گرما گرم خبریں

سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی

Category: گردونواح کی نیوز

کرنب الیاس کے متعدد دیہات میں وبائی امراض پھیلنے سے درجنوں قیمتی جانور ہلاک 


سکھو(نمائندہ خصوصی)یو سی کرنب الیاس کے متعدد دیہات میں وبائی امراض پھیلنے سے درجنوں قیمتی جانور ہلاک ہوچکے ہیں یونین کونسل کے تقریباً ہر دیہات میں چڑنگ کی بیماری پھوٹ پڑی ہے۔ اس وبائی امراض سے درجنوں قیمتی جانور اسکا شکار ہوچکے ہیں جس سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے محکمہ لائف سٹاک تحصیل گوجرخان جلد از جلد اس وبائی امراض کے حفاظتی ٹیکوں کا بندوبست کر کے ٹیکے لگانے کی مہم شروع کرے۔

تحریک صوبہ خطہ پوٹھوہار کے بانی محمد عرفان عباسی کی دوسری برسی

whatsapp-image-2017-01-02-at-5-27-54-pmاسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک صوبہ خطہ پوٹھوہار کے بانی محمد عرفان عباسی کی دوسری برسی کے سلسلہ میں محفل درود و دُعا کا اہتمام کیا گیا ، سہیل عرفان عباسی ، راحیل عرفان عباسی اور دیگر مقررین نے محمد عرفان عباسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنے خطے کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپنا عملی کردار اپنی زندگی میں کرتے رہے ہیں۔ آج ان کی یادیں اور اچھے کام ہمارے درمیان موجود ہیں۔ پوٹھوہاری لینگوئج اینڈ کلچرل کونسل کے چیئرمین سید آل عمران نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان عباسی نے خطہ پوٹھوہار کی تحریک کو بہت منظم انداز سے اپنی زندگی میں اُجاگر کیا ، عرفان عباسی ایک سیاسی ، کاروباری شخصیت ہونے کے علاوہ سب سے بڑھ کر ایک دردمند اور محب وطن پاکستانی تھے، اپنے خطے کے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت اور خدمت کرکے خوشی محسوس کرتے تھے۔

راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث خانی گینگ گرفتار کر لیا

00033راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز)راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث خانی گینگ گرفتار کر لیا ، گینگ کا 25سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف، اسلحہ اور مسروقہ مال بر آمد کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال غلام اصغر چانڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سد باب کیلئے سی پی او اسرار احمد خا ن عباسی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی راول اقبال ملک اور ڈی ایس پی سٹی سرکل سردار بابر ممتاز کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم ریا ض باجوہ سب انسپکٹر کی سربراہی میں تشکیل دی جس نے بھرپور انداز میں محنت کر تے ہو ئے خانی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ خانی ولد نور حسین اس گینگ کا سربراہ ہے جبکہ اس کے ساتھ حامد خان ولد گل حمید، اجمل ولد نور خان ، وسیم سجاد ولد شاکر اور بابر عرف بیبرک کو گرفتار کر لیا ، اس گروپ نے نقب زنی ، راہ زنی اور جیب تراشی کی 25سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اوران سے5پسٹل لوٹے گئے موبائل فونز اور نقدی بر آمد کر لی گئی ہے،ایس ایچ او غلام اصغر چانڈیا نے بتایا کہ خانی اس گینگ کا سرغنہ تھا اور کارندوں کے پکڑے جانے پر ان کو تھانہ سے چھڑا کر لاتا تھا۔ ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور مزید انکشاف کی توقع ہے

قصبہ دولتالہ میں رمضان زرگر شاپ کی چوری کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکا

police
دولتالہ(نمائندہ خصوصی)قصبہ دولتالہ میں رمضان زرگر شاپ کی چوری کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکاتفصیلات کے مطابق دولتالہ میں چوری کی واردات چور رمضان زرگر کی دوکان کی عقبی سمت سے شوز کی دوکان کے اندر سے نقب لگا کر داخل ہوئے اور گیس پلانٹ سے آہنی سیف کو پگلاتے رہے مگر دوکان دار کی خوش قسمتی سے لاک کھولنے میں ناکام رہے اور جاتے ہوئے cctv سسٹم اور شوکیس میں موجود 2 ڈبے کوکے ٹاپس کے ساتھ لے گئے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محسن شمشاد جیولر پر نقب لگا کر گیس پلانٹ سے آہنی سیف کاٹنے کی واردات ہو چکی ہے جس میں لاکھوں کا سونا چوری ہوگیا تھا

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان شاہد ممتازگوندل کا اچانک اراضی کمپیوٹرریکارڈ سینٹر کا دورہ

Picture-11
گو جر خان (نمائندہ راول نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان شاہد ممتازگوندل کا اچانک اراضی کمپیوٹرریکارڈ سینٹر کا وزٹ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ چیک اورسائلین سے بھی عملہ کے بارے میں پوچھا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان شاہد ممتاز گوندل نے اراضی ریکارڈ کمپیوٹرکا وزٹ کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار ملک قمر ملک عامر شہزاد گرداورچوہدری خالد پٹواری حاجی مہر ریاض اور محکمہ ریونیو کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ چیک کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کو زمینوں کے حوالہ سے معلومات اور دیگر دستاویزات کے حوالہ سے بھرپور تعاون کریں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی اس موقع پر کمپیوٹرریکارڈ سنٹر میں موجود لوگوں سے بھی کمپیوٹرعملہ کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ کسی قسم کی دشواری اور شکایت پر میرے دفتر آکر مجھے آگاہ کریں شکایت کا ازالہ کیا جائے گا

ریجنل پولیس آفیسر محمد وسال فخر سلطان راجہ نے راولپنڈی ریجن کے مختلف انسپکٹرز کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیئے

police
راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز)ریجنل پولیس آفیسر محمد وسال فخر سلطان راجہ نے راولپنڈی ریجن کے مختلف انسپکٹرز کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی نے راولپنڈی رینج کے انسپکٹرز کے تبادلے کئے جن میں انسپکٹر ملک سجاد کو ضلع راولپنڈی سے ضلع جہلم، انسپکٹر جمیل کو ضلع راولپنڈی سے ضلع چکوال، انسپکٹر سردار شکیل کو ضلع چکوال سے ضلع راولپنڈی اور انسپکٹر راجہ مشتاق کو ضلع جہلم سے آر پی او آفس راولپنڈی تعینات کیا گیا۔

گو جر خان نے تعلیمی میدان میں بڑے لوگ پیدا کئے ،راجہ ظفر الحق

raja-zafarul-haq
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) مسلم لیگ ن کے چئیرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ گو جر خان نے تعلیمی میدان میں بڑے لوگ پیدا کئے جن میں پروفیسر ممتاز قریشی کا نام بھی شامل ہے۔جنکے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پورا ہونا مشکل ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد کے سابق چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز قریشی کے انتقال پر انکے بیٹوں پروفیسر جنید ممتاز اور پروفیسر فیصل ممتاز سے انکی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض، اور را جہ ادریس بھی مو جود تھے۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ڈاکٹر ممتاز قریشی نے پوری دنیا میں پڑھا یا مگر انہوں نے وصیت کی تھی کہ انہیں گو جر خان اپنے مٹی میں دفن کیا جائے ۔یہ انکی قابل تقلید مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیات کا نام سنہرے حروف سے لکھا جا تا ہے۔ چو ہدری محمد ریاض نے کہا کہ ڈاکٹر ممتاز قریشی ایک اعلی پائے کے استاد تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد کے چانسلر کی حیثیت سے انکے شا گرد دنیا بھر میں پھیلے ہو ئے ہیں۔انکا شمار گو جر خان کی ہونہار شخصیات میں ہو تا ہے۔

دوسروں کے کام آنا ہی اصل زندگی ہے ،خلیفہ محمد مسکین چشتی

maskiin 01
گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر ،دربارِ عالیہ گنگانوالہ شریف کے خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوسروں کے کام آنا ہی اصل زندگی ہے دوسروں کو نفع پہنچانا اسلام کی روح اورایمان کا تقاضا ہے ایک اچھے مسلمان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ایسے کام کرتا ہے جو دوسرے انسانوں کے لئے فائدہ مند ہو اسلام میں رنگ ونسل ،ذات پات ،امارات و غربت کی بنیاد پر کوئی ادنیٰ یا اعلیٰ نہیں ہے اسلام تو ان بتوں کو پاش پاش کرنے آیا ہے لیکن ایک افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ دنیا پرستی نے انسان سے اس کی انسانیت ہی چھین لی ہے اسلام تو ایسے معاشرے کی تشکیل نہیں چاہتا جہاں ہمدردی کی بجائے بے حسی ہو ،محبت کی بجائے نفرت ہو ،ایثارو قربانی کی بجائے خود غرضی ہو ۔اسلام تو ایسا معاشرہ تعمیر کرنا چاہتا ہے بلکہ اس پر زور دیتا ہے کہ خدمتِ خلق ہی معراجِ انسانیت ہے ہم نے اسلام کی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے خاص کر حقوق العباد کو ہم عبادت ہی خیال نہیں کرتے اسی وجہ سے ہم اتحاد و اتفاق نہیں رہا ،یک جہتی اور بھائی چارہ نہیں رہا ،اخوت محبت ،رواداری اور ایک دوسرے کا احساس نہیں رہا ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور سب سے زیادہ اللہ کا محبوب بندہ وہ ہے جو اللہ پاک کے کنبے کو نفع پہنچائے

ملک حارث کی بلا مقابلہ کامیابی ان کے خاندان کی سیاسی سماجی خدمات کا مظہر ہے،راجہ طاہر کیانی

Tahir kayaniگوجرخان (نمائندہ راول نیوز)سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی نے کہا ہے کہ ملک حارث کی بلدیاتی انتخابات میں یوتھ کی مخصوص نشست پر بلا مقابلہ کامیابی ان کے خاندان کی سیاسی سماجی خدمات کا مظہر ہے، ملک حارث ملک شاہ روزمرحوم کے پوتے ہیں ، ملک شاہ روز کے صاحبزادے ملک حمید ایڈووکیٹ نے بھی اپنے مدمقابل کو شکست سے دوچار کیا اس طرح ایک ہی گھر سے دو کونسلروں کی کامیابی ہوئی ملک شاہ روزمرحوم گوجرخان کی سیاسی تاریخ میں ایک جگمگاتانام ہے جنہوں نے بحثیت کونسلر اپنے عوام کی خدمت کی اور علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے دو کونسلروں کی کامیابی میں بریگیڈیئر(ر) رئیس جوکہ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر گردانے جاتے ہیں کی سیاسی بصیرت بھی شامل ہے راجہ طاہر کیانی نے ملک حارث جوکہ نوجوان قیادت ہے اور ملک حمید ایڈووکیٹ کی شاندار کامیابی کو ملک شاہ روز مرحوم ،بریگیڈیر(ر)رئیس اور ملک شاہ ویز کی عوامی خدمات کا صلہ قرار دیا ہے اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ کے عوام کے بنیادی مسائک حل جبکہ تعمیری اور مثبت سیاست کو فروغ دینگے

گوجرخان میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا

Pakistan-byelection2013results_8-23-2013_114897_l
گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)گوجرخان میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرخان کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ اآفیسر نازیہ پروین سدھن کے پاس جمع کرائے لیبر کونسلر کیلئے مختار احمد،عبدالغفار قریشی ،مبشر حسن ،غلام منشاء خان ،یامین قریشی ،خواجہ امیر زمان ،راجہ محمد آصف بھٹی اور عابد مختار ،یوتھ کی نشست پر ملک محمد پارس،ارم نعیم ،شازیہ سلطانہ ،محمد عامر امتیاز ،خواتین کی مخصوص نشست پر امت عائشہ ،غزالہ فاضل ،روبینہ مشہور گوریجہ ،نبیلہ ناز ،سلیم اختر ،شمشاد بیگم جبکہ اقلیتی نشست پر صدیق مسیح ،سلیم شاہد مسیح اور روی مسیح نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر قاضی وقار بھی موجود تھے

مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر میں سست روی عوام کو مشکلات کا سامنا

Roadsدولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر میں سست روی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا حادثات معمول بن گئے گزشتہ3سالوں سے جاری اس روڈ پر کام تا حال بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آتا تفصیلات کے مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے کئی جگہوں پر بڑھے بڑھے گڑھے بنے ہیں بارش سے اس روڈ پر پھسلن کی وجہ سے روزانہ کئی گاڑیاں حادثہ کا شکار ہو جاتی ہیں متعدد مسافر گزشتہ 3سالوں میں لقمہ اجل بن چکے جب کئی افراد عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو گئے ہیں روڈ پر ڈالی گئی مٹی میں ہیوی ٹریلر مٹی میں دھنس جاتے ہیں جس کے باعث گاڑیوں کو متبادل دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے جو انتہائی خطرناک ہوتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان نے گاڑیوں کے روٹ تبدیل کر لیے ہیں جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں ملازمت کے لیے روزانہ آنے جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اہلیان علاقہ نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے مطالبہ کیا ہے کہ مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے کام میں تیزی لانے کے سلسلے میں خصوصی احکامات جاری کیے جائیں

راولپنڈی پولیس کی ضلع راولپنڈی میں واقع بینک ہائے کے زونل چیفس کے ساتھ میٹنگ

DSCN1507راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) راولپنڈی پولیس کی ضلع راولپنڈی میں واقع بینک ہائے کے زونل چیفس کے ساتھ میٹنگ ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے سی پی او آفس راولپنڈی میں راولپنڈی ضلع میں واقع تمام بینک کے زونل چیف اور منیجر زسے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز کرامت اللہ ملک کے علاوہ ایس پی پوٹھوہار ، ایس پی راول اور ایس پی صدر بھی شریک ہوئے ۔میٹنگ کی صدرات کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کے کہا کہ تمام بینک منیجر ز کی ذمہ داری ہے کہ وہ معقول تعداد میں بینک پر سیکورٹی گارڈز رکھیں ۔ CCTVکیمرے لگائیں اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کریں ۔ بینک میں موجود بنکر (گارڈروم) کو قابل استعمال بنائیں ۔ سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ سیکورٹی گارڈز اپنی مخصوص جگہ پر نہیں ہوتے جسکی وجہ سے ڈاکوؤں کو واردات کرنے میں آسانی رہتی ہے ۔ سیکورٹی گارڈز سے صرف بینک سیکورٹی کا کام لیں ان سے کوئی اضافی کام نہ کرایا جائے ۔ اس سلسلہ میں شکایت کی صورت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ زونل چیفس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکورٹی کمپنیوں سے تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ لیں ۔ غیر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ ز ہرگز نہ رکھیں ۔ اگر سیکورٹی گارڈز کی تربیت کی ضرورت ہے تو اس سلسلہ میں راولپنڈی پولیس مفت تربیت فراہم کرے گی ۔ میٹنگ میں موجود تمام زونل چیفس اور بینک منیجر ز نے اپنی اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ اگلی میٹنگ سے پہلے سیکورٹی کے معاملات کو حل کر لیں ۔

یونین کونسل کرنب الیاس موضع للیال میں محفل میلاد

MILLADسکھو ( نامہ نگار ) یونین کونسل کرنب الیاس موضع للیال میں محفل میلاد مصطفیﷺ 15 جنوری 2016 بروز جمعہ کو ہو گی جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ حافظ محمد اکبر آف گوجرخان کا ہو گا جب کہ محفل میلاد میں عالمی شہرت یافتہ ثناخوان مصطفیﷺ عرفان کیانی المعروف سیفی برادران راولپنڈی ،نذرانہ عقیدت پیش کریں گے محفل میلاد سجادہ نشیںآستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوگی

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

electionکلر سیداں(پر و یز و کی سے)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب خالد مسعود چوہدری نے میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاجس میں پانچ خواتین ایک لیبر کسان اور ایک اقلیتی رکن ہو گا جس کا انتخاب بلدیہ کلرسیداں کے تئیس ارکان کریں گے ۔

سید منور نقوی کی قیادت میں پریس کلب دولتالہ نے بہت کم عرصہ میں اپنے کام کا لوہا منوایا ہے، شیخ ساجدالمعروف سیٹھ عابد

SETH ABID Sajid
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ،ہم دل سے صحافیوں کے کام کی قدر کرتے ہیں ،تعریفی اسناد کام کرنے والے اور مسائل کو اجاگر کرنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہے ،پریس کلب دولتالہ نے بہت کم عرصہ میں اپنا لوہا تحصیل گوجرخان تک منوا یاہے ،سیٹھ شیخ ساجدتفصیلات کے مطابق صحافی اور ہم ایک ہیں ہم مل کر کمزوراور علاقے کے پسے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے میں پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں کی حو صلہ افزائی کے لیے دو دن کے لیے سپیشل دوبئی سے پاکستان آیا ہوں ان خیالات کا اظہار معروف فلاحی تنظیم سلیمان فاؤنڈیشن کے روے رواں سیٹھ شیخ ساجد نے گزشتہ دن سوار محمد شہیدنشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب دولتالہ کے صحافی منجھے ہوئے تجربہ کا ر اور پڑھے لکھے ہیں ،اپنے کام کو صحیح معنوں میں کرنا جانتے ہیں ،معروف تجربہ کار صحافی سید منور نقوی کی قیادت میں پریس کلب دولتالہ نے بہت کم عرصہ میں اپنے کام کا لوہا منوایا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے جس تقریب کا انعقاد پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں کیا ہے اسی لیے تقریب کوایک شام پریس کلب دولتالہ کے نام دیاہے ،صحافی جس طرح معاشرے کے ناسوروں کے خلاف اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر لکھتے ہیں،اپنی جیبوں سے خرچہ کر کے خبروں کو تلاش کرتے ہیں اورعلاقائی مسائلوں کو اجاگر کرتے ہیں ان کے لیے شیلڈ اور تعریفی اسناد کچھ بھی نہیں ہیں،ان کی کاوشوں کے نتیجہ میں چھوٹی سی ان کی حوصلہ افزائی ہے ،تقریب میں علاقے بھر سے نو منتخب چہرمینوں وائس چہرمینوں، معروف سیاسی سماجی شخصیات نے بڑے پیمانے میں شرکت کی،تقریب کے آخر میں جنرل سیکرٹری گوجر خان یونین آف جرنلسٹس سید منور نقوی صدر پریس کلب دولتالہ نوید افسر راجہ جنرل سیکرٹری عابد چوہدری اور مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے مہمانوں سے خطاب کیااور نمایاں کاردگی دکھانے والے صحافیوں میں شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،

پولیس تھانہ گوجرخان کی کاروائی ،دو افراد کو گرفتار

gujar-khan-police-station
گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)پولیس تھانہ گوجرخان کی کاروائی ،دو افراد کو گرفتار کرکے 115بوتل شراب برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجید مسیح سے 55بوتل شراب ولایتی جبکہ ندیم مسیح سے60کپی شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس تھانہ گوجرخان نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ہے

گوجرخان کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کریں گے، اے ایس پی گوجرخان محمد ایاز

dsp office gujar khan
گوجرخان(نمائندہ راول نیوز)جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا میرٹ پر تمام کام ہونگے پولیس اور تاجر برادری کا تعاون اشد ضروری ہے ان خیالات کااظہار نوتعینات اے ایس پی گوجرخان محمد ایاز نے اپنے آفس میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں مرکزی انجمن تاجراں کے رہنماؤں حاجی چوہدری محمد اقبال ، الحاج شہادت حسین بٹ ، غلام قمر، حاجی اکرم صراف، ملک محبوب ودیگر بھی شامل تھے اے ایس پی نے کہا کہ گوجرخان کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کریں گے اس موقع پر تاجربرادری نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ کی پریس کلب دولتالہ کے اعزازمیں تقریب سلیمان پلازہ دولتالہ میںآج منعقد ہوگی

12516968_1114553025231129_78548327_o
دولتالہ(نامہ نگار)سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ کی جانب سے پریس کلب دولتالہ کے اعزازمیں تقریب سلیمان پلازہ دولتالہ میں منعقد ہوگی جس میں مہمانان خصوصی ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،صدر مسلم لیگ(ن)گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ،نامور صحافی و صدر جی یو جے احمد نواز کھوکھر،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نازیہ سدھن،پرنسپل بوائز کالج دولتالہ پروفیسر حمید اصغرخصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں سال2015میں نمایاں کارکردگی کے حامل صحافیوں کو ایوارڈ دئے جائیں گے

مندرہ چکوال روڈ پر10,039ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، راجہ جاوید اخلاص

RAJA JAVED IKHLAS
دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ پر10,039ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے سابقہ دور حکومت میں اس منصوبہ کے لیے2ملین روپے رکھے گئے تھے جو کسی مذاق سے کم نہیں تھا پی سی ون میں اس روڈ کا تخمینہ لاگت2,676ملین تھا جولائی2015میں ایکنک کی جانب سے اسی روڈ کو پی سی ون دوبارہ تیار کیا گیا جس کے مطابق اس روڈ پر تخمینہ لاگت4,671ملین تھا ستمبر2015میں ایک بار پھر اس روڈ کا پی سی ون تیار کیا گیا جس کے مطابق اب مذکورہ روڈ10,039ملین روپے کی لاگت سے تیار ہو گی 64کلو میٹر لمبائی پر محیط مندرہ چکوال روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا اس روڈ کو موٹر وے سے ملانے کے لیے چکوال نادرن بائی پاس کی تعمیر کی جائے گی جس کی لمبائی14.5کلو میٹر ہے اور چوڑائی 7.3میٹر ہو گی اس سڑک کی تعمیر سے بڑی تعداد میں لوگوں کا بہترین اور معیاری سفری سہولیات مہیا ہوں گی ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ماضی میں صرف ووٹوں کے حصول کے لیے اس سڑک کی تعمیر کا کام جلد بازی میں شروع کیا گیا اور اس کی تخمینہ لاگت انتہائی کم رکھی گئی تھی جس میں اس روڈ کی تعمیر نا ممکن تھی صرف الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے عجلت میں اس منصوبہ کو شروع کیا گیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے اس منصوبہ میں شفافیت نہ ہونے کے باعث سٹے آرڈر جاری کر دیا اور طویل جدو جہد کے بعد اس روڈ پر کام کے آغاز کے لیے عدالت نے حکم نامہ جاری کیا انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور انشاء اللہ دجون2016تک کافی حد تک اس منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے گا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں کو مبارکباد

10401451_1112612565425175_8622948957502545791_nدولتالہ(نمائندہ راول نیوز)سوار محمد حسین شہید شان حیدر پریس کلب دولتالہ کے صدر نوید افسر راجہ ،جنرل سیکرٹری عابد حسین چوہدری دیگر عہدیداران سید منور نقوی ، محمد ریاض چشتی،چوہدری عامر مقبول ،راجہ حاجی احمد ،اشفاق انجم ،نوید اسلم فرحت ،شکیل احمد مغل،راجہ ریاض منہاس ،چوہدری محمد اسحاق،چوہدری نواز کسانہ اور دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں سمیت دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے

دولتالہ کو تحصیل کو درجہ دلانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں،عوامی حلقے

daultala.CITY VIEW
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز )دولتالہ کا تحصیل کو درجہ دلانے کے سلسلے میں منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے جاری کردہ بیانات پر شہریوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ6سالوں سے لارے لپے لگائے جا رہے ہیں جب کہ عملی طور پر کہیں بھی کوئی کاوش اور منصوبہ بندی نظر نہیں آ تی عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے جب بھی تحصیل دولتالہ کا پر زور مطالبہ سامنے آتے ہے تو قیادت کی جانب سے ایسے بیانات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور دولتالہ کا تحصیل کا درجہ دلانے کے لیے انتہائی موزوں ترین دور ہے جب مرکز اور پنجاب میں ن لیگ برسر اقتدار ہے اور گوجرخان کے منتخب نمائندوں کا تعلق بھی ن لیگ سے ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر دولتالہ کو تحصیل کا درجہ نہ دلایا جا سکا تو بلا شبہ یہ عوامی نمائندوں کی نا اہلی ہو گی شہریوں کا کہنا تھا کہ دولتالہ اسوقت تقریبا18یونین کونسلوں کا مرکز مقام ہے انہوں نے گوجرخان سے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کی کہ دولتالہ کو تحصیل کو درجہ دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں

ڈی ایس پی گوجرخان معاملے پر سیاست چمکانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں، راجہ محمد جاوید اخلاص،راجہ شوکت عزیز بھٹی

Daultala News pic 02-01-16
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے ن لیگ نے وطن عزیز کو اٰیٹمی طاقت بنایا اب معاشی طاقت بنانے کے عزم پر کاربند ہے میٹرو بس سروس،روزگار سکیم ،نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ،آسان اقساط پر قرضہ فراہمی سکیم ،سے ملک میں معاشی ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں توانائی کے بحران کے کل وقتی حل کے لیے پلانٹس لگائے جا رہے ہیں لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت نے ایک بہترین پیکج کا اعلان کیا ہے بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے موجودہ حکومت نے اہم کارنامہ سر انجام دیا پالیسیوں کے تسلسل سے ملک ترقی کرئے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں موجودہ حکومت ،افواج پاکستان اور محب وطن پاکستانی شانہ بشانہ ہیں گوجرخان میں جلد یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا دولتالہ کو تحصیل کو درجہ دلانا بھی ہمارے منشور میں شامل ہے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دلانے کے بعد گوجرخان کو ضلع بنانے کے سلسلے میں پیش رفت کریں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ محمد جاوید اخلاص نے لودیں میں وائس چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود کی جانب سے حلقہ پی پی 4کی یونین کونسلوں کے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ مشکل وقت گزر چکا اب علاقہ میں تعمیر و ترقی کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس سے یہ خطہ ایک مثالی خطہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی گوجرخان کے تبادلے کے معاملے پر سیاست چمکانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں سرکاری ملازم عوام کا خادم ہوتا ہے اور گوجرخان میں کرپٹ ،اور سیاسی آلہ کار قسم کے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہرزہ سرائی کرنے والے بے پر کی اڑا رہے ہیں اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس یحیٰ فیض ،چوہدری محمد رفیق ،چوہدری شیراز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں نو منتخب چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،وائس چیئرمین راجہ زبیر ، چیئرمین یو سی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز ،چیئرمین یو سی دولتالہ قلب عباس شاہ ،وائس چیئرمین شیخ محمد سعید ،چیئرمین یو سی دولتالہ ٹو چوہدری جمشید علی ،وائس چیئرمین مرزا محمد منیر ،چیئر یو سی راماں مرزا عنایت اللہ ،وائس چیئرمین چوہدر آفتاب،چیئرمین یو سی جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ،چیئرمین یو سی گلیانہ میاں عامر رحمان ،چیئرمین یوسی جھنگی جلال راجہ ذوالقرنین بھٹی ،چیئرمین یوسی مندرہ راجہ ذوالفقار علی ،وائس چیئرمین انصر شاہ ،چیئرمین یو سی سکھو ابرار سرور ،وائس چیئرمین حاجی خواجہ یاسین ، چیئرمین یوسی منگھوٹ راجہ ابرار جنجوعہ،کے علاقہ قاضی گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین قاضی شوکت محمود،چوہدری اخلاق احمد خاکی ،چوہدری رفاقت حسین پٹواری صدر انجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی ،سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، ثقلین اعجاز جنجوعہ، چوہدری محمد اسحاق

Daultala Pic 1-1-1622دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)صحافت ریاست کا اہم ستون ہے موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے کسی صورت انکار ممکن نہیں معاشرتی برائیوں اور نا ہمواریوں کے خلاف جہاد کر کے صحافی بلا شبہ معاشرے میں کے سنوارنے میں اہم ترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں صحافت اور سیاست چولی دامن کا ساتھ ہے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ نے نامساعد حالات اور باوجود نہ صرف علاقائی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ معاشرے کے اصلاح کے سلسلے میں بھی اپنی تونائیاں صرف کیں ماضی میں متعدد بار دولتالہ کے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ثابت قدمی سے ڈٹ جانا اس پریس کلب کے صحافیوں کا خاصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج گوجرخان کے دیہی پریس کلبوں میں دولتالہ پریس کلب ممتاز حیثیت رکھتا ہے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اوریہ توقع اور امیدرکھتے ہیں کہ نو منتخب نوجوان قیادت اپنی تمام تر توانائیاں علاقے ،معاشرے کی بہتری کے لیے مثبت انداز میں صرف کریں گے ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اسحاق کی جانب سے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے نومنتخب عہدیداران و اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے پریس کلب دولتالہ کے صدر نوید افسر راجہ نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے بلا شبہ جہاں سیاست دان معاشرتی ناہمواریوں اور فلاح وبہبود کے لیے کام کرتے ہیں وہاں صحافی بھی معاشرے میں اصلاحی پہلوؤں کی تشہیر اور قلم کے مثبت استعمال سے اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف عمل رہتا ہے جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ عابد حسین چوہدری نے کہا کہ پریس کلب دولتالہ دیہی علاقوں کے پریس کلبوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ قلم کا استعمال حق و سچ کے لیے کیا سینئر صحافی سید منور نقوی نے کہا کہ میں نے 1994 میں جو پودا لگایا تھا وہ آج ان توانا اور تناور درخت بن چکا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں برتی اور میرے مشن کو جاری و ساری رکھا

تعمیرو ترقی میرا مشن ہے عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مرزا عنایت اللہ

deq
دولتالہ(نامہ نگار)تعمیرو ترقی میرا مشن ہے عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، اہلیان مدوال میرے ماتھے کا جھومر ہیں،اپنی یونین کونسل کے عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل راماں سے مسلم لیگی نومنتخب چیئرمین مرزا عنایت اللہ نے موضع مدوال میں چوہدری ملازم کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ،وائس چیئر مین چوہدری آفتاب اور جنرل کونسلر راجہ احمد،چو ہدری لیاقت ، چوہدری آزاداور ماسٹر ملک محمد اکرم نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزا عنایت اللہ نے کہا کہ اپنی یونین کونسل کوتعمیر وترقی کے ذریعے مثالی یونین کونسل بنانے کا عزم کر رکھا ہے عوامی مسائل کا حل ہی میرا مشن ہے اہلیان مدوال نے جس خلوص سے مجھے سپورٹ کیا میں بھی آپ کو مایوس نہیں کروں گا یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا چوہدری لیاقت نے گاؤں کے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہاہم نے ہر دور میں مسلم لیگ کو سپورٹ کیا گذشتہ ادوار میں ہمیں نظر انداز کیا گیاہے مسلم لیگی حکومت اور مقامی نمائندوں سے توقعات ہیں،قبل ازیں مدوال پہنچنے پر مرزا عنایت اللہ کا والہانہ استقبال کیا گیا ،

اپنے حلقے کی عوام کا شکر گزار ہوں ،راجہ امیر کاظم

Raja Ameer kazam
گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)یونین کونسل کو نتریلہ کے نو منتخب چئیر مین امیر کاظم نے اپنے اخباری بیا ن میں کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے تاریخی فتح سے ہمکنار کیا میں ان کے اعتماد کو ہز گزٹھیس نہیں پہنچاؤ گا میں اپنے وعدوں اور اعلانات کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا

اخبار فروش یونین دولتالہ کے انتخابات ، شکیل احمد مغل صدر ،شعیب السلام جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

1928805_1536937143291658_4858941091760356672_n
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)اخبار فروش یونین دولتالہ کے انتخابات سال2016مکمل شکیل احمد مغل صدر ،شعیب السلام جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر صوفی ارشد محمود،نائب صدر امجد شاہ،سیکرٹری نشر و اشاعت واحد محمود عرف بابر،سیکرٹری مالیات ملک اظہر اعوان ،اور سہیل مغل آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے الیکشن بورڈ کے چیئرمین طاہر نسیم مغل، مسعود احمد نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفیکیشن جاری کردئے ہیں

میونسپل کمیٹی گو جر خان کی چئیرمین شپ کے لیے ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے،راجہ جا وید اخلاص

RAJA JAVED IKHLAS
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)مسلم لیگ ن کے راہنما اور پارلیمانی سکیر ٹری راجہ جا وید اخلاص ایم این اے نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی گو جر خان کی چئیرمین شپ کے لیے ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے اور مخصوص نشستوں پر بھی ہمارے امیدوار با آ سانی منتخب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب کونسلروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جس میں نامزد امیدوار برائے چئیرمین محمد شاہد صراف،وائس چئیرمین خواجہ محمد نعیم قیوم بھی مو جود تھے۔ جنکے نام پارٹی ٹکٹ کے لیے پارٹی قیادت کو لاہور بھجوا ئے جا رہے ہیں۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں سے نو منتخب کونسلروں کی بولیاں لگا کر انہیں بد نام کیا جا رہا ہے۔ مگر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کسی ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ گذشتہ شب شاہد صراف کے عشایئے میں 11کونسلروں نے شرکت کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئے ہیں۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ ہمارے امیدوارصاف ستھرے ہیں اور ہم گو جر خان میں ایسی سیاست نہیں ہو نے دیں گے۔ اور نہ ہی ن لیگ کا کوئی کونسلر بکے گا۔ اس موقع پر شاہد صراف نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اپنی اکثریت ثابت کی تھی اور رات پھر 11کونسلروں نے واضح طور پر ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کے نو منتخب ممبران مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،مرزا عنائیت اللہ

mirza anyat
دولتالہ(محمد اشفاق انجم)ن لیگ کے نو منتخب ممبران مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کا ساتھ دینے پر اہلیان علاقہ کے مشکور ہیں ،مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،مرزا عنائیت اللہ مسلم لیگ ن کے نو منتخب چہرمین مرزا عنائیت اللہ آف یو نین کو نسل راماں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کا ساتھ دینے پر اہلیان علاقہ کے مشکور ہیں ،انشااللہ نو منتخب ممبران عوامی مسائل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے مسلم لیگ ن نے انتخابی معرکہ واضع برتری سے جیت لیاہے،اہلیان علاقہ نے مسلم لیگ ن کی خدمات اور منشور کو سراہااور لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،مرزا عنائیت اللہ نے کہا کہ نومنتخب ممبران عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے مسلم لیگ ن کی سیاست کا مقصد عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کرنا ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن علاقے میں خدمت کا نشان ہے عوامی اعتماد پر مشکور ہوں،تحصیل گوجر خان کی باشعور عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے وہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،

نو منتخب جنر ل کو نسلر لا لہ ا کر ا م ا ختر کی کا میا بی و ا ر ڈ کے لو گو ں کی محنت کا نتیجہ ہے

Pakistan-byelection2013results_8-23-2013_114897_l
کلر سید ا ں (پر و یز و کی سے)معر و ف کا ر و بار ی شخصیت عر فا ن ا ختر چو ہا ن نے کہا ہے کہ یو سی سو ئی چیمیا ں و ا ر ڈ نمبر 1سے نو منتخب جنر ل کو نسلر لا لہ ا کر ا م ا ختر کی کا میا بی و ا ر ڈ کے لو گو ں کی محنت کا نتیجہ ہے ا نہو ں نے کہا کہ و ہ ا ن کی کا میا بی پر مو ہڑ ہ بنی ،چو ہا ن بر ا د ر ی ،ڈ ھو ک کشمیر یا ں ،مو ہڑ ہ سلہیا ل ،ڈ ھو ک مستر یا ں ،ڈ ھوک بھٹیا ں او ر چکڑ ا لی بد ھا ل کے لو گو ں کے ا نتہا ئی مشکو ر ہیں کی جن کی و و ٹو ں سے لا لہ ا کر ا م ا ختر کو کا میا بی نصیب ہو ئی ا و ر عو ا م کی خد مت کے لیے ہما ر ے د ر و ا زے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔

گوجرخان چیئرمین میونسپل کمیٹی کا جوڑ توڑ سیاسی دھڑے حرکت میں آگئے

12241273_1727344400813917_7744079010430316345_n
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گوجرخان چیئرمین میونسپل کمیٹی کیلئے جوڑ توڑ شروع بڑے بڑے سیاسی دھڑے حرکت میں آگئے آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ شروع مسلم لیگ شاہد صراف چیئرمین اور خواجہ نعیم قیوم کو وائس چیئرمین کیلئے کلیر کر چکی ہے مخصوص نشستوں کیلئے بھی دوڑیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرخان کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ کے مقابلہ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کا پینل سامنے لانے کیلئے جوڑ توڑ کاآغاز ہو گیا آزاد امیدواروں سے رابطہ اور گٹھ جوڑ کا سلسلہ شروع چنددنوں میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی اہم سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ کے مقابلے میں ایک مضبوط پینل سامنے لانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں اس حوالہ سے نومنتخب کونسلروں نے گرین سگنل دے دیا حکومتی جماعت کے پینل کے مقابلہ کیلئے دوسرا گروپ جلد سامنے آجانے گا جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی امیدواروں نے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گوجرخان میں چیئرمین شپ اور مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی ہلچل شروع ہو گی

error: