گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Category: ہیڈ لائین

گلیانہ کے ڈاکخانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات


گو جر خان(نامہ نگار )نواحی قصبہ گلیانہ کے ڈاکخانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک دلیرانہ واردات میں ڈاکو تین لا کھ کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ہے دن 1بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو مصروف جگہ پر واقع گلیانہ کے ڈاکخانہ میں داخل ہو ئے اور 2لاکھ87ہزار روپے لو ٹ کر ایک مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پو لیس تھانہ گو جر خان موقع پر پہنچ گئی اور ملازمین کے بیا نات اور شواہد کی رو شنی میں تفتیش شروع کر دی ہے ۔

گو جر خان کے نو جوان نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں اور ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں،شاہد صراف


گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ گو جر خان کے نو جوان نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں اور ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں جنہو ں نے گو جر خان میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچا نے میں نما یا ں کر دار ادا کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلدیہ گو جر خان کے کو نسلر را جہ سہیل کیا نی کو مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کا عہدہ سنبھا لنے پر مبا رکباد دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر بلدیہ گو جر خان کے دیگر کونسلرز خواجہ اعجاز،مرزا عرفان،راشد گجر،ملک حمید احمد،چو ہدری سہیل اشرف،ملک حارث، خواجہ امیر زمان،آصف خان اور عمران بٹ نے بھی مر کزی عہدہ سنبھا لنے پر انہیں مبا رکباد دی ، شاہد صراف نے کہا کہ اب جبکہ انتخا بات سر پر ہیں اور مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جما عت کی حیثیت سے اس میں حصہ لے رہی ہے تو نو جوا نوں پر بھا ری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ان انتخا بات میں جان کی با زی لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ را جہ جا وید اخلاص ہما رے قائد ہیں ہم سب انکے حکم پر انتخا بات جیتنے کے لیے کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کر یں گے ۔

شدید گر می اور لو کی وجہ سے شہر دن بھر ویران رہا

گو جر خان(نامہ نگار )اتوار کو شدید گر می اور لو کی وجہ سے شہر دن بھر ویران رہا ۔عید کی خریداری کے لیے اب مارکیٹوں میں لو گو ں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے مگر اتوار کو صورتحال اسکے بر عکس رہی اور سڑکیں اور ما رکیٹیں مکمل طور پر ویران رہیں۔ البتہ شام ڈھلتے ہی شہر کی رو نقیں بحال ہو گئیں۔بتا یا جا تا ہے کہ آ نے والی دنوں میں گر می کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا شیڈول جاری کر دیا

راولپنڈی( نمائندہ راول نیوز)میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردارمحمد نسیم خان کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں ٹیکسلا،گوجر خان،کلر سیداں،کہوٹہ اور مری میں انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا شیڈول جاری کر دیا ،یہ انسداد ڈینگی و صفائی آج سے شروع ہو کر 11مئی تک جاری رہیگی،جاری کردہ شیڈول کے مطابق 24اپریل سے 30اپریل تک گوجر خان،27اپریل سے 3مئی تک ٹیکسلا،30اپریل سے 6مئی تک کلر سیداں ،3مئی سے 9مئی کہوٹہ اور 5مئی سے 11مئی تک مری میں انسداد ڈینگی و صفائی مہم چلائی جائیگی،اس مہم میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں اہم شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی چلائی جا ئیگی،شہریوں کی صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے کیمپ بھی لگائے جائینگے،ہفتہ صفائی میں واک ،سیمینار کا انعقادبھی کیا جائیگا، شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جائینگے،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکن صفائی کا پیغام پھیلانے کے دوران شہریوں سے اپیل کی جائیگی کہ وہ صفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں،کوڑا کرکٹ ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا بڑے کوڑا دان میں ڈالیں،گھروں والے اور دکاندار حضرات اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،کسی بھی شکایت کااندراج ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر کرائیں فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا،راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے اور بیماریوں کو بھگانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں،

او باش نو جوان نے کالج کی طا لبہاغوا کرلی

گو جر خان(نامہ نگار)او باش نو جوان نے کالج کی طا لبہ کو اس وقت اغوا کر جب وہ پر چہ دے کر امتحا نی سنٹر سے نکلی۔محمد ذولقرنین سکنہ وارڈ نمبر 9نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکی بھتیجی( ع) بعمر 21سال نجی کا لج میں تھرڈ ائیر کی طا لبہ ہے ۔ وہ تھرڈ ائیر کا پیپر دینے کے لیے سر کا ری کالج گئی جہاں سے اسے رضوان یو سف نے گاڑی نمبر RIA703میں بٹھا کر اغوا کر لیا پولیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

آصف علی زرداری کے بااثر سیاسی شخصیات سے براہ راست رابطے 


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں پارٹی کی کمزور پوزیشن کے باعث بااثر سیاسی شخصیات سے براہ راست رابطے شروع کردیے۔ معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری ماضی میں پیپلزپارٹی میں شامل ارکان اسمبلی اوردیگر بااثر سیاسی شخصیات سے رابطے کرکے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی کی موجودہ صورت حال سے سخت پریشان ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے خود ایسے سیاستدانوں اور ارکان اسمبلی سے براہ راست رابطے کیے ہیں جن کا ماضی میں پیپلزپارٹی سے تعلق رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری نے ضلع چکوال کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیے ہیں لیکن انہیں کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا

پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی


دولتالہ(نامہ نگار) چیئر مین تحر یک فکر اسلام وسرپرست اعلی آستانہ الیہ بھنگا لی شریف پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نانہاد عالمی ٹھیکیداروں کو نظر نہیں آتا ،جس طرح کشمیری عوام کی آزادی کو سلب کرکے ان پر ظلم و ستم کئے جارہے ہیں انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے ،پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر طرح کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد کرائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحر یک فکر اسلام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد آفتاب راجہ،کوارڈی نیٹرحماد انور،سماجی رہنما چوہدری ظہیرکے علاوہ تحر یک فکر اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی ،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر سے بھارتی تسلط کا خاتمہ ہی اس علاقے میں مستقل اامن کے قیام کا باعث بن سکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا برصغیر میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے

موٹر وے پولیس بیٹ 5مندرہ نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا


مندرہ ( ساجد نقوی)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 5مندرہ نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام اور ڈی آئی جی عباس احسن کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر نارتھ توحید الرحمن خٹک کی خصوصی ہدایت پر عرفان فیصل ڈی ایس پی بیٹ 5کی سربراہی میں پہلے فیز میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کو بریفنگ دی گئی اب دوسرے فیز میں کالے شیشے اتارنے کی مہم کاآغاز زور شور سے شروع کر دیا گیا ہے تمام کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی انکا کہنا تھا کہ افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں اگر کوئی کالے شیشے اتارنے سے انکار کرے تو ایسی گاڑی کو ضابطہ فوجداری کے دفعہ 200کے تحت اس وقت تک بند کیا جائے گا جب تک وہ کالے شیشے اتار نہ دے ۔

اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انچارج عامر نائیک کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی ۔ جس میں ایم این اے را جہ جا وید اخلاص،ایم پی اے افتخار وارثی،چئیرمین بلدیہ شاہد صراف اور بڑی تعداد میں لو گوں نے شر کت کی۔ یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے پو ٹھوہار پریس کلب گو جر خان میں بھی یوم آ زادی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں عامر وزیر ملک ، ملک جا وید اقبال اور احمد نواز کھوکھراور دیگر ممبران نے یوم آ زادی کا کیک کا ٹا۔ اس موقع پر تقاریر ہوئیں اور ملکی ترانے بھی پڑھے گئے تقریب کا اہتمام ملک نصیر نے کیا تھا اس خوبصورت تقریب کی خوبصورتی کو سرا ہا گیا۔

سابق وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں،سردارغلام عباس


ڈھڈیال(نامہ نگار)سابق وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں انہیں نااہل کرکے بھی عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا۔ عوام کا آج یہ جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار لیگی رہنما سردارغلام عباس سابق ضلع ناظم چکوال ، ایم پی اے ملک شہریار اعوان ، چیئر مین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی اور چوہدری حیدر سلطان نے ڈھڈیا ل پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کے دوران کیا ۔چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا کہ عوام نے یہ فیصلہ مسترد کردیا کیونکہ وہ اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہیں۔ ایم پی اے ملک شہر یار اعوان نے کہا کہ آج کا یہ جلوس اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ چکوال تو کیا ملک بھر کے غیور عوام میاں نوازشریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بعدازاں تمام قائدین سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے مندرہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

چھ سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا

kallar-police-station
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں کی نواحی علا قہ بیکر آ با د میں چوروں نے ایک ہی رات میں چھ سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا بعد ازاں چوروں نے گرلز ایلیمنٹری سکول میں داخل ہو گئے اور الماریوں کے تارلے توڑ کر سرکاری ریکارڈ کو پھاڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور درخواستیں وصول کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ بیکر آباد میں دکاندار توفیق کیانی نے بتایا کہ وہ پرچون کی دکان کرتا ہے اور رات کو دکان بند کر کے گھر چلا گیا واپس آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا،دوکاندار کے مطابق دکان میں موجود گلے سے نقدی اور سیگریٹ اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئی ہیں جبکہ اسی مارکیٹ میں مزید تین دکانوں کے تالے توڑ ے گئے ۔توفیق کیانی کے مطابق بھٹی صادق مارکیٹ میں بھی چوروں نے تین دکانوں کے تالے توڑ دہئے ۔دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبل کہ ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے سکول کے مرکزی گیٹ کے راستے سکول میں داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑ کر تلاشی لیتے رہے، الماری کا تالہ توڑ کر اس میں موجود سرکاری ریکارڈ کی بھی تلاشی لیتے رہے جن میں سے بیشتر ریکارڈ کو پھاڑ دیا گیا۔ملازم نے سکول میں واردات کی اطلاع دی، موقع پر پہنچی تو سکول کا تمام ریکارڈ بکھرا پڑا تھا

ماں نے بیٹی کو ٹی وی دیکھنے سے منع کیا، بیٹی نے چوہے مار گولیاں کھا لیں

WOMEN
کلر سیداں(پر و یز و کی سے )ماں نے بیٹی کو ٹی وی دیکھنے سے منع کیا، بیٹی نے چوہے مار گولیاں کھا لیں،تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کی 15 سالہ (م) جو کہ میٹرک کی طالبہ ہے اپنے گھر میں ٹی وی دیکھ رہی تھی جسے والدہ نے ٹی وی بند کر کے گھرکے کام کرنے کو کہا جس پر وہ مشتعل ہو گئی اور گھر میں موجود چوہے مار گولیاں کھا لیں ۔ تشویش نا ک حالت کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی روانہ کر دیا۔

سید وقاص حیدر شاہ کلر سیداں بار کے صدر منتخب

gujar khan bar
کلر سیداں (پرویز وکی سے )سید وقاص حیدر شاہ کلر سیداں بار کے صدر منتخب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلرسیداں بار کے الیکشن مکمل ہو گے جس میں سید وقاص حیدر شاہ پینل نے یاسر بشیر راجہ گروپ کو کلین سویپ کر دیا ۔سید وقاص حیدر شاہ کے پینل کے تمام ممبران نے الیکشن میں فتح حاصل کی جن میں سید وقاص حیدر شاہ نے اپنے مد مقابل گلزار ایڈووکیٹ کو 38کے مقابلے میں 45ووٹ سے شکست دی جبکہ نائب صدر کے لیے قمر سلطان نے 37جبکہ ملک طاہر نے 45ووٹ حاصل کیے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر راجہ اسرار 40اور عثمان اسلم نے 43ووٹ سے فتح حاصل کی جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عامر حسین بھٹی 40اور عظمت بٹ نے 42ووٹ حاصل کے اس طرح سید وقاص حیدر شاہ پینل کے تمام پینل نے یاسر بشیر راجہ گروپ کو کلین سویپ کر دیا ۔ منتخب صدر سید سید سیماب حیدر شاہ نے کہا کہ میری کامیابی تمام وکلاء کی کامیابی ہے اس موقع پر موجود سید سیماب حیدر ،شہزاد پیر زادہ ،راجہ عبدالحمید ،غلام عباس گڈو،ظہیر بابر،پی ٹی آئی کے رہنما محسن سیھٹی ،ایاز قمرنے سید وقاص حیدر اور ان کے پینل کو کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ۔سید وقاص حیدر شاہ نے کہا کہ وہ تمام وکلاء کی فلاح اور بہبود کے لیے بھرپور کام کر رہے گے

کلر سید اں کے ر ہا ئشیو ں کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو صا ر فین نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر لیا

gas
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)طو یل خشک سا لی کے بعد مو سم سر ما کی پہلی با ر ش کے سا تھ ہی کلر سید اں کے ر ہا ئشیو ں کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو صا ر فین نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر لیا سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو خو ا تین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا تفصیلا ت کے مطا بق مو سم سر ما کے آ غا ز کے سا تھ سا تھ کلر سید اں میں سو ئی گیس کے کم پر یشر کا مسئلہ تھا جو کہ مو سم سر ما کی گز شتہ ر و ز ہو نے و ا لی پہلی با ر ش کے سا تھ سر د ی کی شد ت میں ا ضا فہ کے سا تھ ہی گھر یلو ا و ر کا ر و با ر ی صا ر فین کے لیے گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے ر ہی سہی کر بھی نکا ل د ی بجلی کے بعد گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے مسلم لیگ ن کے چا ر سا لہ د و ر ا قتد ا ر کا پو ل کھو ل د یا 6گھنٹے بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ ا و ر با لخصو ص کھا نا پکا نے کے ا و قا ت میں گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے خو ا تین کو ا مو ا ر خا نہ د ا ر ی میں شد ید مشکلا ت کھا نے کے حصو ل کے لیے لو گو ں نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر نا شر و ع کر د یا کلر سید اں کے شہر یو ں نے و فا قی و ز یر د ا خلہ سے کلر سید اں میں گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمہ کا مطا لبہ کیا ۔

گو جر خان بار ایسو ایشن کے انتخا بات کے لیے تشکیل دئے گئے

gujar khan bar
گو جر خان(شبیر احمد کھو کھر سے)گو جر خان بار ایسو ایشن کے انتخا بات کے لیے تشکیل دئے گئے الیکشن بورڈ کے چئیرمین راجہ تنویر اختر ایڈوکیٹ نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بار کے انتخا بات 14جنوری کو ہوں گے۔ الیکشن بورڈ کے دیگر دو ممبران میں محمد منصور الحق اورچو ہدری خالد جا وید آ ہیر شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق کاغذات نا مزدگی 21 اور22دسمبر کو جمع کرائے جائیں گے۔جانچ پڑتال اور اعتراضات 24دسمبر،پہلی لسٹ 26دسمبر کو آ ویزاں کی جائے گی۔کاغذات نا مزدگی 27دسمبر کو واپس لیے جا سکیں گے۔حتمی لسٹ 28دسمبر کو لگائی جا ئے گی۔پروجیکشن میٹنگ 11جنوری کو ہوگی اور 14جنوری کو پو لنگ ہو گی۔صدارت کے لیے عمر اسد اللہ ایڈو کیٹ اور محمد سعیدین خان کے مابین مقا بلہ ہے۔

غیر نصابی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے باعث کھیل کے میدان ویران ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں

171216
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)سپر ونگز کالج کلر سیداں میں سالانہ سپورٹس گالا برائے 2016-17 کی تقریبات کا کا اغاز کر دیا گیا ہے جو ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔اس سلسلہ میں سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس مہمان خصوصی تھے۔سپر ونگ کالج کلر سیداں کے ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد الرحمان، پرنسپل محمد عرفان اور والدین کی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔افتتاحی تقریب میں طلباء نے پی ٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا،خاکے پیش کئے اور ملی نغمے گائے۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور طلباء نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کار کردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے باعث کھیل کے میدان ویران ہو رہے ہیں ،نوجوان نسل کے کردار کو تباہی سے بچانے کیلئے انہیں اس طرف مائل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں باسکٹ بال گراؤنڈ کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 14 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔بیڈ منٹن ہال کو بھی جلد تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ پہلے سے قائم جمنازیم کلب میں نوجوانوں کو اس سہولت سے فاہدہ اٹھانے پر زور دیا۔۔ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ موبائل پر گیمیں کھیلنے کی بجائے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔ہمارا المیہ ہے کہ ہم اصل کام کی بجائے نقل پر جلد توجہ دینا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلے کی فضا اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔طلباء اپنی صلاحتیں کھیل پر مرکوز کر کے صحت مندانہ رجحانات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چوہدری محمد عامر پریس کلب کلر سیداں کے صدر منتخب ہو گئے

181216
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)چوہدری محمد عامر پریس کلب کلر سیداں کے صدر منتخب ہو گئے۔کلر سیداں پریس کلب کا خصوصی اجلاس زیر صدارت راجہ محمد سعید منعقد ہوا جس میں چوہدری محمد عامر،اکرام الحق قریشی،ناصر بشیر راجہ،چوہدری شہباز رشید،جاوید اقبال،پرویز اقبال وکی،ثاقب شبیر،شبیر احمد،محمد جاوید ،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،عتیق الرحمان اورامجد حسین راجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے چوہدری محمد عامر(اساس) کو صدر،اکرام الحق قریشی(نوائے وقت) سرپرست اعلی،محمد جاوید چشتی (ایکسپریس) چےئرمین،راجہ محمد سعید (جنگ) جنرل سیکرٹری،چوہدری شہباز رشید(دن نیوز) سینئر نائب صدر،پرویز وکی(الشرق) نائب صدر اول،ثاقب شبیر (ٹی و ی چینل 92)نائب صدر دوئم،محمد جاوید اقبال(ا سا س) انفارمیشن سیکرٹری،شبیر احمد (اساس) خزا نچی،محمد جاویدجوائنٹ سیکرٹری،جبکہ چوہدری محمد سہیل آفس سیکرٹری کے عہدہ کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر ہونگے۔ عتیق الرحمان(پاکستان)،امجد حسین(افق پوٹھوار) اور ناصر بشیر راجہ (الاخبار) ممبرزمجلس عاملہ ہونگے۔

ساگری میں خاتون زہر ملنے سے جاں بحق ،مقدمہ درج

women
روات (راجہ طاہر محمود )گھریلو چپقلش کے باعث تھانہ روات کے نواحی علاقہ ساگری میں خاتون زہر ملنے سے جاں بحق ،مقدمہ درج روات پولیس کے مطابق محمد اشفاق صابر ساکن گوجرخان نے رپٹ درج کرائی کہ میری ہمشیرہ رابعہ10 سال سے ساگری کے رہائشی عزیز نعمان سے شادی شدہ تھی جسکے دو بچے بھی ہیں آئے روز میری ہمشیرہ کا شوہر ،نند ،ساس اور دیور عمیر ارشد اسکے ساتھ گالم گلوچ جھگڑا کرت تھے گزشتہ شب بھی انھوں نے میری ہمشیرہ کا مارا پییٹا اور پھر زہر دے دیا جسکو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی روات پولیس نے جانبحق ہونے والی خاتون کے شوہر نعمان ،دیور عمیر ،ساس اور نند کے خلاف مقدمہ درج کرلیے

ہرکہ میں دو نمبر مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری سیل

police
روات (راجہ طاہر محمود )محکمہ صحت اور روات پولیس کا مشترکہ چھاپہ ،نواحی علاقہ ہرکہ میں دو نمبر مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری سیل ،دو نمبر مرچ مصالحہ سے بھری سینکڑوں بوریاں برآمد ایک ملزم گرفتار ،سرغنہ فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی فریحہ انور نے ایس ایچ او روات جاوید کیانی کے ہمراہ نواحی علاقہ ہرکہ میں عرصہ دراز سے مضر صحت مرچیں ،ہلدی اور دیگر مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو نمبر مرچ ،ہلدی کی خورشید اینڈ سنز گنجمنڈی کے نام سے تیار ہونے والی سینکڑوں بوریاں برآمد کرنے کے علاوہ تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز ،رنگ ،فلیور اور چوکھر بھی برآمد کر لیا گیا روات پولیس کے مطابق موقع سے ایک ملزم مجید ساکن بہاولپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری کا مالک عدنان ساکن راولپنڈی موقع سے فرار ہو گیا۔

ضلعی چیرمین شپ سے گو جر خان کو ملنے سے ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز ہو گا،راجہ جاوید اخلاص

RAJA JAVED IKHLAS
مندرہ (ساجد نقوی سے)پانامہ کیس پر شور شرابہ ڈال کر اپنی سیاسی دوکان چمکانے والے عدلیہ کا احترام کریں اور جب تک کیس معزز عدالت میں زیر بحث ہے اس کیس پر من مانے فیصلے مسلط کرنے سے گریز کریں آئے روز دھرنا سیاست نے ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالیں مگر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کمال سیاسی بصیرت و تدبر سے ملکی ترقی کے ایجنٹوں کو چاروں شانے چت کیا سی پیک منصوبے کی تکمیل سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ضلعی چیرمین شپ سے گو جر خان کو ملنے سے ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز ہو گاوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جس نام کو فائنل کریں گئے تمام دوست ملکر مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور بہتر سیاسی مستقبل کے لیے اسکی تائید کریں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سکیرٹری راجہ جاوید اخلاص نے سردار بابو محمد افضل مرحوم کی نواسی سابق امیدوار برائے وائس چیرمین نمبر دار سردار شہزاد افضل کی بھتیجی اور سردار اسرار افضل کی بیٹی کی شادی ہمراہ سابق ناظم سردار گلتاسب کے فرزند ارجمند سردار یاسر محمود کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،راجہ ناصر آف دھمیال ،راجہ حامد نواز آف دھمیال ،کنگ آف اعوان ملک صفدر علی اعوان ، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی ،چیرمین راجہ ذوالفقار علی ،چیرمین یحیےٰ فیض ایڈوکیٹ ،چیرمین شیخ طاہر اشفاق آف نڑالی ، چیرمین چوہدری محمد رمضان ،چیرمین محمد خان بھٹی ،پیر سید اقرار الحسن آف بھنگالی شریف ، پیر سید محمد عباس ہمدانی ، پیر سید ہارون نذیر بخاری ، پیر صاحبزادہ ارشد محمود القریشی ،سابق ڈی ایس پی سید نذر شاہ ہمدانی ،جاوید کوثر ایڈوکیٹ ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبد الحمید راول پریس کلب مندرہ کے صدر مختار کاظمی ، سرپرست اعلیٰ عبد المجید قریشی ، جنرل سیکرٹری خالد محمود قریشی نائب صدرو جنر ل کونسلر ساجد نقوی،سابق ایس ڈی او فونز راجہ محمد فیاض ، راجہ عزیز رےئس آف گو جر خان ،راجہ عبد القیوم سابق ناظم پنجگراں ،راجہ ظفر تاج آف کہوٹہ راجہ ثقلین آف ممیام ،چیرمین راجہ شوکت ،چیرمین راجہ اشتیاق ،وائس چیر مین راجہ شیر بہادر ،ملک شوکت �آف بھگا، چیر مین عرفان،راجہ صغیر ،ملک سہیل اشرف سابق تحصیل نا ظم کلر سیداں ،امیر افضل قریشی سابق تحصیل ناظم گو جر خان ،چوہدری ساجد گجر راہنما پی ٹی آئی ،سائیں اسرار دربار عالیہ کلیام شریف ، چیرمین راجہ نوید بھٹی ،چیرمین چوہدری خلیل ،چیرمین راجہ رزاق ، ندیم بھٹی سابق اٹارنی جنرل پنجاب ،اجمل رضا بھٹی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،مظہر بھٹی ممبر کنٹونمٹ بورڈ کہوٹہ چیرمین چوہدری ریاض ،راجہ امجد ایس پی ریٹائرڈ ،انسپکٹر ریٹائرڈ ملک شیر محمد ،انسپکٹر ریٹائرڈ فاروق چیمہ ،انسپکٹر کریم خان نیاز ی کے علاوہ تمام مکاتب فکر ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

میئر راولپنڈی کا تاج سردار نسیم یا شیخ ارسلان حفیظ سمیت کس کے سر سجے گا

election-660x330
راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)شہر کوتوال کون بنے گااور میئر راولپنڈی کا تاج سردار نسیم یا شیخ ارسلان حفیظ سمیت کس کے سر سجے گا فیصلہ آج ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مشاورت کے بعدکسی ایک امیدوار کومیئر راولپنڈی کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کریں گے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،شہر کی 46 یونین کونسلوں میں سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو 40 یوسی چیئرمینوں جبکہ مخصوص نشستوں کے نومنتخب 17 ممبران سمیت 57 ممبران کی حمائیت حاصل ہے ،پیپلز پارٹی کے تین جبکہ تحریک انصاف کے 2 اور ایک یوسی چیئرمین کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے،پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کو سردار نسیم خان،شیخ ارسلان حفیظ،سجاد خان ،راجہ حامد حسین عباسی اورملک سلطان محمود جبکہ ڈپٹی میئرز کیلئے راجہ مقصود حسین،چوہدری طارق،عابد حسین عباسی،ملک سلطان محمود اور شیخ ارسلان سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کرائی ہیں،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تاحال کوئی متفقہ امیدوار سامنے نہیں آیا ہے تاہم میئر کی نشست کیلئے اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے سردار نسیم خان اور شیخ ارسلان حفیظ کے درمیان ہوگا،اسی طرح ڈپٹی میئر کیلئے عابد حسین عباسی،راجہ مقصود حسین ،ملک سلطان محمود اورچوہدری طارق مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، الیکشن شیڈول کے مطابق09 اور 10 دسمبرکو کاغذات نامزدگی جمع11 اور 12 دسمبرکو سکروٹنی ہوگی،14 دسمبر کو اپیل جبکہ15 دسمبر کو اپیل پرفیصلہ سنایا جائے گا اور16دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں ہوگی اور انتخابی نشانات الاٹ ہونگے،22 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور 23 دسمبرکوریٹرننگ آفیسرباقاعدہ انتخابی رزلٹ کا اعلان کریں گے،28 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگاجبکہ 31 دسمبر کو نو منتخب بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی حلف برداری ہوگی

ساگری کے رہائشی صارف کے گھر کا بل ایک لاکھ 28ہزار سے زائد کا بل ارسال کر دیا گیا

41216
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)آئیسکو سب ڈویژن روات نے ساگری کے رہائشی صارف کے گھر کا بل ایک لاکھ 28ہزار سے زائد کا بل ارسال کر دیا جسے دیکھ کر صارف کی چیخیں نکل گئیں۔ساگری کے رہائشی شاہد محمود نے بتایا کہ و ہ غر یب آ د می ہے ا و ر محنت مز د و ر ی کر کے گھر کا گزر بسر کر ر ہا ہو ں کہ واپڈا نے اس کے والد محمد فضل گا ؤ ں موہڑہ میراکے گھر کا بل حو ا لہ نمبر 1877200ایک لاکھ 28 ہزار 685 روپے ارسال کر دیا اور بل جمع نہ کروانے کی صورت میں بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔شاہد محمود کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ بجلی کے بل کی درستگی کے لیے ر و ا ت سب ڈ و یثر ن گئے ا و ر تما م صو ر تحا ل سے آ گا ہ کیا مگر واپڈا کے فرض شناس عملے نے کم کر نے کی بجا ئے سا بقہ رقم بھی موجودہ بل میں شامل کر دی اورآخری نوٹس جاری کرتے ہوئے بل جمع نہ کروانے کی صورت میں بجلی کا کنکشن منقع کرنے کی بھی دھمکی دے دی

علاقے میں تمام ترقیاتی کام منتخب چیئرمین حضرات کی نگرانی اور سرپرستی میں ہوں گے ،شیخ ساجد الرحمٰن

kallar syedan
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمٰن نے کہا ہے کہ علاقے میں تمام ترقیاتی کام منتخب چیئرمین حضرات کی نگرانی اور سرپرستی میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی کارکن بہت عزیز ہیں مگر ترقیاتی کام انہی کی نگرانی میں ہوں گے جن کو عوام نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈیٹ دیا ،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے باون میں صورت حا ل بڑی واضح ہے یہاں کام کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر عوام نے جن لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں مینڈیٹ دیا ہے ہم بھی اس کا احترام کریں گے اب تمام ترقیاتی کام یونین کونسل کے چیئرمین حضرات کی نگرانی اور قیادت میں ہو ں گے جس سے تعمیر وترقی کے کاموں پر نظر رکھنے کا موقع میسر آئے گا انہوں نے کہا کہ کلرسیداں اور گردونواح میں بے شمار ترقیاتی کام جاری ہیں سروہا سے موابراستہ بھلاکھر چوہدری زمرد حسین ایڈووکیٹ روڈ چوک پنڈوڑی سے گکھڑ ادھمال براستہ گنگوٹھی کارپٹ سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے اور انہیں بھی مقررہ وقت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے بلدیاتی ارکان اور چیئرمین حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی یو سی میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر گہری نگاہ رکھیں ،اس موقع پر چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،چیئرمین دوست محمد خان او ر راجہ ناصر کیانی بھی موجود تھے

و ز یر ا عظم کے د و رہ کے بعد تر قی کے ا یک نئے سفر کا آ غا ز ہو گیا ہے،شیخ حسن

myo pmln
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)مسلم لیگ ن یو تھ و نگ سٹی کے صد ر شیخ حسن سر ا ئیکی نے تحصیل کلر سید اں میں د و ر د ر ا ز کے علا قو ں میں سو ئی گیس کی فر ا ہمی ا و ر سڑ کو ں کی تعمیر پر میگا پر ا جیکٹ د ینے پر و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف کا شکر یہ ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہوں نے گز شتہ ر و ز ا پنی ا خبا ر ی بیا ن میں کیا ا نہو ں نے کہا کہ مخا لفین کو ا یک با ر پھر مشکلا ت کا سا منا ہے و ز یر ا عظم کے د و رہ کے بعد تر قی کے ا یک نئے سفر کا آ غا ز ہو گیا ہے

مخصوص نشستوں پر جمع کرائے کاغذات نامزدگی میں اکثریت کے نمائندگان بلامقابلہ منتخب ہوگئے

election-660x330
روات (راجہ طاہر محمود ) روات کی یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر جمع کرائے کاغذات نامزدگی میں اکثریت کے نمائندگان بلامقابلہ منتخب ہوگئے جن کی تفصیلات کچھ یوں ہے یونین کونسل 107بسالی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر زیب النساء اور معروف بیگم ،کسان کونسلر کی نشست پر رضاحسین اور یوتھ کونسلر عدیل احمد ،یونین کونسل 108تخت پڑی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نورین وسیم اور رضیہ بیگم ،کسان عبدالمناف،کسان ملک شفقت حسین،یوتھ بلال حسین جبکہ نان مسلم کی نشست پر مقدس پیار سویا ،یونین کونسل 109بگا شیخاں سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر سعید بیگم اور شمیم اختر،کسان گلریز اختر،یوتھ کونسلر محمد شہروز ظفرجبکہ نان مسلم کی نشست پر شکیل شوکت ،یونین کونسل 110لوہدرہ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ریحانہ گل اعوان اور عابدہ پروین ،کسان عامر شہزاد احمد شعبان خان جبکہ نان مسلم کی نشست پر ندیم شیخ ،یونین کونسل111ساگری سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ممتاز بیگم اور وحیدہ فاطمہ،کسان محمد ساجد ،یوتھ محمد ہمدان جبکہ نان مسلم کے لیے کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے،یونین کونسل 112مغل میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شمیم شیراز اور رفیعہ سلیم کسان خالد ساجد کیانی،یوتھ قیصر سراج اورنان مسلم کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

روات ے نواحی علاقے چوک پنڈوڑی کا رہائشی عاطف علی انسانی سمگلروں کی بھینٹ چڑھ گیا

women
روات(راجہ طاہر محمود )روات ے نواحی علاقے چوک پنڈوڑی کا رہائشی عاطف علی انسانی سمگلروں کی بھینٹ چڑھ گیا ایک ماہ قبل گھر سے یورپ جانے کی خواہش لیے عاطف علی گزشتہ دنوں یونان کے قریب واقع کوس جزیزہ کراس کرتے ہوئے بارڈر پر موجود سیکیورٹی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا تھا عاطف علی کے ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں سے نواجوان بھی شامل تھے تفصیلات کے مطابق روات کے نواحی چوک پنڈوڑی کا رہائشی عاطف علی یورپ جانے کی خواہش لیے ایک ماہ قبل کراچی سے ایران اور ایران سے ترکی جاتے ہوئے یونان کے بارڈر پر فائرنگ ہونے سے کشتی الٹ گئی جس میں متعدد پاکستانی سوار تھے کچھ نے کشتی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی اور کچھ فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں عاطف علی بھی شامل تھا عاطف علی کی عمر لگ بھگ 20سال بتائی جارہی ہے۔ ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ عاطف علی کے ساتھ اس کا ایک کزن بھی شریک سفر تھا جس نے کشتی سے چھلانگ لگا کراپنی جان بچا لی تھی اور اسی کے ذریعے تما م تر تفصیلات حاصل ہوئی ہیں۔یہ بات یاد رہے کہ گزشتہ چار سالوں میں انسانی سمگلروں کے خلاف خاطر خواہ کاروائیاں کی گئیں تاہم آج بھی متعدد پاکستانی شہری ان کے اس خونی کھیل کا شکار ہو رہے ہیں

روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

police
روات(راجہ طاہر محمود )روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،1500 کپی شراب ،بھاری مقدار میں چرس اور 8 کین دیسی شراب برآمد دو منشیات فروش گرفتار گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روات جاوید کیانی کی نگرانی میں اے ایس آئی اعزاز عظیم نے دیگر عملہ کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر روات جی ٹی روڈ پر چھاپہ مار کر لاہور سے راولپنڈی آنے والی مزدا گاڑی نمبریJGA9943 کو روک کر دوران تلاشی 8 عدد کین ،1500 کپی شراب اور 2 کلو چرس برآمد کر کے ملزمان جاوید اقبال ولد غلام رسول سکنہ میانوالی اور ابرار اللہ ولد شاکراللہ سکنہ پشاور کو گرفتار کر لیا دوران گرفتاری منشیات فروشوں نے پولیس کے ساتھ شدید مزاحمت بھی کی روات پولیس کے مطابق مذکورہ منشیات لاہور سے راولپنڈی کیلئے سمگل کی جا رہی تھی تاہم روات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اصل سرغنہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں

کلرسیداں اور چوآخالصہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا جن بدستور بے قابو

loadsheding
کلرسیداں(پر و یز و کی سے)آئیسکوسب ڈویژن کلرسیداں اور چوآخالصہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا جن بدستور بے قابو ،مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت ،تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے سٹی فیڈر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے ،دیگر فیڈرز اور آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں اٹھار ہ اٹھارہ گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے بیشتر فیڈرز بیشتر اوقات بند رہتی ہے منگل کے روز کلرسیداں سٹی فیڈر ساڑھے آٹھ گھنٹے بند رہا اور صرف ساڑھے پانچ گھنٹے بجلی فراہم کی گئی جبکہ چوآخالصہ سٹی فیڈر دن بھر بند رہا اور پورے دن میں بمشکل دو گھنٹے بجلی فراہم کی گئی ،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے صدر شیخ محمد اکرم نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث دیہاڑی دار مزدور صورت حال سے عاجز آچکے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کا راج ہے حکومت صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے ،پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت بجلی کا بحران حل کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہے اس کی ساری توجہ لوٹ مار پر ہے ،پیپلز پارٹی کے رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے والے آج خاموش کیوں ہیں ؟پی ٹی آئی کے رہنما لالہ محمد رسول نے کہا کہ ن لیگ میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں

ٹریفک حادثہ میں دو طالب علم زخمی ہوگے

holy-family-hospitalدولتالہ(نامہ نگار)ٹریفک حادثہ میں دو طالب علم زخمی ہوگے ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی دوسرے کے سر پر شدید چھوٹیں آئی وقعات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موہڑہ نوری کے پانچویں اور نرسری دو طالب علم بریک کے وقت سکول سے باہر روڈ کراس کرتے ہوئے گوجرخان سمت سے آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آگے جنھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال سسرال لے گے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا دونوں طالب علموں کے نام معلوم نہ ہوسکے حادثہ سکول انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ بتایا جاتا ہے

کلر سیداں روڈ پر تیز رفتاری کیخلاف کارروائی

wardan police kallar syedanکلر سیداں(پر و یز و کی سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر کیمرہ اسکاٹ نے گزشتہ روز کلر سیداں روڈ پر تیز رفتاری کیخلاف کارروائی کے دوران 43 کے قریب گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے ان سے 20 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر لی۔دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے انچارج عمران خان نے اسٹاف کے ہمراہ زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 مسافر گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر دہئے اور 25 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے کلر سیداں سے پیرودہائی 60 روپے،کلر سیداں سے سواں 40 روپے ،کلر سیداں سے روات 20 روپے، کلر سیداں سے چوکپنڈوری 10 جبکہ کلر سیداں سے دوبیرن کلاں کیلئے 25 روپے فی سواری کرایہ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصولی،اوور لوڈنگ اور مسافروں کیساتھ بدتمیزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ا و ر کسی سے کو ئی ر عا ئیت نہیں کی جا ئے گی انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ زائد کرایہ چارج کرنے کی صورت میں تحریری درخواست کے ذریعے انہیں فوری اگاہ کریں تا کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

error: