گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Category: گردونواح کی خبریں

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی


راولپنڈی (نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے05لیٹر کھلی شراب ، 03عدد پستول 30بور معہ11روند، 02عدد خنجر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے شکیل سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند، تھانہ کہوٹہ پولیس نے 01عدد پستول 30بور معہ05روند، عبدالقدیر سے01عدد پستول 30بور معہ05روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وسیم سے 01عددخنجر ،نور دین سے 01عدد خنجر ، تھانہ گوجر خان پولیس نے عرفات سے 05لیٹر کھلی شر اب جبکہ کرایہ دار ی آرڈینس کی خلاف ور زی کرنے پر تھانہ مری پولیس نے شیر علی ،تعصیل اورکامران بشیر کے خلاف خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

تحصیل گوجرخان کی ترقی کا ادھورا ایجنڈا مکمل کروں گا، راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے58سے امیدوار راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عوام اہلیت کی بنیاد پر اپنے امیدواروں کا انتخاب عمل میں لائیں گے ،جس طرح ہم نے اپنے سابق دور میں عوام کی مثالی خدمت کی اہلیان تحصیل گوجرخان کی لا تعداد محرومیاں ختم ہوئیں مگر ابھی بہت سارا کام باقی ہے تحصیل گوجرخان کی ترقی کا ادھورا ایجنڈا مکمل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اہل امیدواروں کو اسمبلی میں بھیجیں تاکہ ان کی نمائندگی کا حق ادا ہو اور ان کے بنیادی مسائل کا خاتمہ ہو سکے ،وہ گزشتہ روز راماں موڑ کے قریب ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی9سے امیدوار چوہدری سرفراز خان نے بھی خطاب کیا اور انتخابات2018کو عوام کے لئے ایک بہترین موقع قرار دیا

عوام پی پی پی کو مسترد کر چکے ہیں،چو ہدری محمد عظیم


دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ا میدوار برائے حلقہ این اے 58چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ عوام پی پی پی کو مسترد کر چکے ہیں کہ اب کسی کو شک نہیں رہنا چا ہیے کہ گو جر خان میں عمران خان بھا ری اکثریت سے کا میاب ہو ں گے انتخا بات میں کرپشن کے پیسے کی سیل لگی ہو ئی ہے پا نی طرح پیسہ بہا نے والوں کو حساب دینا پڑے گا اور انہیں معلوم ہو نا چاہیے کہ ووٹ کی خرید و فروخت جرم ہے ملک وقوم کی دولت لو ٹنے والوں کو دو سروں پر الزام لگا نے سے پہلے اپنے گر یبان میں جھا نکنا چاہیے طویل عرصہ سے بلدیاتی سیاست کر رہا ہو ں ، سیاسی غلطیاں ہم سے بھی ہو ئی ہو نگی مگر الحمد اللہ ہم نے کر پشن نہیں کی گو جر خان کا نام نہیں ڈبو یا ،عوام کی کمائی نہیں لو ٹی وہ گزشتہ روز میانہ پھمبل میں چوہدری شمس تبریز کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں بڑوں کا احتساب شروع ہوا ورنہ ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ پا کستان میں غریب کو پکڑا جا تا ہے بڑوں کو کوئی پو چھتا ہی نہیں ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ عمران خان کی صورت میں بہتر ین لیڈر عطا کیاانہوں نے کہا کہ اہلیان پھمبل نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی کے لیے پر امید ہیں اور اس سلسلے میں پارٹی امیدواروں کیکامیابی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر میانہ پھمبل کی سرکردہ برادریوں کی اہم شخصیات نے پی ٹی آئی کے امیدوارو ں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا جب کہ موہڑہ پھل سے چوہدری شبیر ،صوبیدار(ر) محمد منیر نے بھی چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کی حمایت کا اعلان کیا جلسہ عام سے سابق چیئرمین یونین کونسل راماں چوہدری سجاد حسین،محمد یوسف ،محمد اشفاق انجم،چوہدری شمس تبریز،وقار احمد نے بھی خطاب کیا

تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ کرونگا، محمد آکاش بھٹی 


گو جر خان(نامہ نگار) قومی اسمبلی NA-58 سے آ زاد امیدوار محمد آکاش بھٹی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے ویژن کے ساتھ سیاست میںآیا ہوں تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ کرونگا ۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے جی ٹی روڈ گوجرخان پر الیکشن آفس میں عمائدین علاقہ،یوتھ ونگ اورطلبہ تنظیموں کے ممبران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی سے معاشی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے سابق حکومتوں کی ناقص پا لیسیوں اور عدم توجہ کی وجہ سے تحصیل گوجرخان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں گے ۔

را جہ پرویز اشرف کا میاب ہو کر گو جر خان کی ترقی کا سفر شروع کریں گے، را جہ جا وید اشرف


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی گو جر خان کے سر پرست اعلی را جہ جا وید اشرف نے سابق وزیر اعظم اور حلقہ این اے 58سے پی پی پی کے امیدوار برائے قو می اسمبلی را جہ پر ویز اشرف اور امیدوار برا ئے صو بائی اسمبلی را جہ خرم پر ویز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں گلیانہ میں کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 17جو لائی کو گو جر خان کے عوام اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا بھر پور استقبال کریں گے اور ثابت کریں گے کہ گو جر خان منی لا ڑکانہ ہے اس موقع پر یو نین کو نسل گلیانہ میاں عامر الرحمان اور 9کو نسلر بھی مو جود تھے جنہوں نے چند یوم قبل را جہ پر ویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا ہے را جہ جا وید اشرف نے کہا کہ عوام جس طرح را جہ پر ویز اشرف کی پذیرائی کر رہے ہیں اس سے واضح پیغام ملتا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ نا اہل ممبران اسمبلی نے ہمارے قیمتی پا نچ سال ضائع کر دئے را جہ پرویز اشرف کا میاب ہو کر ایک بار پھر گو جر خان کی ترقی کا سفر شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیت کو اسمبلی کے فرنٹ بنچوں پر بیٹھیں گے اور اگر کو لیشن حکو مت کا مر حلہ آیا تو پرویز اشرف ایک بار پھر وزیر اعظم پا کستان ہو ں گے اس موقع پر چئیرمین میاں عامر الرحمان نے کہا کہ صرف گلیانہ میں ہی نہیں تحصیل بھر میں پرویز اشرف کا طو طی بول رہا ہے لوگ پو چھتے ہیں کہ پرویز اشرف انتخابی دوڑ میں کس طر ح اتنا آگے نکل گیا تو میں کہتا ہو ں کہ وہی واحد امیدوار ہے جو گو جر خان کا ایم این اے سجتا ہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں گو جر خان کے لیے فنڈز مختص کرا نا اسکے بائیں ہا تھ کا کام ہے گذشتہ پا نچ بر سوں میں ا کو ئی عہدہ نہ ہو نے کے با وجود انہوں نے لو گوں کے ایم این اے سے زیادہ ذاتی اور انفرادی کا م کر وائے ہیں۔ انکی کا میابی نو شتہ دیوار ہے ۔ دریں اثنا ڈھوک حیات علی گوجرخان کی مذہبی و روحانی شخصیت آغا نور خان نے س را جہ پرویز اشرف کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا جس میں خاور بٹ، غلام نبی خان، لالہ خان، شاہد خان شاہی، علی شاہ، عزیز خان جدون، محمد خان، مجاہد خان، رحمت خان نے راجہ پرویز اشرف کے با رے میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور تحصیل گوجرخان کے عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔

تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ کرونگا،محمد آکاش بھٹی 


گو جر خان(نامہ نگار)قومی اسمبلی NA-58 سے آ زاد امیدوار محمد آکاش بھٹی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے ویژن کے ساتھ سیاست میںآیا ہوں تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ کرونگا ۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے جی ٹی روڈ گوجرخان پر الیکشن آفس میں عمائدین علاقہ،یوتھ ونگ اورطلبہ تنظیموں کے ممبران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی سے معاشی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے سابق حکومتوں کی ناقص پا لیسیوں اور عدم توجہ کی وجہ سے تحصیل گوجرخان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں گے ۔

تحصیل گوجرخان کے عوام کی ترقی کے خواب کو پورا کرنا میرا مشن ہے،راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے پاکستانی سیاست سے سب سے بڑے منصب وزرات عظمیٰ سے نوازا میری خواہش ہے کہ بحیثت وفاقی وزیر اور بحیثت وزیر اعظم پاکستان حلقہ عوام کے لیے جو کام میں نے شروع کیے تھے ان کی تکمیل کر لوں عوام گزشتہ30سالوں سے مجھے جس محبت سے نواز رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی میں اس محبت کا حق ادا کرنا چاہتا ہوں سیاست اور کرسی میرے لیے کسی اہمیت کے حامل نہیں صرف اور صرف تحصیل گوجرخان کے عوام کی ترقی کے خواب کو پورا کرنا میرا مشن ہے حلقہ عوام میرا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے غربی گوجرخان کے طوفانی دورہ کے موقع پرمیانہ،موہڑہ،نڑالی،تراٹی،ڈھونگ،داتا بھٹ اور یوسی سیدمیں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پریونین کونسل سید سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب چئیرمین یونین کونسل سید ،سید علی اشعر رضا کاظمی، وائس چیئرمین چوہدری افسرنے 5 کونسلرز سمیت ،تراٹی میں سابق کونسلر راجہ منیر اکبر نے اپنے گروپ سمیت اور ڈھونگ،چوہدری پرویز مرحوم کے گروپ چوہدری اعظم،چوہدری احمد نواز،عبدالغفور چوہدری،حافظ زاہدنے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کردیااس موقع پر راجہ عرفان عزیز،راجہ شہباز،راجہ طاہر اقبال،راجہ زاہد اقبال،سابق ناظم ماسٹر اکبر بھی موجود تھے ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرے لیے انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ میں نے گو جر خان کی تعمیر و ترقی کے لیے جو منصو بے شروع کئے تھے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور گو جر خان کے پانچ سال ضائع ہو گئے میں منتخب ہو کر ان پر دو بارہ کام شروع کر نے کا خوا ہاں ہو ں،بطور وزیر اعظم پاکستان گوجرخان میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام کروائے اور گوجرخان کے عوام کو بجلی، پانی، گیس ،گلیاں اور سڑکیں تعمیر کروائیں

ہماری جماعت رجسٹرڈ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ، ملک صفدر اعوان


گو جر خان(نامہ نگار)متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے چئیرمین ملک صفدر اعوان نے حلقہ پی پی8 سے اپنی جماعت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم شہزاد کے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت رجسٹرڈ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور کل 40امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے اکثریت کی پوزیشن بہتر ہے اور جیتنے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان سے ہم نے خرم شہزاد کو میدان میں اتارا ہے جو دیانتدار حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے صفدر اعوان نے کہا کہ ایک آزاد وطن کے قیام سے لے کر ملک کی سالمیت کے تحفظ تک علماء ومشائخ نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے تحریک ختم نبوت کے دوران علماء ومشائخ کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے متحدہ علماء ومشائخ کونسل کے نامزد امیدوار خرم شہزاد نے کہا کہ میں گوجرخان کا بیٹا ہوں اور اس لئے میدان میں آیا ہوں کہ گوجرخان کے عوام کے پاس ایک بہترین چوائس ہو دیگر سیاسی و دینی جماعتوں کے لوگ سب آزمائے ہوئے ہیں اس موقع پر متعدد نمایاں شخصیات نے خرم شہزاد کی حمایت کا اعلان کیا اور متحدہ علماء مشائخ کونسل کے انتخا بی نشان جنگی طیارے کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کا اعلان کیا

موٹرسائیکل حادثہ، ایک شخص جاں بحق

22
دولتالہ(نامہ نگار) سکھو گوجرخان روڈ مغل کالونی کے مقام پر موٹرسائیکل حادثہ، ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی، جاں بحق ہونے والا مدثر موہڑہ گجراں کا رہائشی تھا اور گوجرخان میں انٹرنیٹ کی دکان کرتا تھا، جبکہ یوسی کرنب الیاس کی لیڈی کونسلر شبانہ کا خاوند اظہر اور ایک اور شخص شدید زخمی۔

گو جر خان میں کرپشن کا پیسہ ہما رے خلاف استعمال ہو رہا ہے،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان(نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہNA58 سے پی ٹی آئی کے چو ہدری محمد عظیم اورپی پی 8سے نامزد امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی نظر آتی شکست کو نواز شریف کے استقبال کے پیچھے چھپا نے کی کو شش کر رہی ہے سزا ہو نے کے بعد غیر ملک میں بیٹھ کر اداروں پر تنقید اپنی کرپشن پر پر دہ ڈا لنے کی کو شش ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو سی کو نتریلہ چک را جگان میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا میٹنگ سے را جہ عبد الغفور کیانی،چو ہدری محمد سلیم اور علا ؤ الدین قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ اس مو قع پر راجہ عابد،راجہ محمد عباس،حاجی غفور رحیم،راجہ احتشا م نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔ چو ہدری عظیم نے کہا کہ ن لیگ والے خود پکڑ دھکڑ کی افواہیں پھیلا کے رو پوش ہو نے کے چکر میں ہیں۔ن لیگ ایم بڑے استقبال کا اعلان کر کے پھنس گئی ہے انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں کرپشن کا پیسہ ہما رے خلاف استعمال ہو رہا ہے مگر عوام کا ٹھاٹھیں ما رتا ہوا سمندر انکی یہ کو ششیں نا کام بنا دے گا جا وید کو ثر نے کہا کہ ہم عمران خان کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جس نے کرپشن کے خلاف تا ریخی جدو جہد کی ہمارے مخالفین زرداری اور نواز شریف کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے گذشتہ دس سالوں میں غریبوں کا خون تک چو س لیا ۔مگر اب عوام ان سے ایک ایک پا ئی کا حساب لیں گے 25جو لا ئی احتساب کا دن ہے عوام ان پر گہری نظر رکھیں کہیں کو ئی بھاگ نہ پا ئے ۔

را جہ پر ویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،را جہ محمدبشارت 


گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے سابق وائس چئیرمین را جہ محمدبشارت نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 58سے پی پی پی کے امیدوار را جہ پر ویز اشرف کے پاس اتنے ووٹ ہیں کہ ان سے سنبھالے نہیں جا رہے انتخابی مہم میں را جہ پر ویز اشرف، انکے بھائی را جہ جا وید اشرف اور خرم پرویز حصہ لے رہے ہیں اور 24گھنٹوں میں سے 20گھنٹے عوام کے ساتھ گذارنے کے با جود انکے پاس تمام حامیوں سے ملنے کا وقت نہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جا نبدار حلقے بھی آج یہ بات ببا نگ دہل کہہ رہے ہیں کہ پو رے حلقے میں را جہ پر ویز اشرف کا طو طی بول رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ را جہ پر ویز اشرف حکو مت میں ہو ں یا اپو زیشن میں انکی شخصیت ایسی ہے کہ وہ گو جر خان کے لیے جتنی چاہیں گرانٹ لے سکتے ہیں جبکہ انکے مخالفین جو چا ہیں کر لیں انکے لیول تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا


گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرنٹنگ پریس مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا مقرر سائز سے زائد پینا فلیکس تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں پریس مالکان اس پابندی کو یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں مرضیہ سلیم نے کاہ کہ جو پریس خلاف ضابطہ اشتہاری مواد انتخابی امیدواروں کیلئے تیار کرتے ہوئے پایاگیا اس کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے دوسری طرف انتظامیہ نے شہر بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے سینکڑوں کی تعدادمیں آویزاں بڑے بڑے پینافلیکس اتار دیے ہیں

راجہ پرویز اشرف نے سیاست میں جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی


جاتلی(نامہ نگار) راجہ پرویز اشرف نے سیاست میں جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی، یوسی سید کسراں کے نواحی گاوں ڈھوں کے وفد سے ملاقات میں وعدہ کیا کہ میری پہلی ترجیح اپ کو گیس فراہم کرنا ہے سابق کونسلر ایسوسی ایٹ انجینئرز امداد حسین گجر، لیاقت حسین جنجوعہ، چوہدری گلزار حسین اور چوہدری ببری خان نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا ہے کہ 2004 میں بل پاس ہوا اور گیس کے کنویں سے ہم دو کلو میٹر دور ہیں گیس ہمارا حق ہے سابق کونسلر نے کہا کہ اگر راجہ پرویز اشرف کو کامیاب نہ کریا تو ہم سے بڑا بد نصیب کوئی نہ ہوگا

نام نہاد لیگیوں کی سیاست پر تا لے لگا دیں گے،ا جہ محمد آ فتاب


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سٹی کو نسلر اور آ زاد امیدوار حلقہ پی پی 8را جہ محمد آ فتاب نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آ نے والے نام نہاد لیگیوں کی سیاست پر تا لے لگا دیں گے انہوں نے ہما رے ساتھ جو نا انصا فیاں کی ہیں اسکا جواب دینے کا وقت آ گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بڑکی میں ایک کا رنر میہٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم خاندانی مسلم لیگی ہیں مگر قیادت نے ہمیشہ ہم پر ان لو گو ں کو مسلط کیا جو ہمیشہ وفا داریاں تبدیل کرتے رہے حقیقی مسلم لیگیوں کا استحصال کیا گیا را جہ آ فتاب نے کہا کہ اب غلط ٹکٹ تقسیم کر نے والوں کو حساب دینا پڑے گا مشکل وقت میں دیکھتے ہیں نواز شریف کا ساتھ کون دیتا ہے دودھ پینے والے مجنوں قربا نیاں نہیں دے سکتے۔

راجہ پرویز اشرف کا معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کا مختصر دورہ


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کا مختصر دورہ ،فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ سے ملاقات ،مثالی فلاحی اقدامات اٹھانے پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد اور ان کی ٹیم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گزشتہ روزہ مختصر دورے پر معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پہنچ گئے جہاں وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے ان کا بھرپور استقبال کیا ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی عمائدین اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سلیمان فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مستحق اور نادار افراد کی دیکھ بھال کرنے والے لوگ عظیم اور قابل تقلید ہیں،فلاحی کاموں سے معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے

گو جر خان میں پو لیو مہم کے دو سرے روز 70فیصد سے زاید ہدف حاسل کر لیا گیا


گو جر خان ( نامہ نگار)گو جر خان میں پو لیو مہم کے دو سرے روز 70فیصد سے زاید ہدف حاسل کر لیا گیا پو لیو کے خلاف پانچ رو زہ مہم کل پیر کو شروع ہو ئی تھی مہم کے دوران 1لاکھ 60ہزار بچوں کو پو لیو ویکسین دی جا ئے گی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر گو جر خان ڈاکٹر عمر حیات سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے لیے 200ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تحصیل کو مختلیف ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے اور کل 56ایریا انچارج ہیں انہوں نے کہا کہ6ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اڈوں، ٹول پلا زہ، مختلیف سٹاپوں اور کھلے ایریاز میں مسافروں کے بچوں کو پو لیس کے قطرے پلائیں گی۔ڈاکٹر عمر حیات نے بتا یا کہ متعلقہ افراد اپنے کام کی نوعیت کے بارے میں بخوبی آ گاہ ہیں اور ہم نے ان گھروں میں بار بار جا نا ہے جہاں5سال سے کم عمر کے بچے ہیں اور ویکسئن ہر صورت میں دینی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے اس سلسلے میں ہمیشہ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جسکے ہم سب کو مثبت نتائج حاصل ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں مجھ سے را بطہ قائم کیا جا سکتا ہے

گو جر خان کی تینوں نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے، چو ہدری محمد عظیم،را جہ طا رق کیانی 


گو جر خان ( نامہ نگار)تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے را جہ طا رق کیانی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم ملک کا سالہا سال تک خون چو سنے والے کرپٹ عناصر کو ووٹ کی پر چی کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچا ئے اور عمران خان کی قیادت میں ایک ایسے صاف ستھرے پا کستان کی بنیاد رکھی جا ئے جس میں ایک ایک کو انصاف ملے اور ہر شہری کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں اپنے آ فس میں پی ٹی آئی کی ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں یو سی سید اور آ دڑہ عثمان زادہ کی سیاسی برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار برائے این اے 58چو ہدری محمد عظیم بھی مو جو د تھے شمولیت اختیار کر نے والوں میں پی پی پی کے را ہنما سید جلیل حسین کا ظمی ایڈوکیٹ، سابق نا ظم سید وجا ہت حسین کاظمی،سید ابرار شاہ،کو نسلر چو ہدری عارف حسین،سابق کو نسلر چو ہدری محمد یو سف،سردار مطلوب حسین، آ دڑہ عثمان زادہ کی با اثر شخصیات پی پی پی جر منی کی سنٹرل ایڈ ہاک کمیٹی کے ممبر را جہ امجد نواز،ن لیگ کے راہنما راجہ عبد الغفور،ملک شیر زمان،راجہ آ فتاب چو ہدری سمیع اللہ اور انکے سینکڑوں ساتھی شامل ہیں اس موقع پر چو ہدری عظیم نے کہا کہ ہم سب نے عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے اپنا کر دار ادا کر نا ہے انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہو نے والوں کو بھی برابر عزت و تکریم حاصل ہو گی ۔اور گو جر خان کی تینوں نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔جلیل کاظمی نے کہا کہ میں نے 28سال تک پی پی پی کا ساتھ دیا اور آج میری ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمو لیت سے یو سی سید میں پی پی پی اور ن لیگ کا خا تمہ ہو گیا ہے۔ را جہ امجد نواز نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی پی پی پی کا ساتھ دیا اور میں نے اورسیز اور وطن عزیز میں پا رٹی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ آخر میں میز بان طارق کیانی نے تمام شر کا کا شکریہ ادا کیا ۔

پو لیو کے خلاف پانچ رو زہ مہم شروع 


گو جر خان ( نامہ نگار) گو جر خان میںآج پو لیو کے خلاف پانچ رو زہ مہم شروع ہو رہی ہے اس دوران 1لاکھ 60ہزار بچوں کو پو لیو ویکسین دی جا ئے گی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر گو جر خان ڈاکٹر عمر حیات سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے لیے 200ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تحصیل کو مختلیف ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے اور کل 56ایریا انچارج ہیں انہوں نے کہا کہ6ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اڈوں، ٹول پلا زہ، مختلیف سٹاپوں اور کھلے ایریاز میں مسافروں کے بچوں کو پو لیس کے قطرے پلائیں گی۔ڈاکٹر عمر حیات نے بتا یا کہ متعلقہ افراد اپنے کام کی نوعیت کے بارے میں بخوبی آ گاہ ہیں اور ہم نے ان گھروں میں بار بار جا نا ہے جہاں5سال سے کم عمر کے بچے ہیں اور ویکسئن ہر صورت میں دینی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے اس سلسلے میں ہمیشہ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جسکے ہم سب کو مثبت نتائج حاصل ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں مجھ سے را بطہ قائم کیا جا سکتا ہے

گھنگھریلہ کے قریب تیز رفتار کار مہران گہری کھائی میں گر گئی 


گوجرخان (نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر گھنگھریلہ کے قریب راولپنڈی سے آ نے والی ایک تیز رفتار کار مہران گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں کار مین سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے کار کھائی میں گر کر بری طرح پچک گئی جسکا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا جسے ایک گھنٹی کی کو ششوں کے بعد کار کے حصے کاٹ کر نکا لا جا سکا ۔ دو نو ں زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مجھے الیکشن مہم سے باہر کرنے کے لیے مخالفین نے قاتلانہ حملہ کروایا ،چوہدری ضیافت گجر


گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان کے صو بائی اسمبلی کے حلقہ PP-8کے امیدوارچوہدری ضیافت گجر نے کہا ہے کہ تحصیل بھر کے لوگ جانتے ہیں کہ مجھے الیکشن مہم سے باہر کرنے کے لیے مخالفین نے قاتلانہ حملہ کروایا اور آج میں ایک ٹانگ جسمیں گولیاں لگیں ہوئیں ہیں کہ وجہ سے چلنے پھرنے سے عاری ہوں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج لو گو ں کی بڑی تعدادمیں مو جو دگی نے ثابت کیا کہ آپ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرا جینا مرنا آپ پر قربان آپ مجھے ہر موڑ پر اپنے ہمقدم پائیں گے۔ مجھے راستہ سے ہٹانے کے لیے کرائے کے لوگ استعمال کیے گیے مگر الحمد اللہ آپکی حوصلہ افزائی سے پوری جرات کے ساتھ سیاست کے میدان میں حاضر ہوں تمام تر لوگوں کا مشکور ہوں۔ اگر 25جولائی کو کامیابی ملی تو آپ کے دروازے پر بطور شکریہ حاضر ہوں گا ۔ آپ میری قوت بنیں اور میری کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں۔اس موقع پر امیدوار برائے حلقہPP-8راجہ آفتاب نے چوہدری ضیافت گجر پر ہونے والے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دلوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ضیافت گجر میرا چھوٹا بھائی ہے اگر اس نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تومیں مکمل ساتھ دوں گا۔اس تقریب میں تحصیل بھر سے نوجوانوں، بزرگوں ، کونسلرز،چئیرمین اور سٹی کونسلرز عمائدین علاقہ نے شرکت کی اور چوہدری ضیافت حسین گجر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

سرمایہ پاکستان سے چین تھروپراپر چینل چین منتقل ہو گا

روات( نامہ نگار)سرمایہ پاکستان سے چین تھروپراپر چینل چین منتقل ہو گا اور اس کا فائدہ پاکستان کو بھی اتنا ہی ہو گا جتنا چین کو اس حوالے سے مہمانوں نے ان نام نہاد الزامات پر خصوصی روشنی ڈالی اور شرکاء کو بتایا کہ یہ سب دشمن پراپیگنڈے کا حصہ ہیں جو کسی بھی طور پر درست نہیں ہے اس تقریب میں سی پیک کے حوالے سے تمام امور زیر بحث آئے جس میں روڈ انفرا سٹرکچر، توانائی انفراسٹرکچر ،روڈ نیٹ ورک گوادر پورٹ اور سی پیک کے روٹ پر لگائی جانے والے بڑے صنعتی زون قابل ذکر ہیں تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ PFC اور CPNE کے پلیٹ فارم سے متعدد نامور کالم نگاروں نے اس میں خصوصی شرکت کی ۔ PFC اور CPNEبڑی کوششوں کے بعد ایسا سیمینار منعقد کیا ایسے سیمینار کا انعقاد اس لیے بھی ضروری تھا کہ پاکستانی عوام کے ذہنوں میں سی پیک کے حوالے ایک ایسا غلط اور بے بنیاد ابہام پیدا کیا جا رہا تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ایسے پروپگنڈے کو قبل از وقت کاؤنٹر کرنا اور اس کی وضاحت کرنا بہت ضروری تھا گزشتہ روز ہونے والے سیمینار سے سی پیک کے حوالے سے عوام میں پایا جانے والا ابہام دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلا شبہ سی پیک پروجیکٹ خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس کا تحفظ ہر زی شعور ترقی پسند پاکستانی پر فرض ہے

پارٹی قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گا ، طارق قریشی


گو جر خان ( نامہ نگار)جنرل سیکریٹری پی پی پی راولپنڈی ڈویژن خرم پرویز راجہ اور صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان نے یوسی گلیانہ کے سیاسی را ہنما طارق قریشی کو ممبر ایگزیکٹو کونسل پی پی پی ضلع راولپنڈی نا مزد کیا ہے اور پی پی پی ضلع راولپنڈی کے ایگزیکٹیو ممبر راجہ اخترکو صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی کسان ونگ نا مزد کیا ہے جنکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ادھر گلیانہ گوجرخان کے پارٹی ورکروں اور جیالوں نے انھیں تقرری پر مبارکباد یں پیش کی اور انکی اس تقرری کو بے حد سراہا طارق قریشی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا پارٹی قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور پارٹی امیدواروں کی25جولائی کو کامیابی کیلئے گھر گھر قریہ قریہ لوگوں سے رابطہ کروں گا ۔

چو ہدری محمد ریاض کے نا مزدگی الیکشن ٹریبو نل نے درست قرار دے دئے ہیں

A roadside stall selling Pakistani national flags along a road ahead of the country’s Independence Day in Karachi on August 12, 2013. Pakistan will be celebrating its 66th anniversary of the country’s independence from British rule on August 14. AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM

گو جر خان ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی 3 چو ہدری محمد ریاض کے نا مزدگی الیکشن ٹریبو نل نے درست قرار دے دئے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے محروم رہ جا نے والے سابق ایم پی اے شو کت عزیز بھٹی کے بھائی راجہ فیصل بھٹی کے کا غذات نا مزدگی الیکشن ٹریبو نل نے مسترد کر دئے ہیں انکے کا غذات کوساجد محمود جنجو عہ نے چیلنج کیا تھا قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے شو کت بھٹی کی اہلیہ شکیلہ بھٹی کے کاغذات دوہری شہریت کی بنا پر مسترد کر دئے تھے دریں اثنا ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے لیگی را ہنمارا جہ علی اصغر نے ابھی تک اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انکا شو کت بھٹی کے ساتھ مل کرکسی سیاسی جماعت کے ساتھ پینل بن رہا ہے دریں اثنامسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہو لڈر راجہ عبد الحمید کے کا غذات نا مزدگی کو ٹریبو نل میں چیلنج کر رکھا ہے اس طرح گو جر خان کی سیاست میں غیر یقینی کی صورتحال بر قرار ہے ادھر پی ٹی آئی کے ٹکٹ حاصل نہ کر سکنے والے امیدواروں مرزا نعیم اور دیگر نے بھی ابھی تک اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا انکے ساتھی پی ٹی آئی امیدواروں کی کھلم کھلا مخالفت کر رہے ہیں۔تا ہم انہوں نے یہ عندیہ نہیں دیا کہ آ مدہ انتخا بات میں وہ کس کی حمایت اور کس کی مخالفت کریں گے

میاں نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے :راجہ جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار )ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کا حلقہ پی پی9میں پہلا پاور شو،نامزدامیدوار راجہ حمید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جلسہ عام کا انعقاد،منتخب بلدیاتی چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز سمیت عوام کا جم غفیر ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گونج اٹھا،امیدوار برائے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی8چوہدری محمد ریاض ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9راجہ حمید ایڈووکیٹ کا خطاب،ایم پی اے کے امیدواروں سید قلب عباس،عمادالحسن قریشی کا راجہ حمید ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل دیوی کے موضع ڈہوک کرمی میں راجہ حمید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کا پہلا انتخابی جلسہ منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے ،امیدوار برائے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی8چوہدری محمد ریاض ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9راجہ حمید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام کی خدمت کرنے پر مشکلات اور مقدمات کا سامنا ہے انہوں نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو اندھیروں سے باہر نکالا ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کرکے امن وامان قائم کیا ،ملکی معیشت کو استحکام بخشا مگر انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے ،عوام میرٹ کی بنیاد پر انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ،مقررین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کے امیدواروں نے حلف اٹھایا تھا کہ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی اس فیصلے کا احترام کیا جائے گا ،راجہ شوکت عزیز بھٹی بھی دیگر امیدواروں کی طرح پارٹی فیصلے کا احترام کریں اور مسلم لیگ کو متحد رکھنے میں کردار ادا کریں،مسلم لیگ ن کے اس پہلے پاور شو میں مسلم کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس ،چیئرمین آہدی محمد خان بھٹی،چیئرمین راماں مرزا عنایت اللہ ،چیئرمین مندرہ راجہ ذوالفقار ،چیئرمین کرنب الیاس یحیٰی فیض ایڈووکیٹ ،چیئرمین دولتالہ ٹو چوہدری جمشید ،چیئرمین سکھو ابرار سرور،چیئرمین کونتریلہ راجہ امیر کاظم ،چیئرمین سید ،سید اشعر کاظمی سمیت ،وائس چیئرمین،کونسلرز ،سابق ناظمین ،وائس ناظمین اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی

ہم اپنی کا ر کر دگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا رہے ہیں،را جہ جا وید اخلاص 


گو جر خان ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے نا مزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ ہم اپنی کا ر کر دگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا رہے ہیں اور عوام ہما رے کا موں سے مطمعن ہیں۔ہمارے لیے یہ قابل فخر بات ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں آیا جبکہ ہما رے مخالف کرپشن کی دلدل میں پاؤں سے سر تک دھنسے ہو ئے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں حلقہ کے 22چئیرمینوں نے شر کت کی جس میں آئندہ انتخا بات کے لیے حکمت عملی تر تیب دی گئی اس موقع پر چئیرمین راجہ ذولفقار، چئیرمین مرزا عنایت اللہ ،چئیرمین ملک صغیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا را جہ جا وید اخلاص نے کہا کہ گو جر خان کے لوگ مسلم لیگ ن اور نواز شریف و شہباز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو بلندیوں تک پہنچا یا ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے ٹکٹوں کے حو الے سے جو فیصلے کئے ہیں گو جر خان کے عوام نے اسے بے حد سرا ہا ہے چوہدری محمد ریاض ایک منجھے ہو ئے پا رلیمنٹرینز ہیں اور تحصیل گو جر خان کے لیے انکی خدمات نا قابل فرا موش ہیں جبکہ را جہ عبدالحمید ایک مخلص سیاسی کا رکن ہیں جنکی پا رٹی کے لیے طویل خدمات اثاثہ ہیں ہما را پینل بہترین اور مخلص اور جذبہ خدمت سے سر شار ہے جا وید اخلاص نے کہا کہ الیکشن2018مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ جیتے گی ۔2013میں ہم 55ہزار سے جیتے تھے ان یہ فرق 85ہزار سے زیا دہ ہو گا اس مو قع پر دیگر چئیرمینوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لیے بہترین پینل اتارنے پر ہم ن لیگ کی قیا دت کے شکر گذار ہیں ہم الیکشن بہت بڑی اکثریت سے جیتیں گے انہوں نے کہا کہ را جہ جا وید اخلاص نے تحصیل گو جر خان کے لیے جو ان گنت کام کئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ملک میں جو معا شی انقلاب لا یا ہے وہ ہما را کریڈٹ ہے زرا مخالفین بھی عوام کو اپنی کا ر کر دگی سے آ گاہ کریں۔

آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں انتظامی بدحالی انتہاء کو پہنچ گئی

دولتالہ(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں انتظامی بدحالی انتہاء کو پہنچ گئی،افسران کی دفتر میں دستیابی نایاب ہو گئی ،صارفین کئی کئی چکر اور گھنٹوں انتظار کے بعد بھی خوار ہونے لگے ،لا تعداد پوسٹ پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ،تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے متعلق صارفین کی جانب سے شکایات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،بدعنوانی کی عام شکایات کے بعد ایس ڈی او سمیت دیگر افسران اکثر اوقات دفاتر سے غائب رہتے ہیں ،ایس ڈی او سے ملنے کے خواہشمند صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں گئے ہیں ،صارفین اپنے مسائل کے حل کیلئے افسران سے ملنے کیلئے کئی کئی چکر لگانے اور گھنٹوں انتظار کے بعد بھی مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے،ذرائع کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں ایل ایس کی متعدد پوسٹوں سمیت دیگر درجنوں پوسٹوں پر اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے بھی سب ڈویژن کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے افسران کا قبلہ درست کرکے ان کی دفتر میں دستیابی کو ممکن بنایا جائے جبکہ خالی پوسٹوں پر فوری طور پر تعیناتی عمل میں لائی جائے

عوام پر ویز اشرف کو بھا ری اکثریت سے منتخب کریں گے،چو ہدری ذولفقار


گو جر خان ( نامہ نگار)سیاسی و سماجی را ہنما چو ہدری ذولفقار آف جنڈ گجراں نے کہا ہے کہ تحصیل گو جر خان کے عوام کو احساس ہے کہ گذشتہ انتخا بات میں انہوں نے راجہ پر ویز اشرف کو منتخب نہ کر کے ایک ایسی غلطی کی ہے کہ جسکا ازالہ کر نے کا وقت آ گیا ہے اس بار عوام پر ویز اشرف کو بھا ری اکثریت سے منتخب کریں گے انہوں نے کہا کہ پر ویز اشرف کی گو جر خان کے لیے نا قابل فراموش خدمات ہیں انہوں نے گو جر خان میں جتنے کام اپنے دور اقتدار میں کرا ئے اتنے کام دیگر جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے 60سالوں میں بھی نہیں کرا ئے چو ہدری ذولفقار نے کہا کہ پرویز اشرف کا میاب ہو کر اسمبلی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھیں گے اور گو جر خان کا نام بلند کریں گے اور اگر پی پی پی کی حکومت نہ بھی بنے تو ان میں علاقے کے لیے کام کرا نے کی صلاحیت مو جود ہے جبکہ مخالفین اگر کا میاب بھی ہو جا ئیں تو اسلام آ باد اور لا ہور میں انکو کو ئی پہچا نتا ہی نہیں ہے ۔

گو جر خان میں مسلم لیگ ن کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے

گوجرخان (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے راہنما شو کت عزیز بھٹی کے کا غذات مسترد ہو نے اور چو ہدری محمد ریاض کے قومی اور صو بائی اسمبلی کے کاغذات منظور ہو نے کے بعد گو جر خان میں مسلم لیگ ن کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے چو ہدری ریاض قومی اسمبلی اور صو بائی اسمبلی کے امیدوار ہیں پا رٹی نے انہیں اپنی پسند کے فیصلے کا اختیار دے رکھا ہے اور اگر انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو جا وید اخلاص کو مشکل صورتحال کا سامنا کر نا پڑے گا ۔جبکہ را جہ علی اصغر کو صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی 8سے ٹکٹ ملنے کا جو اشارہ دیا گیا تھا وہ ابھی اب ممکن نہیں دکھا ئی دیتا۔ شو کت بھٹی کی اہلیہ پر ن لیگ کے امیدواروں را جہ محمد حمید اور ریاض مغل نے اعتراضات کئے تھے اور اگر شو کت بھٹی الیکشن سے آؤٹ ہو تے ہیں تو ن لیگ کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ ن لیگ نے صو بائی اسمبلی کے لیے ٹکٹوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ اس صورتحال سے کیسے نبرد آ زما ہو تی ہے گیند چو ہپدری ریاض کی کو رٹ میں ہے

دولتالہ میں اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی،سید نذیر حسین شاہ


دولتالہ (نامہ نگار)صدر ٹرانسپورٹ یونین سید نذیر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دولتالہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ معمول بن کر رہ گیا ہے نرخ نامہ شو پیس بن کر رہ گیا سبزی ،فروٹ اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء میں دوکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کر کے عوام کو ان اشیاء کے استعمال سے محروم کر دیا دیہاڑی دار اور غریب طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پس کر رہ کیا انتظامیہ خاموش پرائس مجسٹریٹ نے دولتالہ کے باسیوں کو لاوارث چھوڑ دیاتفصیلات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں اشیا ئخوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی انتظامیہ گوجرخان نرخ نامے کی کاپیاں تمام شہروں کے دکانداروں میں تقسیم کرا کے اپنے عہدے سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں جب کہ خریدار اور دکاندار کے درمیان بحث مباحثہ اور توں تکرار معمول بن چکا ہے انھوں نے اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کی جائیں گے دولتالہ کا سرپرائز وزٹ کر کے منگائی کا خود ساختہ طوفان برپا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی

نو جوان کی نعش عید کے تیسرے دن جی ٹی روڈ کے کنا رے سے مل گئی 

گو جر خان ( نامہ نگار)چاند رات کو گھر سے غائب ہو نے والے نو جوان کی نعش عید کے تیسرے دن جی ٹی روڈ کے کنا رے سے مل گئی تفصیلات کے مطا بق نواحی علاقے نگاہل عمر خان کا رہا ئشی شہزاد چاند رات کو غائب ہوا تھا اور اہل خانہ اسکی تلاش میں تھے عید کے تیسرے روز نگاہل کے قریب جی ٹی روڈ پر اسکی نعش پڑی ہو ئی ملی جسکی اطلاع تھانہ گو جر خان کو دی گئی پو لیس خاصی تا خیر سے مو قع پر پہنچی اور نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان پہنچائی۔جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی ۔ نو جوان لڑکے کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔

error: