گرما گرم خبریں

دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا گیا
کرنٹ لگے سے بھینس جاں بحق ہو گئی
موہڑہ چوہدریاں کا سپارک کرتا ٹرانسفارمر،انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
دیوار گرنے سے غریب گھرانے کی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
یوسی پنجگراں کلاں کے ملحقہ گاؤں کی داخلی سڑکیں زبوں حالی کا شکار
کلر سیداں شہر میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں موبائل فونز شاپ مجل کر خاکستر ہو گئی
فحاشی کے اڈے دوبارہ چالو ،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پرلگ گیا
تھانہ روات پولیس کا چھاپہ ،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

Category: کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ ‘ عید قریب آتے ہی بازاروں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا

the-raja-bazaar_353584
کہوٹہ(نمائندہ راول نیوز)کہوٹہ میں جوں جوں عید قریب آرہی ہے لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے جبکہ مہنگائی کا طوفان بھی ساتھ کھڑا ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ سخت پریشان ہیں نہ صرف اشیاء4 خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بلکہ ریڈی میڈ کپڑوں اور دوسرے کپڑوں جوتوں کی قیمتیں بھی دوگنی کر دی گئی ہیں اور درزیوں کی سلائی 600سے لے کر 800تک کر دی ہے کپڑے کی قیمت کم اور سلائی زیادہ۔اسی طرح ہر شعبے کے لوگ سبزی ،فروٹ ،دودھ، دہی والوں نے اس مقدس مہینے کے احترام کو نظرانداز کرتے ہوئے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے انتظامیہ بالکل بے بس نظر آتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے اربوں روپے کے فنڈزکے باوجود سستے بازاروں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا گلے سڑے پھل سبزیاں بازار سے بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں جبکہ آٹا ،چینی کے لیے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔جبکہ ملازمین آٹا اور چینی من پسند لوگوں میں تقسیم کرر ہے ہیں اور بعض دوکانداروں کو بھی دے رہے ہیں جو بعد میں مہنگے داموں فروخت کریں گے۔عوام علاقہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

کہوٹہ سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے 12سالہ بچہ جاں بحق

holy-family-hospital
کہوٹہ(نمائندہ راول نیوز)لاکھوں کی آبادی والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستتال سانپ کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے اور فوری ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے 12سالہ سمیع اللہ جان کی بازی ہار گیا عوام علاقہ کا شدید احتجاج۔اس سے قبل باولے کتوں اور سانپ کے کاٹنے سے درجنوں لوگ خالق حقیقی سے جاملے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یوسی مواڑہ کے رہائشی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رفعت کا 12سالہ بیٹے سمیع اللہ جس کو سانپ نے کاٹا اور اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئے۔جہاں پر ڈاکٹروں نے غفلت اور لاپرواہی کرتے ہوئے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہمارے پاس سانپ کاٹنے کی ویکسین نہ ہے اس کو راولپنڈی لے جائیں اور بغیر طبی امدا د اس کو ریفر کر دیا جہاں پہنچنے سے قبل ہی 12سالہ سمیع اللہ دم توڑ دیا۔ امیدوار برائے چیئرمین مواڑہ میجر(ر)عبدالرؤف راجہ اور دیگر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ،ایم پی اے راجہ محمد علی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ کاٹنے اور باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین فوری مہیا کی جائے اور اس کو ہر وقت دستیاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایس کہوٹہ اور دیگر عملے کی غفلت لاپرواہی کا فوری نوٹس لیا جائے اور آئے روز قیمتی جانوں کے ضیاء4 کو روکا جائے

پرچی جوا،ٹمبر مافیااور فحاشی کے اڈووں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے،اسرار عباسی

c-p-o-300x214کہوٹہ(نامہ نگار)منشیات فروش معاشرے کیلئے زہر ناسور ہیں ،منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،پرچی جوا،ٹمبر مافیااور فحاشی کے اڈووں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے،تھانہ کہوٹہ میں نفری کی کمی جلد پوری کر دی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسراسرار عباسی نے دفترڈی ایس پی کہوٹہ میں معززین علاقہ ،انجمن تاجران کے عہدیداران ،وکلاء اور صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے زہر ناسور ہے اور نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ،ہم سب کو مل کر آئندہ آنے والی نسلوں کو اس منشیات سے بچانا ہو گا ،انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو حکم دیا کہ فوری طور پرپرچی جواء،منشیات فروشوں ،ٹمبر مافیا اور فحاشی کے اڈووں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے،
شیخ خلیل الرحمن پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم تھانہ کہوٹہ میں نفری کی کمی کے حوالے سے سی پی او کو آگاہ کیا جس پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ نفری کی کمی کے مسائل سے دوچار ہیں ،انہوں نے کہوٹہ میں40مزید جوان بھیجنے کے احکامات صادر کئے، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے کہا کہ آئندہ ہر ماہ کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام پولیس افسران موجود ہوا کریں گے اور موقع پر ہی عوام کے مسائل کے حل کئے جائیں گے۔سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عامر خان کو ہدایت کی کہ آئندہ صحافیوں کو ساتھ رکھ کر ریڈ کیاجائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو معاشرے میں بہت سے جرائم پر قابوپایاجا سکتا ہے ۔

ٹہ سیورج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

news-1361651819-9343
کہوٹہ(بیورو رپورٹ)کہوٹہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی نکلے خشک۔17کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی سکیم 6سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی جبکہ سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی اچھی پرورش ہو رہی ہے۔ بلال مسجد مٹور روڈ اور دیگر علاقوں میں گرمی میں بدبو پھیلنے سے نماریوں اور شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔محکمہ ہیلتھ اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے سیوریج کے کروڑوں روپے چند گلیاں بنا کر خرد برد کر دیئے گئے جبکہ 6سال گزرنے کے باوجود 17کروڑ کے فنڈز سے تعمیر ہونے والا واٹر سپلائی بھی ادھوری پڑی ہے 80فیصد علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔پرانی واٹر سپلائی سے چند علاقوں کو تھوڑا بہت پانی ملتا ہے وہ بھی گندے نالے کا۔شہریوں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب عوامی نمائندوں ڈی سی او راولپنڈ ی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداہ راہ کروڑوں روپے خرد برد کرنے والے محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں اور ٹھیکداروں کے خلاف شفاف انکوائری کر کے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس منصوبے کو مکمل کر کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے اور شہر میں گندگی کے ڈھیر ختم کر کے سپرے کیا جائے۔

پہلے سے بنی یونین کونسلوں کو ختم کر کے نا انصافی کی گئی ‘سردار محمد مسعود

electionکہوٹہ(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنما نے الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی بندر بانٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت یونین کونسل کھلول کو یونین کونسل بیو ر میں ملادیا گیا جو کہ عوام علاقہ کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ سردار محمد مسعود نے کہا کہ علاقہ بھر میں اس کا شدید رد عمل پایا جاتا ہے۔بجائے یونین کونسلوں میں اضافہ کے پہلے سے بنی یونین کونسلوں کو ختم کر کے نا انصافی کی گئی ہے۔انہوں نے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اس کے علاوہ بھی دیگر تمام وارڈز اور یونین کونسلوں میں ووٹروں کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔کسی وارڈ میں چھ سو ووٹ اور کسی میں تین ہزار سے زائد ہیں۔انہوں نے موجودہ کی گئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر یونین کونسل کھلول کی الگ حیثیت کو بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام علاقہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملی بھگت سے حلقہ بندیاں نہ بنائیں جائیں بلکہ تما م سیاسی جماعتوں اور عوام علاقہ کو اعتماد میں لے کر اور مشاورت کر کے حلقہ بندیاں کی جائیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا

190451-ShahidkhaqanabbasiMinsiterpertroleun-1383133680-433-640x480
کہوٹہ(نمائندہ راول نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا۔ کہوٹہ شہر میں پٹرول کی شدید قلعت گذشتہ پانچ دنوں سے برقرار ہے۔ پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔ مسافر اور شہری ذلیل و خوار ہونے لگے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ سٹی اور گردو نواح میں ٹرانسپوروں ، شہریوں اور اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہوٹہ اور گردونواح میں گذشتہ 5دنوں سے پٹرول کا شدید بحران ہو گیا ہے۔ پٹرول کی کمی کی وجہ سے پٹرول پمپ پرگذشتہ پانچ دنوں سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں اور مریضوں کی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی04 ملزمان کو گرفتار

police
کہوٹہ (بیورو رپورٹ)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ19000/-روپے اور4 عدد موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص لنیسر ستیاں کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ کہوٹہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے04ملزمان شاہد،بلال،نعیم اختر اور عبداللہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ19000/-روپے،04عدد موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس تھانہ کہوٹہ کے محرر راجہ عابد کی فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

download
کہوٹہ(عمران ضمیر)پولیس تھانہ کہوٹہ کے محرر راجہ عابد کی فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار نمبردار ندیم رشید ، خالد پرویز، راجہ رضوان، محمد عمران، توقیر او ر دیگر شہریوں و معززین نے ایک تحریری بیان میں کیا شہریوں نے کہا ہے کہ محرر راجہ عابد انتہائی فرض شناس اور محنتی ہے ۔ راجہ عابد نے اپنے فرائض سے کبھی غفلت نہ برتی ہے۔ چند عناصر بے بنیاد پراپیگنڈا کے ذریعے راجہ عابد کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ راجہ عابد نے ہمیشہ خوش اخلاقی سے سائلین کی بات سنی ہے۔ شہریوں نے سی پی او راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فرض شناس اور ایماندار و محنتی TEAM imran kahutaآفیسر راجہ عابد محرر تھانہ کہوٹہ کو فوری طور پر ترقی دی جائے

کہوٹہ کلب لائن میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی جلی ہوئی نعش برآمد

kahuta
کہوٹہ(عمران ضمیر)کہوٹہ کلب لائن میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی جلی ہوئی نعش برآمد۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں واقع کہوٹہ کلب کے نزدیک محلہ کلب لائن نمبر2میں کچرے کے ڈھیر سے ایک نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ جس کے پاؤں جلے ہوئے تھے TEAM imran kahutaپولیس تھانہ کہوٹہ نے نومولود کی نعش قبضے میں لیکر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچا ئی۔

ہائی سکول کہوٹہ میں سیکورٹی کے اقدامات ترتیب نہ دیے جاسکے

SCHOOL
کہوٹہ(عمران ضمیر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی کے اقدامات ترتیب نہ دیے جاسکے ادارے کے پاس فنڈز کی کمی سینکڑوں طالبات اساتذہ اور ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہو گئے سکول کے ہیڈمینسڑز نے دو لاکھ روپے امداد کیلئے مخیر حضرات کو خطوط لکھ دیے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی سینر ہیڈمیسڑز نے کہوٹہ شہر کے معززین کے نام ایک تحریری خط میں درخواست کی ہے کہ ادارے میں فوری طور پر خاردار تاریں لگوانے ، دیواریں اونچی کروانا ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانا، بیرئیر لگوانا وغیرہ ان تمام کاموں کیلئے ادارے کا فنڈ ناکافی ہے۔ طالبات کو محفوظ رکھنے کیلئے مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ فوری طور پر تقریباً دو لاکھ روپے کی مالی مدد کر کے اسکو ممکن بنائیں۔ طالبات، اساتذہ اور انکے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے TEAM imran kahutaاعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر ادارے میں سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔

کہوٹہ میں عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Kahuta Photo 1 (1)
کہوٹہ(عمران ضمیر)کہوٹہ میں عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر سیکورٹی ، ٹریفک اور صفائی سمیت تمام انتظامات انتہائی بہترین ترتیب دےئے گئے تھے۔ جبکہ ٹریفک وارڈنز کہوٹہ کا عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود رہا۔ پورے شہر کو بینروں ،جھنڈیوں اور قمقموں سے سجھایا گیا تھا ۔عید میلاد النبی کا سب سے بڑا جلوس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن (ر) بلال ہاشم۔ ٹی ایم او کہوٹہ حاجی محمد صدیق، صدر انجمن تاجران و صدرمیلاد کمیٹی حاجی راجہ جہان عالم ،راجہ وحید احمد صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ، صدر انجمن فدایان رسول ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ایس ایچ او کہوٹہ اشتیاق مسعود چیمہ ،شیخ محمود ،مولانا ادریس ہاشمی خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ ، پروفیسر حافظ مولانا عبد الصبور، قاضی اخلاق احمد سابق سٹی ناظم کہوٹہ کے علاوہ دیگر نے کی ۔مرکزی جلوس تحصیل چوک،مین بازار، قدیر بازار، پنجاڑ روڈ، گودام روڈ، سخی سبزواری روڈ اور سول ہسپتال کہوٹہ روڈ سے ہوتا ہوا آخر میں مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں تحصیل بھر کی میلاد کمیٹیوں نے بھرپور شرکت کی ۔مرکزی جامع مسجد میں علماء کرام نے 12ربیع الاول کے حوالے سے تقاریر بھی کیں اور کہا کہ حضور ﷺکی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ہر طرف روشنی ہی روشنی ہوگئی ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔ بعد ازاں تمام میلاد کمیٹیوں کو ایوارڈ دیئے گئے جبکہ بذریعہ قرعہ اندازی ملک اشتیاق کو عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ۔آخر میں پاکستان کی سلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر جلوس کے تمام راستوں کی نگرانی ایس ایچ او کہوٹہ اشتیاق مسعود چیمہ، ٹی ایم او کہوٹہ حاجی محمد صدیق، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ ،چیف آفیسر کہوٹہ سردار آمین ثاقب، ٹی او آر کہوٹہ سید مظہر عباس کاظمی، انچارج ٹریفک وارڈن ملک جہانگیر نے کی ۔

کہوٹہ تحصیل بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شدت اختیار کر گئی

load shading
کہوٹہ(عمران ضمیر)کہوٹہ تحصیل بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شدت اختیار کر گئی۔ دن بھر مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رہنے سے کاروبار ٹھپ ہو گئے جبکہ عوام ذلیل و خوار ہونے لگے۔ محکمہ واپڈا گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کا فون مسلسل مصروف۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں گذشتہ روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ صبح 10بجے بجلی بند کر کے دن کو اڑھائی بجے ساڑھے چار گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ ڈیڑھ گھنٹے کے بعد شام 4بجے سے لیکر رات 7بجے تک بجلی مسلسل3گھنٹے بند رہی جبکہ اسکے علاوہ وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی گھنٹوں گھنٹوں جاری رہی۔ شہریوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام اور وفاقی وزیر بجلی سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے انتخابات راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ نے بلا مقابلہ منتخب

kahuta
کہوٹہ(عمران ضمیر)بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2015 نے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ میں بلا مقابلہ شاندار کامیابی پر گروپ کے سربراہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کا اظہار مسرت اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد۔ نومنتخب عہدیداران میں راجہ شفقت محبوب صدر، راجہ تنویر حسین نائب صدر، زاہد اختر ستی جنرل سیکرٹری اور چوہدری عتیق افتخار جوائنٹ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ مخالف گروپ کے کسی امیدوار نے کاغذات تک وصول نہ کیے۔ تمام منتخب عہدیداران کا تعلق راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ سے ہے۔ تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2015 مورخہ 10جنوری 2015کو ہونا تھے۔ جس کیلئے الیکشن بورڈ کا چےئرمین چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ کو بنایا گیا۔ جبکہ الیکشن بورڈ کے ممبران میں ندیم ستی ایڈووکیٹ اور سردار نزاکت ایڈووکیٹ شامل تھے۔ اس موقع پر گروپ کے سربراہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دی اور کہا کہ نومنتخب عہدیداران پر جس طرح پوری بار نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو وہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر راجہ سعید گروپ کے وکلاء ملک کرامت حسین ایڈووکیٹ ، ذوالفقار حسین کیانی ایڈووکیٹ، سردار سلطان محمود ایڈووکیٹ، سردار فدا حسین ایڈووکیٹ، راجہ محمد خورشید ایڈووکیٹ، سردار نصیر ایڈووکیٹ، راجہ عمران ایڈووکیٹ، سردار عمران ایڈووکیٹ، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، سرفراز قریشی ایڈووکیٹ، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، راجہ خورشید احمد ایڈووکیٹ، عثمان صادق ایڈووکیٹ، امجد رشید عباسی ایڈووکیٹ، اعجاز عباسی ایڈووکیٹ، نوید اقبال عباسی ایڈووکیٹ، راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ اور دیگر ممبران نے راجہ سعید گروپ کی کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کیا اور تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں عوام لٹنے لگے

kahutaکہوٹہ(عمران ضمیر )کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں عوام لٹنے لگے۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے جھگڑے معمول بن گئے۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ٹرانسپوٹروں نے کرائے کم کرنے سے انکار کر دیا کہوٹہ تا سواں 33کلو میٹر کا کرایہ بدستور55روپے لیا جا رہا ہے۔ کہوٹہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ گرلز ہائی سکول کہوٹہ تا تھانہ کہوٹہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ بس سٹینڈ کہوٹہ میں مسافروں کیلئے باتھ روم اور پانی کی سہولت تک نہ ہے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں موجودہ دور میں عوام اور بالخصوص مسافروں کے لئے کوئی سہولت نہ ہے اوور لوڈنگ کی وجہ سے 18مسافروں کی جگہ 24اور 25مسافر گاڑیوں میں بٹھائے جا رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم کرنے سے انکار کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں متعدد بار سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے رابطہ کیا گیا۔ تو انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف کرائے کم کیے جائیں بلکہ کرائے کم کر کے نمایاں جگہ پر چوراہوں اور اڈوں میں آویزاں کئے جائیں۔

عالم اسلام اظہر اسلام کی پھانسی رکوانے کیلئے اپنی اپنی کوششیں کریں،جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ

jamat islami
کہوٹہ(عمران ضمیر )عالم اسلام اور حکومت پاکستان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہر اسلام کی پھانسی رکوانے کیلئے اپنی اپنی کوششیں کریں۔ بے گناہ افراد کو سزائیں دی جا رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے رہنما ؤں سردار محمد مسعود، ملک عبدالرؤف، ملک عبدالخالق، ملک محمد سعید، ملک محمد شوکت المعروف ملک مان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے من گھڑت اور پاکستان کی حمایت کے جرم میں پھانسی کی سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔ حکومت پاکستان اور تمام اسلامی ممالک جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہر اسلام کی پھانسی کی سزا رکوانے کیلئے بنگلہ دیشی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں بے گناہ لوگوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں۔ جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

سیوریج اور واٹر سپلائی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غبن ناقابل برداشت ہے، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ

watar suply
کہوٹہ(عمران ضمیر )صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غبن ناقابل برداشت ہے۔شہریوں کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔مسلم لیگ ن کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے۔ کہوٹہ شہر کی 60ہزار آبادی 15کروڑ کی گرانٹ خرچ ہونے کے باوجود موجودہ دور میں گندے نالے کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ شہریوں کو بغیر فلٹریشن کے مضرصحت اور گٹروں کا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کہوٹہ شہر کی 75فیصد سے زائد آبادی پانی کی سہولت سے بالکل محروم ہے۔ سیوریج اور واٹرسپلائی کی مد میں حکومت پنجاب نے پانچ سال قبل کہوٹہ شہر کیلئے میگا پراجیکٹ منظور کرتے ہوئے 17کروڑ کی گرانٹ ریلیز کی۔ محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے سیوریج کی مد میں کروڑوں روپوں کی گرانٹ کرپشن اور غبن کا شکار ہو گئی۔ جبکہ واٹر سپلائی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر کے انتہائی ناقص کوالٹی کی موٹریں مہنگے داموں خریدی گئیں۔ تفصیل کے مطابق موجودہ دور میں بھی کہوٹہ شہر کی دونوں یونین کونسل اربن شمالی I، اربن جنوبیII کے ہزاروں شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ گٹروں کا گندہ پانی اور انتہائی مضرصحت پانی سپلائی ہونے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ ہمارے محلوں دھپری، نئی آبادی، گلشن رضاکالونی، محلہ نوتو، پلنگڑی، بحریہ کالونی، چھنی، ادوالہ، گرڈاسٹیشن، ٹنگی، محلہ سخی سبزواری اور گردو نواح کے شہری علاقوں میں پانی کا نام و نشان تک نہ ہے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 12کروڑ سے زائد گرانٹ واٹر سپلائی کی مد میں حکومت پنجاب محکمہ پبلک ہیلتھ کے زریعے جاری کر چکی ہے سیوریج کیلئے دو کروڑ سے زائد کے فنڈز بھی حکومت نے جاری کئے مگر کہوٹہ شہر میں سیوریج نام کی کسی شے کا وجود نہ ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گٹروں اور نالوں کا پانی گلیوں سڑکوں میں آنے سے نہ صرف چلنے میں دشواری بلکہ بدبو اور تعفن سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سیوریج کے کروڑوں روپے کے فنڈز میں کرپشن اور غبن کرنے پر فل فور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اتنے بڑے پیمانے پر کہوٹہ شہر میں کرپشن اور غبن کی وجہ سے نہ صرف شہری متاثر ہو رہے ہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے TEAM imran kahutaہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور غبن کے خلاف جلد شہریوں کی میٹنگ بلا کر اس معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے گی۔

تحصیل کہوٹہ کا علاقہ نارہ مٹور جدید دور میں سہولیات اور ضروریات سے محروم ہے

images
کہوٹہ(عمران ضمیر )تحصیل کہوٹہ کا علاقہ نارہ مٹور جدید دور میں سہولیات اور ضروریات سے محروم ہے۔ گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہونے لگی۔ جبکہ صحت کی سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو کہوٹہ اور راولپنڈی کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق نارہ کے رہائشیوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل کہوٹہ کا علاقہ نارہ جو کہ پانچ یونین کونسلوں کا مرکزی مقام بھی ہے۔ مگر افسوس بنیادی سہولتیں تک عوام کو دستیاب نہ ہیں۔ علاقہ میں طالبات کیلئے گرلز کالج کا قیام اشد ضروری ہے۔ جبکہ نارہ کے مختلف دیہات اور ملحقہ گاؤں میں پانی کی کمی کیلئے واٹر سپلائی سکیمز کا منظور ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ موجودہ دور میں خواتین سروں پر برتن اٹھائے میلوں سفر طے کر کے پانی اپنے گھروں کو لاتی ہیں اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

پوری قوم متحد ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں،راجہ محمد صدیق

Kahuta Photo 01
کہوٹہ(عمران ضمیر )پوری قوم متحد ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اس وقت سیاست دان 18کروڑ عوام اور مسلح افواج ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنا دیے جائیں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے جو جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔میاں نواز شریف نے بڑے حوصلے اور صبر سے اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کی تنقید کو بھی برداشت کیا بہت جلد دہشت گردی سے نمٹنے کے بعد پاکستانی معیشیت کی بہتری کے لیے کام شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ایم ایل اے حلقہ جموں 6راجہ محمد صدیق نے کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر مسلم لیگی عہدیداران اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل کہوٹہ کے صدر قاضی عبد القیوم چیف آرگنائزیشن قاضی شبیر خان، پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ گلشن ضمیر، سینیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ، جنرل سیکرٹری کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی ، نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر، محمد اشرف کیانی، ارسلان کیانی بھی موجود تھے ۔راجہ محمد صدیق نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستانی قوم متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں وہ وقت GK TEAM imran kahutaآگیا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنایا جائے

ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایراکرنل تبسم عزیز جنجوعہ کے والد حاجی راجہ عزیز اکبر انتقال کر گئے

janaza
کہوٹہ(عمران ضمیر )ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایراکرنل تبسم عزیز جنجوعہ کے والد حاجی راجہ عزیز اکبر انتقال کر گئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان سخی سبزواری دربار میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں منیجنگ ڈائریکٹر فوجی سیمنٹ جنرل سردار محمد علی خان ، ڈپٹی چےئرمین ایرا میجر جنرل عظیم آصف ، سابق سینئر وزیر صوبہ خیبر پختون خواہ شجاحت علی خان، سابق ضلع ناظم سوات جمال ناصر خان اور دیگر سابق ناظمین، نائب ناظمین ، شہریوں ، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دُعائے قل آج مورخہ28دسمبر بروز اتوار بوقت 11:30بجے دن مرحوم کی رہائشگاہ محلہ راجگان کہوٹہ شہر میں ہو گی۔

کرپشن اور اقرباء پروری ، افسران نے محکمہ ہیلتھ کو تباہ کر دیا

KAHUTA
کہوٹہ(عمران ضمیر )کرپشن اور اقرباء پروری ، افسران نے محکمہ ہیلتھ کو تباہ کر دیا۔ 10سالوں سے تعینات کرپٹ افسران کو معطل کر کے انکوائری کی جائے۔ سردار محمد مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ ہیلتھ ضلع راولپنڈی میں عرصہ دس سال سے تعینات افسران نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دےئے۔ اقربا پروری اور لوٹ مار سے محکمہ ہیلتھ کا بیڑا غرق کر دیا۔ اور سونے پہ سہاگہ کرپشن کے کیس میں ملوث افسران کو محکمے نے مزید ترقیاں دے کر مزید لوٹ مار کیلئے کھلی چھٹی دے دی۔ 8سال سے ڈی ایچ او رہنے والے خالد رندھاوا کو ای ڈی او ہیلتھ بنا دیا گیا۔ ان پوسٹوں پر ان افسران کی جگہ نئے فرض شناس ،ایماندار، دیانتدار افسر تعینات کیے جائیں۔ جبکہ ان کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کی جائے۔ اور ان کرپٹ افسران کے بجائے اچھی شہرت والے افسران تعینات کریں۔ تاکہ محکمہ ہیلتھ کو بچایا جا سکے۔ انکے دور میں سات تحصیلوں کے ٹی ایچ کیو کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے۔ غریبوں کو ادویات اور سہولیات دینے کے بجائے خود لوٹ مار کرتے رہے۔ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے رہنما سردار محمد مسعود نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا اس موقع پر راجہ خاور جنجوعہ ، اشرف کیانی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ سردار محمد مسعود نے کہا کہ ابھی بھی ان افسران کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں جو زیر سماعت ہیں۔ پورے محکمہ TEAM imran kahutaہیلتھ کو انہوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان کا پورا نیٹ ورک ہے۔ اس کو توڑا جائے نہ کہ انکی سیاسی پشت پناہی کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم کا گرینڈ آپریشن

lpg gas
کہوٹہ(عمران ضمیر )اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم کا گرینڈ آپریشن ۔ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پر 25ہزار روپے جرمانہ اور 6دکانداروں کو چالان کیا۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گا۔ لوٹ مار کرنے والے سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا۔ اور اچانک چھاپے مارے۔ اس موقع پر مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پر دکانداروں محمد ماجد ، یا سر محمود، خضر محمود اور محمد عثمان وغیرہ کو موقع پر 25ہزار روپے نقد جرمانہ کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کہوٹہ کے شہری جمع ہو گئے۔ اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہا کہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں کو ہر گز معاف نہ کیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر  TEAM imran kahutaنہ صرف چالان و جرمانے ہونگے بلکہ خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

کہوٹہ کے ٹرانسپورٹروں کا انتظامیہ کی ملی بھگت سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

images
کہوٹہ(عمران ضمیر )کہوٹہ کے ٹرانسپورٹروں کا انتظامیہ کی ملی بھگت سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر کرائے کم کرنے کے بجائے بڑھا دےئے گئے۔ کہوٹہ تا سواں 50روپے کے بجائے کرایہ 55روپے کر دیا گیا۔ جبکہ مضافاتی علاقوں نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ، مٹور، نارہ اور بیور سمیت دیگر دیہاتوں کے بااثر ٹرانسپورٹ مالکان نے ازخود کرائے بڑھا لےئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کہوٹہ تا سواں کرایہ نامہ جاری اور عمل درآمد نہ کرا سکے۔ اوور لوڈنگ کی وجہ سے 18سواریوں کی جگہ 26 اور اس سے زائد سواریاں سرعام دیدہ دلیری سے بٹھائی جا رہی ہیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ تا سواں اور کہوٹہ سے مضافاتی علاقوں نارہ، مٹور، بیور، ہوتھلہ، کھڈیوٹ، کلر سیداں، پنجاڑ، نڑھ اور دیگر دیہات کو جانے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور توں تکرار اور گالم گلوچ معمول بن چکا ہے۔ اگر کوئی مسافر زائد کرایہ دینے سے انکار کر ے تو انہیں زبردستی گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے۔ کہوٹہ کے شہری اور معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی او راولپنڈی اور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سمیت صدر ٹرانسپورٹ یونین تحصیل کہوٹہ راجہ سعید سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ مسافروں کوذلیل و خوار ہونے سے بچایا جائے۔ اور کہوٹہ تا سواں سمیت مضافاتی علاقوں کے TEAM imran kahutaکرائے نامے کو نہ صرف پبلک سروس ٹرانسپورٹ بلکہ مختلف چوراہوں اور اڈے پر واضح طور پر نمایاں کیا جائے۔

کہو ٹہ‘ محلہ چھنی ‘شادی والے گھر چوری کی واردات‘60لا کھ کے زیورات چوری

کہوٹہ: (نامہ نگار) کہو ٹہ کے عوام چو رو ں اور ڈا کو ؤ ں کے رحم و کر م پر۔کہو ٹہ محلہ چھنی اعوان میں 60لا کھ کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔60تو لے سو نا اور 8لا کھ نقد ی چو ر دروا زے کے کنڈے کا ٹ کر لے اڑے۔ تھا نہ کہو ٹہ خا مو ش تما شا ئی کا کر دا ر ادا کر نے لگا تفصیلا ت کے KAHUTAمطا بق ملک محمد بشا رت ولد ملک صا دق سا کن چھنی اعوان نے تھا نہ کہو ٹہ میں درخوا ست دیتے ہو ئے کہا کہ اسرار احمد کی شادی پر تمام اہل عیا ل گئے ہو ئے تھے کہ 10.30را ت جب ہم گھر وا پس آئے تو میرے گھر کا چھو ٹا دروا زہ کھلا تھااور گھر کے اندر وا لے دروا زے کی جا لی کٹی ہو تھی اور گھر کے رہا ئشی کمرو ں کے دروا زے کھلے ہو ئے تھے اور سا ما ن بکھرا پڑا تھا پڑتا ل کر نے پر بیڈرو م کی الما ری کھلی تھی جس سے 12عدد چو ڑیا ں طلا ئی تقر یبا با رہ تو لے ایک عدد کنگن طلائی چا ر تو لے ایک عدد طلا ئی بر یسلٹ پا نچ دو عد طلا ئی ہا ر سیٹ تقر یبا سو لہ تو لے۔چو دہ عدد انگو ٹھیا ں طلا ئی تقر یبا چا ر تو لے نقدی رقم آٹھ لا کھ ایک عدد راؤ و سنہری کلر اور سٹور سے سے دو عدد ہا ر سیٹ طلا ئی سو لہ تو لے چو ری ہو نا پا ئے گئے نا معلو م چو رو ں نے میر ی تقر یبا 60لا کھ کی چو ری کی ہے جس پر تھا نہ کہو ٹہ نے نا معلو م چو رو ں کے خلا ف زیر دفعہ 457.380پ ت کے تحت در ج کر کے چو رو ں کی تلا ش شرو ع کر دی اس قبل بھی در جنو ں چو ریا ں ڈکیتیا ں ہو چکی ہیں مگر تھا نہ کہو ٹہ نہ آج تک چو رو ں کو پکڑنے کی زحمت نہ کی۔ یاد رہے کہ سابقہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چویدری الیاس گجر کے تبادلہ کے بعد تحصیل کہوٹہ میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں۔ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی میں 8گھروں کے تالے کنڈے توڑ کر چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات بھی لے اڑے ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ تا حال کوئی چور گرفتار نہ کر سکی ہے جسکی وجہ سے شہری و تاجر سخت خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔ عوا می حلقو ں نے سخت تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اعلی حکا م سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

کہوٹہ‘گیس لیکیج سے دھماکہ‘ والدہ اور 5 بچے شدید زخمی ہوگئے

کہوٹہ۔ ٹرانسپورٹروں کا انتظامیہ کی ملی بھگت سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔

images
کہوٹہ کے ٹرانسپورٹروں کا انتظامیہ کی ملی بھگت سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر کرائے کم کرنے کے بجائے بڑھا دےئے گئے۔ کہوٹہ تا سواں 50روپے کے بجائے کرایہ 55روپے کر دیا گیا۔ جبکہ مضافاتی علاقوں نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ، مٹور، نارہ اور بیور سمیت دیگر دیہاتوں کے بااثر ٹرانسپورٹ مالکان نے ازخود کرائے بڑھا لےئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کہوٹہ تا سواں کرایہ نامہ جاری اور عمل درآمد نہ کرا سکے۔ اوور لوڈنگ کی وجہ سے 18سواریوں کی جگہ 26 اور اس سے زائد سواریاں سرعام دیدہ دلیری سے بٹھائی جا رہی ہیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ تا سواں اور کہوٹہ سے مضافاتی علاقوں نارہ، مٹور، بیور، ہوتھلہ، کھڈیوٹ، کلر سیداں، پنجاڑ، نڑھ اور دیگر دیہات کو جانے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور توں تکرار اور گالم گلوچ معمول بن چکا ہے۔ اگر کوئی مسافر زائد کرایہ دینے سے انکار کر ے تو انہیں زبردستی گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے۔ کہوٹہ کے شہری اور معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی او راولپنڈی اور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سمیت صدر ٹرانسپورٹ یونین تحصیل کہوٹہ راجہ سعید سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ مسافروں کوذلیل و خوار ہونے سے بچایا جائے۔ اور کہوٹہ تا سواں سمیت مضافاتی علاقوں کے کرائے نامے کو نہ صرف پبلک سروس ٹرانسپورٹ بلکہ مختلف چوراہوں اور اڈے پر واضح طور پر نمایاں کیا جائے

error: