گرما گرم خبریں

سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ

Category: کلرسیداں کی خبریں

کلر سید اں سے سینکڑ و ں ا فر ا د نے فیصل مسجد جا کر جنر ل محمد ضیا ء ا لحق کی بر سی میں شر کت

کلر سید اں (پر و یز و کی سے)کلر سید اں سے سینکڑ و ں ا فر ا د نے فیصل مسجد جا کر جنر ل محمد ضیا ء ا لحق کی بر سی کی د عا ئیہ تقر یب میں شر کت کی جن میں سا بق ر کن پنجا ب ا سمبلی محمو د شو کت بھٹی ،مسلم لیگ ن تحصیل کلر سید اں کے صد ر چو ہد ر ی عبد ا لغفا ر ،سا بق ر کن ضلع کو نسل چو ہد ر ی طا ر ق ،ند یم ا سا مہ بنا ر س ،حا جی ز ا ہد ا قبا ل ،ا لحا ج ا سلم با نی ،شا ہد حسن ،اجمل بھٹی بھی شا مل تھے ۔

جمعیت علما ء ا سلا م ف کے ممبر ا ن کا ا جلا س 


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)جمعیت علما ء ا سلا م ف کے ممبر ا ن کا ا جلا س گز شتہ ر و ز منعقد ہو ا جس میں نئے عہد ے د ا ر و ں کا چنا ؤ ا تفا ق ر ا ئے سے کیا گیا جس میں صد ر مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی ،جنر ل سیکر ٹر ی قا ر ی محمد یو سف ہز ا ر و ی ،سیکر ٹر ی ا طلا عا ت ر ا جہ ضیا ء ا حمد بشیر ، ڈ پٹی جنر ل سیکر ٹر ی مو لا نا ضیا ء ا للہ ا و ر سا لا ر محمد عا طف کو منتخب کیا گیا ا س مو قع پر تحصیل کلر سید اں کے عہد ے د ا ر و ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ا جلا س سے نو منتخب صد ر مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جمعیت علما ء ا سلا م کے قا ئد مو لا نا فضل ا لر حما ن کے و یثر ن کے مطا بق کا م کر یں گے ا و ر سب کو سا تھ لے کر چلیں گے

تھانہ کلر سیداں پولیس نے چرس برآمد کرلی


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم رخسار خان ولد مکھن خان سکنہ راولپنڈی کے قبضہ سے 150 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

محمد نو ید بھٹی کی و ا لدہ محتر مہ کو سو د گنگا ل کے قر یب ڈ ھو ک میر ا میں سپر د خا ک کر د یا گیا 


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)چےئر مین یو نین کو نسل لو ہد ر ہ محمد نو ید بھٹی کی و ا لدہ محتر مہ کو سو د گنگا ل کے قر یب ڈ ھو ک میر ا میں سپر د خا ک کر د یا گیا نما ز جنا ز ہ میں چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے معا و ن خصو صی شیخ سا جد ا لر حما ن ،د و ست محمد خا ن ،ملک نو ر ا حمد ،ز بیر کیا نی ،ر ا جہ شہز ا د یو نس ،چو ہد ر ی خلیل ا حمد ،چو ہد ر ی عا مر جمشید ،ر ا جہ محمد یو نس ،منا ظر ا قبا ل جنجو عہ ،نعیم بنا ر س ،ر ا جہ جا و ید ا شر ف ،عبد ا لصبو ر بھٹی ،صو بید ار غلا م ر با نی ا و ر د یگر نے شر کت کی

جھمٹ میں ایک گھر سے سا س ‘بیٹی اور پوتی کی نعشیں برآمد

تھانہ روات کے علاقے ساگری جھمٹ میں ایک گھر سے سا س ‘بیٹی اور پوتی کی نعشیں برآمد تھانہ روات پولیس کے مطابق نعشیں دو

سے تین دن پرانی ہیں تفصیلات کے مطابق عمران کی والدہ بیوی اور بیٹی کی نعشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی  ڈی ایس پی سلیم خٹک اور ایس ایچ او محمد بشارت  موقع پر پہنچ گئے اور میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اموات کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گی تھا نہ روات پولیس

تھانہ روات پولیس کا بدقماشی کے اڈے پر چھاپہ

پورے ملک کی طرح پوٹھوار میں جشن آزادی کو ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا 


روات(راجہ طاہر محمود )یونین کونسل لوہدرہ میں بسلسلہ جشن آزادی شاندار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں مہمان خصوصی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موہڑہ دداروغہ قاضی عماد یاسر ‘چیئرمین نوید بھٹی ‘وائس چیئرمین راجہ یونس تھے وائس چیئرمین راجہ یونس نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان خود کو کھیلوں کی طرف لائیں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکے انھوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں جو وعدے عوام سے کیے تھے ان میں سے اسی فیصد مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بیس فیصد رہتے ہیں چیئرمین نوید بھٹی نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہماری توجہ اس طرف مبذول کرواتا ہے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہمارے بڑوں نے قربانیوں کی مثالیں قائم کیں تب جا کہ یہ وطن معرض وجود میں آیا۔یونین کونسل بشندوٹ میں منعقد تقریب میں چیئرمین یوسی بشنڈوٹ زبیر کیانی مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے کہا کہ یہ وطن اللہ تعالیٰ کی دین ہے اور یہ رہتی دنیا تک قائم رہیگا،اب اسکی ترقی کے لیے تمام اختلافات کو بھلا کام کرنا ہوگا۔ جب ہی ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کرچل سکتے ہیں،
اس موقع پر یوسی بشنڈوٹ کی ہونہار طلبہ اور طالبات جنہوں نے میٹرک ایک ہزار سے زاہد نمبر لیے تھے، ان کو یوسی چیئرمین کی طرف سے خصوصی انعامات دیے گے،یوم آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی تما م تر تقریبات کا آغازصبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوا جس میں معززین علاقہ سمیت علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا

روات(راجہ طاہر محمود )رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں میں15تا19اگست مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر مبشر نے  بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق تحصیل راولپنڈی آر ایچ سی بگا شیخاںْمیں میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں میڈیکل چیک اپ، تمام لیبارٹریز ٹیسٹ، ایکسریز، الٹرا ساؤنڈ، اور دیگر ٹیسٹ بالکل فری ہونگے۔حاملہ خواتین اور بچوں کو فری حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ نیز مستند ڈاکٹرز سے چیک اپ اور فری ادویات مہیا کی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت گوندل‘ سی ای او راولپنڈی ڈاکٹر فیاض بٹ ‘ ڈی ایچ او پراونشنل سروسز ڈاکٹر عبدالجبار‘ ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر ضیا ء اللہ‘ ڈائریکٹر ڈی ایچ سی ڈاکٹر طاہر رضوی اور ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر عظمی حیات پروگرام کی معاونت کرینگے

اوباش لڑکوں نے نویں کلاس کی طالبہ کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ن لیگ کا روڈ شو فلاپ ہو گیا ہے، راجہ ساجد جاوید


کلرسیداں(نامہ نگار)ن لیگ کا روڈ شو فلاپ ہو گیا ہے قوم ریلی میں سرکاری خزانے کے استعمال کا بھی حساب لے گی عوام کو پتہ چل گیا کہ کون لٹیرا اور کون عوام دوست ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور امیدوار برائے این اے باون راجہ ساجد جاوید نے نمائندہ پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا روڈ شو بری طرح فلاپ ہو گیا ہے عوام ہمارے ساتھ کے نعرے لگانے والے کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے انھوں نے کہا کہ تمام تر سرکاری وسائلاور اختیارات استعمال کرنے کے باوجود شاہی سواری کا سفر فرمائشی پروگرام ثابت ہوا تاحیات نااہل نواز شریف کی پارٹی کی حکومت کے باوجود پنجاب ہاوس سے اتنے کم لوگ نکلے جسے عوامی قائد کے دعووں کی قلعی کھل گئی قومی خزانے کی لوٹ مار سے جو پیسے اس ریلی پر خرچ کیے گئے ہیں انشاء4 اللہ قوم پائی پائی کا حساب لے گی روات میں قافلہ نہ رکنے کی صرف ایک ہی وجہ سمجھ آتی ہے اور وہ چودھری نثار سے ناراضگی جو کھل کر سامنے آگئی ہے۔

حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے 


کلرسیداں(نامہ نگار)حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے ملک سہیل اشرف تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ہیں ان کی نامزدگی سے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی حافظ ملک سہیل اشرف کو تحصیل کلر سیداں کا صدر نامزدکرنے پر ضلعی صدر سید زاہدحسین کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار پی ٹی ائی تحصیل کلر سیداں کے سابق سینئر نائب صدر شیخ امتیاز احمد راجو، سابق سیکرٹری اطلاعات تحصیل کلر سیداں سید جنید عباس شاہ ، شیخ فیاض ، محمد ظروف راجا ، محمدریاض بالڑہ ، راجہ محمد ہمایوں خان کیانی ،سابق جنرل سکرٹری تحصیل کلر سیداں راجہ اشفاق جنجوعہ ، عاقب علی ، ملک عامر ڈریال دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ حافظ ملک سہیل اشرف باصلاحیت اور باکردار شخصیت ہیں ان کا تحصیل صدر بننا خوش آئند ہے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سہیل اشرف پارٹی کو تحصیل سطح پر منظم اور مضبوط کرنے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

نوازشریف سے عہدہ لیا جا سکتا ہے، مگر قیادت نہیں، چوہدری نثار

روات(نمائندہ راول نیوز)چوہدری نثار نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے لیڈر کی خوشامد نہیں کرتے بلکہ اس کے سامنے سچ بات کہتے ہیں، اصل بات ہی یہ ہے کہ لیڈر کے سامنے سچ بات کی جائے، خوشامد نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ا?ئندہ چند دنوں میں وضاحت کروں گا کہ کابینہ میں کیوں شامل نہیں ہوا، سیاست میں عزت بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔چوہدری نثار نے جلسے میں گو عمران گو کے نعرے لگانے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف گو گو کے نعرے نہ لگائیں، بلکہ پارٹی کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ ا?ج کل پاکستان میں سیاست بہت مشکل ہوچکی ہے، یہاں سیاست میں گالم گلوچ ہے، حلال اور حرام میں تمیز ختم ہوگئی ہے۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ملک خطرات میں گھرا ہوا ہے، لیکن گالم گلوچ کی سیاست ہو رہی ہے، عزت عہدوں میں نہیں، خوش قسمت ہوں کہ عوام کی فوج ظفرموج میرے پیچھے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کوپتا نہیں چل رہا کہ سچ کون بول رہا ہے اور جھوٹ کون بول رہا ہے۔بق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقے میں کئی بڑیپروجیکٹس کے اعلانات کیے ان میں روات چک بیلی خان کارپٹ روڈ کی تعمیر پر دو ارب 18کروڑ اور پچیس لاکھ جبکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پر 65کروڑ 60لاکھ کی لاگت آئے گی اس موقع پر ان کا کہنا تھااس علاقے میں ایک بڑے ہسپتال کی اشد ضرورت تھی جسے کر کے وہ فخر محسوس کر رہے ہیں علاقے میں سڑکوں کے جا بچھا دیے گئے ہیں جو یہاں کی ترقی میں اہم ہیں میرے حلقے کے عوام ہی میرا سب کچھ ہیں ان کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے انھوں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا انھوں نے بتایا کہ وہ وفاقی حکومت میں شامل ہوں یا نہ ہوں عوام خدمت جاری رکھیں گئے ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی زمین غازیوں اور شہیدوں کی زمین ہے جہاں کے لوگ چفاکش اور وفادار ہیں مسلم لیگ ن کاساتھ نبھایا ہے وہ ان کے لئے قابل فخر جماعت ہے جلسے شرکت کے لیے تمام حلقہ این اے باون کی تمام دیہات و قصبات سے ریلیاں لائی گئیں جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت سے جلسہ گاہ میں جگہ کم پڑی گئی جلسے میں دس ہزار سے زیادہ لوگ موجود تھے جن میں ایم پی قمر اسلام ، چوہدری سرفرازافضل اور یوسی بھلاکھر ،گف ،غزن آباد،، بسالی ، جھٹہ ہتھیال ، بھال ، بندہ ، چک بیلی خان ، چونترہ ، بشندوٹ،ساگری ،مغل،لوھدرہ ،بگا شیخاں ،تخت پڑی روات کے چئیرمین سے کارکنان جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں کلر سیدا ں سے بھی چیئر مین اور ارکان بلدیہ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے آخر میں چوہدری نثار علی خان نے دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

زہریلا کھانا کھانے سے بچی چل بسی‘9کی حالت تشویشناک

چک بیلی خان(نامہ نگار)چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک کمسن بچی چل بسی جبکہ 9افراد بے ہوش ہو گئے ڈھوک بابا شیر خان نزد نوگزی داخلی چک بیلی خان میں خان محمد ملک کے گھر دوپہر کا کھانا پکا کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد مکان بنانے کے لئے لگے ہوئے مستری جاوید کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی گھرکا نوجوان بشارت اسے مقامی کلینک سے طبی امداد دلوانے کے بعد اس کے گاؤں لس ملائی چھوڑ آیا واپس آکر دیکھا تو گھر کے تمام افراد میں کچھ بے ہوش اور کچھ الٹی پیچش کے مرض میں مبتلا ہو چکے تھے بشارت فوراً گاڑی منگوا کر انھیں مقامی کلینک میں لے گیا کلینک میں پہنچتے ہی بشارت خود بھی بے ہوش ہو گیا برادری کے لوگوں نے کلینک پہنچ کر متاثرین کو فوراً راولپنڈی ہسپتال لے جانا شروع کیا اسی اثنا میں سات سالہ بچی سدرہ وہیں بھی جان دے بیٹھی جبکہ باقی 9افراد محمد بشارت، قیصر عباس، اسد محمود، مفیدہ شاہین، منزہ خاتون، عجب عباس، رابعہ، عقیلہ بی بی اور جاوید کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارزٹر ہسپتال راولپنڈی اور پھر حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پہنچادیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں اہلِ خانہ کا قیاس ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا کیڑا گرنے سے یہ واقعہ رونما ہونے کے امکانات ہیں

چودھری نثار علی خان کا چار اگست بروزہ جمعہ کو حلقہ کا دورہ متوقع ہے

روات (راجہ طاہر محمود )چوہدری نثار علی خان بروز جمعہ روات میں منعقد ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے این اے باون کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کا ایک تقریب کا انعقاد یونین کونسل لوہدرہ میں واقع ایک نجی شادی ہال میں ہوا جس میں چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس وائس چیئرمین چوہدری ضیارب ممبر بلدیہ عابد زہدی چیئرمین گف راجہ فیصل منور‘چیئرمین زبیر کیانی‘چیئرمین راجہ شہزاد یونس‘چیئرمین طارق یاسین کیانی‘ظفر عباس مغل‘چیئرمین ملک نور احمد‘چیئرمین نوید بھٹی‘وائس چیئرمین راجہ یونس‘چیئرمین چوہدری اظہر ‘ چیئرمین چوہدری خلیل چیئرمین عامر جمشید‘چیئرمین دوست محمد سمیت علاقہ بھر سے کونسلروں اور لیگی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر لیگی کارکنوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہمارے بھی ذاتی اختلافات ہیں لیکن مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے لیے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں اس موقع پر لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی خدمات نہ صرف ملکی بلکہ ان کے حلقہ میں ترقیاتی کام بے مثال ہیں روات کے مقام پر تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال دیا جارہا ہے اس نہ صرف تحصیل کلرسیداں بلکہ چک بیلی خان مندرہ اور گردونواح کے علاقے اس سے مستفید ہونگے جمعہ کو چوہدری نثار کی آمد کے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور تمام منتخب نمائندگان اپنی اپنی ریلیوں کے ساتھ پنڈال میں پہنچیں گے دریں اثناء سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا چار اگست بروزہ جمعہ کو حلقہ کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وہ اپنے اس دورہ میں روات تا چک بیلی خان دو رویہ سڑک اور روات میں قائم ہونے والے ہسپتال کا افتتاح کریں گے

کلرسیداں کے علاقہ ٹکال میں زمین کے تنازعہ پر دو خواتین قتل کردیا گیا

کلرسیداں کے علاقہ ٹکال میں زمین کے تنازعہ پر دو خواتین قتل کردیا گیا واقعہ پیر کی صبح پانچ کے قریب پیش ہوا مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈاکورٹر ہسپتال کلرسیداں پہنچا دی گئی ہیں زرائع نے بتایاکہ دوخاندانوں کا زمین کا تنازعہ چل رہا تھاکہ پیر کی صبح سویرے ہی دوبارہ جھگڑا ہوگیا فائرنگ ہونے پر ساس صفیہ بیگم اور اس کی بہوسعدیہ حلیمہ کو گولیاں لگیں جو موقع پر جاں بحق ہوگئیں ملزمان میں سے ایک کا نام ذولفقار معلوم ہوا ہے جو ان کا قریبی عزیز بتایاہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا۔

نواز شریف اور آصف زرداری سے خیر کی توقع نہیں رکھی جانی چائیے، محمد ثرو ت اعجاز قادری 


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثرو ت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے خیر کی توقع نہیں رکھی جانی چائیے سنی تحریک اتحاد اہل سنت کے ذریعے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ہمارے بزرگوں نے جانوں کی قربانی دے کر پاکستان بنایا ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا اور قائد اعظم کو برا بھلا کہنے والے اتحادی بن کر حکومت کر رہے ہیں بزدل اور کرپٹ حکمران کراچی کے دہشتگردوں سے مذاکرات کی بھیک مانگتے رہے مگر ہم نے پاکستان کو گالی دینے والے الطاف حسین کی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا الطاف حسین ایک فتنے کا نام تھا ،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں میں نظام مصطفیٰ ورکرز کنونشن کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شا د ا ب حسن قا د ر ی ،مفتی لیاقت علی ،علامہ طاہر اقبال چشتی،پروفیسر نثار الرحمان صدیقی ،علامہ ریاض الرحمان،پیر محمود حسین قادری ،مفتی زاہد یوسف کے علاوہ علمائے اکرام اور دینی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اتحاد اہل سنت کے لیے مصروف عمل ہیں بہت جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے اور اپنے باہمی اتحاد کے ذریعے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ سیاست اور دین کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا دنیا کی پہلی سول اپوزیشن جناب حسین نے کربلا میں سجائی تھی جناب حسین حج کو عمرے میں بدل کر مظلوموں کی آواز پر کربلا پہنچے۔تاریخ گواہ ہے کہ 313اور72شہدا کے کارناموں نے نئی تاریخ رقم کی ۔1929میں غازی علم دین شہید نے قیام پاکستان کی بنیاد رکھی ،ہمارے اباؤ اجداد نے ملک بنایا اس کے لیے جانیں قربان کیں گھر بار چھوڑے مگر قیام پاکستان کے بعد اس کے مقاصد کو فراموش کر دیا گیا عوام اہل سنت کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا اور ایسے لوگ کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں جنہوں نے نہ صرف قیام پاکستان کی مخالفت کی بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح کو برا بھلا کہتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری ہمارا ہیرو ہے پیپلز پارٹی کی حکومت گستاخ رسولﷺ کے خلاف مقدمہ درج کر لیتی تو ممتاز قادری کو اسے قتل کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ہم نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا کسی سے بھتہ نہیں لیا ،کرپشن نہیں کی اس کے باوجود حکومت کی جانب سے ہم پر پابندیاں ہیں ہم نے اس وقت بھی کراچی میں الطاف حسین کی دہشتگردی کا مقابلہ کیا جب حکمران اس کے نام سے خوف کھاتے تھے ان کے پاجامے گیلے ہو جاتے تھے مگر ہم نے نعشیں اٹھا کر بھی پاکستان کو گالی دینے والے الطاف حسین کا مقابلہ کیا۔نواز شریف جائے گا تو اس کے بعد ایک بڑے لیڈر کو پھانسی کی سزا بھی ہو سکتی ہے ابھی کئی جے آئی ٹی بنیں گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر شعبو ں کی طرح سیاستدانوں کی ریٹائرمنٹ کی بھی حد مقرر کی جانی چاہئیے ۔قائم علی شاہ نے 95برس کی عمر میں سیاست کر کے سند ھ کا بیڑا غرق کیا ،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو کرپشن کی لت پڑ گئی ہے گڑھی خدا بخش میں 85قبریں موجود ہیں سب کی دولت آصف زرداری کے پاس چلی گئی مگر اس کی حوس ختم نہ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ملکی بقا و سلامتی کے خواہاں ہیں تو یہ آئندہ انتخابات میں پاکستان سنی تحریک کا ساتھ دیں ہم ملک میں عدل ،تعلیم اور امن کی ضمانت دیتے ہیں ۔عوام کوہلو کے بیل نہ بنیں بیدار ہوں ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف بغاوت کا علم بند کریں یہ ہم سب کا پاکستان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم فوج کو گالی دینے والے کی زبان کاٹ ڈالیں گے ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہم زرداری کو مسٹر 10%کہتے تھے مگر نواز شریف تو مسٹر100%نکلے ۔انہوں نے کہا کہ سر زمین پارٹی کراچی میں ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری ہے ہم کراچی میں پوری قوت سے الیکشن لڑیں گے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ماضی میں ہم نے 65,65جنازے بھی اٹھائے مگر دہشتگردی کے خوف سے گھروں میں نہیں جا بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت نہیں اسلام ہی بدترین انتقام ہے ،پانامہ لیکس کے فیصلے کا انتظار ہے پھر ہم بھی ٹی چوک کو آباد کریں گے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں سانپ گھس آیا


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں سانپ گھس آیا۔ڈیوٹی پر موجود ڈسپنسر کو ڈس لیا جبکہ دوسرے نے بھاگ کر جان بچائی ،تیسرے نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ڈنڈے مار کر ڈھیر کر دیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں رات کے وقت سانپ نے دہشت پھیلا دی اور اس دوران ڈسپنسر ارسلان جو ایمرجنسی کے باہر بیٹھا ہوا تھا کو پاؤں پر ڈس لیا جسے فوری طور پر سانپ کاٹنے کی ویکسین دے کر گھر روانہ کر دیا گیا۔اس سے قبل سے سانپ ڈسنے کیلئے مزید کسی پر حملہ آوور ہوتا وہاں موجود اہلکار نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنڈے مار کر اسے ڈھیر کر دیا۔ذرائع کے مطابق سانپ نے وہاں موجود ایک اور اہلکار کو بھی ڈسنے کی کوشش کی مگر اس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ارسلان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے

دارالعلوم یعقوبیہ ہائیرسیکنڈری سکول بگھارشریف کا میٹرک کاشانداررزلٹ


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)دارالعلوم یعقوبیہ ہائیرسیکنڈری سکول بگھارشریف کا میٹرک کاشانداررزلٹ، تعلیمی حلقوں کی جانب سے ادارہ کی انتظامیہ کوخراج تحسین، خطہ پوٹھوارکے عظیم تعلیمی ادارے دارالعلوم یعقوبیہ ہائیرسیکنڈری سکول بگھارشریف نے اپنی سابقہ روایات برقراررکھتے ہوئے ایک بار پھرمیٹرک کاشاندار رزلٹ دیاہے، ادارے کے طالب علم ذیشان طارق نے 882نمبرلے کرپہلی، مبشرعلی نے775کے ساتھ دوسری اور محمدبلال نے 765نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، دیگرطلبہ بھی نمایاں نمبروں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ یہ خطہ پوٹھوارکاواحد ادارہ ہے جہاں دینی ودنیوی علوم کویکجا کرکے ایک ایسانصاب تعلیم اور نظام تعلیم مرتب کیاگیاہے کہ اس ادارہ کے فارغ التحصیل طلبہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ معتدل پاکستانی بھی ہوتے ہیں۔ تحصیل کہوٹہ کی خوب صورت وادی میں ادارہ کی پرشکوہ عمارت اور پاکیزہ ماحول طلبہ کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کاباعث بنتاہے۔ اس ادارہ کے ناظم اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹرساجدالرحمن دنیائے اسلام کی جانی پہچانی اور علم وتحقیق میں منفردمقام رکھنے والی شخصیت ہیں ، جن کے زیرسایایہ ادارہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہاہے۔

نواز شریف کے ہاں مشاورت کا فقدان ہے،محمد اعجاز الحق


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ۔نواز شریف کو آج جن حالات کا سامنا ہے یہ ان کے وزرا کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،نواز شریف کے وزرا نواز شریف کے بجائے بھٹو کی پھانسی پر صفائیاں پیش کرتے نظر آتے ہیں نواز شریف کے ہاں مشاورت کا فقدان ہے۔آج بغلیں بجانے والے خوش نہ ہوں آنے والے کل میں ان کا بھی نمبر ہے سپریم کورٹ این آر او کو کاالعدم قرار دے چکی ہے عدالت تحقیقات کا حکم جاری کرے آصف علی زرداری سویٹزرلینڈ، سر ے محل ،دبئی اور دیگر اثاثوں کی منی ٹریل پیش کریں یہ این آر او ملکی سیاست پر بدنما دھبہ ہے اور یہ اس وقت ظہور پزیر ہوا جب بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو سزا ہو چکی تھی ،انتخابی اصلاحات میں حکومتی دورانیہ کم کر کے چار سال کر دیا جانا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کونسل کے سابق رکن چوہدری طارق بھی موجود تھے۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ میں قابل احترام معزز جج حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ این آر او کیس جسے عدالت عظمیٰ کا العدم قرار دے چکی ہے یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ا کیس ہے جس کے تمام ثبوت حکومت پاکستان کے پاس موجود ہیں اس پر کروڑوں کا خرچہ ہوا عدالت اس کیس پر تحقیقات کا حکم جاری کرے تاکہ لوٹی ہوئی رقم ملک واپس لائی جا سکے اور آصف علی زرداری بیرون ملک اثاثوں کی منی ٹریل پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سابق سیکرٹری خارجہ کولنڈا رائس ،جنرل پرویز مشرف ،جنر ل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر کی ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں یہ این آر او اس وقت ترتیب دیا گیا جب بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کو اس میں سزائیں ہو چکی تھیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کے ہاں مشاورت کا فقدان ہے موجودہ بحران بیرونی ہے اندروانی نہیں لیکن اس بحران پر حکمرانوں کی حکمت عملی مناسب اور بروقت نہ تھی وزرا کے جارہانہ موقف کا فیصلہ غلط تھا حکومت کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئیے تھا ۔ن لیگ کے وزرا نے جوش خطابت میں اداروں کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئیے ان پر افسوس ہے ۔یہ نواز شریف کے بجائے بھٹو کی پھانسی پر صفائیاں پیش کر کے پیپلز پارٹی کے ترجمان ثابت ہوئے اور ایسے ن لیگیوں کی زبانوں سے پیپلز پارٹی کی ہمدردی سامنے آئی جن کے والدین پر پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بدترین تشدد کیا ان کی جانب سے بھٹو کی تعریف سن کر حیرت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو سزا سیاسی فیصلہ نہیں تھا یہ عدالتی حکم کا نتیجہ تھی ایک نواب محمد احمد خان ہی نہیں خواجہ رفیق ،نذیر شہید سمیت 26افراد کو ایف ایس ایف نے موت کے گھاٹ اتارا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف آج تک کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا نواز شریف نے بڑا کام کیا انرجی بحران پر خاصا قابو پالیا گیا دہشتگردی کم ہوئی سی پیک پر بڑی پیش رفت ہوئی سی پیک سے ہی ہمارے دوست اور دشمن ممالک ہمارے خلاف متحد ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف حکومت کا غیر مشروت ساتھ دیا دھرنوں کے خاتمے میں بھی اپنا کردار ادا کیا مگر حکومت نے روز اول سے ہی کسی سے مشورہ لینا ضروری نہ سمجھا جس کے نتیجے میں معاملات آج یہاں تک پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا اگر نواز شریف موجودہ حالات میں ملک نہیں چلا سکتے تو کسی اور سے بھی اس کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ،انہوں نے استفسار کیا کہ بھٹو کی بیٹی دوبار وزیر اعظم رہیں ان کے داماد صدر رہے مگر یہ بھٹو کی پھانسی کا کیس لے کر سپریم کورٹ کے پاس نہیں گئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سانحہ بستی لال کمال ضیا الحق طیارہ کیس کو سپریم کورٹ لے جانا چاہتے تھے مگر اس لیے ارادہ بدل دیا کہ اس کیس کی کریمنل تحقیقات ہی نہیں کی گئی تاہم 17اگست کو جنر ل ضیا الحق کی برسی پورے جوش و خروش کے ساتھ فیصل مسجد اسلام آباد میں منائیں گے جس کے لیے میں نواز شریف کو بھی مدعو کرو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی حکومت نے اگر پانچ سال پورے کئیے ہیں تو اس کی وجہ یہ تھی کہ آصف زرداری نے ملکی سیکیورٹی پر بھی کمپرومائز کر لیا تھا اسامہ کی ایبٹ آباد میں بازیابی میمو گیٹ جیسے سکینڈل اسی دور میں سامنے آئے۔

و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف کی پا نا مہ لیکس میں چو ر ی پکڑ ی گئی ہے


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کی جا نب سے لیا قت با غ میں گو نو ا ز گو ر یلی میں شر کت کے لیے پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ ،بلد یہ کو نسلر عا طف ا عجا ز بٹ کی قیا د ت میں جلو س ر ا و لپنڈ ی کے لیے ر و ا نہ ا س مو قع پر محمد ا عجا ز بٹ نے کا ر کنو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف کی پا نا مہ لیکس میں چو ر ی پکڑ ی گئی ہے ا و ر و ہ صا د ق ا مین نہیں ر ہے ا خلا قی طو ر پر ا نہیں ا پنے عہد ے سے مستعفی ہو جا نا چا ہیے ا س مو قع پر محمد فیا ض کیا نی ،نصیر ا ختر بھٹی ،ما سٹر غا لب ،محمد فیا ض یو سی نلہ مسلما نا ں ا و ر کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی کا ر کنو ں نے ہا تھو ں میں پلے کا ر ڈ ا ٹھا ر کھے تھے ۔

تجارت انبیاء کی سنت ہے،راجہ ظفرمحمود


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)ممبربلدیہ راجہ ظفرمحمودنے کہاہے کہ تجارت انبیاء کی سنت ہے، سرورکائنات ﷺ نے اعلان نبوت سے پہلے تجارت اور لین دین میں اس قدرنیک نامی کمائی کہ جب آپ ﷺ نے نبوت کااعلان کیا توآپ کے جانی دشمنوں نے بھی بیک زبان آپ ﷺ کوصادق اورامین تسلیم کیا، دیانت، امانت اور سچائی سے تجارت پھلتی پھولتی ہے، بددیانت تاجر معاشرے کاکوڑھ جبکہ دیانت دار تاجرمعاشرے کاجھومرہیں، تجارت سے رزق میں برکت جبکہ سود سے بے برکتی ہوتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے دوبیرن روڈ مرید چوک میں عاشرجنرل سٹور کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ طاہر لنگڑیال، راجہ طارق لنگڑیال، سیکرٹری ظہورلنگڑیال، جاویدچشتی، نعیم پٹواری لنگڑیال، راجہ محسن لنگڑیال،صوفی الطاف لنگڑیال، بشیراحمد لنگڑیال، محمدسعیدلنگڑیال، راجہ احتشام ایڈووکیٹ سمیت متعددمعززین بھی موجود تھے

چو ہد ر ی محمد حنیف کے بھتیجے ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے 


کلرسیداں(پر و یز و کی سے)سیا سی و سما جی شخصیت چو ہد ر ی محمد لطیف کے بیٹے ،صد ر مسلم لیگ ن یو سی بشند و ٹ کے صد ر چو ہد ر ی محمد حنیف کے بھتیجے ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے ا س مو قع پر مقا می شا د ی ہا ل میں د عو ت و لیمہ کا ا ہتما م کیا گیا جس میں مسلم لیگ ضیا ء گر و پ کے سر بر ا ہ ر کن قو می ا سمبلی محمد ا عجا ز ا لحق ،پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ر کن قو می ا سمبلی غلا م سر و ر خا ن ،سا بق ا یم پی اے محمو د شو کت بھٹی ،چےئر مین یو سی بشند و ٹ ز بیر کیا نی ،و ا ئس چےئر مین یو سی بشند و ٹ منا ظر ا قبا ل ،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم ملک سہیل ا شر ف ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہد ر ی طا ر ق ،مسلم لیگ ن کے ر ہنما ا لحا ج ا سلم با نی سمیت معز ز ین علا قہ نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

شیروانی کی خواہشیں اور اقتدار کی مرادیں اپنی موت آپ مر جائیں گی،انجینئر قمر الاسلام 


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)انجینئر قمر الاسلام ایم پی اے نے کہا ہے کہ ایک سازش کے وقت پارٹی میں شامل ہوا تھااور دوسری سازش کے دوران پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو نا اہل قرار دے کر گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا اور آج بھی ایک مشکل وقت ہے۔ اُن کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ سازش کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ پچاس سال پرانے گڑے مردے اُکھاڑے جا رہے ہیں اور زردار کمپنی کرپشن کی مدعی بن کر ملک کی سب سے بڑی عدالت میں دندناتی پھر رہی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ خدائی فوجدار گزشتہ چالیس برس کے دورانیہ میں غبن اور بدعنوانی کا ایک جھوٹا سچا کیس ہی سامنے لے آتے۔ خاندانی کاروباروں کو نشانہ بنانے والے بخوبی جانتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1972 میں جتنے ادارے قومی تحویل میں لیے، اُن سب کے مالکان نے دُنیا کے مختلف حصوں میں نئے ادارے قائم کیے۔ یو بی ایل کے مالک نے بی سی سی آئی کی شکل میں دُنیا کا سب سے بڑا بنک کھڑا کیا، حبیب بنک کے مالکان نے اپنا بنک چھن جانے کے بعد سویئٹزرلینڈ سے نیا غیر ملکی بنک کھڑا کیا۔ کیا کسی نے اُن کے پوتوں سے پوچھا کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔ ہمیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے، زردار کمپنی کی مدعیت قبول نہیں۔ چودھری نثار علی خان پارٹی کے بانی اور این اے باون کا سرمایہ افتخار ہیں۔ انشاء اللہ 2018 میں اُنہی کے زیرِ سایہ جھوٹوں کی پھُوک نکال کر توانائی اور سی پیک منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ شیروانی کی خواہشیں اور اقتدار کی مرادیں اپنی موت آپ مر جائیں گی۔

سرکاری مدارس آبادی میں بے پناہ اضافے کے باعث تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں چوہدری رب نواز منہاس نے کہا کہ سرکاری مدارس آبادی میں بے پناہ اضافے کے باعث تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے نجی شعبہ صورتحال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہورہا ہے الائیڈ سکول کالج کلرسیداں نے علاقہ کو جدید معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کر کے عمدہ مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ سائنس کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت چوہدری محمد ظہیر نے کی۔تقریب میں چیئرمین بھلاکھر راجہ صفدر کیانی، چیئرمین کنوہا راجہ پرویز اختر قادری، چیئرمین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز بٹ، عابد زیدی ، ٹھیکیدار محمد لطیف، حاجی محمد اسحاق، چوہدری طارق تاج، سردار صلاح الدین، تنویرشیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری رب نواز خان منہاس نے تجویز دی کہ الائیڈ کالج وہ مضامین بھی شروع کرے جن کے باعث طلبہ طالبات کو راولپنڈی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، پرنسپل سیدہ ساجدہ نے کہا کہ الائیڈ کا ادارہ تحصیل کلرسیداں میں معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کامیاب رہا ہے کلرسیداں میں طلبہ طالبات کو ہر وہ سہولت فراہم کی گئی ہے جو راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے ادارے فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ذہین اور نادار طلبہ و طالبات جو تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہم سے رجوع کریں، ہم انہیں پڑھائیں گے ، پیسہ کمانا ہماری منزل نہیں کلرسیداں میں تعلیمی انقلاب برپا کرنا مقصد ہے ، نائیلہ محبوب نے کہا کہ 90فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو مفت تعلیم دیں گے ، نبیل احمد نے کہا کہ الائیڈ سکول کالج نے طلبہ و طالبات کے لیے الگ الگ کیمپس رکھے ہیں، بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جارہا ہے نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔

نا معلو م چو ر د و کا ن کے کنڈ ے کا ٹ کر 5لا کھ ر و پے کی نقد ی چر ا کے لے گئے


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)چو ر ی کی و ا ر د ا ت میں نا معلو م چو ر د و کا ن کے کنڈ ے کا ٹ کر 5لا کھ ر و پے کی نقد ی چر ا کے لے گئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق عتیق ا لر حمن و لد محمد ا فسرسکنہ د ھما لی نے پو لیس تھا نہ کلر سید اں کو د ر خو ا ست د ی کہ د ھما لی میں کر یا نہ کا ر و با ر کر تا ہو ں کہ گز شتہ ر و ز میر ے کز ن مظہر نے بذ ر یعہ فو ن ا طلا ع د ی کہ میر ی د و کا ن کا شٹر کھلا ہے پڑ تا ل پر پتا چلا کہ د و کا ن میں مو جو د 5لا کھ ر و پے کی نقد ی غا ئب ہے جو کہ نا معلو م چو ر چو ر ی کر کے ا س کے علا و ہ کو ئی سا ما ن نہ گیا ہے قبل ا ز یں بھی میر ی د و کا ن کو آ گ لگا د ی گئی تھی ا و ر ا یک با ر قبل بھی چو ر ی کی و ا ر د ا ت ہو چکی ہے جس کے ملز ما ن گر فتا ر نہ ہو ئے ۔پو لیس نے مقد مہ د ر ج کر کے ملز ما ن کی تلا ش شر و ع کر د ی ۔

یونین کونسل چوآخالصہ کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا فوری طور پر خالی کرنے کا فیصلہ


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)یونین کونسل چوآخالصہ کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا فوری طور پر خالی کرنے کا فیصلہ، پیر کے روز سے بیول روڈ کی ایک نجی عمارت میں دفتر یونین کونسل منتقل کردیا جائے گا چند ایام قبل عمارت کے بعض حصے منہدم ہونے سے دو افراد زخمی ہوئے تھے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر عمارت کا سروے کر کے اسے خطرناک قرار دے دیا گیا جس پر ڈی سی نے عمارت فوری خالی کرنے کا حکم دیا ہے جس پر بیول روڈ پر ایک نجی عمارت کو کرائے پر حاصل کرلیا گیا ہے اور یوسی دفتر پیر سے نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گا ادھر ڈپٹی کمشنر نے پرانی عمارت کو گرا کر نئی عمارت تعمیرکرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

چوآ خالصہ جانے والا مزدا ٹرک کلر سیداں شہر میں حادثے کا شکار ہو گیا 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)لاہورسے کلر سیداں کے نواحی علاقہ چوآ خالصہ جانے والا مزدا ٹرک کلر سیداں شہر میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیورمو قع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔سرگودھا کا رہائشی ڈرائیور اقبال حسین لاہور سے پلاسٹک کے پائپ لے کر چوآ خالصہ آ رہا تھا کہ صبح 5 بجے کے قریب کلر سیداں پنڈی روڈ پر نصب بجلی کے دو کھمبے جس پر ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کھمبا ٹیڑھا ہو گیا اور بجلی کا ٹرانسفارمر گاڑی کے اوپر جا گرا جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین بھی ٹوٹ گئی۔ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسا جس کی نعش بعد ازاں ایمرجنسی وارڈ میں رکھ دی گئی جسے بعد ازاں متوفی کے بیٹے اور بھائی نے سرگودھا سے آ کر وصول کیا اور تدفین کیلئے آبائی گاؤں لے کر روانہ ہو گئی۔آئنی شائدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر دائیں سائیڈ پر لگے بجلی کے کھمبوں سے جا ٹکرائی۔

ڈکیتی کی واردا ت میں زیر حراست ملزم محمد صدیق کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ہفتہ قبل نواحی علاقہ کنوہا کے مقام پر ہونے والی ڈکیتی کی واردا ت میں زیر حراست ملزم محمد صدیق کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔قبل ازیں عدالت نے ملزم کو چار یوم کیلئے پولیس کے حوالے کیا تھا جس نے دوران تفتیش نہ صرف ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ دوران تفتیش ملزم کی نشاہدہی پر ایک ہزار یورو کرنسی بھی برآمد کر لی ہے۔ادھر ڈکیتی کی واردات میں دیگر دو ملزمان جاوید حسین بخاری سکنہ جیرو رتیال اور عقیق الرحمان سکنہ چنگا میرہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں مقامی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے دس روزکیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے،پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد پسٹل بمعہ 12 ضرب روند اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث اسلام آباد پولیس کا سپاہی قیصر محمود اور خاتون کنیز فاطمہ سکنائے کنجاہ گجرات جنہیں پولیس نے گزشتہ ہفتے ہی گرفتار کر لیا تھا 14 یوم کی شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل میں ہیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس مزید دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں غیرقانونی کھوکھاجات بار کے جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری نے گرادیئے


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)جوڈیشل کمپلیکس میں غیرقانونی کھوکھاجات بار کے جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری نے گرادیئے، قابضین کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائیں گے‘بار عہدیداروں کاموقف۔ تفصیل کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں میں ظفر، ظہور اور ایک نامعلوم شخص نے سینہ زوری سے کھوکھاجات تعمیرکرلئے تھے، جنھیں سابقہ ایگزیکٹیوباڈی نے بھی غیرقانونی قراردیاتھاجبکہ موجودہ باڈی نے 20مئی کوانھیں نوٹس جاری کیاتھاکہ وہ 25مئی تک کھوکھاجات گرادیں لیکن تینوں غیرقانونی قابضین نے بار کے نوٹس کی کوئی پرواہ نہ کی۔ گزشتہ روزجنرل سیکرٹری عظمت بٹ ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری عثمان اسلم بانی ایڈووکیٹ نے اپنی نگرانی میں مذکورہ کھوکھا جات گراکر ظفر،ظہور اور ایک نامعلوم کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کاعندیہ دیاہے۔

با پ بیٹے کے ا ند ھے قتل کا ملز م گر فتا ر


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)با پ بیٹے کے ا ند ھے قتل کا ملز م گر فتا ر۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے گاؤں کنڈ کا عمران مانی ولد محمد نذیر اپنے اہل محلہ شبیر بھٹی اور ان کے بیٹے مدثر بھٹی کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر گوجرخان چھوڑنے گیا جہاں دونوں باپ بیٹے کو بڑی بے دردی سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور ملزم نے تفتیش کارخ بدلنے کے لیے مقتولین کی جیبوں میں موجود آٹھ لاکھ میں سے صرف پانچ لاکھ نکالے اور غائب ہو گیا ۔گوجرخان پولیس نے گزشتہ روز عمران مانی کو کلر سیداں سے حراست میں لے کر گوجرخان تھانہ منتقل کیا تو کلر سیداں کے بعض معززین اس کی صفائی میں بیان حلفی دینے تھانہ گوجرخان جا پہنچے جہاں پولیس کی موجودگی میں زیر حراست ملزم عمران مانی کو بازار لے جا کر رات کا کھانا کھلایا جا رہا تھا کہ ملزم ہوٹل سے فرار ہو گیا۔جس کے بعد پولیس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پولیس اہلکا ر ملزم کی تلاش میں ساری رات گوجرخان اور کلر سیداں کی خاک چھانتے رہے کہ صبح کے وقت پولیس نے گوجرخان کے گاؤں نگائل میں ملزم کے ایک رشتہ دار کے گھر میں چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا۔اسے گوجرخان تھانہ لے جایا گیا جہاں ملزم فر فر بولنے لگا اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا پولیس نے اس کے قبضے سے مہران کار موبائل فونز پانچ لاکھ کی نقدی اور پستول برآمد کرلئیے۔

error: