ڈاکٹر سحر عالمگیر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

موٹر وے پولیس روڈ سیفٹی کے حوالے سے اس میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، وحید الرحمن خٹک


مندرہ (سید ساجد نقوی )نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس روڈ سیفٹی کے حوالے سے اس میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں جو متعدد در پیش مسائل و عدم سہولتوں کے باوجود بلاشبہ موٹر وے پولیس کے افسران و نوجوان مثالی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹرانسپوٹرز کے ساتھ ساتھ ہمیں والدین کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے جو اپنے کم عمر بچوں کے ہاتھ میں گاڑی و موٹر سائیکل تھما دیتے ہیں جس سے روڈ حادثات میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں بالخصوص موٹر سائیکل سوار لازماً ہلمٹ پہن کر سفر کریں اور ٹرایفک قوانین کے متعلق ارد گرد کے لوگوں کو بھی آگاہی دیں تمام گا ڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس اور آگ بجھانے والے آلات کو گاڑیوں میں یقینی بنائیں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے ان خیالات کا اظہار وحید الرحمن خٹک ایس ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے بیٹ 5مندرہ کی جانب سے انجمن فیض الاسلام سکول مندرہ میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمنار سے پروفیسر رفیق چوہان ،محمد نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 5کے ایڈ من آفسیر الطاف قادر ، ملک راشد اعوان ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 5، ملک نوید کلیامی ، محمدافضال چشتی ،ساجد شاہ ، طلبہ و اساتذہ اکرام و دیگر موجود تھے

مندرہ نیشنل ہائی وے کی نااہلی سینکڑوں جانوں کو نگل گئی


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ نیشنل ہائی وے کی نااہلی سینکڑوں جانوں کو نگل گئی، مندرہ جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کی جائے ، روڈ کراسنگ کے دوران سینکڑوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں ،موہڑہ مندو موڑ سے لیکر ٹھنڈی سڑک کے درمیان لگے جنگلوں کو بند کیا جائے،مندرہ سٹاپ کے دونوں اطراف سکول کی چھٹی کے ٹائم دیکھا جائے تو سکول کے بچے بچیوں کا امڈتا ہوا سمندرگاڑیوں والوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں سینکڑوں کی تعداد میں بچے جی ٹی روڈ پر چڑھ دوڑتے ہیں جس سے آئے روز کسی نہ کسی جان کے جانے کی خبر ملتی ہے،اوور ہیڈ برج کے بننے سے روڈ کراسنگ میں آسانی کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے حادثات کو بھی روکا جاسکتا ہے ،نیشنل ہائی وے کی انتظامیہ کی نااہلی لوگوں کو موت کی وادیوں میں دھکیل رہی ہے جس کے لیے مناسب اور بروقت انتظامات کی اشد ضرورت ہے ،ڈی جی نیشنل ہائی وے اس بارے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان کی اتھری ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر سحر عالمگیر مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان کی اتھری ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر سحر عالمگیر مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی، گھنٹوں انتظار کے بعد بھی محترمہ مریضوں کو چیک کرنے سے انکاری ،میں چیف سیکریٹر ی پنجاب کی بھتیجی ہوں جس نے جو کرنا ہے کر لے ایم ایس کو بھی کھرا جواب،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان جو کہ پوری تحصیل کے مریضوں کے لیے واحد ہسپتال ہے جس میں ہمیشہ مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جاتا ہے میں موجود اتھری ینگ لیڈی ڈاکٹر کسی مریض کو خاطر میں نہیں لاتی،ماسوائے گوجرخان شہر کے مریضوں کو چیک کرنے کے وہ مندرہ،بیول ،قاضیاں،دولتالہ ،کلیام اور تحصیل بھر کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو دیکھنا پسند نہیں فرماتی،اگر غلطی سے رورل ایریا سے آیا ہوا مریض اندر چلا جائے تو ڈاکٹر موصوفہ ان کے ساتھ الجھنا شروع کر دیتی ہیں عورتوں اور مردوں کو روزانہ بے عزت کرکے کمرے سے نکالنا موصوفہ نے وطیرہ بنا لیا ہے ،مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہتک آمیز الفاظ اور آئے دن کی بدتمیزیوں سے مریض سخت پریشان ہیں،حال تو یہ ہے کہ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر پرویز بھی بے بس نظر آتے ہیں،دانتوں کے عارضے میں مبتلا مریض اپنے درد کو سینے میں چھپائے بغیر علاج کے گھروں کو واپس جارہے ہیں ،سارا دن موبائل پر خوش گپیوں میں مصروف ڈاکٹر کو مریض چیک کرنے کا غلطی سے بھی کوئی کہ دے تو وہ صاف الفاظ میں کہتی ہیں کہ میں چیف سیکریٹر ی پنجاب کی بھتیجی ہوں میرا کسی نے جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے،معززین علاقہ کونسلر ملک خادم،جنرل کونسلر کامران قریشی،اشتیاق کیانی،اشفاق قاضی نے ڈی ایچ او راولپنڈی، سی ای او راولپنڈی،ڈی سی او راولپنڈی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

مزدا کا خراب کھڑے22ویلر سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ،دو قیمتی بھنسیں ہلاک


مندرہ (سید ساجد نقوی) موٹر موے کی نااہلی و غفلت کا شاخصانہ مزدا کا خراب کھڑے22ویلر سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ،دو قیمتی بھنسیں ،دو کٹے ہلاک اور دو بھنسیں زبح جبکہ ڈرائیور شدید زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خونی موڑ مندرہ چکوال موڑ کے مقام پر دو ٹرک خراب ہو گئے جس سے موٹر وے کے نا اہل عملہ جسکی زیادہ تر توجہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالانوں پر مرکوز ہے وہاں سے خراب ٹرکوں کو نہ ہٹایا گیا جس کے نتیجے میں ساہیوال سے راولپنڈی جانے والا مزدا جو خراب کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے بیوپاری سلیمان ولد علی اصغر سکنہ ایبٹ آباد موقع پر ہی جابحق ہو گیا جسکی نعش ایک گھنٹے طویل مسقت کے بعد مزدا کی باڈی کاٹ کر نکالی گئی جبکہ ڈرائیور غلام فرید سکنہ ساہیوال شدید زخمی ہو گیا جسے فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو راولپنڈی ریفر کر دیا اس شدید حادثے میں متوفی بیوپاری کی دو قیمتی بھنسیں ، دو کٹے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والی دو بھینسوں کو زبح کر لیا گیا اس حادثے سے ہر طرف خون پھیل گیا جسے سے خوف ہراس پھیل گیا

یونین کونسل کلیام اعوان کے دیہاتوں میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے جاری ہیں،ملک ممتاز علی اعوان


مندرہ ( نامہ نگار )جنرل کونسلر ملک ممتاز علی اعوان نے اپنی اخباری بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل کلیام اعوان کے دیہاتوں میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے جاری ہیں جو موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ملک ممتاز علی اعوان نے کہا کہ ن لیگ آمدہ جنرل الیکشن میں تحصیل گو جر خان کی قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مخالفین کو عبرت ناک شکست فاش دیں گے

اظہار تعزیت


مندرہ ( نامہ نگار )ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ملک وحید انجم ،سابق کمشنر اسلام آباد ملک عبد القدوس ،ممبر ضلع کونسل ملک مسعود کلیامی کے بہنوئی ملک قیوم کے انتقال پرمقامی صحافیوں ملک نوید ،ملک محسن شہزاد ،ایم نفیس اعوان ،ملک افضال چشتی ،ساجد نقوی اور یوسی کلیام کے جنرل کونسلر ملک ممتاز اعوان نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے

مندرہ بیٹی کا باپ پر جنسی زیادتی کا الزام،مقدمہ درج


مندرہ ( سید ساجد نقوی)نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی یونین کونسل کلیام اعوان کے 42سالہ شیطان صفت باپ کی 14/15سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار کی فوری کاروائی ملزم کو حراست میں لیکر بچی کو ابتدائی تسٹ کے لیے DHQبھجوا دیا حتمی رپورٹ فرازنک لیبارٹی ٹسٹ DNAسے صورتحال واضح ہو گی پولیس کا موقف تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کلیام اعوان کے نواحی گاؤں جہلیاری کی رہائشی مسماۃ (ص) نے اپنی والدہ کے ہمراہ تھانہ مندرہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4/5ماہ سے اسکا درندہ صفت باپ بلال صفدر ولد محمد صفدر زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے جس پر ایس یچ او مندرہ سردار ذوالفقار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملز م کو گرفتار کر کے بچی کو ابتدائی ٹسٹ کے لیے DHQبھجوا دیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ لاہور فرازنک لیبارٹی ٹسٹ DNAسے صورتحال واضح ہو گی

اسلام کا اصل تشخص ہی پاکستان کی پہچان ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسلام کا اصل تشخص ہی پاکستان کی پہچان ہے پاکستان نے کھیلوں کے تما م شعبوں میں دنیا بھر میں جوانمردی سے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں قومی ثقافت ہمارا ورثہ ہے گرداور شیراز جنجوعہ جیسے وہ تمام لوگ لائق تحسین ہیں جنھوں نے پاکستان کے ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے اور نیزہ بازی جیسے کھیل آج بھی مقبول ترین کھیل ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانیاں انٹرنیٹ یا فضول کاموں کی بجائے تعلیم اور جسمانی نشو نما کے لیے کھیلوں پر مرکوز کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں انھوں نے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی خستہ و زبوحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی از سر نو تعمیر کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھاٹہ کے مقام پر گردوار شیراز جنجوعہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ ثقافتی میلہ جشن نیزہ بازی کے موقع پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، ڈپٹی مےئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،پیر سید تصدق بخاری آف دلمی شریف ،پیر سید مسکین بخاری آف حصال شریف ،رےئس آف گو جر خان راجہ عزیز و دیگرکے علاوہ پنجاب بھر کے معروف نیزہ باز کلبوں نے بھر پور شرکت کی

ساہنگ کے گاؤں دیری میں 4بچوں کی ماں کی ہلاکت پر خاتون کے والدین تھانے پہنچ گئی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )تھانہ مندرہ کے نواحی یونین کونسل ساہنگ کے گاؤں دیری میں 4بچوں کی ماں کی ہلاکت پر خاتون کے والدین تھانے پہنچ گئیے سسرالیوں پر خاتون کی ہلاکت کے خلاف رپٹ درج تفصیلات کے مطابق ظہور احمد سکنہ سہالہ مرزیاں نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ شکیلہ شاھین عمر تقریباً 37سال کی شادی عرصہ قریب 13/14سال قبل نزاکت حسین ولد اسماعیل کے ساتھ ہوئی جس سے اسکے 4بچے ہیں جبکہ میرا داماد بیرون ملک بسلسلہ روز گار مقیم ہے مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ آپکی بیٹی فوت ہو گئی ہے اطلاع پا کر معہ محمد فاروق ،زاہد محمود و دیگر اہل خانہ کے ہمراہ پہنچی تو دیکھا کہ میری بیٹی کی نعش چار پائی پر پڑی ہوئی ہے اور اسکے منہ اور ناک سے خون بہہ رہاتھا مجھے قوی شک ہے کہ میری بیٹی کو اسکے سسرالیوں نے کوئی زہریلی چیز دیکر قتل کر دیا ہے وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے مندرہ پولیس نے بجرم 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ابتدائی ملاحظہ کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر بھیج دی ہے

پیپلز پارٹی کو بد نام کرنے والے آج اللہ کی گرفت میں آچکے ہیں،سید غالب حسین شاہ 


مندرہ ( سید ساجد نقوی )سید غالب حسین شاہ ممبر پنجاب کونسل پی پی پی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ کرنے والے حسب روایت آج نیب عدالتوں کے ججوں پر حملے کر رہے ہیں عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنا کر ان سے محاز آرائی کی کوشش کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر سنجیدہ حلقے مسلم لیگ کی اس خواہش کو کبھی پورے نہیں ہونے دینگے قومی دولت لوٹ کر انڈیا ،سعودیہ اور لندن میں پیسہ جمع کرنے والے ان لٹیروں کو پاکستان کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی پیپلز پارٹی کو بد نام کرنے والے آج اللہ کی گرفت میں آچکے ہیں علی بابا اور چالیس چوروں کا ٹولہ پکڑ ے جانے پرچور مچائے شورکے مترادف ایک ہی اراگ الاپے جا رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟اور جلد ہی نیا راگ الاپے گے کہ مجھے جیل کیوں بھیجا ؟ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی پی پی کے نظریاتی کارکن گلی گلی چوک چوراہوں پر نوازشریف ،شہباز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر اور اسحق ڈار کی کرپشن کے چرچے عام کریں اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں پیپلز پارٹی جب بھی بر سر اقتدار آئی تو عوام کو ریلیف دیا گیس ،بجلی، ملازمین کی تنخوائیں اور پنشنین بڑھائیں انشاء اللہ ہم غریب عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے

مندرہ میں بجلی بند رہے گی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )آئیسکو سب ڈویژن مندرہ کے ترجمان کے مطابق مورخہ 17اکتوبر بروز منگل ،20اکتوبر بروز جمعہ کو نیا فیڈر مندرہ جسمیں مندرہ شہر وغیرہ شامل ہے اور 24اکتوبر بروز منگل پرانا فیڈر مندرہ بوجہ ضرورمی مرمت کے صبح 09:00بجے سے لیکر دوپہر02:00بجے تک بند رہے گی ۔

مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا


مندرہ (سید ساجد نقوی) مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق مندرہ کا 19سالہ نوجوان فیض علی ولد منظور حسین جو سرور شہید نشان حیدر کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا جمعہ کی صبح تقریباً 7:30بجے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ کالج جا تے ہوئے بوجہ ہیڈ فون کا استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کی زد میں آگیا عینی شاھدین اور ٹرین کے ڈرائیور کے مطابق ٹرین نے متعدد بار ہارن بجایا مگر نوجوان ہیڈ فون میں مگن تھا جس سے وہ حادثے کا شکار ہو گیا ۔ جوموقع پر ہی جا بحق ہو گیا ۔متوفی کے 4بہن بھائی ہیں جو اس سے چھوٹے ہیں اور اسکا والد پھیری پر مزدوری کرتا ہے طالب علم کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اورہر آنکھ اشکبار تھی

سالانہ جشن نیزہ بازی بھاٹہ


مندرہ (سید ساجد نقوی) سالانہ جشن نیزہ بازی بھاٹہ کے مقام پر 14اکتوبر بروز ہفتہ کو پروگرام زیر صدارت راجہ جاوید اخلاص وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منعقد ہو گا جسمیں مہمان خصوصی مرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور خصوصی آمد سید ذیشان نقوی ڈپٹہ مےئر اسلام آباد ،چوہدری محمد ریاض سابق صوبائی وزیر ہونگے جبکہ کنوےئر نیزہ بازی گرداور شیراز جنجوعہ CDAاسلام آباداور محمد انیس جنجوعہ جنرل کونسلر بھاٹہ اور میزبانی کے فرائض غوثیہ قادریہ نیزہ باز کلب بیول سر انجام دیں گے

error: