گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Category: Uncategorized

عمران خان کے اعلانات سے تا جر برا دری کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں

گو جر خان(نامہ نگار) گا رمنٹس ایسوسی ایشن گو جر خان کے صدر اور مر کزی انجمن تا جران کے راہنما شیخ احتشام الطاف اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے صدر خواجہ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے بارے میں عمران خان کے اعلانات سے تا جر برا دری کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں اور آ نے والے دن ملک کے تاجروں کے لیے اچھے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تا جر برا دری کی جتنی کمر تو ڑی اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ اسحاق ڈار خود تو ملک سے بھاگ گئے مگر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر گئے انہوں نے قوم کا بال بال قرض میں جھکڑ دیا ان را ہنماؤں نے کہا کہ کہاں 2008میں 6ہزار ارب ڈالر کے قرض اور کہاں پی پی پی اور ن لیگ دور کے دس سالوں میں اس میں 22ہزار ارب ڈالر کا اضافہ۔ یہ اپنی بہترین معیشت کے کس منہ سے دعوے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب قوم مطالبہ کر ے گی کہ انکے پیٹ چاک کر کے یہ قرض ان سے واپس لیا جا ئے اور واپس کیا جا ئے احتشام الطاف اور خواجہ اسلم نے کہا کہ ملک کا کاروباری طبقہ ٹیکس دینے کے لیے تیار ہے صرف ایف بی آر کے کرپٹ افسران نے اسکو اتنا مشکل بنا دیا ہے کہ لوگ انکے شکنجے میں آ نے سے ڈرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا نظام سہل بنا یا جا ئے اور سیکف اسیسمنٹ کا نظام متعارف کرا یا جا ئے 

گو جر خان کے نو جوا نوں پر مشتمل ؛گرین ٹیم؛ نے پارک کی صفائی مہم کے دوران اسے مکمل طور پر صاف کر دیا

گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے نو جوا نوں پر مشتمل ؛گرین ٹیم؛ نے اپنی مدد آپ کے تحت شریف پارک کی صفائی مہم کے دوران اسے مکمل طور پر صاف کر دیا ۔گرین ٹیم کے قائدین نوید طاہر،خواجہ عادل،ماجد سلیم اور عمر جاوید کی قیادت میں تین درجن کے قریب نو جو انوں نے اس پارک کی صفائی کا ذمہ لیا ۔ شریف پارک کی صفائی کے لیے عملہ کو انتظامیہ نے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ دیں جس پر انہوں نے صفائی کا کام چھوڑ دیا اب کچھ عرصہ سے پارک گندگی سے آٹ گیا تھا اور اسکے علاوہ خود رو پو دوں اور جنگلی بو ٹیوں کے باعث شہریوں کا یہاں جا نا نا ممکن ہو گیا تھا کیونکہ جیسے ہی بچوں کے جسم پر بوٹیوں کے پو دے لگتے انہیں نہ ختم ہو نے والی خار ش شروع ہو جا تی ۔ اب عید کے پیش نظر گرین ٹیم نے شریف پارک کی صفائی کا بیڑہ اٹھا یا اور ہفتہ اتوار دو دنوں میں شریف پارک کو صاف ستھرا بنا دیا اور خود رو پو دوں اور جڑی بو ٹیوں کو کاٹ دیا ۔ چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے گرین ٹیم کی کا ر کر دگی کو سرا ہا ہے اور انکی حو صلہ افزائی کے لیے تمام وسائل مہیا کر نے کا وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پا رک حکومت پنجاب نے 80لاکھ رو پے کی مالیت سے گو جر خان کے عوام کے لیے بنا یا ہے

سلیمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ میں جشن آزادی شایان شان طور پر ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ،بچوں،بچیوں اور نوجوانوں نے جشن آزادی لباس زیب تن کر رکھے تھے جبکہ ہر جانب قومی پرچموں کی بہار تھی ،سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی ہدایت پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس،وائس چیئرمین شیخ سعید احمد ،جنرل کونسلرز چوہدری ابرار،مظہر مسعود ،اکبر شاد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات ،عمائدین علاقہ ،میڈیا کے نمائندگان سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پرفاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ممتاز احمد،وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ ،ایاز سلیمان نے معززمہمانوں کے ہمراہ قومی پرچم کے رنگوں میں بنا ایک بڑا کیک کاٹا،اس موقع پر قاری عبدالستار توحیدی نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی 

گروتھ سائنیٹفک سکول سسٹم سکھو میں سرسبزپاکستان مہم کا انعقاد

سکھو(نمائندہ خصوصی)گروتھ سائنیٹفک سکول سسٹم سکھو میں سرسبزپاکستان مہم کا انعقاد، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد سمیت سیاسی قیادت کی شرکت، تفصیلات کے مطابق گروتھ سائنیٹفک سکول سسٹم سکھو میں گزشتہ روز سرسبز پاکستان مہم کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں رہنماء4 پاکستان تحریک انصاف و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر لیاقت قریشی، ماسٹر راجہ منظور،راجہ منان علی منہاس،راجہ ایوب منہاس، عرفان قریشی سمیت کثیر تعداد میں طلباء4 اور سکول سٹاف نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو گروتھ سکول سسٹم راجہ واجد ندیم نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد طلباء4 میں شجرکاری کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف آب و ہوا معتدل رہتی ہے بلکہ اس سے موسم پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، تقریب میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر طلباء4 ،اساتذہ اور دیگر شرکاء4 میں پودے اور احادیث مبارکہ پر مبنی کتب بھی پیش کی گئیں، شرکاء4 تقریب نے راجہ واجد ندیم اور ان کے تمام سٹاف کو باوقار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گروتھ سکول سسٹم راجہ واجد ندیم کی اعلی تعلیمی قابلیت کے بل بوتے پر علاقہ میں اپنی گراں قدر خدمات پیش کر رہا ہے، تقریب کے آخر میں سکول سٹاف نے تمام شرکاء4 کا شکریہ ادا کیا۔

آزادی کی یاد میں جشن منانا زندہ قوموں کا حق ہے

سکھو(نمائندہ خصوصی) آزادی کی یاد میں جشن منانا زندہ قوموں کا حق ہے، قیام پاکستان کا مقصد پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا تھا، ملک اور اسلام دشمن طاقتوں نے ہمارے ملک کو طاغوتی طاقتوں کا قلعہ بنا ڈالا، ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسی سکھو یاسر قریشی نے یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم اور اہلیان یوسی سکھو کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں اسلامیان برصغیر نے تایخی جدوجہد کے زریعے دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے ایک نظریاتی اور فکری ریاست قائم کی، جس کا مقصد اس ملک کو اسلام کا مضبوط ترین قلعہ بنانا تھا لیکن طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار ہمارے حکمرانوں کی پالیسیوں نے اس سرزمین کا طاغوتی طاقتوں کا قلعہ بنا ڈالا، لاکھوں کروڑوں مسلمانوں کی قربانیوں کی صورت میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست وجود میں آئی تھی، ہمیں اپنے اباواجداد کی قربانیوں کو کبھی بھلانا نہیں چاہیئے، یاسر قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے رب کے حضور سچے دل سے توبہ تائب ہوکر دل سے معافی مانگتے ہوئے ازسرنو اپنی سمت کا درست تعین کرتے ہوئے حقیقی نصب العین کو اپنی زندگیوں کا مقصد بنا لیں،اگر ہمیں حقیقی آزادی،بقاء4 وسلامتی مطلوب ہے تو اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم اپنے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کا نظام عدل قائم کریں،جشن آزادی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا چاہییے کہ ہماری منزل کیا ہے،ہم کہاں جا رہے ہیں، اور جس مقصد کے لیے ہم نے یہ عظیم دھرتی کا قطعہ حاصل کیا تھا کیا وہ ہم نے پورا کیا ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ کہیں ہم اپنے شہدا کی کے خون سے غداری تو نہیں کر رہے،کیونکہ ہمارے نبی کا فرمان ہے کہ اپنا محاسبہ کرو اس پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے

سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کے تحت سکھو میں شجر کاری کا انعقاد

سکھو(نمائندہ خصوصی) سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کے تحت سکھو میں شجر کاری کا انعقاد، رہنماء4 پاکستان تحریک انصاف راجہ ہارون کیانی،حفیظ اعوان اور یاسر اعوان کی زیر نگرانی سکول اور دیگر پبلک مقامات پر پودے لگائے گئے، تفصیلات کے مطابق قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سرسبزپاکستان شجرکاری مہم کے ویڑن کے مطابق حفیظ اعوان آف سکھو حال مقیم فرانس، یاسر سعیداعوان اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی کی زیرقیادت گورنمنٹ ندیم الرحمان شہید بوائز ہائی سکول سکھو، بلیو بیل سکو سسٹم سکھو، گورنمنٹ بوائز سکول چک دولت اور کمال لیبارٹری سکھو، موہڑہ چوہدریاں، موہری شریف اور یوسی کرنب الیاس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے، جن میں دریک،سکھ چین،گلاب اور دیگر مختلف اقسام کے پودے شامل تھے، اہلیان علاقہ نے حفیظ اعوان اور یاسر سعید اعوان کی شجرکاری مہم کو خوب سراہا اور کم و بیش ایک ہزار پودے بطور عطیہ پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

A roadside stall selling Pakistani national flags along a road ahead of the country’s Independence Day in Karachi on August 12, 2013. Pakistan will be celebrating its 66th anniversary of the country’s independence from British rule on August 14. AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM

گو جر خان ، 15سالہ لڑکی کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں دو وارداتوں کے نتیجہ میں ایک 15سالہ لڑکی کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا اور دو سری واردات میں ایک11سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی کی کو شش اسکے شور مچا نے پر نا کام ہو گئی ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔محمد داؤد نے پو لیس تھانہ گو جر خان کو بتا یا کہ اسکی 15سالہ بیٹی ف اپنے دادا کے ساتھ دوائی لینے کے لیے گئی مگر کہیں کھو گئی اسکی نظر کمزور ہے اور زہنی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہے مجھے پختہ یقین ہے کہ اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے ۔ دوسری واردات میں زاہد محمود سکنہ سنگنی ٹکال نے پو لیس چو کی قاضیاں کو تحریری درخواست دی کہ اسکا 11سالہ بیٹا ع دوکان پر نیپی لینے گیا اور کا فی دیر تک نہ آ یا کوئی پون گھنٹے بعد واپس آ یا اور رو رہا تھا بچے نے بتا یا کہ دو کاندار طا لب حسین نے اسکے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیں جب میں نے رونا شروع کیا تو لوگ آ گئے اور دو کاندار نے مجھے چھوڑ دیا ۔پولیس نے دو نوں کیسوں میں الگ الگ تفتیش شروع کر دی ہے 

مقامی انتظامیہ نے یو م آ زادی کے پرو گراموں کا اعلان کر دیا

گو جر خان(نامہ نگار)مقامی انتظامیہ نے یو م آ زادی کے پرو گراموں کا اعلان کر دیا ہے ۔بلدیہ گو جر خان میں صبح پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ہو گی جس میں اسٹنٹ کمشنر مر ضیہ سلیم، چئیرمین بلدیہ شاہد صراف،سٹی کو نسلرز،شہری تنظیموں کے عہدیداران اور نما یاں شہری شخصیات شریک ہو ں گی۔ بعد ازاں مہما نان خصوصی جوڈیشل لاک اپ میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کریں گے اور اسکے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان میں مریضوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کریں گے ۔ وہاں انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام ایک سالانہ تقریب بھی منعقد ہو گی ۔ اسکے علاوہ بھی 13اگست کی شام مقامی تنظیموں نے ملی نغموں کے پروگرام ترتیب دئے ہیں۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دوسگے بھائیوں کو ہسولہ میں سپردخاک کردیا گیا

ڈھڈیال(نامہ نگار) کوہاٹ کے قریب بس ٹرالر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دوسگے بھائیوں کو ہسولہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ حمزہ بشیر اور رحمن بشیر پسران حاجی محمد بشیر ٹرالر میں تھے جب کوہاٹ کے قریب بس کے ساتھ تصادم ہوگیا۔ مرحومین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخا ک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی 

شہیداے ایس آئی سجادحسین کی قبر پر سلامی

ڈھڈیال(نامہ نگار) پولیس یوم شہدا ء کے موقع پر ضلعی انچارج اقبال کاظمی کی ہدایت پر سب انسپکٹر وقارحسین اور بھون سٹاف نے چکوڑہ قبرستان میں شہیداے ایس آئی سجادحسین کی قبر پر سلامی دی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین بھی وہاں موجود تھے

بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

سکھو(نمائندہ خصوصی)بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مساجد میں پانی ناپید،نظام زندگی درہم برہم، تفصیلات کے مطابق قصبہ سکھو اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے روزہ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا، دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی بندش روز کا معمول بن گیا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی سخت درہم برہم،بجلی کی ظالمانہ بندش کی وجہ سے کاروباری طبقہ بالخصوص ٹیلرنگ اور دیگر کاروباری افراد ہاتھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی کا انتظار کرنے لگے،آگ برساتی دھوپ اور بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،ایک گھنٹے میں تین سے چار دفعہ بجلی بند ہونا روز کا معمول بن چکا ہے، اہلیان علاقہ اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور نماز کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ شہریوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

دوسرا ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ موہڑہ چوہدریاں کلب نے اپنے نام کر لیا

سکھو(نمائندہ خصوصی) دوسرا ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ موہڑہ چوہدریاں کلب نے اپنے نام کر لیا، فائنل میچ میں موہڑہ چوہدریاں کلب نے چوتھے اوور کی چوتھی بال پر عاطف کلب دوکھوہا کی ٹیم کو شکست دے کر فاتح قرار، تفصیلات کے مطابق دوسرا ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ موہڑہ چوہدریاں کے گراونڈ میں کھیلا گیا، ٹورنامنٹ صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور بغیرکسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہا، ٹورنامنٹ میں تئیس ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں موہڑہ چوہدریاں کلب کے کاشف چوہان اور موہڑہ بابا فتح کے کاسف قریشی سیمی فائنل میں پہنچے، سیمی فائنل میں موہڑہ چوہدریاں کلب نے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں اس کا فائنل مقابلہ دوکھوہا کے عاطف کلب سے ہوا، فائنل میچ میں عاطف کلب نے مقررہ اوور میں سولہ رنز کا ٹارگٹ دیا، موہڑہ چوہدریاں کلب کے کاشف چوہان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف چوتھے اوور کی چوتھی بال پر مکمل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی چوہدری ارشد محمود نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا، ٹورنامنٹ کی انتظامیہ میں اسامہ خالد، وہاب قریشی، عقیل قریشی، حسن علی،دانش چوہان،آفتاب احمد اور عبدالرحمان شامل تھے

25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوح ہو گا،محمد ارسلان ایڈوکیٹ قریشی


سکھو(نامہ نگار) تحریک انصاف یوسی سکھو کے رہنما محمد ارسلان ایڈوکیٹ قریشی نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوح ہو گا.سابقہ حکمرانوں نے عوام کو سوا? محرومیوں کے کچھ نہیں دیا.عوام ان کی اصلیت سے آگاہ ہو چکی ہے.اور ان کے کسی چکر میں آنے والی نہیں تحصیل گوجرخان میں چوہدری محمّد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کی عوامی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مختلف پروپگنڈوں سے اس مقبولیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی. عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن مکاؤ مہم عوام کے دل کی آواز بن چکی ہے. کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا اور ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا چکی ہے اور 25 جولائی کو کرپٹ حکمرانو ں کا سیاسی جنازہ نکل جائیگا .عمران خان پاکستانی عوام کے لیے واحد امید کی کرن ہیں جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ھیں تحصیل گوجرخان میں سابقہ ممبران اسمبلی عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفاد کو ترجیح دی اور گوجرخان کی عوام کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے لیکن اب گوجرخان کی اوم اپنی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گی.عوام نے تھانہ کچہری کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور 25 جولائی کو چوہدری محمّد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے علاقہ میں شرافت اور خدمات کی سیاست کی بنیاد رکھیں گے اور عوامی خدمت کی سیاست کا ایک نیا دور شروع ہو گا.

ہماری منزل پاکستان تحریک انصاف ہے،راجہ ہارون کیانی


سکھو(نمائندہ خصوصی) ہماری منزل پاکستان تحریک انصاف ہے،ٹکٹ نہیں ملا لیکن منزل بھی نہیں بدلی، ہمارا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی گوجرخان کے سینئیر رہنماء راجہ ہارون کیانی4 نے گزشتہ روز سکھو میں معززین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ مجھے ٹکٹ ملے یا نہ ملے لیہن میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا،میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عوام سے کیے گئے وعدے پر قائم ہوں، انہوں نے کہا کہ بیشک مجھے پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا لیکن ہماری منزل بھی نہیں بدلی ہے، ہمارا جینا مرنا پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہے، انہوں نے کہا کہ میں سکھو کی غیور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے بھرپور حمایت کا یقین دلایا جن میں چئیرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور،اور چئیرمین یوسی کرنب الیاس یححی فیض کی بھرپور حمایت اور سکھو کی عوام کی بھرپور حمایت نے مجھے متزلزل نہ ہونے دیا، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ ہماری منزل پاکستان تحریک انصاف ہے، میں اپنے تمام سپورٹران سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے بازو بنیں اور ملک و قوم اور علاقہ سکھو کے بہتر مفاد کے لیے نامزد امیدواران چوہدری محمدعظیم اور چوہدری ساجد محمود کی بھرپور حمایت کریں، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ سکھو کی غریب عوام کا ساتھی ہوں عوام کے دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، میرے دروازے ایکیان سکھو کے لیے ہروقت کھلے ہیں، راجہ ہارون کیانی کی طرف سے معززین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں انصاف یوتھ ونگ موہڑہ چوہدریاں،موہری، یوسی کرنب الیاس،چئیرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور، چئیرمین یوسی کرنب الیاس یححی فیض،بدرمنیر کیانی،انصاف لیبر ونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے وائس پریذیڈنٹ راجہ ریاست علی،سوار محمدحسین شہید پریس کلب دولتالہ،ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے عہدیداران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

راجہ پرویزاشرف کی جیت یقینی ہے، راجہ ضمیرمنہاس


سکھو(نمائندہ خصوصی) راجہ پرویزاشرف کی جیت یقینی،سیاسی عمائدین کا پی پی پی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری، اپنے دور میں گستاخانہ مواد چلانے پر یوٹیوب بند کرکے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا،ان خیالات خا اظہار رہنماء4 پی پی پی و سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل راجہ ضمیرمنہاس نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پروئزاشرف کی کی کامیابی یقینی ہوچکی،مسلم لیگ ن کے ناراض سیاسی عمائدین کی غیرمشروط اور مذہبی حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہوچکی ہے،راجہ پرویزاشرف نے اپنے دور حکومت میں گستاخانہ مواد کی وجہ سے یوٹیوب پر پابندی لگائی تھی، جس کی وجہ سے علاقہ میں مذہبی حلقے انہیں کافی حدتک سپورٹ کر رہے ہیں،راجہ پرویزاشرف نے جب تک گستاخانہ مواد مکمل ختم نہ ہوگیا تب تک یوٹیوب بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا،مسلم لیگ کے ناراض ارکان کا پی پی پی میں شامل ہونا بھی راجہ پرویزاشرف کے لیے نیک شگون ہے،راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف نے علاقہ میں جس طرح ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، جس کی وجہ راجہ پرویزاشرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے غیور عوام ثابت کریں گئے کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین اپنے عظیم قائد کے ساتھ بھرپور وفا کریں گئے،اور ماضی کے غلطیوں کو کسی صورت نہیں دھرائیں گئے،

یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم، موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج کے نظام سمیت موہڑہ سرانداز،چورہ اور سکھو موڑ کی رابطہ سڑکیں کھنڈر بن گئیں، علاقہ کی اکثریت گیس سے بھی محروم، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو سے بھاری مینڈیٹ لینے والی حکومت کے پانچ سال مکمل ہو گئے لیکن یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات ترقیاتی کاموں سے محروم رہ گئے، نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج نظام نہ بن سکا، موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ، سکھو تا چورہ لنک روڈ، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ کی خستہ حالی بھاری مینڈیٹ لے کرمنتخب ہونے والی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ بن کر رہ گئیں، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ جو سینکڑوں دیہات کو مندرہ چکوال روڈ سے ملاتی ہے لیکن حکومتی نااہلی کے باعث کھنڈر بن کر رہ چکی ہے، سکھو تا چورہ اور موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ کی بجری تک اکھڑ چکی اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ گڑھے بن گئے، پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کئی ماہ پہلے موضع کوٹلہ میں گیس فراہمی کا باضابطہ افتتاح بھی کر چکے لیکن تاحال منصوبہ پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا، قدرتی گیس کا وافر زخیرہ ہونے کے باوجود سکھو کے اکثر دیہات موہڑہ چوہدریاں، موہری،کوٹلہ اور موہڑہ سرانداز تاحال قدرتی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اہلیان علاقہ سخت تذبذب کا شکار ہیں کہ بھاری مینڈیٹ لے کر منتخب ہونے والی حکومت میں علاقائی مسائل حل نہ ہو سکے تو کس حکومت میں حل ہوں گئے.

پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے

سکھو(محمدفرقان قریشی) پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے، اقتدار میں آکر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گئے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ روز یونین کونسل سکھو کے دورہ کے موقع پر موہڑہ چوہدریاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو سوائے پسماندگی کے کچھ نہ دیا، عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں علاقہ میں بیشمار ترقیاتی کام ہوئے جن کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ گوجرخان کے ہر دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،انشاء4 اللہ عوام کی ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گئے، یوسی سکھو کے دورہ کے موقع پر راجہ پرویز اشرف نے نعاحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں قاری کامران اختر صدیقی کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی، کارنر میٹنگ میں قاری کامران اختر صدیقی، راجہ زاہد آف کرنالی، چوہدری ابرار آفر ڈھوک مولا بخش نے ن لیگ سے طویل ترین یارانہ ختم کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سکھو روڈ کی خستہ حالی منتخب قیادت کے منہ پر طمانچہ ہے،چوہدری سہیل عاشق


سکھو(نمائندہ خصوصی) سکھو روڈ کی خستہ حالی منتخب قیادت کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوامی مسائل کا ازالہ کرئے گی، عوامی مسائل پر سیاست چمکانے والے کاروباری لوگوں کو سکھو کی سیاست سے آوٹ کر دیں گئے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یوسی سکھو کے رہنماء4 چوہدری سہیل عاشق نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پانچ سال سکھو کی عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا کر عوامی مسائل پر سیاہ سیاست کرنے والے کاروباری لوگوں کو سکھو کی سیاست سے ہمیشہ کے لیے آوٹ کر دیں گئے، چوہدری سہیل عاشق نے کہا سکھو موڑ تا سکھو لنک روڈ کی خستہ حالی منتخب قیادت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سکھو روڈ کی خستہ حالی پانچ سالہ خدمت کی سیاست کے دعویداروں کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں ہے، چوہدری سہیل عاشق نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ قیادت کی انتقامی سیاست کو دفن کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور ورک جاری ہے، انشاء4 اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف سکھو بلکہ گوجرخان سے تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی، پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کا ازالہ کرئے گی،اور کاروباری اور انتقامی سیاست کو فروغ دینے والے عناصر کا قلع قمع کرکے دم لیں گئے

نواحی گاوں موہری شریف کی بجلی گزشتہ چار دن سے مسلسل بند


سکھو(نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں موہری شریف کی بجلی گزشتہ چار دن سے مسلسل بند، چار دن پہلے ٹرانسفارمر خراب ہوا جو کہ ابھی تک رپئیر نہ ہوسکا،آئیسکو سکھو ریپیرنگ کے چودہ ہزار روپے مانگنے پر بضد، انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی، اہلیان گاوں سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو کے نواحی موضع موہری شریف کا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ چار دن پہلے خراب ہوا جوکہ تاحال رپئیر نہ ہوسکا، آئیسکو سب ڈویڑن سکھو کو اطلاع دینے پر وہ خراب ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے اور ریپئرنگ کے چودہ ہزار روپے کا مطالبہ کرنے لگے،شدید گرمی میں چار دن سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے اہلیان گاوں کا برا حال ہے، بجلی کی بندش کی وجہ سے گھروں اور مسجد میں پانی ناپید ہوچکا ہے،گزشتہ چار دن سے بجلی کی بندش پر مقامی قیادت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیں، اہلیان گاوں سراپا احتجاج ہیں اور آئیسکو سب ڈویڑن سکھو اور منتخب مقامی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ٹرانسفارمر کی ریپئرنگ اور تنصیب عمل میں لائی جائے تاکہ اہلیان گاوں شدید گرمی میں سکھ کا سانس لے سکیں

نواحی گاوں کھلابٹ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق


سکھو(نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں کھلابٹ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق،عدنان جاوید جانوروں کو نہلاتے ہوئے ڈیم میں جاگرا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کھلابٹ کے رہائشی جاوید بشیر کا بیٹا عدنان جاوید گزشتہ روز جانوروں کو نہلانے کے لیے قریبی ڈیم پر لے گیا، جہاں پر جانوروں کو نہلانے کے بعد عدنان جاوید خود بھی ڈیم میں نہانے لگا، نہاتے ہوئے نوجوان خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ڈیم میں گر گیا اور خالق حقیقی سے جاملا، گاوں کے لوگوں نے اپنی مدد کے تحت نعش کو نکالا، نوجوان میت گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، عدنان جاوید کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی، نوجوان کو ہزاروں آہوں و سسکیوں کے ساتھ اس کے گاوں کھلابٹ میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی

عمران خان عوام کا مسیحا بن کر عوام کی خاطر میدان میں ہے،راجہ ہارون کیانی


سکھو(نمائندہ خصوصی) کرپٹ حکومت کے خاتمے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا، الیکشن میں کرپشن فری حکومت اقتدار میں لائیں گئے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 9 کے متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عوام کے مسائل کو یکسر نظرانداز کیا گیا، جس سے عوام کا میعار زندگی بلند ہونے کی بجائے مزید گرتا گیا، عوام نے پانچ سال ایک امتحان میں گزارے، عوام نے اظہارتشکر کیا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے تسلط سے پاکستان کو آزادی ملی، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ انشاء4 اللہ الیکشن میں گوجرخان سمیت پورے پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں کرپشن فری اقتدار فراہم کرئے گی، عوام کی پسماندگی کے دن گزر گئے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ عمران خان عوام کا مسیحا بن کر عوام کی خاطر میدان میں ہے،انشاء4 اللہ پارٹی کے ویڑن کے مطابق عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گئے، اور عوام کے پانچ سالہ دکھوں کا مداوا کریں گئے۔

پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گئے،راجہ ضمیرمنہاس


سکھو(نمائندہ خصوصی) شوکت بھٹی خود تو نااہل ہوگئے اب چہرے پر نیا خول چڑا کر عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں،پی پی 9 کو جتنا نقصان ن لیگ کے دور میں ہوا اس کی گزشتہ سترہ سال میں کوئی مثال نہیں ملتی،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء4 راجہ ضمیر منہاس نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا،راجہ شوکت عزیز بھٹی جعلی ڈگری کیس میں عدالتوں کے چکر لگانے کے بعد تاحیات نااہل ہوگئے،پی پی 9 کی تمام سڑکیں آثارقدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں،سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں،بارش کے دنوں میں سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں،علاقہ کی کئی یونین کونسل تاحال قدرتی گیس سے محروم ہیں،پانی کی انتہائی قلت ہونے کے باوجود کسی یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،غریب غریب سے غریب تر ہوتا گیا،نوجوانوں پر ملازمت کے دروازے بند کر دیئے گئے جو کہ ن لیگ اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والوں سے پانچ سال میں مندرہ چکوال روڈ بھی مکمل نہ ہوسکی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوامی خدمت کے بل بوتے پر کامیابی کے دعوے تو کرتی ہے لیکن علاقہ میں کوئی عوامی کام مکمل نہ ہوسکا، جس پر اب نئے سرے سے منہ پر نیا خول چڑا کر شوکت بھٹی عوام کو بیوقوف بنانے کے چکر میں ہیں،راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکی ہے،عوام اب کبھی بھی اپنی پرچی کی طاقت کا غلط استعمال نہیں کریں گئے،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے دور حکومت میں علاقہ میں میگاپروجیکٹ،ہزاروں دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے راجہ پرویزاشرف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،انشاء4 اللہ الیکشن میں عوام چوروں اور ڈاکووں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گئے۔

سحروافطار کے وقت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے روزہ دار بلبلا اٹھے


سکھو(نمائندہ خصوصی) سحروافطار کے وقت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے روزہ دار بلبلا اٹھے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مساجد میں پانی ناپید،نظام زندگی درہم برہم، تفصیلات کے مطابق قصبہ سکھو میں سحروافطار اور عین نماز کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا، دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی بندش روز کا معمول بن گیا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی سخت درہم برہم،بجلی کی ظالمانہ بندش کی وجہ سے کاروباری طبقہ بالخصوص ٹیلرنگ اور دیگر کاروباری افراد ہاتھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی کا انتظار کرنے لگے،آگ برساتی دھوپ اور بجلی کی بندش کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اہلیان سکھو سراپا احتجاج ہیں کہ حکومت اپنی مدت تو مکمل کرچکی لیکن 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے وعدے پورے نہ کرسکی، اہلیان علاقہ اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سحروافطار اور نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بلاطعطل فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ روزہ داروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے

ن لیگ کی حکومت نے سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا، طلعت امین قریشی


سکھو (نمائندہ خصوصی)ن لیگ کی حکومت نے سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا، انتقامی اور تھانہ کچہری کی سیاست آئندہ الیکشن میں دفن کر دیں گئے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی موہری کے عہدیدار طلعت امین قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، جبکہ عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا، طلعت امین قریشی نے کہا کہ یونین کونسل سکھو اور اس کے دیہات کو جتنا ن لیگ کے دور میں نظرانداز کیا گیا اس کی مثال گزشتہ کسی حکومت میں نہیں ملتی، علاقہ میں انتقامی سیاست کو فروغ دیا گیا، ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لڑائی جھگڑے اور زاتی پسند ناپسند کو ترجیح دی گئی، طلعت امین قریشی نے کہا کہ عوام اب بیدار ہوچکی ہے، عوام چوروں اور لٹیروں کے چنگل سے مکمل آزادی چاہتی ہے، انشاء4 اللہ آئندہ الیکشن میں عوام اپنے قائد عمران خان کے جھنڈے تلے جمع ہوکر کرپٹ اور نااہل لوگوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی

شوکت بھٹی کی نااہلی سے گوجرخان میں تھانہ کچہری کی سیاست کا دروازہ بند ہوگیا،محمدارسلان قریشی ایڈوکیٹ 


سکھو (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے کالی بھیڑوں کو پاکستان کی سیاست سے آوٹ کردیا، شوکت بھٹی کی نااہلی سے گوجرخان میں تھانہ کچہری کی سیاست کا دروازہ بند ہوگیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوسی سکھو کے سینئیر نائب صدر محمدارسلان قریشی ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجر خان کی غیور عوام کو قبضہ مافیا،ٹاؤٹ مافیا ، کمیشن مافیا، جرائم پیشہ ، کرپٹ اور جعلی ڈگری والے جعلی لیڈر سے تا حیات چھٹکارے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخ ساز فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی نے کہا کہ عوام کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑی ہے اور آج گوجر خان سے تھانہ کچہری اور جھوٹے سیاسی مقدمات والی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو گیا،عوام کی بدقسمتی رہی کہ ایک نا اہل شخص 6 سال ایم پی اے رہا جبکہ پچھلے 4 سال سے معطلی کی وجہ سے اہلیان علاقہ ایم پی اے کی نشست سے محروم رہے، جس کی وجہ سے علاقائی مسائل کا کوئی پر سان حال نہ تھا،انہوں نے کہا کہ اب عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں اور 2018 کے الیکشن میں نا اہل لیگ اور اس کے کرپٹ ٹولے کو یکسر مسترد کر دے گی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوھدری ساجد محمود کو بھاری اکثریت سے جتوا کر یہ ثابت کر دے گی کہ اب گوجرخان کی عوام کسی جعلی ڈگری والے کے ہتھکنڈوں میں آنے والی نہیں،عوام اپنے بہتر مستقبل اور علاقہ میں شرافت کی سیاست کے فروغ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ نہیں کرے گی، ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی نے کہا کہ جیت بالآخر حق سچ اور انصاف کا مقدر ہو گی.

سکھو شہر تا راولپنڈی روٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا

سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو شہر تا راولپنڈی روٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا، لوگ دور دراز کا سفر طے کرنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق قدیم قصبہ سکھو جو تحصیل گوجرخان کی انتہائی اہمیت کی یونین کونسل ہونے کے ساتھ ساتھ قدیمی کاروباری مرکز بھی سمجھا جاتا ہے، گزشتہ حکومتوں کی مسلسل چشم پوشی کے باعث اس قدیم قصبہ میں راولپنڈی روٹ کی کوئی ٹرانسپورٹ نہ ہے، جس کی وجہ سے سکھو شہر اور نواحی علاقہ جات کے عوام کی کثیر تعداد جو راولپنڈی اسلام آباد و دیگر بڑے شہروں میں ملازمت کرتی ہے لیکن ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو دور دراز کا سفر طے کرکے چکوال روڈ یا پھر گوجرخان کا رخ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہاں سے راولپنڈی اسلام آباد کی ٹرانسپورٹ مہیا ہوسکے، دور دراز کا سفر طے کرتے عوام اور بالخصوص ملازم طبقہ کا آدھا دن گزر جاتا ہے، جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، اہلیان علاقہ اراکین اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سمیت مقامی منتخب قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھو شہر سے راولپنڈی اسلام آباد تک کا روٹ جاری کرکے ٹرانسپورٹ کا آغاز کیا جائے اور سکھو شہر کے پرانے راولپنڈی اڈے کو بحال کیا جائے، تاکہ اہلیان علاقہ دور دراز کے سفر کی کوفت سے بچ سکیں اور بہترین سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، قاضی ظفر محمود،راجہ طاہر سلطان


دولتالہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قاضی ظفر محمود،راجہ طاہر سلطان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان میں ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہی ہے، اہم سیاسی دھڑوں کی پی پی میں شمولیت راجہ پرویز اشرف پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ عرفان عزیز کی پی پی پی میں شمولیت سے خوش آئند ہے،اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہت جلد اور بھی بہت سے معروف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں پر نااہل لیگ اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کر رہی ہے، آئندہ الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی عوام کی ووٹوں کی طاقت سے تمام سیاسی پارٹیوں کو شکست دے گی اور گوجرخان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرئے

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، راجہ ضمیرحسین منہاس


سکھو(محمدفرقان قریشی) پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی پی پی میں شمولیت سے ن لیگ کے سر چکرا گئے، ان خیالات کا اظہار سابق وائس چئیرمین ضلع راولپنڈی راجہ ضمیرحسین منہاس نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان میں ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہی ہے، اہم سیاسی دھڑوں کی پی پی میں شمولیت راجہ پرویز اشرف پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی پی پی پی میں شمولیت سے مسپم لیگ ن کے سر چکرا گئے ہیں،اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہت جلد اور بھی بہت سے معروف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں پر نااہل لیگ اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کر رہی ہے، آئندہ الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی عوام کی ووٹوں کی طاقت سے تمام سیاسی پارٹیوں کو شکست دے گی اور گوجرخان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرئے گی

جنرل کونسلر یونین کونسل سکھو ملک محمدکو سپردخاک کر دیا گیا


سکھو(نمائندہ خصوصی) جنرل کونسلر یوسی سکھو ملک محمد شفیق دارفانی سے کوچ کر گئے،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق جنرل کونسلر یونین کونسل سکھو ملک محمدشفیق گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم کو ہزاروں آہوں و سسکیوں کے ساتھ قصبہ سکھو میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں رہنماء4 پاکستان تحریک انصاف و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 راجہ ہارون کیانی، رہنماء4 پاکستان پیپلزپارٹی گوجرخان راجہ خرم پرویز،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی، سیاسی و سماجی شخصیت قاضی وقار احمد کاظمی، رہنماء4 پی پی پی یوسی راماں حاجی اورنگزیب اختر،وائس چیئرمین یوسی سکھو خواجہ محمدیسین،چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس یححی فیض، جنرل کونسلر یوسی سکھو راجہ نقیب،جنرل کونسلر چوہدری نجیب،جنرل کونسلر نمبردار امیرافضل، صدر پریس کلب سکھو راجہ پرویز اختر،پی ٹی آئی یوسی سکھو کے نائب صدر ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی،جنرل سیکرٹری انور سیٹھی،انصاف یوتھ ونگ پی پی 9 راجہ منان منہاس،سکھو کی تاجر برادری سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب و درجات میں بلندی کی دعا کی

یونین کونسل کرنب الیاس میں گیس کی فراہمی اور بھنگالی گلیانہ روڈ کی پختگی کے وعدے پورے نہ ہوسکے

سکھو (نمائندہ خصوصی) منتخب نمائندے پانچ سال صرف اپنی تجوریاں بھرتے رہے، یونین کونسل کرنب الیاس میں گیس کی فراہمی اور بھنگالی گلیانہ روڈ کی پختگی کے وعدے پورے نہ ہوسکے، یونین کونسل کرنب الیاس کے وفود نے کئی بار ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے کرنب الیاس میں گیس کی فراہمی اور بھنگالی گلیانہ روڈ کی پختگی کے سلسلے میں ملاقاتیں کی، اراکین اسمبلی نے ہربار لالی پاپ دیتے ہوئے یہ کہہ کر بھیجا کہ پوری یونین کونسل کرنب الیاس کا فنڈ منظور ہوچکا ہے، وزیراعظم سے منظوری لے کر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا،لیکن انتظار کرتے کرتے پانچ سال گزر گئے اور سوائے مایوسی کے کچھ نہ حاصل ہوا،مقامی نمائندوں نے غریب عوام سے ووٹ لینے کا آسان فارمولا رکھا ہوا ہے، ہر پانچ سال کے بعد عوامی مسائل کے نام پر ووٹ لینے آجاتے ہیں اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے پانچ سال عوام پر ہی عرصہ حیات تنگ کر دیا جاتا ہے،اور پھر پانچ سال بعد نت نئے حربوں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، پریس کلب سکھو کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان کرنب الیاس نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ووٹ کے تقدس کو بری طرح پامال کیا ہے جس کی مثال گزشتہ ادوار میں کہیں نہیں ملتی ہے، اہکیان کرنب الیاس اب آپس میں اتحاد عوامی نمائندوں کے سامنے اپنا یہی مطالبہ رکھتے ہیں کہ نو گیس نو ووٹ، اہلیان کرنب الیاس اپنی غیرت وحمیت کو پیدا کرتے ہوئے نام نہاد لیڈران کا احتساب کریں گئے اور عوامی مسائل سے دلچسپی نہ رکھنے والے کرپٹ حکمرانوں اور نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کروائیں گئے۔

error: